پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کے امور اور پارلیمانی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف کو قومی اسمبلی کے جاری اجلاس، قانون سازی کے عمل، اہم پارلیمانی امور اور سولہویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جاری اپوزیشن کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے باوجود ایوان کی کارروائی کو بہتر انداز میں چلانے پر اسپیکر قومی اسمبلی کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور انہیں ہنگامہ آرائی، نعرے بازی اور احتجاج کی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔

نواز شریف نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے بطور "کسٹوڈین آف دی ہاؤس" حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے موثر کردار ادا کیا، تاہم تحریک انصاف کی ضد اور غیر لچکدار رویے کی وجہ سے یہ مذاکرات کسی نتیجے تک نہ پہنچ سکے۔

ملاقات میں نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط پارلیمنٹ ہی ملک میں سیاسی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے مستقبل کی حکمت عملی، قانون سازی کے ایجنڈے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مزید اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی نواز شریف نے

پڑھیں:

ملک کو یکجہتی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ملک کو یکجہتی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،ہمیں اپنے جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے ملکر کام کرنا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی  زرداری نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، پارلیمانی سال کے آغاز پر اس ایوان سے بطور سویلین صدر8ویں بار خطاب کرنا میرے لئے اعزاز ہے، یہ لمحہ ہمارے جمہوری سفر کے تسلسل کا عکاس ہے،صدر مملکت نے کہاکہ ہمیں پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے عزم کے ساتھ کام کرنا ہے،ہمیں ملک میں گڈگورننس اور سیاسی استحکام کو فروغ دینا ہے،ہمیں اپنے جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے ملکر کام کرنا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارسلونا، شارجہ اور دبئی کے مسافروں سے منشیات برآمد

انہوں نے کہاکہ انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے،ملک کو یکجہتی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،ٹیکس نظام میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے،ٹیکس کے نظام میں بہتری لانا ہوگی،پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دینی ہے۔عوامی بہبود کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی،صدر مملکت نے کہاکہ ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے،پالیسی ریٹ میں کمی، زرمبادلہ میں ریکارڈ اضافہ خوش آئند ہے،ہمیں عوامی خدمت کے شعبے پر بھرپورتوجہ دینا ہوگی،

صدر آصف زرداری نے کہاکہ ایوان بہتر طرز حکمرانی، سیاسی اور اقتصادی استحکام کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے،ہماری عوام نے اپنی امیدیں پارلیمنٹ سے وابستہ کررکھی ہیں۔

صدر آصف زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، اپوزیشن کا شور شرابہ، شدیدنعرے بازی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی حالت کے ذمہ دار ہم سب ہیں، فرح عظیم کی اراکین اسمبلی پر تنقید
  • مسلم لیگ (ن) کے صدرمحمد نوازشریف سے سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق کی ملاقات
  • چین کی ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا دو اجلاسوں کے تناظر میں مشاہدہ ، چینی میڈیا
  • ’’ عوامیّت‘‘ کی موجِ بلاخیز اور جمہوریت!
  • پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس عائد کرنے کی قانون سازی سے آگاہ کر دیا۔
  • ذاتی و سیاسی مفاد ایک طرف رکھ کر قومی مفاد مقدم رکھیں، دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتا: صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
  • ملک کو یکجہتی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،صدر مملکت آصف زرداری
  • قانون سازی کا فقدان پاکستان میں زرعی ڈرونز کے زیادہ سے زیادہ استعمال میں رکاوٹ ہے. ویلتھ پاک
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب، آصف علی زرداری خطاب کریں گے