2025-03-09@16:24:39 GMT
تلاش کی گنتی: 448

«کا نام میڈیا پر»:

(نئی خبر)
    غیر ملکی سرمایہ کار چینی مارکیٹ کے بارے میں پرامید ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین نے باضابطہ طور پر “غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے 2025 ایکشن پلان” جاری کیا۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ منصوبہ چین کی جانب سے بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کی توسیع کا واضح اشارہ ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ باہمی فائدے اور جیت جیت کے حصول کے لئے خلوص اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔2024 کے اختتام تک ، چین میں 1.239 ملین سے زیادہ  غیر  ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے کاروباری ادارے فعال ہیں  ، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حقیقی مالیت 20.6...
    بھارت کے معروف اداکار اور میزبان جاوید جعفری نے فلم انڈسٹری میں سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر سوال اٹھاتے ہوئے اروشی روٹیلا پر بھی طنز کیا ہے۔ جاوید جعفری نے کہا کہ کسی اداکار کی سوشل میڈیا پر بڑی فالوونگ اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ ان کی فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگی۔ جعفری نے اپنی بات کو واضح کرنے کےلیے اروشی روٹیلا کی مثال دی، جو انسٹاگرام پر 70 ملین فالوورز کے باوجود فلمی دنیا میں کامیابی حاصل نہیں کرسکیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں جاوید جعفری نے کہا، ’’میں اس بات سے بالکل متفق نہیں ہوں کہ سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز کسی کو اسٹار بنا دیتے ہیں۔ ہاں، شروعات میں تھوڑا فائدہ ہوسکتا...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا وژن 2030ء عملی شکل اختیار کر چکا ہے، فیک نیوز اور مس انفارمیشن سب سے بڑا خطرہ اور چیلنج ہیں جو سماجی مسائل کا باعث بنتے ہیں، ہمیں اس چیلنج کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، ترقی کے لئے تعاون بہت ضروری ہے، ترقی اور بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کا استعمال منصفانہ ہونا چاہئے، پاکستان میں میڈیا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، عالمی میڈیا اداروں کے ساتھ شراکت داری مفید اور مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہے، غزہ جیسے عالمی...
    پیکا قانون کا کلہاڑا چلنے لگا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے بارہ گھنٹوں میں مزید چودہ مقدمات درج کرلیے۔ مظفر گڑھ سے ایک اورگوجرانوالہ سے دو ملزمان گرفتارکر لیے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، یو اے ای کے صدرکی جعلی تصاویر، ویڈیوزکے معاملے پرایف آئی اے سائبرکرائم نے 12گھنٹوں میں ملک بھرمیں مزید 14 مقدمات درج کرلیے۔   سائبر کرائم نے پنجاب میں 8، اسلام آباد میں 4، ایبٹ آباد میں 2 مقدمے درج کیے ، اب تک سائبر کرائم نے 32 ایف آئی آرز درج کرکے 19 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جعلی ویڈیوزسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر مظفر گڑھ میں مقدمہ درج کیا گیا۔  پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم...
    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورۂ برطانیہ پر سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہوا، جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف کے برطانیہ دورے کے دوران ان کا شاندار استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے لیکن تحریک انصاف کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی۔پی ٹی آئی کے کچھ کارکنوں...
    اسلام آباد:آسیان میڈیا وفد نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیئرمین پیمرا محمد سلیم سے ملاقات کی۔ پاکستان آسیان کے اشتراک سے منعقدہ پروگرام کے تحت ملاقات کا مقصد پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانا، ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا اور پیشہ وارانہ روابط کو مستحکم کرنا ہے۔ آسیان وفد کی نمائندگی آسیان سیکرٹریٹ کے کلچر اینڈ انفارمیشن ڈویژن کے سینئر افسران نوئل ہیڈل ٹین اور ویدیالبریانی نے کی۔ چیئرمین پیمر احمد سلیم نے وفد کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں چیف آف آرمی اسٹاف کو ملنی والی عزت اور وقار تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہوا، احتجاج اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کو آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہوا، اس لیے مٹھی بھر شرپسند عناصر سوشل میڈیا پر مہم چلا...
    سعودیہ میں خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں ایک عظیم انقلاب آ چکا ہے، ثمینہ بیگ واحد خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے دنیا کی 7 بلند ترین چوٹیوں کو سر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ وژن 2030ء ایک خواب نہیں بلکہ عملی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ریاض میں سعودی میڈیا فورم 2025ء کے مباحثے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب میں وژن 2030ء کے تحت رونما ہوئی تاریخی تبدیلیاں دیکھ کر خوشی ہوئی، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں ایک عظیم انقلاب آ چکا ہے۔ عطاء اللّٰہ تارڑ  نے کہا کہ...
    اداکارہ کبری خان نے گوہر رشید کے ساتھ مکرمہ مکرمہ میں نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔کبری خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں شوہر، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ خانہ کعبہ میں خوشی کے لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔کبری خان نے خوشی کے اس موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جس پر لال رنگ کے خوبصورت دوپٹے سے گونگھٹ لیا ہوا ہے جبکہ گوہر رشید سفید کرتا شلوار پہنے ہوئے ہیں، ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کبری خان نے کیپشن میں لکھا کہ  بیشک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔سوشل میڈیا پر اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے نکاح کی...
    اگر آپ کسی مشکل میں گھرے ہوئے ہیں، کسی پریشانی اور دکھ کا شکار ہیں یا زندگی میں کوئی بڑا کام کرنا چاہتے ہیں مگر آپ کے دماغ میں کوئی بہتر خیال نہیں آ رہا ہے تو آپ کو چاہیے کہ سب سے پہلے آپ اپنے ذہن کو تروتازہ رکھیں اور اس کے بعد سوچنے کا ہمہ وقت فن سیکھنے کے لئے خود کو تیار کریں۔ صرف دماغ میں خیالات کا آنا سوچنے کا عمل نہیں ہے کیونکہ بے ہنگھم اور منتشر خیالات تو احمقوں کے دماغ میں بھی آتے ہیں۔ بامقصد سوچنے کی مشق ہی سوچنا کہلاتی ہے کیونکہ یہ باقاعدہ ایک مہارت ہے جو مقاصد کے حصول اور مسائل کے حل میں مدد فراہم کرتی ہے۔دنیا میں...
    ریاض (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے سعودی میڈیا فورم 2025ء کے زیر اہتمام مباحثے میں شرکت کی اور اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں وژن 2030ء کے تحت ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وژن محض ایک خواب نہیں بلکہ حقیقت میں ڈھل چکا ہے، اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب میں ایک عظیم انقلاب آ چکا ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے پاکستان میں میڈیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 24 کروڑ...
    فلپائن کے ایک گنجان آباد شہری علاقے میں حکام نے ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے بعد انوکھی کوشش شروع کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں حکام ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کے طور پر مچھروں کو مارنے پر نقد انعام کی پیشکش کر رہے ہیں۔ منیلا کے علاقے برانگے ایڈیشن ہلز کے علاقے میں 5 مچھر لانے پر ایک پیسو (2 امریکی سینٹ) انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پیشکش ایک ماہ تک جاری رہے گی اور اس دوران مردہ یا زندہ مچھروں اور ان کے لاروا دونوں پر انعام دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بعد ازاں زندہ مچھروں کو الٹرا وائلٹ لائٹ کے...
    مکہ مکرمہ : اداکارہ کبریٰ خان نے گوہر رشید کے ساتھ اپنے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس میں وہ خانہ کعبہ میں اپنے شوہر، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ خوشی کے لمحوں کو انجوائے کر رہی ہیں۔ کبریٰ خان نے اس خاص موقع پر سفید رنگ کا لباس پہنا تھا جس پر لال رنگ کا دوپٹہ گونگھٹ کی صورت میں تھا، جبکہ گوہر رشید نے سفید کرتا اور شلوار پہنی ہوئی تھی۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا، "بیشک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے”۔ اس خوبصورت جوڑی کو سوشل میڈیا پر مداحوں اور فنکاروں کی جانب سے نکاح کی مبارکبادیں مل رہی ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا...
    فلپائن(نیوز ڈیسک)فلپائن کے گنجان آباد شہری علاقے میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے بعدحکومت کی انوکھی پیشکش۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں حکام ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مچھروں کو مارنے پر نقد انعام کی پیشکش کی گئی منیلا کے علاقے برانگے ایڈیشن ہلز کے علاقے میں 5 مچھر لانے پر ایک پیسو (2 امریکی سینٹ) انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پیشکش ایک ماہ تک جاری رہے گی اور اس دوران مردہ یا زندہ مچھروں اور ان کے لاروا دونوں پر انعام دیا جائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق بعد ازاں زندہ مچھروں کو الٹرا وائلٹ لائٹ کے ذریعے مار دیا جائے گا، اب تک 21 افراد...
    نئی دہلی: بھارت میں ہندو مذہب کے مقدس مہا کمبھ میلے کے دوران گنگا میں اشنان (نہانے) والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی ویڈیوز اور تصاویر خفیہ طور پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر متعدد فیس بک پیجز، انسٹاگرام گروپس اور دیگر پلیٹ فارمز پر نیم عریاں ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے فروخت کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس گنگا میں نہانے والی خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز مختلف زاویوں سے بنا کر شیئر کر رہے ہیں۔  ان ویڈیوز کو ’بلر‘ کرکے رکھا جاتا ہے اور مکمل رسائی کے لیے انہیں ٹیلیگرام پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیوز اور...
    منیلا: فلپائن کے ایک گنجان آباد قصبے نے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کے لیے مچھروں کے شکار پر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ منیلا کے علاقے برانگے ایڈیشن ہلز کے چیف کارلیٹو سرنال نے بتایا کہ ہر 5 مچھر لانے پر ایک پیسو (تقریباً 2 امریکی سینٹ) انعام دیا جائے گا۔ میڈیاذرائع کے مطابق اگرچہ اس انوکھے اقدام پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جا رہی ہے لیکن حکام نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مقامی آبادی کی صحت کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ مچھروں کے شکار پر پابندی کا یہ پروگرام کم از کم ایک ماہ تک جاری رہے گا اور انعام مردہ یا زندہ مچھروں اور ان کے...
    صائم ایوب کے ساتھ تعلقات؟ کشف علی کا طنزیہ ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کشف علی نے کرکٹر صائم ایوب کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔کشف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مداحوں سے کہا کہ “ہمارے ملک میں بے شمار اہم مسائل ہیں جن پر بات ہونی چاہیے، لیکن میڈیا اور عوام دونوں غیر ضروری باتوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔ کشف علی نے مزید کہا کہ ایک عام سی ویڈیو کو بہت بڑا مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں موجود شخص کو آپ نہیں جانتے،...
    پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کشف علی نے کرکٹر صائم ایوب کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ کشف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مداحوں سے کہا کہ "ہمارے ملک میں بے شمار اہم مسائل ہیں جن پر بات ہونی چاہیے، لیکن میڈیا اور عوام دونوں غیر ضروری باتوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔‘‘ کشف علی نے مزید کہا کہ ’’ایک عام سی ویڈیو کو بہت بڑا مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں موجود شخص کو آپ نہیں جانتے، جیسے آپ مجھے بھی نہیں جانتے۔ یہ صورتحال میرے لیے مضحکہ خیز ہے، لیکن میں کچھ نہیں کر سکتی، کیونکہ یہ ہمارے...
    کامیڈی موسیقی اور گائیکی سے شہرت پانے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر اور گلوکارچاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک نیا گانا ریلیز کیا ہے جس نے صارفین کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی ہے۔ چاہت فتح علی خان نے اس باربالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مشہور گانے ”چھیاں چھیاں“ گا کرسوشل میڈیا پر ہلچل مچانے کی کوشش کی ہے۔چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کی کاپی کا گانا اسی نام سے ہی جاری کیا ہے، ویڈیو میں ان کے ساتھ خاتون ماڈل بھی پرفارم کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کویو ٹیوب کی بجائے انسٹاگرام اور فیس بک پر جاری کیا گیا ہے۔چاہت کا یہ گانا دیکھتے...
    بےسُری گائیکی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان نے نیا گانا ریلیز کردیا۔ اس مرتبہ چاہت فتح علی خان نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کے مشہور گانے چھائیاں چھائیاں کا گنگنا کر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ سمیٹنے کی کوشش کی ہے۔ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے چاہت فتح علی خان کے اس گانے کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ ردعمل سامنے آرہا ہے۔ ایک صارف نے دعا کی کہ ’کاش رمضان میں چاہت فتح علی خان بھی شیطان کی طرح کہیں بند ہوجائیں‘۔         View this post on Instagram            ...
    بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل پریانکا چوپڑا نے ضرورت مند کی مدد کر کے مداحوں کا دل جیت لیا۔  پریانکا حال ہی میں اپنے بھائی کی شادی کے ختم ہونے کے بعد واپس امریکہ روانگی کیلئے ممبئی پہنچیں ہیں جہاں پاپرازی نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں سے ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوجاتی...
    سنگاپور: ہوائی سفر میں عام طور پر پالتو جانوروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن ایک خوش نصیب ڈالمیٹین کتا بزنس کلاس میں لگژری فلائٹ انجوائے کر کے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔ چار سالہ ڈالمیٹین کتے، جس کا نام "اسپاٹی" ہے، اس  نے اپنے مالک کے ساتھ سنگاپور ایئرلائنز کی بزنس کلاس میں سنگاپور سے ٹوکیو تک 5.5 گھنٹے کا پرتعیش سفر کیا۔ اس کی ویڈیو وائرل ہو گئی، جس میں اسے ایئرپورٹ لاؤنج میں آرام کرتے، بزنس کلاس سیٹ پر بیٹھے، فلم دیکھتے اور حتیٰ کہ سوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سفر کے دوران نہ تو اسپاٹی نے کسی قسم کی بےچینی ظاہر کی اور نہ ہی کوئی باتھ روم بریک لی،...
    میڈیا اور یوٹیوبرز کے احتجاج کے باعث بھارتیوں کے جھنڈا نہ لگانے کے اعتراض کو بھی پاکستان نے ختم کردیا۔ گزشتہ روز بھارتی صحافی و سوشل میڈیا ایکسپرٹس پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی میں اسٹیڈیم میں بھارت کا جھنڈا نہ ہونے پر بپھر آگ بگولہ ہوگئے تھے۔ اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کے علاوہ تمام ٹیموں کے جھنڈے لگائے جھت پر لگائے گئے ہیں تاہم انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے بھارت کا پرچم نہ لگانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے گئے ادھر چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کو لیکر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالا بھارتی میڈیا اب...
    ریاض:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان سے ملاقات کررہے ہیں ریاض(سید مسرت خلیل) وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات عطا اللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے۔ کنگ خالد ائرپورٹ پرسعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمن نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا استقبال کیا،3 روزہ کانفرنس 19 سے 21 فروری تک ریاض میں منعقد ہو رہی ہے۔ پاکستان قونصلیٹ جدہ کے پریس قونصلر محمد عرفان کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سعودی عرب آمد کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے...
    چین کی نجی معیشت کا دنیا کے لئے  موسم بہار کا پیغام ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین میں ایک اعلیٰ سطحی نجی انٹرپرائز سمپوزیم  منعقد ہوا۔ گزشتہ چھ سال سے زائد عرصے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ  چین کے صدر شی جن پھنگ نے نجی کاروباری اداروں سے متعلق سمپوزیم میں شرکت کی ۔ اس سمپوزیم میں نہ صرف اس بات پر زور دیا گیا کہ نجی معیشت کی ترقی کے لئے چین کی بنیادی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوسکتی ہیں اور نہ ہی تبدیل ہوں گی ، بلکہ نجی معیشت کی صحت مند اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی سمت کی بھی...
    ریاض: وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے۔ کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان نے عطاءاللہ تارڑ کا استقبال کیا، تین روزہ کانفرنس 19 سے 21 فروری تک ریاض میں منعقد ہو رہی ہے۔ سعودی عرب آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی کیلئے ویژن مثالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے سعودی عرب کے...
    لاہور: جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو لوٹنے کے نت نئے طریقے سامنے آنے لگے ہیں۔ فراڈیوں نے مختلف حیلوں بہانوں سے عوام کو دھوکہ دینا شروع کر دیا۔ کہیں بجلی کے بڑھتے بلوں سے پریشان عوام کو سستے سولر پینلز کی آڑ میں لوٹا گیا تو کہیں اسلامی نام اور حلال منافع کے پرکشش دعووں سے سادہ لوح شہریوں کی جمع پونجی ہتھیا لی گئی۔ فراڈیوں نے مختلف حربے اپنائے، جیسے فرنیچر ایکسپورٹ کے کاروبار، سرمایہ کاری ڈاٹ کام جیسی جعلی کمپینز، اور دیگر پرکشش اسکیموں کے ذریعے سوشل میڈیا پر اپنی مہم چلا کر عوام سے کروڑوں روپے بٹورے۔  یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب سینکڑوں متاثرین اپنی عمر بھر کی کمائی...
    ریاض( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان نے عطاءاللہ تارڑ کا استقبال کیا، تین روزہ کانفرنس 19 سے 21 فروری تک ریاض میں منعقد ہو رہی ہے۔سعودی عرب آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی کے لئے ویژن مثالی ہے۔ان کا کہنا...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں صبا قمر کو ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جو ان سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔ میک اپ آرٹسٹ صبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مداح ہماری اسٹوریز کو یاد کر رہے ہیں اب آپ اسٹوریز کیوں نہیں پوسٹ کرتیں جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔میک اپ آرٹسٹ سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صبا کیلئے دعا کریں وہ بیمار...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں صبا قمر کو ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جو ان سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔ میک اپ آرٹسٹ صبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مداح ہماری اسٹوریز کو یاد کر رہے ہیں اب آپ اسٹوریز کیوں نہیں پوسٹ کرتیں جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔ https://www.facebook.com/reel/1156586826054824 میک اپ آرٹسٹ سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صبا کیلئے دعا...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نکاح خواں بھی بن گئے ہیں۔ حمزہ علی عباسی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں شادی کی ایک تقریب میں نکاح پڑھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ حمزہ عباسی نے دلہے کی جانب سے حق مہر کی رقم کا اعلان بھی کیا۔   View this post on Instagram   A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف  تبصرے کیے گئے۔ کسی نے سوال کیا کہ کیا یہ ڈرامے کا سین ہے، تو کئی صارفین یہ بھی کہتے نظر آئے کہ ان کا نکاح بھی حمزہ علی عباسی ہی پڑھائیں۔ ایک صارف...
    پاکستان شوبز کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس میں وہ شادی کی تقریب میں ایک جوڑے کا نکاح پڑھاتے نظر آئے۔ حمزہ علی عباسی نے نکاح پڑھایا اور دولہا کی جانب سے حق مہر کی رقم کا بھی اعلان کیا۔ اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ نکاح پڑھانے کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں اور کچھ صارفین حمزہ علی عباسی کو مزاحیہ انداز میں مولانا حمزہ علی عباسی کہہ رہے ہیں۔         View this post on Instagram                      ...
     بھارت میں مہاکمبھ میلے میں ہار بیچنے والی 16 سالہ مونا لیزا بھونسلے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اب مختلف ایونٹس میں وی آئی پی مہمان کے طور پر شرکت کرتی نظر آرہی ہیں۔ مونا لیزا نے حال ہی میں کیرالا میں ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملیالم زبان میں بات کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔ انہوں نے ملیالم زبان میں کہا ‘نمستے کیرالہ، کیا آپ سب خیریت سے ہیں؟’، جس سے ہجوم میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔   View this post on Instagram   A post shared by monalisha Bhosle???? (@monalisa__bhosle) بھارتی میڈیا کے مطابق مونا لیزا بھونسلے کو ایونٹ کے لیے 15 لاکھ روپے کی خطیر...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتک روشن کے بیٹے ردھان روشن کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ردھان گزشتہ روز والد کے ہمراہ ان کی ڈاکیومنٹری سیریز ’دی روشنز‘ کی کامیابی پر دی گئی پارٹی میں شریک ہوئے جہاں مداح انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ ردھان اپنے والد ہریتک سے حیرت انگیز مشابہت رکھتے ہیں۔ اس تقریب سے ردھان اور ہریتک کی ایک ساتھ تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس پر مداحوں نے ردھان کے چہرے کی مشابہت پر تبصرے کرنا شروع کر دیے۔ View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood) ایک مداح نے لکھا، ’ہرتیک...
    سٹی 42 : سرکاری ملازمین سرکاری امور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے سے باز آجائیں ، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے افسران کو سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے روک دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ کو خط ارسال کردیا، خط وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ڈپٹی سیکریٹری کے دستخط سے ارسال کیا گیا۔  خط میں سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کردیا، کہا گیا کہ سرکاری امور ٹک ٹاک کی زینت بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل نہی کیئے جائیں۔   عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ
    نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار نے دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی بھگدڑ کے حقائق چھپانے کی کوشش کی، جہاں کمبھ میلے کے لیے جانے والے 18 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہفتے کی رات دہلی کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ اس وقت مچ گئی جب ہزاروں افراد کمبھ میلے کے لیے ٹرینوں میں سوار ہونے کے لیے جمع تھے۔ ناقص انتظامات اور ہجوم کے دباؤ نے صورتحال کو خطرناک بنا دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کچلے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دہلی کے ہسپتال میں 18 لاشیں اور متعدد زخمی پہنچائے گئے، لیکن مودی حکومت نے اس واقعے کو معمولی قرار دے کر میڈیا پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی سرکاری...
    شرقپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیدوار کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ اخبارات اور چینلز کے خلاف نہیں ہے، جو سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کرتا ہے پیکا ایکٹ ان کے خلاف ہے، پیکا ایکٹ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ڈرافٹ ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صنعت و پیدوار رانا تنویر نے کہا کہ آرمی چیف اور وزیراعظم پاکستان کو عمران خان کا کوئی بھی خط موصول نہیں ہوا۔ اپنے آبائی حلقہ شرقپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، ترکیہ کے صدر کا دورہ معاشی طور پر بہت اہم رہا ہے اور اہم ترین معاہدے ہوئے ہیں۔...
    سوشل میڈیا فلٹرز کا زیادہ استعمال نوجوانوں میں ڈپریشن اور پریشانی کا باعث بن سکتا ہے، والدین اپنے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ ان کی صحت مند مصروفیات کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:خاندانی نظام تباہ ہورہا ہے، سوشل میڈیا پر پابندی لگائی جائے، درخواست دائر سوشل میڈیا ماہر محمد حسین نے ماہرین نے اتوار کواپنے ایک انٹرویو کے دوران نوجوانوں کی صحت پر سوشل میڈیا کے خطرناک اثرات پر روشنی ڈالی۔ نوجوانوں میں خود اعتمادی کی کمی انہوں نے خاص طور پر بیوٹی فلٹرز کے استعمال کے خطرات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ان کے بڑھتے ہوئے استعمال سے نوجوانوں میں خود اعتمادی کی کمی، جسمانی عدم اطمینان اور بے چینی پیدا...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں مہاکمبھ میلے میں ہار بیچنے والی 16 سالہ مونا لیزا بھونسلے نامی لڑکی کے نئے روپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔ مہاکمبھ میلے کی سینسیشن مونالیزا بھوسلے کے نئے روپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔ مونا لیزا نے کیرالا میں ایک پروموشنل ایونٹ میں وی آئی پی مہمان کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملیالم زبان میں بات کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔ مونا لیزا نے 14 فروری کو زندگی میں پہلی بار جہاز سفر کیا اور کیرالا پہنچیں، جہاں انہوں نے ایک دکان کا افتتاح کیا، جس کی میزبانی تاجر بوبی چمنور نے کی، جنہوں نے اس کی آمد کا اعلان پہلے ایک وائرل انسٹاگرام...
      بیجنگ : “کینیڈا ایک ایسا ملک ثابت ہوا ہے جو بڑے بھائی کی مانند ملک امریکہ کی جانب سے دھوکہ دہی ،دھمکی ،دھونس اور زیادتیاں سہہ رہا ہے ۔” چند روز قبل امریکہ کی جانب سے کینیڈا پر اضافی محصولات کے اعلان کے بعد بینک آف نووا سکوشیا کے ماہر اقتصادیات ڈیرک ہولٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں اسی طرح کے الفاظ لکھے ۔ تاہم، کینیڈا کے سیاست دانوں نے امریکہ کی جانب سے “دھوکہ دہی، دھمکیوں اور زیادتیوں” کا جواب کیسے دیا؟ یہ ایک عجیب صورتحال ہے۔ حال ہی میں کینیڈا کے تمام 13 صوبوں اور علاقوں کے گورنروں پر متشمل وفد نے امریکی قانون سازوں، کاروباری گروہوں اور مزدور رہنماؤں سے ملاقاتوں اور لابنگ کے لئے امریکہ...
    جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ملازمین سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ملازمین سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر سے گریز کریں۔ اس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات کے مطابق سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنے والے سرکاری ملازمین اور...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کی ان خبروں پر طنز کیا ہے جن میں ایلون مسک کو وائٹ ہاؤس میں اصل طاقت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے ان کے اور مسک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہو چکی ہے۔ فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، جس کے اقتباسات ہفتے کو جاری کیے گئے، ٹرمپ نے نیوز اینکر کی نقل اتارتے ہوئے کہا: "ہمارے پاس بریکنگ نیوز ہے: ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت ایلون مسک کے حوالے کر دی! صدر مسک آج کابینہ اجلاس میں شرکت کریں گے..." ٹرمپ کے اس بیان کا پس منظر وہ رپورٹس ہیں جن میں ایلون مسک کے وائٹ...
    صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے چین کی عوام سے محبت ہے۔چین اور پاکستان  کے گہرے تعلقات ہیں۔صدر شی چن پنگ بہترین شخصیت کے حامل ہیں۔ صدر پاکستان نے ان خیالات کا اظہار چین کے نیوز چینل سی سی ٹی وی 13کے پروگرام لیڈرز ٹاک میں گفتگو کرتے کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم بہترین ہمسایہ ملک ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔ صدرمملکت کا کہنا تھا کہ صدر شی چن پنگ نے ہمیشہ خوشحال مشترکہ مستقبل کی بات کی، ہمارا مقصد خطے کو ترقی و خوشحالی کی منازل تک لے جانا ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ چین اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے لیے خاص جذبات رکھتے ہیں۔ چین...
    بھارت میں شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست ریاست مدھیا پردیش کے شہر وڈیشا میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کزن کی شادی میں ڈانس کرتی ہوئی دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئی۔ یہ بھی پڑھیے: پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی ٹیٹو جیکسن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے شادی کی تقریب میں کچھ ڈاکٹرز بھی موجود تھے جنہوں نے لڑکی کو ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش بھی کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈانس کرنے والی لڑکی کے بھائی بھی پہلے ایسے ہی اچانک...
    بھارتی وزیراعظم مودی کا دورہ امریکا اور ٹرمپ کے ساتھ ملاقات اس وقت پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں مودی اور ٹرمپ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی مودی کی نااہلی واضح نظر آئی، ماضی کی طرح اس بار بھی مودی کو اپنی بات واضح کرنے کیلئے پرچیوں کا سہارا لینا پڑا، مودی کی جانب سے پرچیاں پڑھنے پر دنیا بھر میں اس کا مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ سے گفتگو کے دوران مودی پرچیاں نکال کر اور دیکھ دیکھ کر پڑھتا رہا، مودی کی اس حرکت پر وہاں موجود میڈیا بھی ہنس رہا تھا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس وقت صورتحال عجیب ہوئی جب...
    لاہو ر (نمائندہ جسارت)ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ اہل غزہ وفلسطین سے یکجہتی کے لیے 2روزہ عالمی فلسطین کانفرنس آج اسلام آباد میںشروع ہوگی۔ اس 2 روزہ عالمی کانفرنس میں انٹر نیشنل ، قومی،یوتھ،پرائم میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سیشنز منعقد ہوں گے۔آصف لقمان قاضی نے انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کی تفصیلاتبتاتے ہوئے کہا کہ پہلے روز کے سیشن کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان ایاز صادق کریں گے جبکہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، ڈاکٹر اشرف عواد،حافظ عزیر علی خان اظہار خیال کریں گے۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی صدارت میں پرائم میڈیا سیشن سے قومی و بین الاقوامی میڈیا پرسنز ،سینئر تجزیہ کار،اینکر پرسنز اظہار خیال کریں گے...
    بیجنگ: 9ویں ہاربن ایشین ونٹر گیمز   اختتام پذیر ہو گئے، 64 گولڈ میڈلز جتنے والوں کو دیے گئے ۔ چینی   وفد نے مجموعی طور پر 85 تمغے جیتے جن میں 32 سونے، 27 چاندی اور 26 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ چین  ایشیائی سرمائی کھیلوں میں   طلائی تمغوں اور تمغوں کی مجموعی تعداد کے اعتبار سے سرفہرست  ہے، جس نے ایشیائی سرمائی کھیلوں کی تاریخ کا بہترین باب تخلیق  کیا ہے۔
    سعودی سفارتخانہ پاکستان میں ریڈیو کا عالمی منایا گیا،میڈیا اتاشی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز – اسلام آباد(سب نیوز)سعودی سفارتخانے نے گزشتہ رو ز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنےاکاؤنٹ سے عالمی یومِ ریڈیو کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ یہ دن ہر سال 13 فروری کو منایا جاتا ہے۔شیئر کی گئی ویڈیو میں 1955 میں سعودی فرماں روا شاہ فیصل بن عبدالعزیزؒ کے کراچی ریڈیو اسٹیشن کے دورے کی تاریخی تصاویر اور معلومات شامل ہیں۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ کانٹینٹ سعودی سفارتخانے کے میڈیا اتاشی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے تاکہ دونوں برادر ممالک، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی مواقع اور تعلقات کو اجاگر کیا جا سکے۔میڈیا اتاشی...
    حضور ﷺ کی محبت اور تکریم ہر مسلمان کے لئے سرمایہ حیات ہے۔سورۃ الاحزاب کی آیت نمبر چھ میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ’’ نبی(ﷺ)تو ایمان والوں کو اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہیں اور نبی(ﷺ)کی بیویاں مومنوں کی مائیں ہیں‘‘۔اسی طرح جناب رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے کہ ’’تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا،جب تک کہ میں اسے اس کے باپ،اس کی اولاد اور تمام لوگوں سے بڑھ کر محبوب نہ ہو جائوں‘‘۔حضور ﷺ کی ظاہری حیات مبارکہ اور وصال مبارک کے بعد تمام احوال میں حضور ﷺ کی تعظیم و توقیر بجا لانا امت مسلمہ پر واجب ہے۔محبت رسول ﷺ کے بغیر کوئی مسلمان ایمان کا تصور بھی نہیں...
    معروف گلوکار بی پراک کے بعد اداکارہ اروشی روتیلا نے بھی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے متنازع بیان کے بعد ان کے پوڈکاسٹ 'بیئر بائسیپس' میں جانے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اروشی نے رنویر الہ آبادیا کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے بھی اَن فالو کردیا ہے اور ان کے پوڈکاسٹ میں شیڈول اپنی شرکت سے منع کر دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اروشی روتیلا اپنی تیلگو فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کی باکس آفس پر بڑی کامیابی کے بعد وہ اس شو میں دکھائی دینے والی تھیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Varinder Chawla...
    لیجنڈ اداکار شاہ رخ خان اور ششی کپور کے پوتے زہان کپور نے ایک نئے اشتہار میں اکٹھا کام کیا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس اشتہار میں دونوں اداکاروں کو طاقتور اوتار میں دکھایا گیا ہے، جو مداحوں کو ان کی اسکرین کیمسٹری سے متاثر کر رہا ہے۔ اشتہار میں زہان کپور سرفنگ کے لیے تیار ہیں، تاہم، موسم کے خراب حالات اور بپھرا ہوا سمندر ان کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔ لیکن شاہ رخ خان کی انٹری حالات کو بہتر کر دیتی ہے، اور وہ زہان کو مشکلات کا مقابلہ کرنے کی ہمت دیتے ہیں۔ یہ اشتہار مشروب کمپنی کے لیے تیار کیا گیا ہے اور ہیش ٹیگ ’’دَم...
    بہار تہوار کی تقریبات میں اے آئی ٹیکنالوجی کا وسیع استعمال WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا)چائنہ میڈیا گروپ کے 31 جنوری کو نشر کئے گئے غیر مادی ثقافتی ورثہ گالا 2025 کے دوران 10 روبوٹ کتوں کے غول نے ایک روایتی رقص کے گانے پر بہترین ہم آہنگی سے کودتے،گھومتے اور جھومتے ہوئے اپنی بے عیب چالوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔یہ شاندار فن کا مظاہرہ جلد سوشل میڈیا پر چھا گیا جہاں انٹرنیٹ صارفین نے انہیں ’’سب سے سرشار رقاص‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے ثقافتی ورثے اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کے امتزاج پر حیرت کا اظہار کیا۔ گالا کے دوران رقص کرنے والے لائٹ 3 ماڈل ہانگ ژو میں قائم کمپنی ڈیپ روبوٹکس کی چست...
    کراچی: سندھ اور بلوچستان میں ریڈیو براڈکاسٹنگ کے مستقبل کا جائزہ لینے کے لیے میڈیا پروفیشنلز، پالیسی سازوں اور ریڈیو سے منسلک افراد نے جمعرات کو کراچی میں ریڈیو میڈیا کانفرنس 2025 میں شرکت کی۔ کانفرنس میں  مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال، ریڈیو میں ڈیجیٹل تبدیلی، کمیونٹی کی شمولیت اور ابھرتے ہوئے میڈیا منظرنامے میں طویل مدتی استحکام پر توجہ مرکوز تھی۔ گلوبل نیبر ہوڈ فار میڈیا انوویشن (جی این ایم آئی) کے زیر اہتمام امریکی قونصل خانہ کراچی کے تعاون سے آرٹس کونسل آف پاکستان میں ریڈیو کے عالمی دن کی مناسبت سے یہ کانفرنس منعقد کی گئی جو عوامی گفتگو اور معلومات تک رسائی میں ریڈیو کے اہم کردار کی آگاہی دینے کا بین الاقوامی دن...
    لاہور:پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر، جو اپنے ڈرامے "کبھی میں کبھی تم” کی بدولت عالمی شہرت کی حامل ہیں، حالیہ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہو گئیں۔ اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک بولڈ فوٹو شوٹ کروایا، جس میں وہ پانی میں ایک مرمیڈ کے انداز میں نظر آئیں۔ ہانیہ کا یہ جرات مندانہ انداز ان کے مداحوں کو پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ان تصاویر میں ہانیہ عامر سوئمنگ پول میں چمکدار پلاسٹک کے لباس میں نظر آئیں، جس سے ان کا جسم واضح طور پر جھلک رہا تھا۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس فوٹو شوٹ کو...
    سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کے ریکارڈ ہدف تعاقب نے بھارتی میڈیا و یوٹیوبرز کو حیران کردیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم معرکے میں پاکستان نے جنوبی افریقی ٹیم کے 353 رنز کے ہدف کے تعاقب کو محض ایک اوور قبل اور 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اس میچ میں کپتان محمد رضوان نے ناقابل شکست 122 اور سلمان علی آغا نے 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 134 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کرکٹرز نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 260 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کیلئے جیت ممکن بنائی۔ اس میچ میں محمد رضوان اور آغا سلمان نے کئی ریکارڈ بھی توڑے تاہم فتح...
    چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے باہمی اشتراک سےچین پاکستان سپورٹس کارنیوال کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چین کے شہر ہاربن میں جاری 09ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی سرگرمیاں دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔اسی تناظر میں آج چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے باہمی اشتراک سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک خوبصورت اور مثالی سپورٹس کارنیوال کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمانِ خصوصی چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چن پھنگ تھے۔ چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور...
    کراچی (نیوز ڈیسک) جرمن قونصل خانے نے ویزا اپلائی کرنے والے پاکستانیوں کو خبردار کرتے ہوئے سوشل میڈیا زیر گردش مواد کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جرمن قونصل خانے کراچی نے گوگل سرچ انجن پر فیک آئی ڈی فون نمبرز کے معاملے پر اہم بیان جاری کردیا۔ قونصل خانے کی سماجی رابطے کی وہب سائٹ ایکس پر تردید کی کہ گوگل سرچ انجن پر فون نمبرز اور جعلی آئی ڈی بنائی گئی ہے۔ جرمن قونصلیٹ جرمن قونصلیٹ نے سوشل میڈیا گوگل پر ویزا خدمات کے حوالے سے زیر گردش مواد کی تردید کرتے ہوئے کہا ویزا درخواستوں کے لئے اپائنمنٹ کی کوئی فیس نہیں ہوتی۔ جرمن قونصلیٹ نے کہا کہ درخواست گزاروں سے گزارش ہے...
    بیجنگ : چائنا  میڈیا گروپ کا “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” بیجنگ وقت کے مطابق 12 فروری کی رات 8 بجے اندرون و بیرون ملک  ناظرین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ گالا موسیقی،  رقص، کراس ٹاکس، اسٹیج ڈراموں، اوپیرا، میجک شو اور دیگر دلچسپ پروگراموں کے ذریعے ناظرین کو  روایتی حسن اور جدید زندگی کی حامل  ایک ثقافتی خاندانی ضیافت پیش کرےگا۔رات 8 بجے “2025 لالٹین فیسٹیول گالا”  سی ایم جی کے سی سی ٹی وی-1 ، سی سی ٹی وی-3، سی سی ٹی وی-4،  سی سی ٹی وی-15 ، 4K الٹرا ایچ ڈی چینل،  8K الٹرا  ایچ ڈی چینل سمیت دیگر ٹی وی چینلز،  نوائے موسیقی جیسی ریڈیو فریکوئنسیز، سی سی ٹی وی نیوز جیسے  نیو میڈیا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی راہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے اعتراف کیا ہے کہ جہاں حکومت کو ضرورت پڑتی ہے وہ میڈیا کو دباتی ہے اور جس بہتری کی توقع تھی وہ فی الحال نظر نہیں آئی ہے ‘ میڈیا کی آزادی کے حوالے سے جیسے حالات پی ٹی آئی حکومت میں تھے ویسے ہی موجودہ حکومت میں بھی ہیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں سابق وفاقی وزیرکہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سوشل میڈیا پر ہتک عزت کا سیلاب آرہا ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ کس طرح خواتین صحافی اور سیاست دانوں کی جعلی فحش تصاویر بنائی گئیں ہمیں اس بیماری...
    پاکستانی اداکارہ و میزبان عریشہ رضی خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی ہے۔عریشہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکائونٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنی بے بی شاور کی تقریب سے خوبصورت تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔عریشہ رضی خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ہمیں بے صبری سے انتظار ہے۔عریشہ رضی خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پیار، ہنسی اور بہت سے خاص لمحات سے بھرے ہوئے سب سے خوبصورت بیبی شاور کا تجربہ کیا ہے، اس دن کو ناقابل فراموش بنانے والے ہر ایک فرد کی مشکور ہوں۔اداکارہ عریشہ رضی...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے میڈیا گفتگو میں امریکی عوام کے ٹیکس کی رقم کے غلط استعمال اور کرپشن پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے پیسوں کی صحیح طریقے سے نگرانی کی جانی چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عوام کے ٹیکس کی رقم کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے۔ اربوں ڈالر کی کرپشن کی گئی ہے جو اب سامنے آ چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام اکثر سوال کرتے ہیں کہ ان کے ٹیکس کے پیسے کہاں خرچ ہو رہے ہیں، اور یہ ایک اہم مسئلہ ہے جس پر فوری طور...
    پاکستانی معروف اداکارہ صنم سعید ساتھی اداکارہ اُشنا شاہ کی سالگرہ کے موقع پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔ اُشنا شاہ کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی پرتعیش تقریب سے بے شمار تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ یہ تصاویر نا صرف شوبز کی نامور شخصیات بلکہ سوشل میڈیا پیجز پر بھی بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz) اُشنا شاہ کی سالگرہ سے متعلق اگر کہا جائے کہ اس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے ہر فنکار نے شرکت کی تو یہ غلط نہ ہوگا۔ ان وائرل تصاویر میں جہاں ہر فنکار پُرمسرت نظر آ رہا ہے وہیں کمنٹ...
    لاہور(نیٹ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے  سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کے بعض معاملات میں طرز عمل ایسا ہے ریفرنس بنایا جاسکتا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا  سپریم کورٹ میں کیا ہوتا رہا ہے، 8 جج ایک طرف ہوتے تھے 7 دوسری طرف ہوتے تھے۔انہوں نے کہا  خط لکھ کر میڈیا کو جاری کیے جاتے تھے، سلمان اکرم راجہ سیاسی ایجنڈے کو سامنے رکھ کر بات کریں تو یہ ان کی مرضی ہے۔ انہوں نے کہا  کیا آئین میں ایسا کچھ ہے کہ ٹرانسفر کی وجوہات بیان کی جائیں؟ آئین میں یہ لکھا ہے  جج کی ٹرانسفر پر متعلقہ جج کی رضامندی شامل ہو۔ رانا ثنا نے کہا  دو سینئر ججز کا عمومی...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ 65 ہزار سے زائد ملازمین نے امریکا کی سرکاری ملازمتیں چھوڑنے کی خواہش ظاہر کا اظہار کردیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمت چھوڑنے کی خواہش ظاہر کرنے والے ملازمین کی تعداد میں روز بروز بڑھ رہی ہے۔(جاری ہے) امریکی میڈیا کے مطابق فوج اور پوسٹل سروس کے علاوہ امریکا میں 23 لاکھ وفاقی ملازمین ہیں اور مستعفی ہونے کے خواہشمندوں کی تعداد 3 فیصدتک پہنچ گئی ہے۔حکومتی استعداد سے متعلق محکمے کے سربراہ ایلون مسک نے تخمینہ لگایا تھا کہ 5 سے 10 فیصد سرکاری ملازمین نوکریاں چھوڑ دیں گے۔ٹرمپ حکومت نے مراعات کے بدلے نوکری چھوڑنا...
    چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرے سے قبل بھارتی میڈیا قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کیخلاف بیان بازی کرنے لگا۔ بھارتی میڈیا نے اپنی خود ساختہ رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اپنے گروپ میچ کو توجہ نہ دینے کا بیان دیا ہے۔ تاہم نسیم شاہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی صرف بھارت کا میچ نہیں بلکہ تمام گروپ میچز اہم ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ایونٹ کا فائنل جیتیں۔ مزید پڑھیں: "شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو" سابق کرکٹر کا مطالبہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم...
    بھارتی گلوکار سونو نگم کولکتہ میں اپنے کنسرٹ کے دوران مداحوں کے رویے پر ناراض ہوگئے اور شور مچانے والوں کو شو چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو نگم کی پرفارمنس کے دوران غیر متوقع صورتحال پیش آئی، جس کے باعث انہیں خود سامعین کو کنٹرول کرنا پڑا۔ کچھ افراد کے کھڑے ہونے پر انہوں نے انہیں بیٹھنے کی ہدایت دی اور کہا، ’اگر کھڑے ہونے کا اتنا شوق ہے تو الیکشن میں کھڑے ہو جاؤ، براہ کرم بیٹھ جاؤ، وقت ضائع ہو رہا ہے، یا تو بیٹھ جاؤ یا جگہ خالی کر دو۔‘ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے...
    لاڑکانہ:جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ پریس کلب میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کررہے ہیں
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ خزانہ کو ایک سینٹ کے نئے سکے بنانے اور جاری کرنے سے روک دیا، پرانے سکے مارکیٹ میں موجود رہیں گے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امر کا اعلان اپنی سوشل میڈیا سائٹ پر کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’بہت طویل عرصے سے امریکا ایک سینٹ کے ایسے سکے بنا رہا ہے جن کی قیمت 2 سینٹ سے زیادہ ہے۔ یہ بہت فضول ہے! میں نے اپنے سیکرٹری آف یو ایس ٹریژری کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے سکوں کی پیداوار بند کر دیں۔ آئیے اپنے عظیم قوم...
    منہاج سپریم کونسل کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا آج کے دور کا جدید ابلاغی ٹول ہے۔ اس کے جہاں ثمرات ہیں وہاں مضمرات بھی ہیں۔ اسے استعمال کرنیوالوں کی تربیت لازم ہے۔ والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا بھی بندوبست کریں۔ بالخصوص اپنے بچوں کے شب و روز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر نظر رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جرمنی فرینکفرٹ میں معاشرتی اقدار کا تحفظ اور سیرت مصطفیؐ کے موضوع پر خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام قیامت تک کا ضابطہ حیات ہے۔ ہر دور کے ابلاغی تقاضوں کے...
    وفاقی وزیرقانون نے پیکا ترمیمی بل پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ سے ایک صھافی نے سوال کیا کہ پیکا ترمیمی بل کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب میں وزیرقانون نے بتایا کہ یہ بل وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات اور وزارت آئی ٹی سے متعلقہ ہے، وہ سارے باقی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ابھی بھی بات چیت کررہے ہیں۔ وزیرقانون نے کہا کہ قانون کوئی بھی ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتا، یہ پارلیمان کا اختیار ہے کہ اس میں تبدیلیاں آتی رہیں، اگر سارے اسٹیک ہولڈرز متفق ہوئے تو اس ایکٹ پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال 23 جنوری...
    پاکستانی تجزیہ کار کے مطابق غزہ کے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی بائیڈن انتظامیہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نے 7 اکتوبر کے فوراً بعد ہی شروع کر دی تھی اور یہ فلسطینیوں کو صحرائے سینا میں بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کے عین مطابق تھا جو حماس کے حملوں کے فوراً بعد میڈیا پر لیک ہوگیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف تجزیہ کار ضرار کھوڑو نے پاکستانی جریدے میں لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اتنا ہی خالصتاً امریکی معلوم ہوتا ہے جتنا ایپل پائی سوئٹ ڈش۔ اس منصوبے میں پہلے مقامی آبادی کے بڑے حصے کو قتل کرنا اور پھر اپنے منافع کے لیے ان کی زمین کو ہتھیانا شامل ہے۔ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی...
    اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے تحت 15 اور 16 فروری کو اسلام آباد میں انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں قومی و بین الاقوامی مندوبین شرکت کریں گے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی کاکہنا ہےکہ انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس میں بین الاقوامی، قومی، یوتھ، پرائم میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جن میں فلسطین اور غزہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ پہلے روز کی سرگرمیاں کانفرنس کے پہلے روز مختلف سیشنز ہوں گے، جس میں  اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے سیشن میں سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، ڈاکٹر اشرف عواد اور حافظ عزیر علی خان اظہار خیال کریں گے جبکہ...
    پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ نکاح کیا اور نکاح کے موقع پر اداکارہ نے جو جوڑا پہن رکھا تھا اس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ امیر گیلانی اور ماورہ حسین کے نکاح ، مہندی اور بارات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ماورا کے نکاح کا جوڑا خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ماورا نے نکاح کے موقع پر لاہور کے معروف ڈیزائنر کا تیار کردہ لہنگا زیب تن کیا جس کی قیمت مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ہے۔ دوسری جانب دلہا امیر گیلانی نے اس موقع...
    پاکستان کی سپر اسٹار اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والی ماورا حسین حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔امیر اور ماورا کے نکاح اور شیندی (مہندی اور بارات کی مشترکہ تقریب) کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، اور ہر اداکارہ کی طرح ماورا کے نکاح کے جوڑے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ان دنوں سوشل میڈیا پر ہر جانب لاہور کے شاہی قلعے میں ہوئے فوٹو شوٹ کے چرچے ہیں جب کہ اب ماورا کے نکاح کے لباس کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق انہوں نے اپنے...
    ہم اپنی زندگیوں سے سوشل میڈیا کے اثرات کو کم یا ختم نہیں کر سکتے۔ آج دنیا میں سوشل میڈیا نے اپنی دھوم مچائی ہوئی ہے۔ اس کے جہاں بہت سے مثبت پہلو ہیں وہاں کئی نیگٹو پہلو بھی نمایاں ہو رہے ہیںجس سے اخلاقی اقدار متاثر ہو رہی ہیں۔سوشل میڈیا کے باعث انسان آج کل صرف اپنے گھر اور ایک کمرے تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگ آئوٹ ڈور تفریحات کو انجوائے نہیں کر پاتے۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا نے فلم جیسے بڑے بزنس کو بھی تباہ کر دیا ہے،اب فلم میکنگ نہیں ہوتی جس سے فلم سٹوڈیوز اور سینما ہائوسز ویران ہو گئے ہیں۔ طویل عرصے سے فلم انڈسٹری میں فاقوں کا...
    اسلام ٹائمز: جنوری کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے بل یعنی ”پیکا ایکٹ“ کی منظوری دی، صحافتی تنظیمیں اور اپوزیشن اس کو کالا قانون، آزادی اظہار رائے اور میڈیا پر حملہ قرار دے رہی ہیں، جبکہ حکومت کا یہ کہنا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز کو ریگولیٹ کرنا ضروری ہے۔ اس قانون کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے اس ویڈیو کلپ کو ضرور ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ ںظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی جنوری کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے بل یعنی ”پیکا ایکٹ“ کی منظوری دی، صحافتی تنظیمیں اور اپوزیشن اس کو کالا قانون، آزادی اظہار رائے اور میڈیا پر حملہ قرار دے رہی...
    واشنگٹن : امریکا نے اسرائیل کو 7 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کا اعلان کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ نے کانگریس کے جائزے کے بغیر اسرائیل کو اسلحہ فروخت کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کو فروخت کیے جانے والے اسلحہ میں ہزاروں ہیل فائر میزائل اور بم شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اعلان اسرائیلی وزیراعظم کی صدر ٹرمپ اور دیگر حکام سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ خیال رہے کہ سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اپنے دور میں اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دی تھی۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ خطے...
    سٹی42: اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ جیل میں عمران خان کے پاس کاغذ قلم ہی نہیں تھا تو خط کیسے لکھ لیا۔گزشتہ خط کے دعوے کا معمہ ابھی حل نہیں ہوا تھا کہ سوشل میڈیا اور نیوز میڈیا آؤٹ لیٹس میں اب بتایا جا رہا ہے کہ  بانی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو "ایک اور" " کھلا خط" لکھ دیا جس میں انہوں نے جیل میں المناک زندگی گزارنے کے متعلق بتایا اور عویٰ کیا ہے کہ  اڈیالہ جیل میں انہیں پانچ دن تک بجلی کے بغیر اندھیرے میں رہنا پڑا۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا...
    لاہور: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ یاسر عرفات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کا ٹیم کلچر اور ماحول پاکستان سے بالکل مختلف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقی ڈریسنگ روم میں ہمیشہ سکون رہتا ہے اور ٹیم میں باہر سے کوئی مداخلت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع ملتا ہے۔ یاسر عرفات نے پاکستانی میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انگلینڈ میں رہتے ہوئے بھی قذافی اسٹیڈیم کی تمام تر اپڈیٹس میڈیا کے ذریعے حاصل کرتے رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ساتھ بطور بولنگ کنسلٹنٹ معاہدہ طے پایا ہے اور انہیں کنڈیشنز...
    بھارتی اداکار سونو سود نے ایک مبینہ فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشہور شخصیات آسان ہدف بن جاتی ہیں اور وہ اس معاملے میں سخت قانونی کارروائی کریں گے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق، سونو سود نے زیر گردش خبروں کو سنسنی خیز اور مبالغہ آرائی پر مبنی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ حقیقت میں انہیں صرف گواہ کے طور پر طلب کیا گیا ہے، اور ان کا اس کیس سے کوئی تعلق یا وابستگی نہیں ہے۔  اداکار نے مزید کہا کہ ان کے وکلاء 10 فروری کو باضابطہ جواب جمع کرائیں گے، جبکہ یہ معاملہ بلا وجہ میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اچھالا جا رہا ہے۔  واضح...
    بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فیتحی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایسا دلکش انداز اپنایا کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔ ان کے اس شاندار لباس کو عالمی شہرت یافتہ اسٹائلسٹ ماہر جریدی نے ڈیزائن کیا، جو نکّی مناج کے آئیکونک فیشن اسٹائل کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ نورا ہمیشہ اپنے فیشن اور اسٹائل کے حوالے سے سرخیوں میں رہتی ہیں، لیکن اس بار ان کے جنم دن کے روپ نے سب کو حیران کر دیا۔نورا فیتحی نے ایک سیاہ، فِٹ گاؤن زیب تن کیا، جو چمکدار سیکوئنز سے سجا ہوا تھا اور روشنی میں چمک رہا تھا۔ اپنی سالگرہ پر نورا نے اپنے نئے گانے Snake پر شاندار رقص بھی کیا۔...
    امریکی ریاست الاسکا میں ایک چھوٹا تجارتی طیارہ لاپتہ ہو گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں جمعرات کے روز بیرنگ ایئر کا لا پتا ہونے والا طیارہ یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا طیارے نے دوپہر 2 بج کر 37 منٹ پر الاسکا کے قصبے انالکلیٹ سے اڑان بھری تھی۔ عالمی میڈیا کے مطابق طیارے کا اڑان بھرتے ہی آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ الاسکا پولیس نے کہا ہے کہ  شام 4:00 بجے روانہ ہونے والی پرواز مقررہ وقت پر نوم نہیں پہنچی۔ عالمی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ چھوٹے طیارے میں 9 مسافر اور ایک پائلٹ سوار ہے۔ واضح رہے کہ...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انھوں نے خواتین کے لباس سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ سلمان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ سلمان خان نے انٹرویو میں خواتین کے لباس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت کا جسم جتنا ڈھکا رہے اتنا اچھا ہے۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ سلمان خان ’’آپ کی عدالت‘‘ پروگرام میں شریک تھے، جب میزبان نے ان سے یہ سوال کیا کہ انہوں نے اپنی فلم ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘ کے سیٹ پر خواتین کو ڈیسنٹ لباس پہننے...
    بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے حامیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کی حامیوں میں بنگلادیش فلم انڈسٹری کی اداکارہ بھی شامل ہیں جنہیں پولیس حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بنگلادیشی اداکارہ مہر افروز شان کو ڈھاکہ کے دھان منڈی علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے ’ریاست کے خلاف سازش‘ کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) کی خفیہ برانچ (ڈی بی) کے ایڈیشنل کمشنر ریجا الکریم ملک نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل، اداکارہ سوہانہ صبا کو بھی ڈی بی نے پوچھ گچھ کے لیے اپنی تحویل میں لیا تھا۔ ڈی ایم...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ انجلین ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم وہ اپنی بیماری کا ہمت اور حوصلے سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ کیموتھراپی کے عمل سے گزرنے والی انجلین ملک نے ان خواتین سے محبت اور یکجہتی کے طور پر اپنا سر منڈوا لیا ہے جو اس وقت اس عمل سے گزر رہی ہیں اور اپنے اس اقدام کو ان تمام خواتین کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام قرار دیا ہے جو کینسر جیسے مرض کا سامنا کر رہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by...
    ارجنٹائن(نیوز ڈیسک)ارجنٹینا میں کے دارالحکومت بیونس آئرس کے مضافات میں بہنے والی ایک نہر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیونس آئرس کے مضافات میں بہنے والی ایک نہر کا پانی اچانک سرخ ہونے سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹیکسٹائل ڈائی کے ڈمپنگ یا قریبی ڈپو سے کیمیائی فضلہ نہر میں پھینکے جانے کے باعث نہر کے پانی کا رنگ تبدیل ہوا ہے۔ ارجنٹینا کی وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ کینال کے پانی کے سیمپلز لے لیے گئے ہیں اور انہیں چیک کیے جانے کے بعد پانی کا رنگ تبدیل ہونے کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔ سوشل میڈیا پر...
    اسلام آباد( آن لائن ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے پیکا ایکٹ پر ذیلی کمیٹی بنانے، حکومت اور صحافیوں کو ایک ساتھ بٹھانے کا فیصلہ کرلیا، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پولین بلوچ کی زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیکا ایکٹ پر ذیلی کمیٹی بنا کر اور حکومت اور صحافیو ں کو ایک ساتھ بٹھا کر خدشات دور کیے جائینگے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعاتونشریات عطاء اللہ تاڑر نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنے سے اب ڈیجیٹل میڈیا بھی ریگولیٹ ہوجائے گا یہ صرف ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلیے ہے، پیکا سے اخبارات اورٹی وی چینل کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ پہلے سے ہی ریگولیٹ ہوتے ہیں ڈیجیٹل...