ارجنٹینا میں نہر کا پانی سرخ ہوگیا، وجہ کیا بنی؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ارجنٹائن(نیوز ڈیسک)ارجنٹینا میں کے دارالحکومت بیونس آئرس کے مضافات میں بہنے والی ایک نہر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیونس آئرس کے مضافات میں بہنے والی ایک نہر کا پانی اچانک سرخ ہونے سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹیکسٹائل ڈائی کے ڈمپنگ یا قریبی ڈپو سے کیمیائی فضلہ نہر میں پھینکے جانے کے باعث نہر کے پانی کا رنگ تبدیل ہوا ہے۔
ارجنٹینا کی وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ کینال کے پانی کے سیمپلز لے لیے گئے ہیں اور انہیں چیک کیے جانے کے بعد پانی کا رنگ تبدیل ہونے کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔ سوشل میڈیا پر موجود تصاویر اور ویڈیو میں نہر کے سرخ پانی کو بہتا دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس حوالے سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ ٹیکسٹائل کی لوکل کمپنیاں زہریلہ فضلہ نہر میں پھینکتی ہیں جس سے لوگوں میں بیماریاں بھی پھیلتی ہیں۔
پاکستان میں گدھے کے گوشت کی باقاعدہ پیداوار شروع
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بچے نے مانگی بریانی، حکومت مینو تبدیل کرنے پر مجبور
بھارت کی ریاست کیرالا کی حکومت ایک بچے کی فرمائش کی روشی میں اسکولوں میں کھانے پینے کی اشیا کے مینو پر نظرِثانی پر مجبور ہوگئی ہے۔ بچے نے کہا تھا کہ اسکولوں میں جو کھانا فراہم کیا جاتا ہے اُس میں بریانی بھی ہونی چاہیے۔
کیرالا کی وزیرِصحت مسز وینا نے کہا ہے کہ بچے کی معصوم فرمائش نے حکومت کو متوجہ کیا ہے۔ ہمیں بچوں کی پسند و ناپسند کا بھی خیال رکھنا ہے۔ بچے جو کچھ بھی کھانا چاہیں گے وہ انہیں فراہم کیا جائے گا۔
کیرالا کے جن اسکولوں میں بچوں کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے اُنہیں آنگن واڈی کہا جاتا ہے۔ کیرالا کی وزیرِصحت وینا جارج کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں فراہم کیا جانے والا کھانا اب بچوں کی پسند کی روشنی میں فراہم کیا جائے گا۔ بریانی کی فرمائش کرنے والے بچے کا نام رِجل ایس سندر عرف شنکو ہے۔ اُس نے بہت معصومیت سے سوال کیا تھا کیا ہمیں بریانی نہیں دی جاسکتی کیونکہ ہم ایک جیسا کھانا کھاتے کھاتے تنگ آچکے ہیں۔
شنکو کی ماں نے ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں شنکو کو بریانی کی فرمائش کرتے اور پھر ماں کی طرف سے دی جانے والی بریانی کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیرالا کی وزیرِصحت نے یہ پورا معاملہ فیس بک پر اپنے پیج پر شیئر کیا ہے۔