جرمنی کا ویزا اپلائی کرنے والے پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) جرمن قونصل خانے نے ویزا اپلائی کرنے والے پاکستانیوں کو خبردار کرتے ہوئے سوشل میڈیا زیر گردش مواد کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جرمن قونصل خانے کراچی نے گوگل سرچ انجن پر فیک آئی ڈی فون نمبرز کے معاملے پر اہم بیان جاری کردیا۔
قونصل خانے کی سماجی رابطے کی وہب سائٹ ایکس پر تردید کی کہ گوگل سرچ انجن پر فون نمبرز اور جعلی آئی ڈی بنائی گئی ہے۔
جرمن قونصلیٹ
جرمن قونصلیٹ نے سوشل میڈیا گوگل پر ویزا خدمات کے حوالے سے زیر گردش مواد کی تردید کرتے ہوئے کہا ویزا درخواستوں کے لئے اپائنمنٹ کی کوئی فیس نہیں ہوتی۔
جرمن قونصلیٹ نے کہا کہ درخواست گزاروں سے گزارش ہے کہ وہ قونصل خانے کی آفیشل ویب سائٹ پر درج نمبرز پر رابطہ کریں اور کسی بھی جعل ساز سے رابطہ کرنے سے گریز کریں۔
مزیدپڑھیں:جرمنی کا ویزا اپلائی کرنے والے پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستانی بناء ویزا کے قطر کیسے جا سکتے ہیں؟بڑی خوشخبری آگئی
قطر نے پاکستانیوں کے لیے ویزا فری انٹری کی پالیسی متعارف کرائی ہے جس سے پاکستانی شہری اب بغیر ویزا کے قطر کا سفر کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام قطر کی جانب سے سیاحوں کو راغب کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں قطر جانے سے متعلق ایک خبر زیر گردش ہے وہ یہ کہ ’پاکستانی بغیر ویزا کے قطر جا سکتے ہیں‘۔ تاہم ان چیزوں کی وضاحت نہیں دی گئیں کہ بغیر ویزا کے قطر کتنے وقت کے لیے اور کس لیے جا سکتے ہیں۔بغیر ویزا قطر جانے کے لیے چند اہم باتیں جاننا نہایت ضروری ہیں جن پر عمل کرکے بغیر کسی پریشانی کے قطر جایا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی وہاں زیادہ سے زیادہ 30 دن کے لیے رک سکتا ہے۔ اس کے لیے کنفرم ریٹرن ٹکٹ اور کنفرم ہوٹل بکنگ ہونا لازمی شرط ہے۔ جتنے دن قطر میں گزارنے ہیں اتنے دن کی ہوٹل ریزرویشن پہلے سے کنفرم ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ پولیو ویکسین کارڈ بھی درکار ہوتا ہے۔
مزید برآں قطر کے سفر کے لیے جانے والے فرد کے لیے اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات واضح کرنا لازمی شرط ہے۔ وہاں سفر کرنے کے خواہشمند افراد کے اکاؤنٹ میں تقریباً 5 ہزار قطری ریال ہونے چاہیے۔قطر کی جانب سے ویزا فری انٹری کی سہولت صرف وہاں سیر و سیاحت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کو فراہم کی گئی ہے۔ نوکری کی تلاش کے لیے قطر جانے والوں کے لیے یہ سہولت نہیں ہے۔
اس پالیسی سے پاکستانی سیاح قطر کی متنوع ثقافت، تاریخی مقامات اور جدید فن تعمیر کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے قطر کی سرکاری ویب سائٹس یا سفارت خانے سے رابطہ کر کے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔