صبا قمر کو میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ وائرل ویڈیو پر تنقید کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں صبا قمر کو ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جو ان سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔
میک اپ آرٹسٹ صبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مداح ہماری اسٹوریز کو یاد کر رہے ہیں اب آپ اسٹوریز کیوں نہیں پوسٹ کرتیں جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔
https://www.facebook.com/reel/1156586826054824
میک اپ آرٹسٹ سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صبا کیلئے دعا کریں وہ بیمار ہیں مگر اب پہلے سے بہتر ہورہی ہیں۔
اس ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ کو صبا قمر کے ساتھ اس قدر بے تکلف ہوتا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صبا قمر شدید بیمار ہوگئیں، مداحوں کو کیا پیغام دیا؟
یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل صبا قمر نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میک اپ ا رٹسٹ سوشل میڈیا
پڑھیں:
کبری خان اور گوہر رشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح،ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر
اداکارہ کبری خان نے گوہر رشید کے ساتھ مکرمہ مکرمہ میں نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔کبری خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں شوہر، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ خانہ کعبہ میں خوشی کے لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔کبری خان نے خوشی کے اس موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جس پر لال رنگ کے خوبصورت دوپٹے سے گونگھٹ لیا ہوا ہے جبکہ گوہر رشید سفید کرتا شلوار پہنے ہوئے ہیں، ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کبری خان نے کیپشن میں لکھا کہ بیشک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔سوشل میڈیا پر اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا جارہا ہے۔