سعودی سفارتخانہ پاکستان میں ریڈیو کا عالمی منایا گیا،میڈیا اتاشی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز

– اسلام آباد(سب نیوز)سعودی سفارتخانے نے گزشتہ رو ز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنےاکاؤنٹ سے عالمی یومِ ریڈیو کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ یہ دن ہر سال 13 فروری کو منایا جاتا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں 1955 میں سعودی فرماں روا شاہ فیصل بن عبدالعزیزؒ کے کراچی ریڈیو اسٹیشن کے دورے کی تاریخی تصاویر اور معلومات شامل ہیں۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ کانٹینٹ سعودی سفارتخانے کے میڈیا اتاشی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے تاکہ دونوں برادر ممالک، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی مواقع اور تعلقات کو اجاگر کیا جا سکے۔
میڈیا اتاشی کے ایک عہدیدار نے وضاحت کی کہ اس طرح کے تاریخی مواقع پر مواد کی اشاعت کا مقصد دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں خادمِ حرمین شریفین کے سفارتخانے کی دلچسپی ان امور پر مرکوز ہے جو پاکستان کے لیے اہمیت رکھتے ہیں اور انہیں سعودی عرب کے ساتھ تاریخی روابط اور اہم شخصیات کے ذریعے جوڑنا مقصود ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میڈیا اتاشی

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب وانگ ای سے نیویارک میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی امور پربات چیت کی گئی۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز نے وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماو¿ں نے پاکستان چین آہنی دوستی کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات، سی پیک اور اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ چین سے تعلق کونئی بلندیوں پرپہنچائیں گےجبکہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ ان کا ملک بنیادی ایشو اورسماجی واقتصادی ترقی میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گلوبل گورننس کے عنوان سے اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی امن اور سلامتی کے لئے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، آج کے بحرانوں نے یواین چارٹرکے تحت قائم ورلڈ آرڈر کوبھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کا نیا ریکارڈ قائم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فیک نیوز سے نمٹنے کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کرنا ضروری ہے، عطا تارڑ
  • فیک نیوز سے نمٹنے کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کرنا ضروری ہے: عطا تارڑ
  • فیک نیوز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر لائحہ عمل تشکیل دیا جانا ضروری ہے، عطا اللہ تارڑ
  • فیک نیوز اور مس انفارمیشن سب سے بڑا خطرہ اور چیلنج ہیں ، وزیر اطلاعات
  • فیک نیوز اور مس انفارمیشن سب سے بڑا خطرہ اور چیلنج ہیں : وزیر اطلاعات
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سعودی میڈیا فورم 2025 میں اظہارِ خیال، پاکستان اور عالمی میڈیا تعاون پر زور
  • پاکستانی ٹیگ انڈسٹری سے تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں،عابدشمعون
  • اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت
  • پاک-چین وزرائے خارجہ کا عالمی فورمز پر تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور چین وزرائے خارجہ کا عالمی فورمز پر تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق