سنگاپور: ہوائی سفر میں عام طور پر پالتو جانوروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن ایک خوش نصیب ڈالمیٹین کتا بزنس کلاس میں لگژری فلائٹ انجوائے کر کے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔

چار سالہ ڈالمیٹین کتے، جس کا نام "اسپاٹی" ہے، اس  نے اپنے مالک کے ساتھ سنگاپور ایئرلائنز کی بزنس کلاس میں سنگاپور سے ٹوکیو تک 5.

5 گھنٹے کا پرتعیش سفر کیا۔

اس کی ویڈیو وائرل ہو گئی، جس میں اسے ایئرپورٹ لاؤنج میں آرام کرتے، بزنس کلاس سیٹ پر بیٹھے، فلم دیکھتے اور حتیٰ کہ سوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سفر کے دوران نہ تو اسپاٹی نے کسی قسم کی بےچینی ظاہر کی اور نہ ہی کوئی باتھ روم بریک لی، جس پر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ "یہ انسانوں سے بہتر مسافر ہے!"  جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا"بہت پیارا! میں نے تین بار یہ ویڈیو دیکھی اور ہر بار زیادہ پسند آئی!"۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Spotty???????????????? (@spottytheswissdalmatian)

ایک شخص نے سوال کیا کہ "میں نے کبھی کتے کے ساتھ سفر نہیں کیا، لیکن یہ کیسے ممکن ہے کہ اسے کسی بریک کی ضرورت نہ پڑی؟" تو مالک نے سوالات کے جواب میں وضاحت دی: "فلائٹ صبح 8 بجے تھی، اسپاٹی کو ناشتہ اور پانی نہیں دیا گیا، صرف ایک گھنٹہ پہلے پانی پلایا، وہ بہت اچھی طرح تربیت یافتہ ہے۔ احتیاط کے لیے پیڈز بھی ساتھ رکھے تھے، لیکن ان کی ضرورت پیش نہیں آئی۔"

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بزنس کلاس

پڑھیں:

صائم ایوب کے ساتھ تعلقات؟ کشف علی کا طنزیہ ردعمل سامنے آگیا

پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کشف علی نے کرکٹر صائم ایوب کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

کشف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مداحوں سے کہا کہ "ہمارے ملک میں بے شمار اہم مسائل ہیں جن پر بات ہونی چاہیے، لیکن میڈیا اور عوام دونوں غیر ضروری باتوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔‘‘

کشف علی نے مزید کہا کہ ’’ایک عام سی ویڈیو کو بہت بڑا مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں موجود شخص کو آپ نہیں جانتے، جیسے آپ مجھے بھی نہیں جانتے۔ یہ صورتحال میرے لیے مضحکہ خیز ہے، لیکن میں کچھ نہیں کر سکتی، کیونکہ یہ ہمارے ملک کا نظام اور لوگوں کی عادت بن چکی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر صائم ایوب اور کشف علی کی ایک ویڈیو مغربی لندن میں ایک ساتھ دکھائی دی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے درمیان تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔ ویڈیو میں دونوں کو بولنگ کرتے، خوشی سے باتیں کرتے اور سیلفیاں لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس نے مداحوں میں تجسس پیدا کردیا۔

22 سالہ صائم ایوب فی الحال لندن میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے ٹخنے کی انجری کے علاج کے بعد صحت یابی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ ان کی چوٹ کی وجہ سے وہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شریک نہیں ہوپائے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ صائم ایوب اور کشف علی لندن میں ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ کشف علی کی اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں شیئر کی گئی ویڈیوز نے ان افواہوں کو مزید ہوا دی، جس کے بعد صارفین نے دونوں کے درمیان دوستی یا قریبی تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کردیں۔

تاہم، کشف علی نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک اتفاقی ملاقات تھی، اور اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اہم مسائل پر توجہ دینے کے بجائے غیر ضروری باتوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔

اس سے قبل بھی صائم ایوب اس وقت خبروں میں آئے تھے جب انہوں نے لندن میں ایک چیریٹی ایونٹ کے بعد خاتون صحافی سفینہ خان کو نظر انداز کر دیا تھا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ سفینہ خان نے صائم ایوب سے ان کی صحت کے بارے میں پوچھا، جس پر انہوں نے مختصر جواب دیا اور وہاں سے چلے گئے۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے صائم ایوب کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ کچھ نے ان کے رویے کو ان کے مذہبی پس منظر سے جوڑ کر دفاع کیا۔

فی الحال، صائم ایوب اور کشف علی کے درمیان تعلقات کے بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ تاہم، سوشل میڈیا پر یہ موضوع کافی گرم ہے، اور صارفین اس پر مختلف رائے دے رہے ہیں۔ کشف علی کے مطابق، یہ صرف ایک عام سی ویڈیو تھی جسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، اور اس پر مزید بات کرنے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کبری خان اور گوہر رشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح،ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر 
  • اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان مکہ مکرمہ میں نکاح، ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر
  • ایلون مسک کے نئے غیر متوقع بیان نے انٹرنیٹ پر ایک نیا طوفان برپا کر دیا
  • صائم ایوب کے ساتھ تعلقات؟ کشف علی کا طنزیہ ردعمل سامنے آگیا
  • گوجرانوالہ کی ننھی فوڈ وی لاگر عروہ نے دھوم مچادی
  • میک اپ آرٹسٹ کیساتھ اداکارہ صبا قمر کی وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑدی
  • میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ انتہائی بے تکلفی ،صبا قمر کو وائرل ویڈیو پر شدیدتنقید کا سامنا
  • صبا قمر کو میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ وائرل ویڈیو پر تنقید کا سامنا
  • حمزہ علی عباسی کی نکاح پڑھانے کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے