آرمی چیف کا دورہ برطانیہ؛ سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں چیف آف آرمی اسٹاف کو ملنی والی عزت اور وقار تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہوا، احتجاج اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کو آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہوا، اس لیے مٹھی بھر شرپسند عناصر سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے احتجاج بھی کیا، تاہم محب وطن پاکستانیوں نے شرپسند عناصر کی اس مہم کو مسترد کر دیا ہے، جو کوئی بھی پاکستان کی سالمیت، بقا اور مفاد کو نقصان پہنچائے گا اس کے لئے قانون موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہم چلانے اور احتجاجیوں کے خلاف قانون کے اندر رہتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایکشن لازمی لیا جائے گا، جہاں ملکی مفاد کی بات ہو، تحریک انصاف کے لئے یہ بات ہضم کرنا مشکل ہے کیونکہ ان کے لئے پاکستان کوئی معنی نہیں رکھتا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے، معیشت میں واضح بہتری آ رہی ہے، معاشی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں، ترسیلات زر میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کا ترسیلات زر بھجوانے میں اہم کردار ہے، ایک طرف بیرون ملک پاکستانی ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں اور دوسری جانب شرپسند ٹولہ پاکستان سے دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، اس ٹولے نے انتشار پھیلایا، نفرتیں اور تقسیم پیدا کی ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ اس ٹولے نے دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جناح ہاﺅس کو آگ لگائی، اس پر حملہ کیا، یہ بھی نہیں دیکھا کہ یہ قائداعظم محمد علی جناح کا گھر ہے جبکہ شہدا کی یادگاروں کو بھی مسمار کیا گیا، ملک کی سلامتی کیلئے اپنا خون بہا دیں ان سے کسی کیا دشمنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر کاربند ہے اور خاص ایجنڈے پر چلتے ہوئے ان کی خواہش پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے، تحریک انصاف دہشت گردوں کو پاکستان لائی اور انہیں اپنا دوست بنایا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشت گردوں کی حمایت کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نو مئی کو جو کچھ کیا اس کے شواہد موجود ہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک سے دشمنی کا ثبوت دیا۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کے خلاف احتجاج کیا، آپ جو مرضی کوشش کرلیں، پاکستان ترقی کرے گا، آپ کی پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مذموم کوششیں ناکام ہوں گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کی سیاست زوال کا شکار ہے، ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے اس لئے یہ کبھی آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں اور کبھی آرمی چیف کے دورے پر احتجاج کرتے ہیں، آپ کو اگر پاکستان کی عزت ہضم نہیں تو آپ سڑتے رہیں، آپ کی تمام مذموم کوششیں ناکام ہوں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات تحریک انصاف تارڑ نے کہا پاکستان کی پی ٹی آئی نے کہا کہ آرمی چیف عطا تارڑ
پڑھیں:
نوٹنگھم، حریت پسند رہنما محمد فیاض انقلابی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
انہوں نے راجہ محمد اعظم کی قیادت میں برطانیہ میں پہلی کشمیری سیاسی پارٹی آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی بنیاد رکھی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست جموں و کشمیر کی بھارتی استبداد سے آزادی کی حسرت لیے حریت پسند رہنما محمد فیاض انقلابی گزشتہ ہفتے برطانیہ کے شہر نوٹنگھم میں دل کا دورہ ہڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی تدفین نوٹنگھم کی مقامی قبرستان میں کر دی گئی ہے۔ محمد فیاض انقلابی 1960ء کی دھائی میں نوٹنگھم برطانیہ آئے تھے اور نوجوانی ہی میں کشمیری کمیونٹی کو منظم کرنے اور کشمیر کی آزادی کے لیے کام کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے تھے۔ انہوں نے راجہ محمد اعظم کی قیادت میں برطانیہ میں پہلی کشمیری سیاسی پارٹی آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی بنیاد رکھی تھی جس کے پلیٹ فارم سے شیخ محمد عبداللّٰہ مرحوم ، چوہدری غلام عباس مرحوم اور غازی الہی بخش مرحوم نے برطانیہ بھر کا دورہ کیا اور پہلی بار مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی طور پر اجاگر کیا۔ محمد فیاض انقلابی نے 1977ء میں کشمیر لبریشن آرگنائزیشن ( KLO ) کی بنیاد بھی رکھی تھی اور KLO کو منظم کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر کا خفیہ دورہ بھی کیا تھا۔ محمد فیاض انقلابی 1986ء میں آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس کی حکومت کے دوران اورسیز اسمبلی کی سیٹ پر کرپشن کرنے پر مسلم کانفرنس سے علیحدہ ہو گئے تھے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی ان کا خواب تھا جس کی حسرت لیے انتقال کر گئے۔ برطانیہ بھر سے اور آزاد کشمیر سے سیاسی اور سماجی حلقوں نے ان کی وفات پر اپنے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ تعزیت اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔