’نکاح بھی اداکار پڑھنے لگے، کچھ تو چھوڑ دیں‘، حمزہ عباسی کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نکاح خواں بھی بن گئے ہیں۔
حمزہ علی عباسی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں شادی کی ایک تقریب میں نکاح پڑھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ حمزہ عباسی نے دلہے کی جانب سے حق مہر کی رقم کا اعلان بھی کیا۔
View this post on Instagram
A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ کسی نے سوال کیا کہ کیا یہ ڈرامے کا سین ہے، تو کئی صارفین یہ بھی کہتے نظر آئے کہ ان کا نکاح بھی حمزہ علی عباسی ہی پڑھائیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ نکاح بھی اداکار پڑھ رہے ہیں کچھ تو چھوڑ دیں۔ جبکہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ یہ کسی ڈرامے کا سین ہی ہوگا کیونکہ نکاح ایسے نہیں پڑھاتے۔
واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی ایک معروف پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکار ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’میرے درد کو جو زبان ملے‘، ’من مائل‘، ’پیارے افضل‘ اور ’الف‘ ہیں۔ ان کی مشہور فلمیں ’جوانی پھر نہیں آنی‘، ’عمرو عیار‘ اور ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ہیں۔
اداکار حال ہی میں ’جانِ جہاں‘ اور ’فرار‘ کے ساتھ ٹیلی ویژن اسکرین پر واپس آئے ہیں۔ حمزہ علی عباسی نے سابق اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ 2019 میں شادی کرلی تھی۔ حمزہ کی اہلیہ نیمل نے بھی صرف ایک ڈرامے ’انا‘ میں کام کے بعد میڈیا انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی ڈرامے حمزہ علی عباسی نیمل خاور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے حمزہ علی عباسی نیمل خاور حمزہ علی عباسی
پڑھیں:
پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا
ویب ڈیسک : پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین کی جانب سے ایکس اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بتایا گیا کہ انہیں واٹس ایپ پر میسج بھیجنے اور اسٹیٹس اپلوڈ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
پاکستان میں بھی صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیر کا سامنا ہے، واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہو رہا ہے، وٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات، تصاویر، فوٹیجز بھی دوسرےصارفین تک نہیں پہنچ رہیں۔
میٹا یا واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اس خلل سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیاکے مختلف ملکوں میں صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب