اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے تحت 15 اور 16 فروری کو اسلام آباد میں انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں قومی و بین الاقوامی مندوبین شرکت کریں گے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی کاکہنا ہےکہ انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس میں بین الاقوامی، قومی، یوتھ، پرائم میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جن میں فلسطین اور غزہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

پہلے روز کی سرگرمیاں

کانفرنس کے پہلے روز مختلف سیشنز ہوں گے، جس میں  اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے سیشن میں سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، ڈاکٹر اشرف عواد اور حافظ عزیر علی خان اظہار خیال کریں گے جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی صدارت میں پرائم میڈیا سیشن منعقد ہوگا، جس میں قومی و بین الاقوامی میڈیا پرسنز، سینئر تجزیہ کار اور اینکر پرسنز شریک ہوں گے۔

بین الاقوامی سیشن کی صدارت آصف لقمان قاضی کریں گے، جس میں ملائیشیا، ایران، جنوبی افریقہ، ترکیہ، اردن اور موریطانیہ سے آئے مندوبین خطاب کریں گے۔

دوسرے روز کی سرگرمیاں

کانفرنس کے دوسرے روز بھی اہم سیشنز ہوں گے جس میں  بین الاقوامی سیشن کی صدارت آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر مسعود احمد خان کریں گے، جس میں امریکا، فلسطین، برطانیہ، شام، ڈومینیکا، غزہ اور عراق سے تعلق رکھنے والے مندوبین شریک ہوں گے۔

قومی سیشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے، جس میں امیر العظیم، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر علی ظفر، سابق سینیٹر رضا ربانی، سینیٹر راجا عباس ناصر جعفری اور سابق سینیٹر جاوید جبار خطاب کریں گے۔

ڈیجیٹل میڈیا سیشن میں شعیب ہاشمی اور دیگر ماہرین اظہار خیال کریں گے، کانفرنس میں فلسطین کے حوالے سے عالمی صورتِ حال، میڈیا کے کردار اور یکجہتی کے عملی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بین الاقوامی جماعت اسلامی کی صدارت کریں گے ہوں گے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ ہوگا

جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ کیا جائے گا۔اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آج شام 4 بجے شاہراہ فیصل سے غزہ یکجہتی مارچ کا آغاز ہوگا، مارچ کے شرکاء کراچی کے تمام اضلاع سے قافلوں کی صورت میں شاہراہ فیصل پر پہنچیں گے۔غزہ یکجہتی مارچ سے قبل بلوچ کالونی پل تا مرکزی جلسہ گاہ شاہراہ فیصل تک ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کریں گے۔غزہ یکجہتی مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کلیدی خطاب کریں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اہل کراچی سے یکجہتی غزہ مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔غزہ یکجہتی مارچ کیلئے شاہراہ فیصل کراچی پر ایک ٹریک خواتین کیلئے جبکہ دوسرا ٹریک مردوں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کراچی نے غزہ ملین مارچ کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ متبادل راستے اختیار کریں تاکہ کسی زحمت سے بچا جا سکے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایف ٹی سی سے ایئرپورٹ جانے والے افراد کورنگی روڈ یا سندھی مسلم سے اللہ والی چوک ہوتے ہوئے یونیورسٹی روڈ کا راستہ اپنائیں، ایئرپورٹ سے صدر جانے والے شہری ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ استعمال کریں، کارساز سے آنے والے شہری بلوچ کالونی برج سے ایکسپریس وے کا راستہ اختیار کریں۔ٹریفک پولیس نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ مارچ کے دوران امن و امان اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • عطا تارڑ کا غزہ امداد بھیجنے پر الخدمت اور جماعت اسلامی کو خراج تحسین
  • وفاقی وزیر اطلاعات کا جماعت اسلامی کو خراج تحسین، اراکین اسمبلی کی تالیاں
  • 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کاای-کچہری سیشن
  • ملک میں گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان ،ٹریفک پلان بھی جاری
  •  جماعت اسلامی نے حماس کے ساتھ یکجہتی کے لئے ملک گیر ہڑتال کروانے کا اعلان کر دیا
  • جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • کراچی :جماعت اسلامی کا آج غزہ ملین مارچ
  • جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ ہوگا
  • فلسطین کی حمایت اب ایک سوچ بن گئی ہے، اس سوچ کو شکست نہیں دی جاسکتی، منعم ظفر