2025-03-23@01:15:35 GMT
تلاش کی گنتی: 1434
«نجفی نے کہا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججہ گروہ کے سرغنہ عثمان ججہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلیجنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی۔ وزیر اعظم نے انسانی اسمگلر عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والے انٹیلیجینس بیورو اور ایف آئی اے کے ہر افسر و اہلکار کو 10، 10 لاکھ روپے انعام دیا۔ عثمان ججہ 2024 میں یونان کشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے ذمہ داران میں مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے۔ وزیرِ اعظم کو ایف آئی اے اور انٹیلی جینس بیورو کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری کاروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا...

صدر ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ اہل نہیں ، عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کرینگے ، مولانا فضل الرحمان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں اور ملکی صورتحال پر تحریک کے لئے اجلاس بلا لیا ، عید کے بعد مجلس عمومی اجلاس میں تحریک چلانے کا فیصلہ کرینگے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں ، صدر ،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اہل نہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن میں ہو کر ملک کا سوچ رہے ہیں، حکومت کیوں نہیں سوچ رہی، وزیر اعظم افطار کی دعوت دے رہے ہیں، ملکی مسائل کیلئے بات کیوں نہیں کر سکتے۔ سعودی...
بھارتی بیٹر ویرات کوہلی فیملیز پروٹوکولز سے متعلق اپنے بورڈ پر برس پڑے۔ ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی نہیں چاہے گا کہ وہ اکیلا بیٹھے اور رنجیدہ ہو، ٹور کے دوران خراب پرفارمنس کے بعد آپ اکیلے بیٹھ کر رنجیدہ نہیں ہوسکتے۔ ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ میں نارمل رہنا چاہتا ہوں پھر آپ اپنی گیم پر کام کرتے ہیں، آپ کسی بھی کھلاڑی سے پوچھیں گے کہ کیا فیملی آپ کے ساتھ ہو تو جواب ہاں میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا کوئی موقع مس نہیں کرنا چاہوں گا، ٹینشن کی صورتحال کے بعد فیملی سے آکر ملنا ضروری ہوتا ہے۔ ویرات کوہلی نے کہا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان و وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور بی ایل اے کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ہو چکا ہے، اور اس بار آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی موجودہ لہر کو بنیاد بنا کر بانی پی ٹی آئی کی ریلیف لینے اور قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، اور کسی سیاسی جماعت کو انتشار پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ حذیفہ رحمان نے مزید کہا کہ بلوچستان کی محرومی کی ذمہ دار وفاق کے بجائے ماضی کی بلوچ صوبائی حکومتیں ہیں، جو عوامی مسائل کے حل میں ناکام رہیں۔ انہوں نے...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اقدام ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اقدام ان بہت سے...
غذر پریس کلب کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ قانونی پیچیدگیاں ختم ہونے کے بعد ایڈیشنل اضلاع مستقل اضلاع میں تبدیل ہوں گے، ایڈیشنل اضلاع کا اپنا بجٹ ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے آثار فی الحال نظر نہیں آتے تاہم جی بی کے عام انتخانات آئندہ سال مئی، جون میں ہوں گے۔ غذر پریس کلب کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ قانونی پیچیدگیاں ختم ہونے کے بعد ایڈیشنل اضلاع مستقل اضلاع میں تبدیل ہوں گے، ایڈیشنل اضلاع کا اپنا بجٹ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں...
وزیراعظم کا بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِ اعظم نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا دعوی کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں شہید ہونے والے دو ریلوے ملازمین کے اہلخانہ کو 52 لاکھ روپے فی کس امداد دی گئی ہے۔ حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ ریلوے پولیس ملازمین کے اسکیلز کو پنجاب پولیس کے برابر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، جس کی وجہ سے عالمی طاقتوں کو یہ کھٹکتا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں ہمسایہ ممالک سے ہو رہی ہیں، مگر دہشت گردوں کے سہولت کار ہم خود ہیں۔ الحمد للّٰہ۔۔۔ ملک...
ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صارفین اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کریں، صارفین اپنی شکایات سندھ حکومت کی ہدایات پر قائم انتظامیہ کے کنٹرول رومز پر کریں، ناجائز منافع خوری اور گرانفروش صارفین کے حقوق پر ڈاکہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے صارفین کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کی حفاظت سندھ حکومت کے اولین ترجیح ہے، سندھ حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے صوبے کی انتظامیہ ناجائز منافع خوروں اور گرانفروشوں کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہی ہے، عوام...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنے گا۔بجلی نرخوں کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کی تفصیلات کو حتمی شکل دے...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کےلیے بڑے ریلیف کی تیاری کی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ان...
مرکزی ترجمان شایہ مری نے کہا کہ یہ صرف ایک توانائی پالیسی نہیں، بلکہ عوام کے خلاف معاشی جنگ ہے، جس پر ہم خاموش نہیں رہیں گے، حکومت کو ہمارے مستقبل کو تجارتی مفادات کے ہاتھوں فروخت کرنا بند کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی متبادل انرجی کی نئی پالیسی کو مسترد کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے قوانین میں ظالمانہ تبدیلیاں قابلِ مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی والے صارفین کو 27 روپے فی یونٹ کے بجائے صرف 10 روپے فی یونٹ پر بجلی فروخت کرنے پر مجبور...
اسلام آباد:وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہدا کے لواحقین کو 52 لاکھ روپے اور بچوں کو ریلوے میں نوکری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان میں چھپے ہوں یا افغانستان بھاگ جائیں، انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پہلی بار پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے سے بھارتی دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے، جس میں افغانستان بھی ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی قیادت اب کسی دہشت گرد کو نہیں چھوڑے گی، سانحہ جعفر ایکسپریس سے ایک طرف قوم افسردہ ہے تو دوسری طرف ایک مخصوص سیاسی جماعت نے وہی بات کی...
جنوبی افریقہ کے ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افسوسناک بے دخلی کا نوٹس لیا ہے اور تمام متعلقہ اور متاثر اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر اپنے رابطے میں سفارتی آداب کو برقرار رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے جنوبی افریقہ کے سفیر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے ریمارکس دینے پر ملک بدر کر دیا، جس پر جنوبی افریقی صدر کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا امریکا کا فیصلہ افسوسناک ہے۔ غیر ملکی خبررساں اداے کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے جنوبی افریقی سفیر پر امریکا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نفرت کرنے کا الزام لگایا...
جنوبی افریقہ نے امریکا سے اپنے سفیر ابراہیم رسول کو نکالے جانے کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں دونوں ممالک کے درمیان ’سفارتی تہذیب‘ کی پاسداری کی اپیل کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت تمام متعلقہ اور متاثرہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ اس معاملے میں قائم شدہ سفارتی تہذیب کو برقرار رکھیں۔ بیان میں کہا گیا کہ صدر کے دفتر کی طرف سے جنوبی افریقہ کے سفیر کی امریکا سے بے دخلیکا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بیان میں کہا گیا کہ جنوبی افریقہ امریکہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تعلقات کو قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہے، تاہم...
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے وفاق کی نئی متبادل انرجی پالیسی کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کو 27 کے بجائے 10 روپے فی یونٹ فروخت کرنے پر مجبور کرنا ظلم اور ان سے کھلی جنگ کرنے کے مترادف ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے قوانین میں ظالمانہ تبدیلیاں قابل مذمت ہیں، شمسی توانائی صارفین کو 27 روپے فی یونٹ کے بجائے صرف 10 روپے فی یونٹ پر بجلی فروخت کرنے پر مجبورکیا جارہا ہے، یہ عمل متبادل انرجی صارفین پر براہ راست حملہ اور پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے مستقبل سے غداری ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ صارفین...
اسلام آباد: مرکزی ترجمان پی پی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی متبادل انرجی کی نئی پالیسی مسترد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے وفاق کی نئی متبادل انرجی پالیسی مسترد کر دی، ترجمان شازیہ مری نے کہا وفاقی حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے قوانین میں ظالمانہ تبدیلیاں قابل مذمت ہیں، شمسی توانائی صارفین کو 27 روپے فی یونٹ کی بجائے صرف 10 روپے فی یونٹ پر بجلی فروخت کرنے پر مجبورکیا جا رہا ہے۔ شازیہ مری نے کہا یہ عمل متبادل انرجی صارفین پر براہ راست حملہ اور پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے مستقبل سے غداری ہے، صارفین کو قومی گرڈ سے 65 روپے یا...
ویب ڈیسک : وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے انکو نہیں چھوڑا جائے گا، جتنے دہشت گرد پاکستان میں موجود ہیں انہیں نہیں چھوڑا جائےگا، یہ دہشت گرد اگر بھاگ کر افغانستان یا جہاں بھی جائیں گے تو ان کا پیچھا کیا جائے گا۔ حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، اسٹیشنزکی اپ گریڈیشن کو بھی ہم دیکھ رہے ہیں، ریلوے پولیس کا اسکیل پنجاب پولیس کے برابر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر کیوں اٹھایا؟، پوری دنیا کو سی پیک کھٹک...
جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا ہے کہ ہر حاجت اور ہر فرض کی چابی دعا ہے، سب نعمتیں اور رحمتیں اللہ کے پاس ہیں اور ان کو حاصل کرنے کا وسیلہ دعا ہے، مریض اور مسافر روزہ نہ رکھیں، رمضان المبارک کے بعد ان روزوں کی قضا کو پورا کرے، شیعہ سنی کے درمیان افطار کے وقت میں دس منٹ کا فرق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے واضح کیا کہ اہل تشیع اور برادران اہلسنت کے درمیان سحری کے وقت میں کوئی فرق نہیں، ایک ہی وقت ہے، صبح صادق تک سحری کر سکتے ہیں، جبکہ...

40 ہزار لوگوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوا تھا ، میرے حلقے میں رات کو باہر کوئی نہیں نکلتا: شیرافضل مروت
اسلام آباد (آئی این پی ) سابق پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 40 ہزار لوگوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوا تھا، بلاول بھٹو، محسن داوڑ، مصطفی نواز کھوکھرکے علاوہ سب نے اتفاق کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں شام کے بعد نہ سیکیورٹی افسر نکلتے ہیں نہ عام آدمی باہر نکلتا ہے۔ لکی مروت میں شام کے بعد عام آدمی نکل بھی نہیں سکتا، ٹانک، وزیرستان، بنوں، کرک، ڈی آئی خان میں بھی یہی صورتحال ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے دہشت گردی ہے، افغانستان سے خراب صورت حال کے ذمہ دار ہم...
ویب ڈیسک — فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل سے یرغمال بنائے گئے امریکی شہری ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دے گی۔ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے بارے میں ثالث ملکوں کی جانب سے تجاویز وصول کرنے کے بعد تنظیم نے یہ بھی کہا کہ وہ دوہری شہریت رکھنے والے چار افراد کی لاشیں بھی دینے کو تیار ہے۔ یہ یر 250 کے قریب ان افراد میں شامل تھے جنہیں حماس نے سات اکتوبر 2023 کے اسرائیل کے جنوبی علاقوں پر حملے کے دوران یرغمال بنا لیا تھا۔ رواں سال جنوری میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں متعدد یرغمالوں کو سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی...
ابھیشک بچن کو ابتدا سے ہی اپنی اداکاری اور بگ بچن کا بیٹا ہونے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے یہاں تک کہ وہ مایوس ہوکر فلم انڈسٹری چھوڑ دینا چاہتے تھے۔ یہ اُن دنوں کی بات ہے جب مداح ابھیشک بچن سے اسی کارکردگی کی توقع رکھتے تھے جیسا وہ امیتابھ بچن کو کرتا دیکھتے آئے ہیں۔ فلم ناقدین نے بھی ابھیشک بچن کو کبھی خوش دلی کے ساتھ فلم انڈسٹری میں خوش آمدید نہیں کہا تھا۔ پھر ابھیشک ابھی اداکاری کے رموز سیکھ ہی رہے تھے۔ ایک انٹرویو میں ابھیشک بچن نے بتایا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ تاہم والد امیتابھ بچن نے انھیں روکا اور مزید محنت کرنے کی ترغیب دی۔ ابھیشک بچن پورے واقعے کو یاد کرتے ہوئے...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف وفاق کی ناکامی چھپانے کےلیے خیبر پختونخوا سے متعلق گمراہ کن بیان دیا، انہیں تو بلوچستان واقعے پر استعفیٰ دینا چاہیے۔پشاو ر سے جاری بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خواجہ آصف کا خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن ہے۔انہوں نے کہا کہ الزامات کا مقصد وفاقی حکومت کی ناکامی چھپانے کی کوشش ہے، خواجہ آصف کسی ایک دہشت گرد کی نشاندہی کریں جو کے پی میں بسایا گیا ہو۔مشیر اطلاعات نے استفسار کیا کہ وزیر دفاع کو دہشت گردوں کے بسائے جانے کا علم ہے تو کارروائی کیوں نہیں کرتے؟اُن کا کہنا تھا کہ افسوس کی...
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں علیحدگی پسندوں سے دہشت گردوں جیسا برتاؤ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بدامنی پھیلانے والے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان کو سمجھنے کی ضرورت ہیں، صوبے میں ہزاروں کلومیٹر سڑکیں ایسی ہیں جہاں نہ کوئی آبادی ہے نہ کوئی گاؤں، 200کلو میٹر، 300 کلومیٹر دور آپ کو ایک گھر نظر آئے گا، تو ایسے میں ٹریل نے ہر روز گزرنا ہوتا ہے اور ہم نے ٹرینوں کو سیکیورٹی دینی ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کی کارروائیوں کو بلوچیت سے جوڑنا غلط ہے، سرفراز بگٹی سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں گواہ...
میٹا کی جانب سے فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز میں ایک بہت بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے جو ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نمایاں حد تک بدل کر رکھ دے گی۔ میٹا کی جانب سے فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز میں 18 مارچ سے کمیونٹی نوٹس ماڈل کی آزمائش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ آزمائش سب سے پہلے امریکا میں کی جائے گی اور اس طرح انسانی فیکٹ چیکنگ سسٹم کو ختم کر دیا جائے گا۔اس تبدیلی کا سب سے پہلے اعلان میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے 7 جنوری کو کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ فیس بک، تھریڈز اور انسٹا گرام پر پوسٹس، ویڈیوز اور دیگر مواد کی...
پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کا لاپتا پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب، اصفہانی ہینگر کے قریب سے مل گیا ہے۔ ایئرپورٹ کے ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب پڑے 320 طیارے کے ٹائر کی نشاندہی کی۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے پروازوں کی پیرس روانگی کے موقع پر جاری متنازع اشتہار، ادارے نے معذرت کرلی پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پہیے کی طیارے سے علیحدگی کے واقعہ سے متعلق کسی جانی یا مالی نقصان کے شواہد نہیں ملے، تاہم متعلقہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کراچی سے لاہور جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 306مقررہ...
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے لیگل فیصل خان نے کہا کہ یہ اعتراضات پہلے روز سے لگائے جا رہے ہیں، ملزمان پر فردِ جرم عائد ہونے دیں، دفعات پر اعتراض بعد میں کر لیں۔ پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ان اعتراضات کے باوجود ہائی کورٹ کے ساتھ ٹرائل کورٹ سے ضمانت مسترد ہو چکی ہے۔ کراچی کی مقامی عدالت میں سماجی رہنما صارم برنی کے دستاویزات میں ردوبدل اور بچوں کی بیرونِ ملک اسمگلنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے سماجی رہنما صارم برنی کو سٹی کورٹ میں پیش نہیں کیا جبکہ عالیہ برنی عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے ملزمہ عالیہ برنی کی بریت کی درخواست واپس لینے پر خارج کر دی اور مقدمے کی دفعات ختم...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سزا کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس عامر فاروق اور سابق جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 3 جون 2024 کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے مختصر فیصلہ جاری کیا تھا۔ سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ 24 صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی...
پشاور: ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر دفاع بلوچستان واقعے کی ذمے داری قبول کرکے مستعفی ہو جائیں۔ خواجہ آصف کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر دفاع کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے۔ ایسے الزامات لگانے کا مقصد وفاقی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ناکامی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کسی ایک دہشت گرد کی نشاندہی کریں جو خیبر پختونخوا میں بسایا گیا ہو۔اگر وزیر دفاع کو واقعی دہشت گردوں کے بسائے جانے کا علم ہے تو الزامات لگانے کے بجائے ان کے خلاف کارروائی...
ہم ہر وقت قیدی نمبر 804 کی بات کریں گے ،ہررکن کو بات کرنے کا موقع ملنا چاہیے کراچی کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا، حیدرآباد میں دودھ کی نہریں بہتی نہیں دیکھیں،خطاب پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم جعفر ایکسپریس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور شہدا کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اس مسئلے پر صرف ایک دن بات کرنا کافی نہیں بلکہ ہر رکن پارلیمنٹ کو بات کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر خواجہ آصف میں اخلاقی جرأت ہوتی تو وہ استعفیٰ دیتے، ہم سوچ رہے تھے وزیر دفاع کسی پالیسی پر بات کرتے لیکن انکے دل دماغ پر پی ٹی...
ڈی آئی جی کا اپنے استعفیٰ میں کہنا تھا کہ میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی، میں ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں۔ متن میں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا۔ ڈی آئی جی عمران کشور کے استعفیٰ کی کاپی میڈیا نے حاصل کر لی، جس میں عمران کشور نے کہا کہ میں پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ استعفیٰ میں انہوں نے کہا...
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9مئی کیسز کی جےآئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ دیدیا۔ ڈی آئی جی عمران کشور کے استعفیٰ کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں انہوں نے مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کی ہیں۔ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ میں لکھا کہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیرمتزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار قیمت چکائی۔ متن میں انہوں لکھا کہ ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن، تاریخ گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں، میں خاموشی سے خدمت نہیں کروں گا،...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چودھری نے کہا کہ خواجہ آصف عادی جھوٹے ہیں، تحریک انصاف کے کسی اکاؤنٹ سے بی ایل اے کے حق میں بات نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل چودھری نے کہا کہ ٹرین پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملے بلوچ روایات نہیں ہیں، بی ایل اے جیسی تنظیموں کو تحریک انصاف نے کبھی اون نہیں کیا۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے اپوزیشن کے دوران اداروں پر بےبنیاد الزامات لگائے تھے۔ فیصل چودھری نے کہا کہ قومی سانحہ پر حکومت کی طرف سے سیاست چمکانے پر افسوس ہے،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ قیادت فیصلہ کریگی کب اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانا ہے، عید کے بعد احتجاج کریں گے۔ میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے رابطہ کیا۔ حکومت اور ادارے بند گلی میں ہیں۔ صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت فیصلہ کریگی کب اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانا ہے، عید کے بعد ہم احتجاج میں جائیں گے۔ جنید اکبر نے کہا کہ میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے مجھ سے رابطہ کیا، بندگلی میں ہم نہیں، حکومت اور ادارے ہیں، ہم ہر فورم پر بات کرنے کی کوشش کر رہے...
فائل فوٹو۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کل ملک بھر کی مساجد، امام بارگاہوں میں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی جائے گی۔ ایک بیان میں طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں وطن دشمنوں اور دین دشمنوں کو قانونی طور پر جواب دیا جائے گا۔ جو مذاکرات کرنا چاہے اس کےلیے دروازے کھلے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے تو کبھی بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، یہ سب وہ قوتیں ہیں جو پاکستان میں انتشار چاہتی ہیں۔ ان عناصر سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو ایک ہونا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے معاملے پر بھارت نے جشن منایا، جو قوتیں پاکستان دشمنی میں ملوث ہیں انہوں نے...
میڈیا سے گفتگو میں طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے معاملے پر بھارت نے جشن منایا، جو قوتیں پاکستان دشمنی میں ملوث ہیں انہوں نے جعفر ایکسپریس کا سانحہ کروایا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ یہ اسلام اور کفر کی لڑائی نہیں ہے، یہ خارجیوں کی اور مسلمانوں کی لڑائی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور وحدت پر کوئی سمجھوتا ممکن نہیں، اسلام دشمنوں نے پاکستان پر ایک بار پھر دہشتگردی کی جنگ مسلط کرنے کی سازش تیار کی ہے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارا دشمن ملک کے اندر بھی تفریق پیدا کرنا چاہتا ہے، ہمارا دشمن...
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ایک اور تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہے ، لیگ میں آئندہ سال 6 کی بجائے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ لیگ کے میچز کو چھوٹے شہروں میں بھی منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے اس ضمن میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 میں ہونیوالی لیگ میں 6 کی بجائے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی ،انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک ہم لیگ میں شائقین کا جوش و خروش بڑھانے کیلئے دو اور ٹیمیں شامل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ سلمان نے کہا کہ لیگ کو اس وقت شروع کیا گیا جب پاکستان میں دہشت...
اس ایوان میں چند افراد کو ٹائم ملتا ہے باقی لوگ منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں، شیر افضل مروت - فوٹو: فائل رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو فیض کے ذریعے جیلوں میں ڈلوایا گیا۔ ہماری حکومت میں آپ کو بند کیا، آپ کی حکومت میں ہمیں بند کر رہے ہیں۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ میں نے آج سب لوگوں کی تقاریر سنی ہیں۔ اس ایوان میں چند افراد کو ٹائم ملتا ہے باقی لوگ منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کراچی میں مہم میں نے چلائی تھی۔ شیر افضل مروت...
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بہتر مالیاتی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کے بینکاری آؤٹ لُک کو مستحکم سے مثبت کردیا ہے۔ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے پاکستان کے بینکاری نظام کے بارے میں اپنا آؤٹ لُک مستحکم سے مثبت کردیا ہے تاکہ بینکوں کی لچکدار مالی کارکردگی کی عکاسی کی جاسکے اور ساتھ ہی میکرو اکنامک حالات کو ایک سال قبل کی انتہائی کمزور سطح سے بہتر بنایا جاسکے۔مالیاتی شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بینکوں نے اقتصادی ترقی کے لیے اپنی رقم کے استعمال میں کمی کے باوجود گزشتہ چند سالوں میں خاطر خواہ منافع کمایا ہے. نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی مایوس کن رہی ہے تاہم...
سٹی 42 : ایس ایس پی سیکیورٹی محمد سرفراز ورک نے موجودہ حالات کے پیش نظر ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی ۔ ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ محمد سرفراز ورک نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی ڈیوٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائی سکیورٹی زون میں واقع اہم عمارتوں،اداروں اور ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ڈیوٹی پر موجود تمام عملہ جدید...
کچھ لالچی خوردہ فروشوں نے ہول سیل قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے چینی کی خوردہ قیمت مزید 10 روپے بڑھا کر 180 روپے فی کلو کر دی۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ایک خوردہ فروش نے بتایا کہ چینی کی ہول سیل قیمت دو ہفتے میں 153 روپے فی کلو سے بڑھ کر 168 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ گزشتہ ماہ چینی کی اوسط قومی قیمت 145 سے 160 روپے فی کلو تھی لیکن رمضان المبارک سے قبل بھی اس میں اضافہ ہوتا رہا اور ماہ مقدس کے دوران بھی اس میں اضافہ ہورہا ہے، جنوری کے پہلے ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 130 سے 150 روپے فی کلو کے درمیان تھی۔ لیکن کچھ...
حافظ طاہر محمود اشرفی— فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ یہ اسلام اور کفر کی لڑائی نہیں ہے، یہ خارجیوں کی اور مسلمانوں کی لڑائی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور وحدت پر کوئی سمجھوتا ممکن نہیں، اسلام دشمنوں نے پاکستان پر ایک بار پھر دہشتگردی کی جنگ مسلط کرنے کی سازش تیار کی ہے۔ جب وزیراعظم کا بیٹا تھا اُس زمانے میں مجھے گھر سے اغواء کرنے کی کوشش کی گئی: بلاول بھٹوپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیٹا تھا اُس زمانے میں مجھے وزیراعظم کے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش...
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر دفاع کو ذرا سی شرم ہوتی تو آج سانحہ جعفر ایکسپریس کی وجہ سے استعفی دے دیتے۔ سانحہ جعفر ایکسپریس پر قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ جعفر ایکسپریس سانحہ پر افسوس اور مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف نے جعفر ایکسپریس پر ایوان کو اعتماد میں لینے کے بجائے پی ٹی آئی پر الزام عائد کردیا، پی ٹی آئی ان کے اعصاب پر سوار ہے، تقریر نکال لیں کتنی مرتبہ بلوچستان کو نام لیا، وزیر دفاع کو ذرا سی شرم ہوتی تو آج استعفی دے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی ہم اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، مگر عوامی...
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی لگانا غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام ہے۔ ایسے اقدامات نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اور کشمیر دشمنی پر مبنی اقدام قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں...

صوبے کی آمدن میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا، خزانے میں 150 ارب سے زائد کا سرپلس موجود ہے،علی امین گنڈاپور
پشاور(آئی این پی ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کی آمدن میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا۔ اور اس وقت خزانے میں 150 ارب روپے سے زائد کا سرپلس موجود ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 27 واں اجلاس ہوا۔ جس میں خیبر پختونخوا جوڈیشل افسران ویلفیئر فنڈ کے قیام کے لیے ڈرافٹ بل کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ریگی ماڈل ٹائون میں جوڈیشل اکیڈمی کے قیام کے لیے فنڈز کی منظوری اور صوبائی محتسب سیکرٹریٹ میں پوسٹوں کی تخلیق کے لیے پابندی میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔خیبر پختونخوا ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ ڈرافٹ بل 2025 اور نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے...
لاہور: رہنما تحریک انصاف فیصل چوہدری کاکہنا ہے کہ سب سے پہلے جو شہادتیں ہیں جو ہمارے فورسز کے لوگ شہادتیں دے رہے ہیں فوج ایک بہت بڑی جنگ لڑرہی ہے اس میں کوئی شک کی بات نہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جہاں تک پولیٹیکل کلاس کے کنسینسس کی بات ہے یہ بات ہمیں ایڈمٹ کرنی پڑے گی کہ موجودہ حکومت کو جس طرح امپوز کیا گیا ہے انھیں عوام کی حمایت حاصل نہیں، اس کے قانونی جواز کا بحران ہے جس کی وجہ سے لوگ جو ہیں ، اس حکومت کو اگر آپ یہ کہیں کہ اتفاق رائے پیدا کر سکیں گے تو مجھے ایسا ہوتا ہوا...
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا جس پر نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اپنی انسٹا گرام آئی ڈی پر معروف ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر پر رشوت مانگنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مبینہ آڈیو بھی لیک کردی۔ انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے افسر نے ان کے شوہر کی گرفتاری کے معاملے پر بھاری رشوت مانگی ہے۔ ماڈل نادیہ حسین نے کہا مجھے حیرت ان لوگوں پر ہے جو مجبور لاچار عورت سے منہ پھاڑ کر پیسے مانگتے ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں : 54 کروڑ کی خورد برد الزام: نادیہ حسین کے شوہر اور شریک ملزم کی ضمانت منظور نادیہ حسین نے...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کوئی اور راستہ ڈھونڈتی ہے تو یہ ان کا آپشن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور کے فیصلے کی قیمت آج ادا کی جا رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کوئی اور راستہ ڈھونڈتی...
چین کے وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئیں گے، سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں چین کی بہار، چین کے مواقع، دنیا کے اشتراک کردہ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جہاں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہا کہ آئی ایس ایس آئی کی تقریب میں شرکت کر کے خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں پاکستان اور چین کے...

قوم کے بچوں کو مستقل معذوری سے نجات دلانا ہو گی، پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ سید مصطفیٰ کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ قوم کے بچوں کو مستقل معذوری سے نجات دلانا ہو گی، اس مشن کی کامیابی کے لئے قومی یکجہتی اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کا دورہ کرنے کے دوران کیا ۔وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق بھی نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر قیادت نے وزیر صحت کا استقبال کیا۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت پولیو جائزہ اجلاس ہوا۔وفاقی وزیر صحت کو انسداد پولیو مہم کی موجودہ صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔گزشتہ سال 74 پولیو کیسز...
پشاور: وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ سازی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان تمام صوبوں کے لیے ہے جس سے نوجوانوں کو نئی راہیں اور بہترین وسائل فراہم ہوں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو مالی اور دیگر شعبوں میں مدد فراہم کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے اڑان پاکستان کی بہترین ورکشاپ کا انعقاد کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ وفاقی وزیر کہنا تھا کہ آئے روز آبادی بڑھ رہی ہے جبکہ صحت کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں، وفاقی حکومت ہیپاٹائٹس اور دیگر جاں لیوا امراض کی تشخیص اور ادویات کی فراہمی کے لیے تمام...
رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال---فائل فوٹو وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے صوبوں نے مل کر تجاویز دینی ہیں، آج وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا کے ساتھ بہت مفید بات ہوئی ہے۔احسن اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ آج صوبائی حکومت کے ساتھ اڑان پاکستان کی دوسری ورک شاپ ہوئی، اڑان پاکستان کے تحت ایک ٹیم کے تحت ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے، ہم صوبے کے ساتھ مل کر یہ ہدف حاصل کر سکیں گے، ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں صوبوں کی الائنمنٹ ہو۔انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبے میں تعلیم شامل ہے، اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں کے اندر...
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسپریس واقعے میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کردی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے سے متعلق بریفنگ دی ۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حملہ ناقابلِ برداشت ہے، دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، دہشتگرد ایک انچ پر بھی قابض نہیں رہ سکتے، دہشتگردانہ کارروائی کا مقصد پرتشدد ماحول کا تاثر قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی کنفیوژن سے نکل کر دہشتگردی کے خلاف جنگ سے لڑنا ہوگا، دشمن عناصر بلوچستان کے امن کو تباہ نہیں کرسکتے انہیں...
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کو مزید 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت کے دوران وکیل صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی، لاش اور آلۂ ضرب برآمد ہوچکا ہے ، مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے اس لیے عدالتی ریمانڈ دیا جائے۔اس دوران وکیل سرکار نے کہا کہ ملزم نے برآمد ہر شے پر پاس ورڈ لگایا ہوا ہے، اس سے مزید تفتیش لازمی ہے جب کہ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے اپنا کال سینٹر کراچی سے اسکردو منتقل کیا اور بعد میں اپنے والد کو بھی اسکردو بلالیا تھا۔پولیس کی ریمانڈ رپورٹ میں کہا گیا...
وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر 4فیصد رہ گئی۔ ہمیں ملکی معیشت کے حجم کو 2030 تک 30 ٹریلین ڈالرز تک پہنچانا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی فرض ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے مل کر کام کرے۔ ہمیں ملکی معیشت کے حجم کو 2030 تک 30 ٹریلین ڈالرز تک پہنچانا ہے۔ یہ بھی پڑھیےملک کسی سیاسی لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا، مل کر کام کرنا ہوگا، احسن اقبال انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران ملکی معشت مستحکم...
— فائل فوٹو محکمۂ داخلہ پنجاب نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ سے آگاہی کے حوالے سے مراسلہ بھیج دیا۔اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ سے آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے، بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی ضرورت ہے۔مراسلے کے مطابق ابتدائی کلاسز کے سلیبس میں گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ کے بارے میں آگاہی کو شامل کیا جائے، درست تعلیم اور آگاہی کے بعد بچے نامناسب رویے کو پہچان کر رپورٹ کر سکتے ہیں، والدین اور اساتذہ بچوں کو بتائیں کہ گھر اور باہر نامناسب رویے کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔ اسکول میں بچیوں سے زیادتی، ملزم کینٹین میں طالبات کو زیادتی کا نشانہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فی طالبعلم سالانہ فیس پندرہ لاکھ سے پینتیس لاکھ روپے تک ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یکسان فیس مقرر کرنے کی سفارش کی تو وزیر مملکت مختار بھرتھ نے اس حوالے سے آئندہ دو ہفتے میں صورتحال واضح کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کے اجلاس میں حکومتی سینٹرز نے میڈیکل کالجز کی فیسوں کا معاملہ اٹھایا ،سینیٹر عرفان صدیقی کے سوالات پر صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج نجی کالجز سے بھاری فیسوں کی وضاحت سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔ عرفان صدیقی نے کہا جب پی ایم ڈی سی...
ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جس میں غیر ملکی امداد کی فنڈنگ کو روکنے اور بیرون ملک امریکی امداد اور ترقیاتی کاموں کے تمام بیلینز ڈالرز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یوایس ایڈ کے 83 فیصد پرگرامز ختم کردیئے ہیں، ہم نے 5200 کانٹریکٹس پر اربوں ڈالرز خرچ کیئے، اس خرچے اور پروگرامز سے کچھ حاصل نہ ہوا، کچھ کیسز میں تو الٹا امریکا کے مفاد کو نقصان ہوا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے چھ دہائی پرانے یو ایس ایڈ 83 فیصد ختم کردیئے ہیں اوروہ امدادی اور ترقیاتی پروگراموں کا 18 فیصد جو بچ گئے ہیں، انہیں...
اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کئی آپریشنز کے باوجود ہم دہشت گردی پر قابونہ پاسکے، آج جیسے واقعات کا سلسلہ بڑھ سکتا ہے، بلوچستان کے لوگ گمشدہ ہیں، بانی پی ٹی آئی خود استعفا مانگیں گے تو دے دوں گا، گنڈا پوراور بشریٰ بی بی کے تعلقات نہیں ہیں، شہباز گل نے عمران خان کے 2 فون چراکے ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے کیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر ہمارے پاس حل ہوتا تو ہم دہشت گردی پر قابو پا لیتے، 24 سال ہوگئے ہیں،7 لاکھ کی فوج رکھنے کے باوجود بھی ہم دہشت گردی پر قابو نہیں پا سکے ہیں۔ انہوں...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت میں نجی میڈیکل کالجز کی بھاری فیس وصولی کا معاملہ زیر بحث آگیا۔اسلام آباد میں عامر چشتی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی صحت کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر عرفان صدیقی، پلوشہ خان، وزیر مملکت مختار احمد برتھ، صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج، رجسٹرار پی ایم ڈی سی شائستہ فیصل اور اسپیشل سیکریٹری صحت نے شرکت کی۔دوران اجلاس عرفان صدیقی نے کہا کہ 29 جنوری 2024 کو پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل کالجز کو خط لکھا، جس میں نجی میڈیکل کالجز سے فیس اضافے کا جواز مانگا گیا تھا۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا نجی میڈیکل کالجز نے فیس اضافے کا جواز دیا تھا؟ کیا نجی میڈیکل کالجز کے...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ میں عمران خان کی ہدایت کی روشنی پر ہی عمل کروں گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے خوشگوار ملاقات رہی، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ اعتماد کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہ کہ جب لیٹر کے کنٹینٹ باہر آئے ہیں تو اس وقت مجھے بھی تحویل میں لیا گیا، جو کیسز ہیں میرے پاس وہ میں جاری رکھوں گا، ہم سارے لیگل ٹیم کے ممبر ہیں اور ٹیم میں جہاں میری ضرورت ہوئی میں حاضر ہوں۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ میں عمران خان کی ہدایت کے مطابق ہی کام کروں گا...
سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ تاریخی دینور پل کو جلانے کا واقعہ بدترین نااہلی اور ناقابل برداشت واقعہ ہے، یہ گلگت بلتستان کی تاریخ، ثقافتی ورثے اور عوامی مفاد کے خلاف بدترین دہشت گردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومتی امور میں نااہلی کے بدترین دور سے گزر رہا ہے، انتظامی اور سیکیورٹی کے معاملات بے قابو ہو چکے ہیں۔ جو حکومت اپنی تاریخی ورثے کی حفاظت نہیں کر سکتی وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی زمہ داری ادا کرنے کی بھی قابل نہیں ہے۔ تاریخی دینور پل کو جلانے...
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ معیشت، ٹیکنالوجی میں گہرے تعاون کا خواہاں ہے، چین کی مسلسل 5فیصد اقتصادی ترقی ایک قابل ذکر کارنامہ ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے ساتھ بات کرتے ہوئے خلیل ہاشمی نے کہا کہ چین کی توجہ نئی معیاری پیداواری قوتوں،گرین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن پر مستقبل کی ترقی کو آگے بڑھائے گی۔ سفیر خلیل ہاشمی نے چین کے سالانہ دو اجلاسوں کے اہم نکات پر روشنی ڈالی، جس میں سی پیک فیز2کے تحت اقتصادی اعتماد، تکنیکی جدت اور پاک چین تعاون پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ معیشت اور ٹیکنالوجی میں چین ایک بڑی طاقت ہے اور اس کی...
انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے مصطفی عامر اغوا و قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان کے وکیل عابد زمان اور سارہ عاصم خان نے چالان پیش کرنے کی درخواست دائر کی اور عابد زمان ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ 6 فروری کو ایف آئی آر درج کی گئی، بیریسٹر سارہ عاصم خان نے کہا کہ ملزم کو پولیس ریمانڈ میں 15روز سے زائد ہوگئے۔ عابد زمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس کی تفتیش مکمل ہوگئی ہے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے، جج نے کہا کہ ملزم کو کہاں ہے ؟پیش کیا جائے، جج کے حکم پر ملزم کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے آئی او سے استفسار ...

جب تک ملک میں مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، 190 ملین پاؤنڈ سے جدید ترین دانش یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، رواں ماہ ترسیلات زر 13.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے، اسی تیزی سے ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے زراعت، انڈسٹری، کامرس، فنانس، آئی ٹی، معدنیات اور میری ٹائم انتہائی اہم شعبے ہیں، ریلویز کی مکمل ٹرانسفارمیشن کی جائے، ہر سہ ماہی بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، 190 ملین پاؤنڈ سے جدید ترین دانش یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار...
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ کہ نئی کینالزکے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں اور اس حوالے سے متفقہ فیصلے لینے چاہئیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کل صدر زرداری نے پارلیمان سے ایک تاریخی خطاب کیا، پہلی بار کسی سویلین صدر نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا، صدرمملکت نے نفرت کے بجائے امید کی بات کی، ایک طرف صدرکی تقریر اور دوسری جانب اپوزیشن کا کردار آپ کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر وفاق کے منتخب آئینی عہدیدار ہیں، صد زرداری نے پوری قوم کے ایشوز پر بات کی، نئی کینالزکے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں اور اس حوالے سے متفقہ فیصلے لینے...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبر پختوںخوا میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر اگر صوبائی حکومت کچھ نہیں کرتی تو وفاق کو کام کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے حوالے آج مشاورت کرے گی جب کہ صدر نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے پر حکومت کو خبردار کردیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا آج تعزیتی اجلاس تھا، نواب یوسف تالپور پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے، تمام سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اجلاس میں انکو یاد کیا، پاکستان کے سیاستدانوں کے لیے وہ ہمیشہ آئیڈیل رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے...
حریت رہنمائوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بھارتی قابض فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اور فحش فیشن شوز کا انعقاد کشمیری عوام کو مزید ذہنی اور نفسیاتی دبائو میں لانے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے رمضان المبارک کے دوران مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں بھارتی حکومت کی طرف سے فحش فیشن شو کے انعقاد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کے خلاف ایک ثقافتی یلغار قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران گلمرگ میں فحش...
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازی مری نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے رہے ہیں۔ شازیہ مری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے لیے پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے۔ وہ ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے رہے ہیں۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں صدر زرداری نے ملکی مسائل، فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے گفتگو کی اور پوری دنیا سے فلسطین کی جانب متوجہ ہونے کا مطالبہ کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ صدر زرداری کا کوئی سیاسی دشمن نہیں۔ انہوں نے سیاسی انتقام نہیں لیا۔ ہماری حکومت نہیں ہم اتحادی ہیں مگر صدر آج بھی کہتے ہیں ہم کوئی ایسا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ملکی کرکٹ طویل عرصے سے بحران کا شکار ہے جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہوں گے حالات بہتر نہیں ہوں گے انہوں نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی نیت کو مثبت قرار دیا لیکن کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے ان کی عدم واقفیت ایک بڑا مسئلہ ہے کراچی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کھلاڑیوں پر سخت فیصلے کیے جا رہے ہیں جبکہ منیجمنٹ خود کو بچانے میں لگی ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو ایک وقت میں ایک ہی کام پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ایک ساتھ تین معاملات نہیں چلائے جا...
ویب ڈیسک — امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیر کو کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ بین الاقوامی ترقیات کے ادارے ( یو ایس ایڈ ) کے 83 فیصد پروگراموں کو منسوخ کر رہی ہے ۔ روبیو نے کہا کہ 60 سال پرانے ادارے کے پروگراموں کے خاتمے سے متعلق چھ ماہ پر محیط جائزے کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ امداد اور ترقیات کے باقی رہ جانے والے 18 فیصد پروگراموں کو امریکی محکمہ خارجہ کو منتقل کر دیں گے ۔ روبیو نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کیا ۔ اس اقدام سے امریکہ کی غیر ملکی امداد اور ترقیات سے متعلق پالیسی سے ایک تاریخی علیحدگی کی نشاندہی...

معاشی ترقی کیلئے حکومتی کوششیں قابل تویف ‘ رریا سندھ سے نہرییں نکالنے کا فیصلہ ترک کیا جائے : صدر زرداری
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمان پر زور دیا ہے کہ اتحاد اور یکجہتی کیساتھ عوام کو بااختیار بناتے ہوئے اتفاق رائے سے قومی اہمیت کے فیصلے کرے، جمہوریت کا تقاضا باہمی تعاون اور مفاہمت ہے، حکومت کو چاہیے کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرے، پارلیمنٹ کو انتہا پسند نظریات کے خاتمے اور شدت پسندی کے خلاف قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہماری خارجہ پالیسی ہمیشہ قومی مفادات، بین الاقوامی تعاون، خودمختاری اور باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی رہے گی۔ پیر کو6 ویں پارلیمان کے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔آصف علی زرداری نے...
شِن بیت نے 7 اکتوبر کے حملے کی اپنی تحقیقات جاری کیں، جس کے بعد حکومت نے کہا کہ بار نے انٹیلی جنس معلومات کا غلط اندازہ لگایا اور ایک گمراہ کن سوچ میں پھنسے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے مبینہ طور پر اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی شِن بیت کے سربراہ رونین بار سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم بار نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا چینل این 12 کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعرات کو ایک سخت ملاقات میں نیتن یاہو نے بار سے کہا کہ حکومت نے شِن بیت کی تحقیقات کا انتظار کیا، اور اب چابیاں حوالے کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بار نے...
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کی وزارت ایسا ادارہ ہے جس سے کروڑوں عوام کی زندگیاں وابستہ ہیں، ہمارے کیے جانے والے فیصلوں کے اثرات بلواسطہ یا بلا واسطہ عوام پر پڑتے ہیں، ہم یقینی بنائیں گے کہ ہمارے فیصلوں اور اقدامات سے عوام کی زندگی پر اچھے اثرات رونما ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ خدا کی مخلوق کے کام آنا سب سے بڑی عبادت ہے۔ وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفٰی کمال نے پہلے اجلاس کی صدارت کی، جس میں پی ایم ڈی سی، پاکستان نرسنگ کونسل کی ورکنگ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا...
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ آج اپوزیشن کا شورہوتا رہا اور صدر نے اپنی تقریرجاری رکھی۔ پارلیمنٹ میں گفتگوکرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ آج صدرزرداری نے تاریخی خطاب کیا ہے، آصف زرداری پہلے صدرہیں جنہوں نےآٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر نے خطاب میں حکومت کی معیشت میں بہتری کے حوالے سے تعریف کی، صدر مملکت نے مسائل کے ساتھ نشاندہی بھی کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اپوزیشن غیرسنجیدہ ہے، اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے...
مرکزی بینک کا شرح سود کو 12فیصد پر برقرار رکھنا مایوس کن ہے،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ مرکزی بینک کا شرح سود کو 12فیصد پر برقرار رکھنا مایوس کن ہے ، مانیٹری پالیسی کمیٹی کے پاس شرح سود میں نمایاں کمی کا یہ بہترین موقع تھا، بزنس کمیونٹی کو توقع تھی کہ اسٹیٹ بینک شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لائے گی۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کے فروغ کیلئے شرح سود میں کمی ناگزیر تھی ،مہنگائی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مارچ 2025ء) تہران میں وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا، ''اس طرح کے بیانات لاقانونیت کا اعتراف اور انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف ہیں، کیونکہ ایرانی قوم کے خلاف یکطرفہ امریکی پابندیوں کا کوئی جواز یا قانونی بنیاد نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام ''صریحاً غیر قانونی‘‘ ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ وہ کسی ''دھمکی‘‘ کے تحت بات چیت نہیں کرے گا۔ تہران کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کیے گئے اس اعلان کے تناظر میں سامنے آیا ہے کہ وہ عراق کو اپنے پڑوسی ملک ایران سے بجلی خریدنے کے لیے دی گئی چھوٹ ختم کر رہے ہیں۔ نئی امریکی...
---فائل فوٹو وزیرِ صحت پنجاب سلمان رفیق نے کہا ہے کہ انجکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، انجکشن پاؤڈر تھا اس کو محلول بنانے میں غلطی ہوئی، مریضوں کو تیسری خوراک دی گئی تھی۔میؤ اسپتال میں انجکشن سے ہلاکت کے معاملے پر وزیرِ صحت پنجاب سلمان رفیق نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہا کہ پہلی 2 خوراکیں لگانے سے مریضوں میں کوئی ری ایکشن نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ 6 ہزار انجکشن کا اسٹاک اسپتال میں آیا، مختلف ڈپارٹمنٹس میں یہ انجکشن مریضوں کو لگائے گئے، انجکشن کا ردِ عمل صرف چیسٹ وارڈ میں ہوا۔ میؤ اسپتال لاہور، انجکشن کے ری ایکشن سے ایک اور مریض دم توڑ گیاصوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں واقع...
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ خدا کی مخلوق کے کام آنا سب سے بڑی عبادت ہے۔وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفٰی کمال نے پہلے اجلاس کی صدارت کی، جس میں پی ایم ڈی سی، پاکستان نرسنگ کونسل کی ورکنگ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ حکومت نے ملک میں آئینی بحران پیدا کردیا ہے، مصطفیٰ کمالکراچی پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال... اجلاس کے دوران وفاقی انہوں نے کہا کہ صحت کی وزارت ایسا ادارہ ہے جس سے کروڑوں عوام کی زندگیاں وابستہ ہیں، ہمارے کیے جانے والے فیصلوں کے اثرات بلواسطہ یا بلا واسطہ عوام پر پڑتے ہیں۔مصطفیٰ کمال...
فیصل جاوید---فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق کیس میں فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللّٰہ خان نے کی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آرڈر میں 15 اپریل درج ہے لیکن ایک کاپی میں 15 مارچ لکھا ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ 5 مارچ کے عدالتی حکم میں واضح طور پر 15 اپریل درج ہے۔ ’ڈپٹی اٹارنی جنرل، آپ نے بھی تو ٹوکری کے حساب سے مقدمات بنائے‘، فیصل جاوید کی درخواست پر جج کے ریمارکس پشاور ہائی...
—’جیو نیوز‘ گریب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل ٹیلی کام ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور رمضان پیکیج 2025ء کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا۔وزیرِ اعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ جامع اورشاندار پروگرام قابلِ تعریف ہے، پہلی مرتبہ حکومت نے شفاف طریقے سے یہ نظام متعارف کرایا، کسی کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کر لیاوزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیکیج کے تحت فی خاندان کو 5 ہزار روپے دیےجائیں گے، عوام کی بہبود ہماری ترجیح ہے، 20...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل یہ اس لیے کر رہا ہے، تاکہ قیدیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا غزہ کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ بلیک میلنگ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی بجلی منقطع کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ غزہ کی بجلی منقطع کرنے کے غاصبانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔ حماس کی جانب...
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کے غزہ کے قیدیوں کے حوالے سے خصوصی ایلچی کا کہنا تھا کہ امریکا حماس بات چیت پر اسرائیل کی تشویش کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یقین ہے کہ قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ ہفتوں میں طے پا جائے گا، یہ ایسا معاہدہ ہوگا، جسکے تحت امریکی ہی نہیں تمام قیدی رہا ہوسکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے قیدیوں کے حوالے سے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر نے کہا ہے کہ غزہ میں قیدیوں سے متعلق معاہدہ چند ہفتوں میں ممکن ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سفیر ایڈم بوہلر نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ براہِ راست ملاقات بہت مددگار رہی ہے۔ ایڈم...
عمر عبداللّٰہ نے کہا کہ جو تصاویر اور ویڈیوز میں نے دیکھی ہیں، ان میں مقامی روایات اور مذہبی اقدار کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ایک فیشن شو کے انعقاد پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔ اس تقریب کو فحاشی اور ریاستی ثقافتی اقدار کے خلاف قرار دیا جا رہا ہے، جس پر عوامی حلقوں میں شدید غصہ اور مذمت کی جا رہی ہے۔ اس معاملے پر سابق وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ عمر عبداللّٰہ نے کہا کہ جو تصاویر اور ویڈیوز میں نے دیکھی ہیں،...

’ڈپٹی اٹارنی جنرل، آپ نے بھی تو ٹوکری کے حساب سے مقدمات بنائے‘، فیصل جاوید کی درخواست پر جج کے ریمارکس
پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللّٰہ خان نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فیصل جاوید عمرے کے لیے جانا چاہتے ہیں، آج ان کی فلائٹ ہے، ایف آئی آر کی بنیاد پر کسی کو بیرونِ ملک جانے سے نہیں روکا جا سکتا۔ عدالت میں موجود ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کو 2 ماہ پہلے مقدمات کی تفصیلات فراہم کیں، درخواست گزار ان کیسز میں پیش نہیں ہوئے، درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل سے نکالا گیا، جن کیسز میں پیش نہیں ہوئے، ان کی بنیاد...
پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فیصل جاوید کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔ رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ خان پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کی۔ جسٹس وقار احمد نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اس کیس میں آپ نے جواب جمع کیا ہے جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہم نے جواب جمع کیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار عمرے کے لیے جانا چاہتے ہیں آج ان کی فلائٹ ہے۔ اس عدالت کے فیصلے میں...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ گواسکر نے پاکستان کی ٹیم کو کمزور قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بھارت کی بی ٹیم سے بھی مقابلہ کرنے کے قابل نہیں۔ سنیل گواسکر نے ایک حالیہ انٹرویو میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کے لیے بھارت کی بی ٹیم کو شکست دینا بھی آسان نہیں ہوگا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان کی بیٹنگ لائن اَپ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بیٹرز میں میچ جیتنے کی صلاحیت نظر نہیں آ رہی، انہوں نے پاکستان میں...
ذرائع کے مطابق آغا روح اللہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس تقریب سے کشمیریوں کے جذبات کی توہین کی گئی ہے، انہوں نے متعلقہ حکام اور منتظمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے رمضان کے مقدس مہینے میں دنیا کے مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں منعقد ہونے والے غیر اخلاقی فیشن شو کی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا روح اللہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس تقریب سے کشمیریوں کے جذبات کی توہین کی گئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام...
ریفرنسز میں ہائی کورٹ کے دائرہ کار کے معاملے سے متعلق ریفری جج جسٹس فیصل آغا آج فیصلہ سنائیں گے۔ نیب ریفرنسز سے متعلق دو ججوں کی رائے میں اختلاف پر ریفری جج مقرر کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت نے ججوں کے خلاف ریفرنس لانے کا نہیں کہا، ریفرنس کی نوبت آئی تو ضرور بتائیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ کے حوالے سے اعظم نذیر تارڑ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے ان کی نظر میں مس کنڈکٹ ہے، انہوں نے بالکل نہیں کہا کہ ریفرنس لا رہے...