ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صارفین اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کریں، صارفین اپنی شکایات سندھ حکومت کی ہدایات پر قائم انتظامیہ کے کنٹرول رومز پر کریں، ناجائز منافع خوری اور گرانفروش صارفین کے حقوق پر ڈاکہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے صارفین کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کی حفاظت سندھ حکومت کے اولین ترجیح ہے، سندھ حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے صوبے کی انتظامیہ ناجائز منافع خوروں اور گرانفروشوں کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہی ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے، سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صارفین اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کریں، صارفین اپنی شکایات سندھ حکومت کی ہدایات پر قائم انتظامیہ کے کنٹرول رومز پر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور گرانفروش صارفین کے حقوق پر ڈاکہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صارفین کے حقوق سندھ حکومت کہ صارفین نے کہا کہ

پڑھیں:

مواقع اورچیلنجز اکٹھے ہونگے تو ترقی میں اضافہ ہو گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ

—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے مواقع اورچیلنجز اکٹھے ہوں گے تو صوبے اور ملک کی ترقی میں اور اضافہ ہو گا۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے، ہم سندھ میں ہمیشہ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آتے ہیں۔

انہوں نے پورٹل کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملازمت کے حصول کے لیے لوگ جلد از جلد اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کریں، بزنس کمیونٹی اور پرائیوٹ سیکٹر کے لوگ پورٹل پر اسامیاں شیئر کریں، ملازمت دینے والے اور ملازمت کے خواہشمند  افراد اس پورٹل میں خود کو رجسٹر کریں، اس پورٹل کو استعمال کرتے ہوئے ہم سرکاری ملازمتیں بھی دیں گے۔

سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا) جلد مکمل فعال ہوجائیگی، مراد شاہ

کراچی وزیر اعلیٰ مراد شاہ نے اعلان کیا کہ سندھ...

سندھ میں سرکاری نوکریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ گریڈ 1 سے 4 تک کے لیے لوگ براہِ راست اس پورٹل پر اپلائی کر سکتے ہیں، پھر گریڈ 5 سے 15 تک ہم آئی بی اے سکھر سے ٹیسٹ کروائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گریڈ 16 سے اوپر  پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں ہوتی ہیں، پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ کو بھی پورٹل سے لنک کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی متبادل انرجی کی نئی پالیسی مسترد کر دی
  • ’’حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ کی بجلی 27 کے بجائے 10 روپے میں خریدنا عوام پر ظلم ہے‘‘
  • پیپلز پارٹی نے نئی متبادل توانائی پالیسی مسترد کر دی
  • مواقع اورچیلنجز اکٹھے ہونگے تو ترقی میں اضافہ ہو گا، وزیر اعلیٰ سندھ
  • کاروباری برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
  • سندھ حکومت اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی، تحسین عابدی
  • کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف،فٹ بالر محمد ریاض کی حوصلہ افزائی، 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا
  • مواقع اورچیلنجز اکٹھے ہونگے تو ترقی میں اضافہ ہو گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ
  • روزگار کے مواقع؛ سندھ حکومت نے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا