خدا کی مخلوق کے کام آنا سب سے بڑی عبادت ہے، مصطفیٰ کمال
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کی وزارت ایسا ادارہ ہے جس سے کروڑوں عوام کی زندگیاں وابستہ ہیں، ہمارے کیے جانے والے فیصلوں کے اثرات بلواسطہ یا بلا واسطہ عوام پر پڑتے ہیں، ہم یقینی بنائیں گے کہ ہمارے فیصلوں اور اقدامات سے عوام کی زندگی پر اچھے اثرات رونما ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ خدا کی مخلوق کے کام آنا سب سے بڑی عبادت ہے۔ وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفٰی کمال نے پہلے اجلاس کی صدارت کی، جس میں پی ایم ڈی سی، پاکستان نرسنگ کونسل کی ورکنگ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کی وزارت ایسا ادارہ ہے جس سے کروڑوں عوام کی زندگیاں وابستہ ہیں، ہمارے کیے جانے والے فیصلوں کے اثرات بلواسطہ یا بلا واسطہ عوام پر پڑتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم یقینی بنائیں گے کہ ہمارے فیصلوں اور اقدامات سے عوام کی زندگی پر اچھے اثرات رونما ہوں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر عوام کی نے کہا
پڑھیں:
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا،سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا،سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔