Express News:
2025-03-13@05:38:17 GMT

حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں، فیصل چوہدری

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

لاہور:

رہنما تحریک انصاف فیصل چوہدری کاکہنا ہے کہ سب سے پہلے جو شہادتیں ہیں جو ہمارے فورسز کے لوگ شہادتیں دے رہے ہیں فوج ایک بہت بڑی جنگ لڑرہی ہے اس میں کوئی شک کی بات نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جہاں تک پولیٹیکل کلاس کے کنسینسس کی بات ہے یہ بات ہمیں ایڈمٹ کرنی پڑے گی کہ موجودہ حکومت کو جس طرح امپوز کیا گیا ہے انھیں عوام کی حمایت حاصل نہیں، اس کے قانونی جواز کا بحران ہے جس کی وجہ سے لوگ جو ہیں ، اس حکومت کو اگر آپ یہ کہیں کہ اتفاق رائے پیدا کر سکیں گے تو مجھے ایسا ہوتا ہوا نظر نہیں آتا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان نے کہا کہ دیکھیں بات یہ ہے کہ اس میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ کم از کم پچھلے تین سالوں میں حالات بہت زیادہ خراب ہوئے ہیں، اگر آپ بنیاد اس چیز کی پکڑیں، میں اس لیے نہیں کہہ رہا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مڈ سلنگنگ کمپٹیشن میں چلے جائیں لیکن اگر آپ نے کوئی بھی پرابلم حل کرنی ہے تو آپ کو اس کی شناخت ضرور کرنی پڑے گی ورنہ اس کو حل کیسے کریں گے اگر آپ کو پتہ ہی نہیں ہو گا۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ بات یہ ہے کہ ان ہی حرکتوں کی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ بڑے فیصلوں میں پارلیمان کو آن بورڈ لینا چاہیے۔

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل(ر) زاہد محمود نے کہا کہ پاکستان آج بہت ہی اسپیشل قسم کی انوائرمنٹ سے گزر رہا ہے، اب ہمیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان ایک ہائبرڈ وار لڑ رہا ہے، ہم حالت جنگ میں ہیں،ایسٹرن فرنٹ ہمارا ہمیشہ کی طرح چلتا ہی رہا ہے، کشمیر ہے، سیاچن ہے، انڈیا کے ساتھ جو حالات ہیں، انڈیا بڑے ٹیکٹ فلی پراکسی وار اور اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کروا رہا ہے اور اس کے لیے اس نے ہمارا ویسٹرن فرنٹ افغانستان کے ساتھ گٹھ جوڑ سے اس کی سرزمین کو استعمال کر کے بدقسمتی سے ان کی جو عبوری حکومت ہے اس کی شراکت کر کے۔

مجھے یقین ہے کہ بھارت نے ٹی ٹی پی ، فتنہ الخوارج، خیبر پختونخوا کے گروپوں جیسے گل بہادر اور ولی وغیرہ کے گروپس، بلوچستان میں بے ایل اے ، بی ایل ایف، مجید بریگیڈ سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کے ساتھ براہ راست لنکس بھی قائم کر لیے ہوں گے یہ تمام ان کے کلائنٹس بن گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے ساتھ اگر ا پ رہا ہے

پڑھیں:

اگر ہم اتنا حکومت کا ساتھ دے رہے ہوتے تو وزیر بھی بنتے: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری— فائل فوٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر ہم اتنا حکومت کا ساتھ دے رہے ہوتے تو وزیر بھی بنتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل صدر زرداری نے پارلیمان سے ایک تاریخی خطاب کیا، پہلی بار کسی سویلین صدر نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا، صدرِ مملکت نے نفرت کے بجائے امید کی بات کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پوری قوم کے ایشوز پر بات کی، صدر وفاق کے منتخب آئینی عہدیدار ہیں، انہوں نے بہت مثبت انداز میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ نئی کینالز کے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں، اس حوالے سے متفقہ فیصلے لینے چاہئیں، ایک طرف صدر کی تقریر اور دوسری جانب اپوزیشن کا کردار آپ کے سامنے ہے، ہم وزیرِ اعظم کے ڈنر پر ان کے شکرگزار ہیں وہاں سیاست پر بھی بات چیت ہوئی۔

پاکستان نے بجلی 2 روپے سستی کرنے پر آئی ایم ایف کو راضی کر لیا

ایک ارب ڈالر قسط کے لیے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مذاکرات جاری ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے جو مثبت اشاریے آرہے ہیں اس پر بھی بات ہوئی، جہاں ہمارے تحفظات ہیں وہ بھی وزیرِ اعظم کے سامنے رکھے، امید ہے ہماری بات چلتی رہے گی، مثبت سیاست پر یقین رکھتے ہیں، کبھی نہیں دیکھا کہ کسی صوبائی حکومت کو عوامی مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہ ہو۔

انہون نے کہا کہ کے پی میں دہشتگردی پھیل چکی لیکن وزیراعلیٰ کو اس کی پرواہ ہی نہیں ہے، وفاق کی بھی ذمہ داری ہے کہ کے پی میں دہشت گردی کے معاملے کو خود دیکھے۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر اسمبلی کے اجلاس میں ہم پانی کے مسئلے کو اٹھا رہے ہیں، یہ کہنا پانی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی خاموش رہی یہ جھوٹ ہے، یہ ایک سنجیدہ ایشو ہے سندھ کے عوام کے لیے زندگی اور موت کا کیس ہے، اگر دریا کی ٹیل پر رہنے والوں کو ہم خود حق نہیں دیں گے تو اپنا کیس کیا لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے اتحادی حکومت چلتی رہے گی، ہم تیسری بڑی قوت ہیں اسمبلی میں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہمارا نظریہ یہ ہے کہ کونسل آف کامن اںٹرسٹ کی میٹنگ نہیں ہوئی، پانی کا مسئلہ ایس آئی ایف سی کا نہیں ہے، پاکستان میں انویسٹمنٹ لانا پیپلز پارٹی کا منشور ہے، ہم نےایک پروپوزل دیا ہے کہ گرین پاکستان کامیاب بنانے کیلئے دو فیز میں محنت کرنی پڑے گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت سے 5 ہزار اور 10 ہزار کیش حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
  • کشمیر کی دینی تنظیموں پر مودی حکومت کی پابندی سمجھ سے بالاتر ہے، محبوبہ مفتی
  • بالی ووڈ میں بریک اپ سیزن؛ کیا جنت زبیر اور فیصل شیخ کی راہیں بھی جدا ہورہی ہیں؟
  • دہشتگرد ٹرین مسافروں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، طلال چوہدری
  • عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں ہی عمل کروں گا، فیصل چوہدری
  • جے یو آئی ف کا احتجاج میں شمولیت کے بدلے پی ٹی آئی سے مدارس بل پر حمایت کا مطالبہ، اندرونی کہانی
  • جے یو آئی نے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شمولیت کی مشروط حامی بھر لی
  • جے یو آئی نے عید کے بعد پی ٹی آئی کے احتجاج میں شمولیت کی مشروط حامی بھر لی
  • اگر ہم اتنا حکومت کا ساتھ دے رہے ہوتے تو وزیر بھی بنتے: بلاول بھٹو