وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ خدا کی مخلوق کے کام آنا سب سے بڑی عبادت ہے۔

وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفٰی کمال نے پہلے اجلاس کی صدارت کی، جس میں پی ایم ڈی سی، پاکستان نرسنگ کونسل کی ورکنگ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

حکومت نے ملک میں آئینی بحران پیدا کردیا ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال.

..

اجلاس کے دوران وفاقی انہوں نے کہا کہ صحت کی وزارت ایسا ادارہ ہے جس سے کروڑوں عوام کی زندگیاں وابستہ ہیں، ہمارے کیے جانے والے فیصلوں کے اثرات بلواسطہ یا بلا واسطہ عوام پر پڑتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم یقینی بنائیں گے کہ ہمارے فیصلوں اور اقدامات سے عوام کی زندگی پر اچھے اثرات رونما ہوں۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس میں تفتیش و پیشرفت پربریفنگ

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی میں کراچی کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس میں تفتیش و پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مصطفیٰ عامر قتل کیس اور اب تک کی تفتیش و پیش رفت سے متعلق بریفنگ کا احاطہ کیا گیا۔

کمیٹی اراکین کی جانب سے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مختلف پہلوؤں، پس پردہ عوامل اور محرکات پر باہم گفت و شنید اور تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں اداروں سے سوالات و جوابات سمیت مزید ضروری تفصیلات کی طلبی کا اعادہ کیا گیا۔

ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمد

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد دونوں مشینوں کی پاکستان میں مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے،

ترجمان سندھ پولیس قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کی سربراہی چیئرمین رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کررہے تھے جبکہ اجلاس میں اراکین کمیٹی ایم این اے آغا رفیع اللّٰہ، خواجہ اظہار الحسن، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی جی اے این ایف، ڈائریکٹرایف آئی اے، سیکریٹری ایکسائز سندھ، ڈی آئی جیز، ہیڈکوارٹرز ،سی آئی اے، ساؤتھ، ایس ایس پی اے وی سی سی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

 اجلاس کے انعقاد کا مقصد ذیلی کمیٹی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ہدایت پر کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی ابتک کی تحقیقات پر سندھ پولیس، ایف آئی اے اور محکمہ انسداد منشیات کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ اور آگاہی حاصل کرنا تھا۔

مصطفیٰ عامر کی نماز جنازہ ڈیفنس کی مسجد میں ادا کردی گئی

نماز جنازہ میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مصطفیٰ عامر کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کی جائے گی۔

اجلاس کے شرکاء کو آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، محکمہ انسدادمنشیات بریگیڈیئر عمران علی ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی اور سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سلیم راجپوت نے متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات سمیت، منی لانڈرنگ، منشیات مافیاز اور دیگر جرائم سے متعلق اب تک کی تمام تر ضروری تفصیلات اور موجودہ صورتحال سے پوائنٹ ٹو پوائنٹ آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • خدا کی مخلوق کے کام آنا سب سے بڑی عبادت ہے، مصطفیٰ کمال
  • حنیف عباسی نے وزارت ریلو ے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا،وفاقی سیکرٹری کی منصوبوں پر بریفنگ
  • وفاقی وزیر سردار یوسف نے وزارتِ مذہبی امور کا چارج سنبھال لیا
  • 15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا اعلان
  • مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
  • مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں: مرتضیٰ وہاب
  • وفاقی کابینہ، نئے وزرا، معاونین خصوصی اور مشیران کو قلمدان سپرد
  • وفاقی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزراء، مشیروں اور معاونین کو قلمدان تفویض
  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس میں تفتیش و پیشرفت پربریفنگ