فائل فوٹو۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کل ملک بھر کی مساجد، امام بارگاہوں میں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی جائے گی۔ 

ایک بیان میں طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں وطن دشمنوں اور دین دشمنوں کو قانونی طور پر جواب دیا جائے گا۔ جو مذاکرات کرنا چاہے اس کےلیے دروازے کھلے ہیں۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے تو کبھی بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، یہ سب وہ قوتیں ہیں جو پاکستان میں انتشار چاہتی ہیں۔ ان عناصر سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو ایک ہونا ہو گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے معاملے پر بھارت نے جشن منایا، جو قوتیں پاکستان دشمنی میں ملوث ہیں انہوں نے جعفر ایکسپریس کا سانحہ کروایا۔ 

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جس نے ایک انسان کا قتل کیا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا، دارالعلوم حقانیہ پر تو سویت یونین نے حملہ نہیں کیا تھا، ہمیں باہمی اتحاد سے اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دشمن داخلی سطح پر انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے۔ دشمن پہلے بھی ناکام ہوا تھا اب بھی ناکام ہوگا، یہ لڑائی خارجیوں اور مسلمانوں کی ہے یہ بلوچستان کی لڑائی نہیں ہے۔ 

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا پاکستان علما و مشائخ فوج اور اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: طاہر محمود اشرفی نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس پر دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے، ولید اقبال

اسلام آباد:

رہنما تحریک انصاف ولید اقبال کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کے واقعہ پر ہم تو بالکل بھی تقسیم نہیں ہیں،ہم اس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں، وقاص اکرم نے اس پر بیان دیا ہے یہ ان کے بیان کا حصہ ضرور ہے کہ وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کو کٹہرے میں لانا چاہیے لیکن سب سے پہلے اس پر شدید تشویش کا اظہار ہے اس کی پرزور مذمت ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنھوں نے یہ کیا ہے ہم ان کو دہشت گرد گردانتے ہیں۔ 

رہنما مسلم لیگ (ن) ناصر بٹ نے کہا کہ یہ جو کچھ ہوا یہ بہت ہی افسوس ناک ہے، پچھلے ایک سال سے دہشت گردی کی لہر زیادہ تیز ہو چکی ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہو رہی ہے، خدا خیر کرے ہماری جو فورسز ہیں جس طریقے سے ان دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پوری قوم ہر سیاسی جماعت ان کے ساتھ کھڑی ہوتی۔ 

صدرپاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھرنے کہا کہ دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں نکالی جا رہی، یہ نہر جو محفوظ شہید کینال ہے ہیڈ سلیمانکی سے آ رہی ہے اور اس کا دریائے سندھ سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ درحقیقت ہو یہ رہا ہے کہ ہمارے سندھی بھائی وہ بھی پاکستانی ہیں ہم بھی پاکستانی ہیں وہ شروع سے جس طرح کالاباغ ڈیم کا مسئلہ بنا انھوں نے پتہ نہیں کسی کے کہنے پہ یا جو بھی ہے اس مسئلے کو اٹھائے رکھا اور کالا باغ ڈیم نہ بننے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • گھس بیٹھیئے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سیاست کرتے رہینگے لیکن دہشتگردی کیخلاف اکٹھا ہونا ہوگا: وزیراعظم
  • جب تک بلوچستان اور کے پی میں دہشتگردی ختم نہیں ہوگی، ملک ترقی نہیں کرسکتا؛ وزیراعظم
  • یہ خارجیوں اور مسلمانوں کی لڑائی ہے، طاہر اشرفی
  • بھارت نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر جشن منایا، پاکستان کے استحکام پر کوئی کمپرومائز ممکن نہیں، طاہر اشرفی
  • یہ اسلام اور کفر کی لڑائی نہیں ہے، یہ خارجیوں اور مسلمانوں کی لڑائی ہے: طاہر اشرفی
  • پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ دہشتگردی بھگتی، میں ایک سال کا تھا جب اغواء کرنے کی کوشش کی گئی: بلاول بھٹو 
  • بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ؛ دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، پاکستان
  • ایران کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت، دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کو تعاون کی پیشکش
  • جعفر ایکسپریس پر دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے، ولید اقبال