مرکزی بینک کا شرح سود کو 12فیصد پر برقرار رکھنا مایوس کن ہے،عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
مرکزی بینک کا شرح سود کو 12فیصد پر برقرار رکھنا مایوس کن ہے،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ مرکزی بینک کا شرح سود کو 12فیصد پر برقرار رکھنا مایوس کن ہے ، مانیٹری پالیسی کمیٹی کے پاس شرح سود میں نمایاں کمی کا یہ بہترین موقع تھا، بزنس کمیونٹی کو توقع تھی کہ اسٹیٹ بینک شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لائے گی۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کے فروغ کیلئے شرح سود میں کمی ناگزیر تھی ،مہنگائی کی شرح 6سال کی کم ترین سطح پر ، شرح سود ڈبل ڈیجٹ میں ہے، شرح سود میں کم سے کم 500بیسس پوائنٹس کی کمی ہونی چاہئے تھی ، مرکزی بینک کا شرح سود کو 12فیصد پر برقرار رکھنا مایوس کن ہے
، مانیٹری پالیسی کمیٹی کے پاس شرح سود میں نمایاں کمی کا یہ بہترین موقع تھا، بزنس کمیونٹی کو توقع تھی کہ اسٹیٹ بینک شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لائے گی ۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ملکی معاشی استحکام کیلئے بہترپالیسیوں کا تسلسل جاری رکھنا ہو گا،حکومت جون 2025تک شرح سودکو 5فیصد پر لانے کیلئے اقدامات کرے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عاطف اکرام شیخ
پڑھیں:
سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اجلاس: شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اجلاس: شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس )سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ماہرین کی جانب سے توقع کی جارہی تھی کہ آج ایک فیصد شرح سود میں کمی کی جائے گی، لیکن سٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ 27 جنوری 2025 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 ماہ کے لیے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔