غذر پریس کلب کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ قانونی پیچیدگیاں ختم ہونے کے بعد ایڈیشنل اضلاع مستقل اضلاع میں تبدیل ہوں گے، ایڈیشنل اضلاع کا اپنا بجٹ ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے آثار فی الحال نظر نہیں آتے تاہم جی بی کے عام انتخانات آئندہ سال مئی، جون میں ہوں گے۔ غذر پریس کلب کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ قانونی پیچیدگیاں ختم ہونے کے بعد ایڈیشنل اضلاع مستقل اضلاع میں تبدیل ہوں گے، ایڈیشنل اضلاع کا اپنا بجٹ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کام کرنے کی ضرورت ہے، توانائی بحران نیا نہیں ہے، اس کے حل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔ صوبائی حکومت بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد خالی اسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتیاں ہوں گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایڈیشنل اضلاع فیض اللہ فراق

پڑھیں:

میرا نہیں خیال، شریف اللہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے کوئی تعلق ہو، خواجہ آصف

میرا نہیں خیال، شریف اللہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے کوئی تعلق ہو، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ شریف اللہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے کوئی تعلق ہو۔سیالکوٹ میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ دہشت گردوں کو دکھ ہو کہ شریف اللہ کو کیوں امریکا کے حوالے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ شریف اللہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے کوئی تعلق ہو، پی ٹی آئی سانحہ جعفر ایکسپریس پر پروپیگنڈا کررہی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اتنے روز گزرنے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی نے واقعے کی مذمت نہیں کی، وہ جیل سے 3 اور 4 صفحات کے خط لکھتے ہیں، اخبارات میں آرٹیکل اور بیانات دیتے ہیں لیکن قومی سانحے کی مذمت نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے بانی پی ٹی آئی دہشت گردوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی پارٹی کا موٹو بن چکا ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دہشت گردوں کو افغانستان سے لائے اور اپنے اقتدار کی ضمانت لی تھی۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت پی ٹی آئی نے مشروط کی ہے، ان کا موقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پے رول پر لایا جائے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندیاں لگانا نامناسب بات ہے، حکومت نے اس مسئلے کو اٹھایا ہے، ہفتے دس دن میں معاملہ حل ہو جائے گا کوشش ہے کہ سفری پابندی نا لگے۔

متعلقہ مضامین

  • اے پی این ایس انتخابات، سرمد علی صدر، نوید کاشف فنانس سیکرٹری منتخب
  • میرا نہیں خیال، شریف اللہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے کوئی تعلق ہو، خواجہ آصف
  • شریعت میں علم اور عقل لازم و ملزوم
  • شیعہ سنی کے درمیان سحری کے وقت میں کوئی فرق نہیں،علامہ ریاض نجفی
  •  ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے،مصنوعی بحران کی اجازت نہیں دیں گے ؛وزیرِ اعظم
  • پی ٹی آئی کا لگایا ہوا گند ہم صاف کر رہے ہیں، افنان اللہ خان
  • دشمنوں کو اندازہ ہو گیا دفاع کس قدر مضبوط ہے، فیض اللہ فراق
  • اسلامی تعاون تنظیم کی فلسطینی محنت کشوں کے بحران کے حل کیلئے فوری اقدامات کی اپیل  
  • رمضان المبارک، مہنگائی اور حکومتی بے حسی