2025-03-15@20:48:23 GMT
تلاش کی گنتی: 13257
«نئے مواقع»:
(نئی خبر)
مقررین نے مقبوضہ علاقے میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور بھارتی فورسز کی طرف سے علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کشمیری وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (کے آئی آئی آر) الطاف حسین وانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے آئی آئی ار سردار امجد یوسف، ایڈووکیٹ پرویز شاہ، زید ہاشمی، آصف جرال، شگفتہ اشرف اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین...
لاہور کے تھانہ ہیر کے علاقے میں نامور کرکٹ اسٹار بیٹسمین کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات کرتے ہوئے چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاوس میں داخل ہوئے، چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔ والد کامران اکمل نے کہا کہ سولر سسٹم کل لگوایا آج چور لے گیے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ہئیر پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی، حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں لنڈیواہ روڈ پر پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔نجی چینل کے مطابق آئی ای ڈی دھماکا لکی مروت کے لنڈیواہ روڈ پر پولیس کی گاڑی پر ہوا۔پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ حملہ آور کے دوسرے ساتھی کا تعاقب جاری ہے۔ دوسری جانب بنوں کے دو تھانوں بکاخیل اور غوری والہ اور ایک چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ تاہم بروقت کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد وہاں سے فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے پر آئی جی خیبر...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی ہے جہاں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی، بینچ 21 مارچ کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی یہ درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی، یہ درخواست 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ مقررہ مقام کے بجائے ڈی چوک تک آنے پر دائر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) اس وقت پاکستان کی 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر کی ہے۔ یہ کروڑوں نوجوان شہری ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے انہیں نتیجہ خیز مواقع درکار ہیں۔ ان مواقع کی کم یا عدم دستیابی سے اس جنوبی ایشیائی ملک میں خاص طور پر نوجوانوں میں بےروزگاری شدید مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ پاکستان: خواتین کی اجرتیں مردوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم، آئی ایل او سیاسی عدم استحکام، غیر مستحکم اقتصادی پالیسیاں اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک میں روزگار کے دستیاب مواقع محدود کرتے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ناقص نظام تعلیم، محدود رسائی،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) چابہار، جنوب مشرقی ایرانی بندرگاہ، جو خلیج عمان میں واقع ہے، دراصل 1983ء میں ایران عراق جنگ کے دوران خلیج فارس سے دور اور تجارت کو متنوع بنانے کے لیے تعمیر کی گئی تھی۔ بعد ازاں چابہار بندرگاہ کو بھارت کی جانب سے تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری اور قرضوں کے بعد توسیع دی گئی تھی۔ یہ سائٹ دو الگ الگ بندرگاہوں پر مشتمل ہے، شاہد کلانتری اور شاہد بہشتی، جن میں کل دس گہرے پانی کی برتھیں ہیں۔ بھارت کا ایران کے ساتھ چابہار بندرگاہ منصوبے کا دفاع چابہار محض بندرگاہ نہیں چابہار ایک بندرگاہ سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ جنوبی ایشیائی جوہری طاقت بھارت کے علاقائی...
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ہیں۔ ان مقدمات کی سماعت 18 مارچ کو جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: نو مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد، روبینہ جمیل اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے سے درخواستیں دائر کی ہیں، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حقائق کے برعکس سیاسی انتقام کے لیے مقدمات درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر لیں،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ 18 مارچ کو عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی ہوئی ہیں۔ اپنے وکیل کی وساطت سے دائر کردہ درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں یہ موقف اپنایا سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا اور حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل 9مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران...
کمبوڈیا میں پاکستانی شہریوں کو پرکشش ملازمتوں کے جھانسہ دیکر بڑا فراڈ کیا جارہا ہے اور کئی سو پاکستانیوں کو کئی ماہ سے یرغمال بنا کر پر تشدد کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی کے مطابق سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں آئی ٹی سیکٹر، کال سینٹرز، انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل شعبوں کی پرکشش ملازمتوں کی تشہیر کی جاتی ہے۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھارتی ایجنٹس پاکستانی نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، پاکستانی نوجوانوں کو ایک سے 2 ہزار ڈالرز ماہانہ میں کمبوڈیا میں اچھی ملازمتوں کا لالچ دیا جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: کمبوڈیا سے آنے والے 9 مسافروں کو تحویل میں کیوں لیا گیا؟ لاہور اور کراچی میں بھی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے 190 ملین پاﺅنڈ (60 ارب روپے) کی لاگت سے تعمیر ہونے والی دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ 190 ملین پاﺅنڈ کی رقم قومی خزانے میں منتقل کرنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا شکر گزار ہوں۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں سے بچے یہاں آکر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے، دانش یونیورسٹی میں صرف میرٹ پر داخلہ ملے گا، غریب بچوں اور بچیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ان کا کہنا...
چھبیس نومبراحتجاج کیس؛ بشریٰ بی بی کی شامل تفتیش کرنے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی 15 اپریل تک ضمانت منظور کرلی۔ بشری بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت چوہدری عامر ضیا ایڈیشنل سیشن جج، ویسٹ نے کی۔بشریٰ بی بی کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں۔ تفتیشی افسر کو ہدایت کی جائے کہ وہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں۔ عدالت نے...
ویب ڈیسک: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ بانی پی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کی ہیں، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف...
— فائل فوٹو لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ بنوں: 2 تھانوں اور 1 چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار محفوظ رہےبنوں میں 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ تھانہ ڈڈیوالہ اور تھانہ پیزو پر گزشتہ رات بھی حملے کیے گئے تھے۔پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے دونوں حملوں کو ناکام بنایا تھا۔ان دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
میرے دیس پر حملہ ہوا ہے ، میرے وطن کی سالمیت کو چیلنج کیا گیا ہے ، میری سرزمین پر میرے اپنوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور میں بے بس ہوں ، بے اختیار ، میری واحد شناخت ، میرا آخری حوالہ میرادین اور میرا وطن ہے ، آج دونوں دشمنوں کے حملوں کی زد میں ہیں،ضبط آخر کب تک ؟برداشت کہاں تک ؟دشمن کے غم خوار سہولت کار دندناتے پھرتے ہیں ، جوتوں سمیت آنکھوں میں گھسے جاتے ہیں ،کوئی پوچھنے والا نہیں، کوئی روکنے والا نہیں ۔ ہمیں تو وزیر اعظم نے بھی مایوس ہی کیا کوئٹہ گئے بھی اور صرف مذمتی وتعزیتی بیانات تک محدود رہ گئے ۔ کاش کوئی انہیں بتائے کہ وہ وزیراعظم...
عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور یا مسترد؟ انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) انسداد دہشتگردی عدالت نے 5 اکتوبر احتجاج کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عمر ایوب کیخلاف تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے عمر ایوب کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وکلاء کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔ مقدمہ میں نامزد ملزمان مشال یوسفزئی،صنم جاوید اور احد خٹک...
ویب ڈیسک: لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا،تھانہ ڈڈیوالہ اور تھانہ پیزو پر گزشتہ رات بھی حملے کیے گئے تھے۔ پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے دونوں حملوں کو ناکام بنایا تھا۔ ان دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
وزیراعظم کے خلاف مقدمے کی درخواست پر پولیس کا جواب عدالت میں جمع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم و دیگر کے خلاف مقدمے کی درخواست پر پولیس نے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر وزیر اعظم و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے دائر درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔ دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا جب کہ درخواست گزار کی جانب سے مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ سینئر وکلا آج پشاور میں ہیں، دلائل کے لیے وقت دیا...
جعلی وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، بیرسٹرسیف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، جعلی وفاقی حکومت خوابِ غفلت میں پڑی ہوئی ہے۔ بیرسٹرسیف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا ذمہ دار افغانستان کو سمجھتے ہیں، مگر سفارتی سطح پر ان سے بات چیت کے لیے تیار نہیں، افغانستان سے مذاکرات کے لیے بھیجے گئے ہمارے ٹی او ارز کا بھی تاحال کوئی جواب نہیں آیا، نہ وفاقی حکومت خود افغانستان سے...
سپریم کورٹ نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ 21 مارچ کو اس درخواست کی سماعت کرے گا یہ درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کے دوران سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی عدالت نے اس وقت لانگ مارچ کے لیے ایک مخصوص مقام مختص کیا تھا اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے یقین دہانی کرائی تھی کہ مارچ اسی مقام تک محدود رہے گا تاہم مظاہرین ڈی چوک تک پہنچ...
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوز بناکر شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کی شناخت بہار علی کے نام سے ہوئی جنہیں چھاپہ مار کارروائی میں لوئر دیر کے علاقے تلاش سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملزم نے 7 سالہ لڑکی کو جنسی حوس کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بنائیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے نوجوانوں کی پروفائلنگ کیوں کر رہی ہے؟ بیان کے مطابق متاثرہ کمسن بچی گرفتار ملزم کے پاس پڑھنے آتی تھی، ملزم نے معصوم بچی کے والدین کو دھمکانے کے لیے مذکورہ ویڈیوز ان کے ساتھ بھی شیئر کیں اور والدین کو کیس...
سعیداحمد:لاہورسےکراچی اورکوئٹہ سمیت دیگرشہروں کوجانیوالی ٹرینوں کاشیڈول جاری، بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس منسوخ۔دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو آج دیگر ٹرینوں میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا، قراقرم کراچی کیلئے سہ پہر 3 کی بجائے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس آج بھی منسوخ ہے، جعفر ایکسپریس کوئٹہ کیلئے روانہ نہیں ہوگی، مسافر ریزرویشن آفس لاہور یا قریبی ریزرویشن آفس سے ٹکٹ کا ریفنڈ لے سکتے ہیں۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
اسلام آباد: وزیراعظم و دیگر کے خلاف مقدمے کی درخواست پر پولیس نے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر وزیر اعظم و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے دائر درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔ دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا جب کہ درخواست گزار کی جانب سے مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ سینئر وکلا آج پشاور میں ہیں، دلائل کے لیے وقت دیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی ۔ اگلی سماعت پر وکلا کی...
وزیراعلیٰ پنجاب نے انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور تمام عالمی اداے نفرت انگیز رویوں کیخلاف موثر اور یقینی اقدامات کریں، اقوام عالم کشمیر، فلسطین اور دیگر مسلمانوں کے جان، مال، حقوق اور عزت و وقار کی تحفظ کو یقینی بنائے، پنجاب حکومت مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے احترام کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش امتیازی سلوک، نفرت اور تعصب قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کیخلاف قرارداد پیش کرکے پاکستان نے آواز اٹھائی،...
---فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی اپنی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے تینوں بیٹیوں کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی ہے۔پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بینظیر بھٹو اور صدرِ مملکت کی بیٹی بختاور بھٹو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں صدرِ مملکت کو اپنے تینوں نواسوں، میر حاکم، میر سجاول اور میر ذوالفقار کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ بختاور بھٹو کی اس پوسٹ کے مطابق یہ خوبصورت تصویر کسی عام شخصیت نے نہیں بلکہ خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے بنائی ہے۔بختاور بھٹو نے اس تصویر کو ’ٱلْحَمْدُ لِلّٰهِ، رمضان 2025ء‘ کا کیپشن دیا ہے۔دوسری جانب صدرِ مملکت کی اس تصویر کا سوشل میڈیا پر ان کی اہلیہ، بینظیر بھٹو...
ویب ڈیسک : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی 15 اپریل تک ضمانت منظور کرلی۔ بشری بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت چوہدری عامر ضیا ایڈیشنل سیشن جج، ویسٹ نے کی۔بشریٰ بی بی کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں۔ تفتیشی افسر کو ہدایت کی جائے کہ وہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی۔ بشریٰ بی بی کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف...
عمران خان کو بڑا جھٹکا! 9 مئی کیسز کے اکٹھے ٹرائل کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس)سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں عمران خان کی تمام کیسز کے ایک ساتھ ایک فرد کے ساتھ ٹرائل کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں سرکاری پراسیکیوٹرز اور ملزمان کے وکلا عدالت پہنچے۔ دورانِ سماعت عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے تمام کیسز ایک فرد کے ساتھ اکٹھے ٹرائل کی استدعا مسترد کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سب ایک الزام،ایک جیسے کیسز ہیں، سب ایک...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہریتک روشن ریہرسل کے دوران زخمی ہونے کے باعث لاٹھی پکڑ کر چلنے لگے۔ حال ہی میں ہریتک اپنی آنے والی فلم وار 2 کے ایک ہائی انرجی سانگ پر ڈانس ریہرسل کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی تھی۔ تاہم اب اداکار اپنی اس فلم کے ہدایت کار آیان مکھرجی کے والد دیب مکھرجی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں انہیں گاڑی سے اُتر کر لاٹھی کی مدد سے چلتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla) فلم ’وار 2‘ کے...
گزشتہ ماہ پاکستان آنے والی جاپان کی سابق پورن اسٹار رائے لل بلیک نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر موجود تمام فحش تصاویر اور ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کردیا ہے۔ رائے لل بلیک، جو کائے اساکرا کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے 2024 میں کوالالمپور، ملائیشیا کے دورے کے دوران اسلام کے بارے میں جانا اور پھر اسے قبول کرلیا۔ رائے نے ٹک ٹاک پر اپنے تبدیلی کے سفر کے بارے میں پوسٹ کیا اور سنگاپور کے پوڈ کاسٹر زار اسماعیل کے ساتھ بھی اس بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اگست میں کوالالمپور کے دورے کے دوران انہوں نے حجاب پہنا تھا کیونکہ...
ویب ڈیسک :بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔ بینچ 21 مارچ کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔ توہینِ عدالت کی درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔ یہ درخواست 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ مقررہ مقام کے بجائے ڈی چوک تک آنے پر دائر کی گئی تھی۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکومت سے درخواست کی...
لندن میں 10 ڈاوئنگ اسٹریٹ میں افطار کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ افطار کی تقریب میں برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شرکا کو کھجوریں پیش کیں۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانوی مسلم نوجوانوں کے ساتھ روزہ کھولنا میرے لیے اعزاز ہے۔ سر کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ افطار سے کمیونٹیز کو متحد کرنے اور نوجوانوں کو سپورٹ پر بات کرنے کا موقع ملا ہے۔ Post Views: 1
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو شکست دے دی۔ کراچی وائٹس نے اسلام آباد ریجن کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 30 رنز سے ہرادیا۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کراچی ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 159 رنز بنائے۔ بارش کی وجہ سے کھیل روکنے تک اسلام آباد ریجن نے 13.1 اوور میں 5 وکٹ پر 73 رنز بنائے تھے۔ Post Views: 1
امریکی صدر ٹرمپ نے اُن پر تنقیدی کوریج کرنے والے امریکی میڈیا کے اداروں کو بدعنوان قرار دے دیا۔ محکمہ انصاف میں گفتگو میں کہا کہ مختلف میڈیا ادارے میرے بارے میں97 فیصد برا لکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا ججوں پر اثر انداز ہوکر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، میرے خیال سے میڈیا کا یہ کردار غیرقانونی ہے، اسے روکنا ہوگا۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، میرا خیال ہے کہ روس یوکرین جنگ پر ڈیل کر لے گا۔ Post Views: 1
بھارت کے شہر علی گڑھ میں سحری کے وقت گھر کے باہر موجود شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم دیگر زاویوں سے بھی اس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول حارث نامی شخص پر جعمے کو موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کی۔ مقتول کو ابتدائی طور پر 3 گولیاں مارنے کے بعد مزید 3 گولیاں ماری گئیں تاکہ اس کی موت کی تصدیق کی جا سکے۔ واقعہ رات سوا 3 بجے پیش آیا، حارث کرکٹ کھیل کر واپس آیا تھا اور گھر کے باہر سحری کے لیے انتظار کر رہا تھا۔ موٹر سائیکل پر...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی نیوزی لینڈ روانگی سے قبل کیمپ میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود کھلاڑی 19 مارچ سے 23 مارچ تک لاہور میں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے اسکواڈ کی نیوزی لینڈ روانگی 25 مارچ کو شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ Post Views: 1
کراچی ائیرپورٹ خودکش بم دھماکہ کیس؛ ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ائیرپورٹ خود کش بم دھماکہ کیس میں ملزمہ مسمات گل نساء کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ائیرپورٹ خود کش بم دھماکہ کیس میں ملزمہ مسمات گل نساء کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ائیرپورٹ خود کش بم دھماکہ کیس میں پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمہ گل نساء پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ نے خود کش حملہ آوار شاہ فہد، شریک ملزم...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خطرہ ہے۔انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش امتیازی سلوک، نفرت اور تعصب قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد پیش کرکے پاکستان نے آواز اٹھائی۔انہوں نے کہا کہ اسلام دینِ رحمت ہے جو امن، محبت، برداشت اور انسانی عظمت کا درس دیتا ہے، بدقسمتی سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پراپیگنڈا کا رجحان پنپ رہا ہے، اسلاموفوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ایک خطرہ ہے، اسلاموفوبیا کے خاتمے کی ہر کاوش کو سراہتے ہیں، اقوام...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے شہر بنوں کے 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، بروقت کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نےتھانا بکاخیل اورتھانا غوری والہ پرحملہ کیا۔خوجڑی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد وہاں سے فرار ہوگئے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ جاری۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے ملا جلا رجحان رہا۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 1 ہزار 137 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار 536 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 2 ہزار 120 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 730 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 610 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس 1 ہفتے میں 1 ارب 68 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرنے والے چینلز اور میڈیا کو کرپٹ قرار دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مختلف چینلز اور میڈیا کے ادارے میرے بارے میں 97 فیصد برا لکھتے ہیں۔ امریکی میڈیا ججوں پر اثر انداز ہو کر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ میڈیا کے غیرقانونی کردار کو روکنا ہوگا۔ امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ 2020 کے الیکشن دھاندلی زدہ تھے۔ جو لوگ الیکشن کے دوران دھاندلی میں ملوث تھے انہیں جیل ہونا چاہیے۔ انہوں نے 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو رہا کرنے کے اپنے فیصلے کا بھی ذکر کیا۔ صدر ٹرمپ نے...
اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔ بینچ 21 مارچ کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔ توہینِ عدالت کی درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔ یہ درخواست 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ مقررہ مقام کے بجائے ڈی چوک تک آنے پر دائر کی گئی تھی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکومت سے درخواست کی مزید پیروی کرنے یا نہ کرنے پر جواب مانگا تھا ۔ بانی تحریک...
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کی ہیں، جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ 18 مارچ کو عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ عمران خان کی جانب سے دائر کی درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا اور حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ...
نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے بزدلانہ وسفاکانہ اور دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ ایک بیان میں سلامتی کونسل اراکین کا کہنا تھا کہ وہ متاثرہ خاندانوں، پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی، تعزیت کا اظہار، زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل اراکین ہر قسم اور ہر شکل میں دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات قرار دینے کے عزم کا اعادہ...
محکمہ داخلہ پنجاب نے بیجنگ انڈرپاس میں سکیورٹی گارڈ کی جانب سے شہری پر فائرنگ اور تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی کےخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور نجی سکیورٹی کمپنی کے دفترکو عارضی طورپرسیل کرکے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ کا بتانا ہے کہ سکیورٹی کمپنی 30 روز میں شوکازنوٹس کا تحریری جواب دینے کی پابند ہے اورغیر تسلی بخش جواب پر سکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔مزید برآں سکیورٹی کمپنی کےچیف ایگزیکٹوکو17 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔گزشتہ روز لاہور میں سرعام غنڈہ گردی کا واقعہ کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس میں پیش آیا جہاں غیر ملکی...
لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر وفاقی وزرات داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سوشل میڈیا ایپس اور ایکس پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی جس دوران بینچ نے پی ٹی اے کے ذمہ دار افسر کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔عدالت نے کہا کہ بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ایکس استعمال کر رہے ہیں؟ ایکس کی قانونی حیثیت سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے۔فل بینچ نے ریمارکس دیے کہ تمام فریقین جواب داخل کرانے کے پابند ہیں، وزرات داخلہ نے ایکس کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔جسٹس علی ضیاء باجوہ...
— فائل فوٹو انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کراچی ایئر پورٹ خود کش دھماکا کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ گل نساء پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ نے خود کش حملہ آور شاہد فہد اور شریک ملزم جاوید کو اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ خود کش حملہ آور کے ساتھ حب سے کراچی میں داخل ہوئی تھی۔ کراچی: چینی باشندوں پر حملہ کیس، پولیس کا چالان عدالت میں جمعکراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کے کیس میں پولیس نے چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔ یاد رہے کہ 6 اکتوبر 2024ء کو کراچی میں ایئر پورٹ کے...
اویس کیانی:بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ درخواست فروری 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے۔ نیپرا نے درخواست کی سماعت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 26 مارچ کو سماعت کی جائے گی تاہم سی پی پی اے کی اس ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز اس سے قبل نیپرا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مسلسل 7 بار بجلی کی قیمتوں میں کمی کر چکا ہے۔یاد رہے کہ جنوری...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان و وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا کہ قومی یکجہتی کے لیے ریاست کی نرمی کو کمزوری سمجھا گیا، مگر اب ریاست آہنی ہاتھوں سے دہشتگردوں سے نمٹے گی اور ان کا مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوفٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بزدلی ہے، کیونکہ ان میں جرات نہیں کہ وہ پاک فوج کا مقابلہ تو دور، سامنا بھی کر سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آخری فتح ریاست اور عوام پاکستان کی ہی ہوگی۔ حذیفہ رحمان نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت ہمیشہ نیشنل انٹرسٹ کے خلاف جا کر سیاست کرتی رہی ہے۔ انہوں نے...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)جعفرایکسپریس کے المناک واقعہ کے بعدوزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی اورڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پہلی مرتبہ واقعہ کی تمام تفصیلات ،ریسکیوآپریشن ،بی ایل اے کے پیچھے افغانستان اور بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق اہم باتیں کی ہیں اوروزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کوذمہ دارقراردیتے ہوئے یہاں تک کہہ دیاہے کہ ان سب کے پیچھے جس کانام واقعہ کے تین دن گزرنے کے بعدپہلی بار مکمل تفصیلات سے قوم کو آگاہ کیاگیاہے،ڈی جی آئی ایس پی آرنے ریسکیوآپریشن کی کامیابی اوراس میں ضرارکمپنی کے اہم کردارکی تفصیلات بھی بتائیں،واقعہ میں شہادتوں کی تعدادبڑھ کر26ہوگئی ہے،18کاتعلق فوج اور ایف سی سے بتایاگیاہے،ڈی جی آئی ایس پی آرنے...
واقعے کے بعد پولیس نے 4 سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی تحویل میں لے لی۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ کپڑے کا تاجر ہے۔ انہیں غصہ تھا کہ فوری راستہ کیوں نہیں دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کیخلاف پولیس کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے بیجنگ انڈر پاس میں امریکی وفد کی سکیورٹی کے اہلکاروں نے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس پر فائرنگ کرکے خوف ہراس پھیلانے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہونے سے پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ لاہور میں سرعام...
کچھ لوگوں معاملے کی سنگینی کا احساس ہوا ،ہم مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتے اس جدوجہد میں بھی سندھ کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے ، چیئر مین پیپلز پارٹی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، ہم سب کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا،صوبائی اسمبلی نے پانی کے مسئلے پر ایک واضح پیغام دیا، کچھ لوگوں کو اس معاملے کی سنگینی کا احساس ہوا یہ اچھی بات ہے ۔سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن آئی ورک فور سندھ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی...
پشاور(نیوز ڈیسک)رمضان پیکج کے تحت عوام کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جانے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ۔صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کے 10 ارب 20 کروڑروپےجاری کردیے ، محکمہ خزانہ نے رمضان پیکج کی رقم محکمہ سماجی بہبود کے اکاؤنٹ منتقل کردی۔ پیکج کےتحت 10لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے ، کےپی حکومت نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔پیکج کیلئے خاندانوں کاانتخاب پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نےکیا، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ،عہدیداروں نے فہرستیں صوبائی حکومت کےحوالے کردی ہیں۔ یاد رہے جنوری میں وزیر اعلیٰ خیبر...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری---فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بلوچستان واقعے میں بھارت اور را کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا، گورنر سندھگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم آرمی چیف اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا۔
قیوم وزیر: خیبر پختونخوا کے شہر بنوں کے 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، بروقت کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نےتھانا بکاخیل اورتھانا غوری والہ پرحملہ کیا۔خوجڑی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد وہاں سے فرار ہوگئے۔ تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش,محکمہ موسمیات کی شدید سردی کی پیشگوئی
سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ٹرین سانحہ کے بعد اب ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے، ان کے مطابق ایسے میں ضروری ہے کہ آپریشن فوکس، کلیئر اور اسمارٹ ہونا چاہیے۔ سابق وزیر اعظم نے یہ بات وی نیوز کو دیے جانے والے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔ انوارالحق کاکڑ کے مطابق بلوچستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے تناظر میں بلوچستان گورنمنٹ تبدیل ہونے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آ رہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے حوالے سے کہنا تھا کہ بلوچستان میں شدت پسندی پہلے سے جاری ہے۔ شدت پسندی میں تیزی سرفراز بگٹی یا ان کی حکومت کی وجہ سے نہیں...
سلامتی کونسل اراکین کا کہنا تھا کہ وہ متاثرہ خاندانوں، پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ سلامتی کونسل ارکان ہر قسم اور ہر شکل میں دہشتگردی بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے سب سے سنگین خطرات قرار دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس نامی مسافر ٹرین پر ہونے والے بزدلانہ و سفاکانہ اور دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حکومتِ پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ اپنے ایک بیان میں...
محکمہ انصاف میں گفتگو ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میڈیا ججوں پر اثر انداز ہوکر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، میرے خیال سے میڈیا کا یہ کردار غیر قانونی ہے، اسے روکنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اُن پر تنقیدی کوریج کرنے والے امریکی میڈیا کے اداروں کو بدعنوان قرار دے دیا۔ محکمہ انصاف میں گفتگو ہوئے کہا کہ مختلف میڈیا ادارے میرے بارے میں 97 فیصد برا لکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا ججوں پر اثر انداز ہوکر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، میرے خیال سے میڈیا کا یہ کردار غیر قانونی ہے، اسے روکنا ہوگا۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس سے...
سوشل میڈیا پر آئے روز کوئی نہ کوئی انوکھی اور نئی بات سننے کو ملتی ہے۔ اسی طرح ان دنوں اسٹرابری کے حوالے سے کچھ ویڈیوز کافی زیادہ گردش کررہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اسٹرابری پھل نہیں بلکہ زہر ہے، جو کینسر کا باعث بنتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ افراد تو ڈاکٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں ڈاکٹر کی جانب سے بھی یہ ہدایت کی گئی ہے کہ اسٹرابری کا استعمال بالکل بھی نہ کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں:اسٹرابری دل کے امراض اور ذیابیطس سے بچاتی ہے، تحقیق اسٹرابری ایک موسمی پھل ہے۔ جس کی وجہ سے سیزن آتے ہی لوگوں میں اسٹرابری کا استعمال بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، خاص...
اسلام آباد‘ لاہور (خبر نگار خصوصی+نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ+ کامرس رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار اور پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حالیہ دہشت گردانہ حملے پر اظہار تعزیت کرنے پر یورپی یونین کی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور ملک سے دہشت...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے، سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں۔ پنجاب صوفیا، محبت اور رواداری کی دھرتی ہے۔ ہر مذہب، ہر برادری کو مکمل احترام حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہولی کے تہوار پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ پنجاب حکومت اقلیتوں کے مذہبی اور ثقافتی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانے کا بھی اہتمام کر رہی ہے۔ اقلیتی برادری کے افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات یکساں طور پر فراہم کی جارہی ہیں۔ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نادار بہن بھائیوں...
کراچی (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ تمام مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔ حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن ’آئی ورک فار سندھ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ جعفر ایکسپریس ہائی جیک کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی۔ پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انتہا پسندی ہو یا دہشتگردی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ میں ضرور تعریف کروں گا کہ ہمارے پاس ایسا وزیر اعلیٰ ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے اور اپنی پرفارمنس بتاتا ہے۔ ہم نے نئی نہروں پر قومی اسمبلی میں واضح مؤقف...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش امتیازی سلوک، نفرت اور تعصب قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد پیش کر کے مسلمانوں کی آواز بلند کی جو ایک قابل ستائش قدم ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام دینِ رحمت ہے جو امن، محبت، برداشت اور انسانی عظمت کا درس دیتا ہے لیکن بدقسمتی سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ انہوں نے اسلاموفوبیا کو عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی...
لاہور: پنجاب کے محکمہ داخلہ نے بیجنگ انڈر پاس میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ کے واقعے پر کمپنی کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے دفاتر عارضی طور پر سیل کردیے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی کمپنی کے دفاتر عارضی طور پر سیل کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی کمپنی پر پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) (ترمیم) ایکٹ، 2004 ضابطے کی پابندی لازم تھی، ضابطے کے مطابق سیکیورٹی کمپنی کسی ایسے شخص کو گارڈ نہیں رکھ سکتی جو ذہنی یا جسمانی طور...
پاکستانی شہریوں کو پرکشش ملازمتوں کے جھانسے میں ایشیائی ملک کمبوڈیا بلوا کر بڑا فراڈ کیا جارہا ہے اور کئی سو پاکستانی کئی کئی ماہ سے یرغمال اور پرتشدد کاروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی نے اس نمائندے کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں آئی ٹی سیکٹر، کال سینٹرز، انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل شعبوں کی پرکشس ملازمتوں کی تشہیر کی جاتی ہے خاص کر امارات، سعودیہ سمیت خلیجی ممالک میں بھارتی ایجنٹ پاکستانی نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں۔ ایک سے دو ہزار ڈالرز میں کمبوڈیا میں اچھی ملازمتوں کا لالچ دیا جاتا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور اور کراچی میں بھی نوجوانوں کو ورغلا کر اس روٹ پر بھیجا جارہا ہے۔ خاتون سمیت...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ ٹرین پر دہشت گردی انتہائی قابل افسوس ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ واقعہ بذات خود اتنا بڑا ہے کہ ابھی تک دنیا میں صرف 6ایسے واقعات ہوئے ہیں جہاں پہ ٹرین ہائی جیک ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچوستان اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی آج کی جو پریس کانفرنس تھی ، اس نے بہت کچھ بتایا اور بہت سے سوال اب بھی جواب طلب رہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اب چار ہزار 135میگاواٹ تک پہنچنے والی سولر انرجی ترقی کو دھچکا لگا...
بین الاقوامی اداروں اور آزاد میڈیا اداروں سے فلسطینی میڈیا فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس غیر منصفانہ فیصلے کا مقابلہ کریں اور میڈیا کی آزادی کے اصولوں اور لوگوں کے معلومات کے حق کو برقرار رکھنے کے لیے اسے منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمت کے ترجمان سمجھے جانے والے الاقصیٰ ٹی وی پر یورپی یونین اور امریکہ کی طرف سے پابندی لگانے اور سیٹلائٹ پر میزبانی سے روکنے کے غیر منصفانہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی میڈیا فورم نے اسے آزادی اظہار رائے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں فورم نے اس فیصلے کو آزادی صحافت کی کھلم کھلا خلاف ورزی، فلسطینی عوام...
مزاحمتی ذرائع کے مطابق بیت المقدس کے رہائشی مسجد اقصیٰ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ مغربی کنارے کے رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد قابض فوج کی چوکیوں پر روک دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین میں مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر شیخ عمر الکسوانی نے کہا ہے کہ مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے آنے والے ہجوم سے یہ پیغام جاتا ہے کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا خصوصی حق ہے اور اسے تقسیم یا اشتراک نہیں کیا جا سکتا۔ الکسوانی نے کہا کہ جمعہ کے دن مسجد اقصیٰ پہنچنے والے لوگوں کی تعداد پچھلے سالوں کے مقابلے میں بہت کم تھی، لیکن اس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس میں نمازیوں کا ہجوم رہے گا۔ ...
ملازمت دینے والے اور ملازمت کے خواہشمند افراد اس پورٹل میں خود کو رجسٹر کریں ملازمت کے حصول کے لیے لوگ جلد از جلد اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کریں،مراد علی شاہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے مواقع اورچیلنجز اکٹھے ہوں گے تو صوبے اور ملک کی ترقی میں اور اضافہ ہو گا۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے ، ہم سندھ میں ہمیشہ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آتے ہیں۔انہوں نے پورٹل کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملازمت کے حصول کے لیے لوگ جلد از جلد اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کریں،...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس نامی مسافر ٹرین پر ہونے والے بزدلانہ و سفاکانہ اور دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حکومتِ پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ایک بیان میں سلامتی کونسل اراکین کا کہنا تھا کہ وہ متاثرہ خاندانوں، پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔سلامتی کونسل ارکان ہر قسم اور ہر شکل میں دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات قرار دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔سلامتی کونسل ارکان...
اسلام آباد میں مشترکہ طور پر پریس کانفرنس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنماؤں کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کو بروقت کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دوسرا اے پی ایس ہونے سے بچایا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنماؤں نے دہشت گردی کےخلاف اے پی سی بلانے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر، صاحبزادہ حامد رضا کا مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا علاج اے پی سی ہے، ملک میں سابقہ گناہوں کی معافی مانگ کر آئین و قانون کو نافذ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اچھا الیکشن کمیشن بنائیں اور شفاف الیکشن کرائیں،...
پارلیمانی جمہوری نظام حکومت میں کابینہ اس کا اہم حصہ ہوتی ہے، جس کی سربراہی وزیر اعظم کرتا ہے۔ جن ممالک میں صدارتی نظام ہوتا ہے وہاں صدر جمہوریہ کابینہ کی سربراہی کرتا ہے، پارلیمانی نظام حکومت میں کابینہ بالواسطہ یا بلا واسطہ ایک پارلیمنٹ کے تحت کام کرتی ہے۔ وفاقی کابینہ میں ملک کے تمام اہم شعبوں اور محکموں کے وفاقی وزیر شامل ہوتے ہیں جو پورے نظام حکومت چلانے کے ذمے دار ہوتے ہیں۔ آئین پاکستان کے تحت 18 ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں کابینہ کے حجم کی ایک حد مقرر کر دی گئی ہے۔ آئین کی شق 92 کے تحت وفاقی کابینہ کے اراکین کی تعداد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے 11 فی صد سے زیادہ...
سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے گاؤں سکندر شمالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، ️آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، کل بھی جنڈولہ میں 10 خوارج مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج جہنم واصل کر دیئے۔ سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے گاؤں سکندر شمالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، ️آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، کل بھی جنڈولہ میں 10 خوارج مارے گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں کل 156 دہشت گرد مارے گئے تھے، دہشت گردوں کے خلاف یہ...
جاپان کے وزیراعظم شِیگرو ایشیبا نے ارکان پارلیمان میں مہنگے تحفے تقسیم کرنے پر قوم سے معافی مانگ لی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حال میں وزیراعظم منتخب ہونے والے شیگرو ایشیبا سے اپوزیشن نے تحائف کی تقسیم پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیراعظم شیگرو ایشیبا نے کہا کہ یہ تحفے ذاتی حیثیت میں دیئے تھے اور اس میں کوئی سیاسی مقصد پوشیشہ نہیں تھا۔ جاپانی وزیعراعظم نے مزید کہا کہ گو کہ میرا یہ عمل غیر قانونی نہیں تھا لیکن یہ لوگوں میں بے اعتمادی اور غصہ کا باعث بنا، جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔ اس اسکینڈل کے سامنے آنے پر وزیراعظم ایشیبا کو آئندہ سال کا بجٹ پارلیمنٹ منظور کرانے کے لیے مشکلات کا سامنا بھی تھا۔ یاد درہے کہ وزیراعظم نے 3...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رات گئے اہم ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن میر جعفر و میر صادق کو صدارت سے ہٹانے پر یوم نجات منا رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعے کی رات مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی و سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ میں مولانا کی عمران خان سے اچانک ملاقات گورنر خیبرپختونخوا کی مولانا فضل الرحمان سے اس ملاقات کو موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں اہم تصور کیا جارہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
طالبات کے رقص کی ویڈیو وائرل ہونے پر رحیم یار خان کے گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ کالج کے نئے پرنسپل کے اعزاز میں27 فروری کو میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، طالبات کے رقص کی ویڈیوز وائرل ہونے پر ہائر ایجوکیشن نے ایکشن لیا۔سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے گورنمنٹ خواجہ فرید کالج کے پرنسپل پروفیسر جمیل خان اور وائس پرنسپل ارشد بیگ کو عہدے سے ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معاملےکی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے لاہور ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کو مراسلے میں کہا کہ فن فیئر، اسپورٹس ڈے اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے...
کراچی: فیڈرل بی ایریا میں مقامی اخبار کے چیف کرائم رپورٹر و سابق صدر کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے اہلخانہ کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے رکشے میں یرغمال بنا کر طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا، کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن نے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں واقع سرکاری اسکول کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے مقامی اخبار کے چیف کرائم رپورٹر و سابق صدر کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کاشف ہاشمی کی 2 بھابھیوں اور ہمشیرہ کو رکشے میں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر گود میں موجود شیر خوار بچے کے سر پر پستول رکھ دی۔ ڈاکوؤں...
لاہور: برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا، ایک دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نےخفیہ اطلاع کی بنیاد پر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے برکی روڈ کے قریب کارروائی کی جس میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خود کش دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا زخمی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار خود کش بمبار کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے جو بلوچستان کا رہائشی ہے اور اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، خود کش بمبار کے قبضے...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر دہشت گردوں حملے کے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام رکن ممالک دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر قابل مذمت حملے میں ملوث تما افراد، منتظمین، سہولت کار اور مالی معاونت کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پاکستان کی حکومت کے ساتھ فعال طور پر تعاون کریں۔ سیکیورٹی کونسل...
جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشن اور مسافروں کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔گزشتہ دنوں بولان کے علاقے ڈھاڈر میں دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنالیا گیا۔پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ ٹرین آپریشن میں 33 دہشت گرد مارے گئے، کل 26 شہادتیں ہوئیں، 354 یرغمالی رہا کروائے گئے، جن میں سے35 یرغمالی زخمی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرین ہائی جیکنگ کا کلیئرنس آپریشن دنیا کا سب سے کامیاب آپریشن تھا، یہ واقعہ دہشتگردی...
وزیر مملکت سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گرد واقعات کےلیے مسنگ پرسنز کو بہانے کےطور پر استعمال کیا جاتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ سیاسی جماعتیں اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اور انتظامی لوپ ہولز پر کرنے ہوں گے، جو ریاست کو تسلیم نہیں کرتے وہ اسپتال اور ڈیموں پر حملہ کرتے ہیں۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ یہ ان چیزوں پر حملے کرتے ہیں جو عوام کی سہولت کے لیے ہیں، ڈاکٹر مالک نے بڑی مدلل بات کی، جن کی بات کو وزیراعظم نے سراہا۔اُن کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش...
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلکک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں نقشوں اور تصاویر کی مدد سے جعفر ایکسپریس واقعہ کی جگہ کی نشاندہی کی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد کئی گروپس میں تھے،11 مارچ کی شام کے وقت دہشتگردوں نے یرغمالیوں کے گروپ کو لسانی بنیادوں پر چھوڑا۔ جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو جاری پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اسنائپر نے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا تو موقع...
فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزيشن اتحاد نے جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد سیکیورٹی پر آل پارٹیز قومی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چيئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اے پی ایس جیسا سانحہ ہونے سے بچالیا، ان کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس واقعے سے پاکستان کو زخم لگا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ سویلین کو ٹارگٹ کرنے کی مذمت کرتے ہيں، کل بھی وزیراعظم نے سب سے پہلے تنقید کا نشانہ پی ٹی آئی کو بنایا، چند بیانات جو صحیح یا غلط ہیں، اس کا سہارا لے کر قوم کو تقسیم کر رہے ہیں، اپوزيشن اتحاد سیکیورٹی پر...
ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا ایک اور کامیاب آپریشن، 2خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز ڈی آئی خان(سب نیوز)سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج جہنم واصل کر دیئے۔سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے گاوں سکندر شمالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، کل بھی جنڈولہ میں 10خوارج مارے گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں کل 156 دہشت گرد مارے گئے تھے، دہشت گردوں کے خلاف یہ کامیابیاں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔قوم خوارج کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز جنیوا(سب نیوز)سانحہ جعفرایکسپریس پردہشت گردوں کے حملے پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اظہار مذمت کیا ہے، سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔بلوچستان میں جعفرایکسپریس پردہشت گردی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کردی، سلامتی کونسل نے کہا کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشتگردی عالمی امن...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن اتحاد نے سیکیورٹی کے ایشو پر اہم اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزیشن اتحاد نے جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد سیکیورٹی پر آل پارٹیز قومی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اے پی ایس جیسا سانحہ ہونے سے بچالیا، ان کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس واقعے سے پاکستان کو زخم لگا ہے۔سویلین کو ٹارگٹ کرنے کی مذمت کرتے ہیں، کل بھی وزیراعظم نے سب سے پہلے تنقید کا نشانہ پی ٹی آئی کو بنایا، چند بیانات جو صحیح یا غلط ہیں، اس...
سٹی 42: سلامتی کونسل ارکان جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر ہونے والے بزدلانہ و سفاک دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی،یہ صوبہ بلوچستان کے شہر سبی کے قریب دہشت گردوں کا نشانہ بنی،اس قابل مذمت دہشت گرد حملے کے نتیجے میں کم از کم 25 پاکستانی شہری شہید ہوئے، بلوچستان لبریشن آرمی نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ اس کے "مجید بریگیڈ" نے کیا،سلامتی کونسل ارکان متاثرہ خاندانوں، پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی تمنا کرتے ہیں،سلامتی کونسل ارکان ہر قسم اور ہر شکل میں دہشت گردی بین...
سانحہ جعفرایکسپریس پردہشت گردوں کے حملے پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اظہار مذمت کیا ہے، سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔ بلوچستان میں جعفرایکسپریس پردہشت گردی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کردی، سلامتی کونسل نے کہا کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشتگردی عالمی امن و سلامتی کیلئے سخت خطرہ ہے، سلامتی کونسل نے تمام ریاستوں کو پاکستان کے ساتھ فعال تعاون پر زوردیا۔...
ایف بی آئی نے امریکا بھر میں ایک بڑھتے ہوئے سائبر خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے جو ”ریاست سے ریاست“ منتقل ہو رہا ہے اور شہریوں کو نقصان دہ ایس ایم ایس پیغامات یا ”اسمشنگ“ ٹیکسٹس کے ذریعے نشانہ بنا رہا ہے۔ ایف بی آئی حکام آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین سے فوری طور پر مشتبہ ٹیکسٹس کو حذف کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے امریکا سمیت دنیا بھر “ اسمشنگ“ حملوں کی ایک نئی لہر کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے۔ حکام آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ فوری طور پر مشتبہ ٹیکسٹس کو حذف کر دیں۔’اسمشنگ‘ ٹیکسٹس جعلی پیغامات ہیں جو SMS (شارٹ...
ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج جہنم واصل کر دیئے۔ سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے گاؤں سکندر شمالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، ️آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، کل بھی جنڈولہ میں 10 خوارج مارے گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں کل 156 دہشت گرد مارے گئے تھے، دہشت گردوں کے خلاف یہ کامیابیاں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ قوم خوارج کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، انشاء اللہ خوارج کو...
سٹی 42: پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے پنجاب زون نے کہا کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے ترجمان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ چینی کی قلت کے حوالے سے افواہیں پھیلا کر مفاد پرست عناصر ملک میں ہیجان پیدا کر رہے ہیں،کریانہ مرچنٹس، سٹہ باز اور ذخیرہ اندوز بے سروپا باتیں پھیلا کر شوگر انڈسٹری کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ملک میں دوسری صنعتوں کی طرح شوگر انڈسٹری کو بھی فری کام کرنے دیا جائے ،شوگر سیکٹرکومکمل ڈی-ریگولیٹ کر کے فری مارکیٹ کی سہولت دی جائے،رواں کرشنگ سیزن میں گنے کا ریٹ 400 سے 750 روپے فی من تک کسانوں کو دیا گیا ہے،رواں سیزن گنے کی ریکوری کم ہوئی ہے اور...
اسلام ٹائمز: مثال کے طور پر، اگر کوئی نیا علمی کام منظرِ عام پر آتا ہے تو اس پر علمی نقد یا تحقیقی تجزیہ نہیں کیا جاتا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کے تاثرات، کمنٹس اور زیادہ تر کتابوں اور تخلیقات کے بارے میں تبصرے سطحی نوعیت کے ہوتے ہیں، جو صرف مواد کا خلاصہ یا جملے بازی تک محدود ہوتے ہیں۔ ہمارے منبر و محراب سے لے کر میڈیا اور سکول و کالجز نیز یونیورسٹیوں کی مجالس و محافل اور رسائل و جرائد میں علمی نقد اور متن شناسی کے بغیر تقاریر و تحاریر کا موجود ہونا اس بات کا غماز ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے خواہ دینی تعلیم کے دعویدار ہوں یا عصری تعلیم کے، ان میں علمی نقد...