جعلی وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، بیرسٹرسیف
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
جعلی وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، بیرسٹرسیف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، جعلی وفاقی حکومت خوابِ غفلت میں پڑی ہوئی ہے۔
بیرسٹرسیف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا ذمہ دار افغانستان کو سمجھتے ہیں، مگر سفارتی سطح پر ان سے بات چیت کے لیے تیار نہیں، افغانستان سے مذاکرات کے لیے بھیجے گئے ہمارے ٹی او ارز کا بھی تاحال کوئی جواب نہیں آیا، نہ وفاقی حکومت خود افغانستان سے مذاکرات کر رہی ہے اور نہ ہمیں کرنے دے رہی ہے۔
انھوں نے جعلی وفاقی حکومت نہ سفارتی سطح پر کوئی مؤثر قدم اٹھا رہی ہے اور نہ اندرونی سطح پر کوئی حکمتِ عملی اپنا رہی ہے، دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے، جعلی وزیراعظم شہبازشریف ہاتھ پر ہاتھ دھرے تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ جعلی وفاقی حکومت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔
انھوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو صرف پنجاب کو ہی پاکستان نہیں سمجھنا چاہیے، اگر فوری اورمؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ آگ پنجاب اور سندھ تک بھی پھیل سکتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گردی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی اور بلوچستان میں دہشت جعلی وفاقی حکومت رہی ہے
پڑھیں:
دہشت گردی میں بھارت، افغانستان ملوث، حملہ آور کسی کو ساتھ لیکر نہیں گئے: ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت اور افغانستان ملوث ہیں، اس واقعے کا لنک افغانستان سے ملتا ہے، وہاں سے جو ٹیمیں آتی ہیں اس میں افغانی ہوتے ہیں، خودکش بمبار آتے ہیں وہ بھی افغانی ہوتے ہیں، جعفر ایکسپریس حملے کا مرکزی سپانسر بھارت ہے جو پاکستان میں پہلے بھی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہا ہے اور آج بھی اپنی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جعفر ایکسپریس واقعہ میں مجموعی طور پر 26 شہادتیں ہوئیں، 354 یرغمالیوں کو زندہ بازیاب کروایا گیا ہے جن میں 37 زخمی بھی شامل ہیں، 18 شہداء کا تعلق آرمی اور ایف سی سے ہے، 3 شہداء ریلوے اور دیگر محکموں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 5 عام شہری تھے۔ اسلام آباد میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ دہشت گردوں نے منظم انداز میں کارروائی کی، جعفر ایکسپریس واقعہ انتہائی دشوار گزار علاقے میں پیش آیا، ٹرین سے پہلے دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جہاں ایف سی کے 3 جوان شہید ہوئے۔ اس کے بعد دہشت گردوں نے آئی ای ڈی کی مدد سے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا اور مسافروں کو ٹرین سے اتار کر ٹولیوں میں تقسیم کیا، سوشل میڈیا پر ٹرین واقعے کی اے آئی سے جعلی ویڈیوز بنائی گئیں، بھارتی میڈیا جعلی اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ جعلی ویڈیوز کے ذریعے پاکستان کے خلاف بیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی، بھارتی میڈیا نے جھوٹی ویڈیوز سے ملکی تشخص خراب کرنے کی کوشش کی۔ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے 11مارچ کی رات یرغمالیوں کے ایک گروپ کو لسانی بنیاد پر چھوڑا، جس کی کچھ لاجسٹک وجوہات تھیں کیونکہ اتنے لوگوں کو قابو نہیں کیا جاسکتا، دوسرا یہ کہ انہیں خود کو انسانیت دوست ہونے کا تاثر دینا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اپنے کچھ ساتھیوں کو ٹرین پر چھوڑا اور ایک بڑی تعداد پہاڑوں میں اپنے ٹھکانوں کی جانب چلی گئی، جن کی نگرانی کرنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے انہیں نشانہ بناکر ختم کیا اور ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے۔دہشت گردی کی پوری کارروائی کے دوران دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلر سے مسلسل رابطے میں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 12 مارچ کی صبح ہماری فورسز نے سنائپرز کے ذریعے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا تو یرغمالیوں کا ایک گروپ دہشتگردوں کے چنگل سے بھاگ نکلا، جنہیں ایف سی کے جوانوں نے ریسکیو کیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے کچھ یرغمالی شہید بھی ہوئے۔ 12 مارچ کی دوپہر اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی)کی ضرار کمپنی نے آپریشن کی کمان سنبھالی اور یرغمالیوں کے درمیان موجود خودکش بمباروں کو سنائپر کی مدد سے نشانہ بنایا تو یرغمالیوں کو پھر بچ نکلنے کا موقع ملا اور دہشت گردوں کے نرغے سے نکل مختلف سمتوں میں بھاگ نکلے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شہریف نے بتایا کہ ٹرین کے باہر سے یرغمالی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تو ایس ایس جی کی ضرار کمپنی کے جوان انجن کے راستے ٹرین میں داخل ہوئے ۔بوگی بہ بوگی پوری ٹرین کو دہشت گردوں سے پاک کیا اور یرغمال بنائے گئے خواتین اور بچوں کو ریسکیو کیا۔آپریشن اس قدر مہارت سے کیا گیا کہ پوری کارروائی کے دوران کسی معصوم یرغمالی کی جان نہیں گئی۔ آپریشن کے دوران وہ چاہ کر بھی کسی کی جان نہیں لے سکے، ایک سنائپر کا فائر آیا تھا، بعدازاں مذکورہ دہشت گرد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشت گردوں کے پاس غیرملکی اسلحہ اور آلات موجود تھے، فورسز نے یرغمالیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران یرغمالیوں کی محفوظ مقام پر منتقلی کی وڈیو بھی دکھائی گئی۔ خودکش بمباروں کی موجودگی کے باوجود پاک فوج، ایئرفورس اور ایف سی نے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ اس آپریشن کو مکمل کیا۔ دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ہے جس کے لنکس پڑوسی ملک افغانستان سے ملتے ہیں، یہاں جو تشکیلات آتی ہیں، افغانی اس کا حصہ ہوتے ہیں، یہاں جو خودکش بمبار آتے ہیں وہ افغانی ہوتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سکرین پر تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ حال میں ہلاک خارجی بدرالدین نائب گورنر صوبہ باغدیس کا بیٹا تھا، خارجی مجیب الرحمن افغانستان کی آرمی میں ایک بٹالین کمانڈر تھا اور یہ پاکستان میں دہشت گردی کر رہا تھا، بنوں واقعہ میں بھی افغان دہشت گرد ملوث تھے۔ لیکن جو بلوچستان میں واقعہ ہوا ہے اور اس سے پہلے جو واقعات ہوئے ہیں، اس کا مین سپانسر مشرقی پڑوسی ہے۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اعترافی ویڈیو بیانات دکھائے گئے، جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ را کا ہدف اور مقصد بلوچستان میں دہشت گردی اور بلوچ قوم پرستوں کے ساتھ ملکرکارروائی کرنا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سابق بھارتی آرمی چیف کا بیان میں چلوایا، انہوں نے ہتھیار ڈالنے والے بلوچوں کا بیان بھی دکھایا، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ کوئی جنگ نہیں ہو رہی ہے،معصوم بلوچوں کو مروا رہے ہیں، اس تمام سازشوں میں خاص کر بھارت کا ہاتھ ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ اس لیے جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوا ہے، یہ اسی پالیسی کا تسلسل ہے ۔ 2024 میں قانون نافذ کرنے والے ادراوں نے 59 ہزار 775 انٹیلی جنس بیسڈ چھوٹے بڑے آپریشن کیے، 2025 میں مارچ کے وسط تک 11 ہزار 654 انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیے، اس کا مطلب ہے کہ روزانہ اوسطاً 180 آپریشن کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ 1250 کے قریب دہشتگرد 2024 اور 2025 میں واصل جہنم کیے جا چکے ہیں، 563 جوان پاکستان کے عوام کی حفاظت کی راہ میں اپنی جان اللہ کو سپرد کر چکے ہیں، لہذا ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی بڑھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ افغانستان میں ہر قسم کی دہشت گردی کو آہستہ آہستہ سپیس مل رہی ہے، افغانستان میں فتنہ خوارج کے مراکز ہیں، ان کی وہاں پر قیادت موجود ہے، وہاں پر ان کی تربیت ہو رہی ہے۔ پہلی بار ریاست پاکستان اس غیر قانونی سپیکٹرم کے خلاف جہاد کررہی ہے، جس میں نارکو، سمگلنگ اور نان کسٹم پیڈ وہیکلز شامل ہیں، جس میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کا بہت بڑا مافیا شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سیکڑوں ارب ڈالر کا مافیا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ریاست کے دشمن جو نہیں چاہتے کہ پاکستان اپنے پوٹیشنل پر ترقی کرے، جن کے کوئی نظریات نہیں ہیں۔ ٹرین میں ڈیوٹی پر مامور ایف سی کے جوان کی بھی حملے کے دوران شہادت ہوئی ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ریاست کے دشمن جو نہیں چاہتے کہ پاکستان اپنے پوٹیشنل پر ترقی کرے، جن کے کوئی نظریات نہیں ہیں۔ ٹرین میں ڈیوٹی پر مامور ایف سی کے جوان کی بھی حملے کے دوران شہادت ہوئی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ لاپتا افراد پر کمیشن بنا ہوا ہیاس کمیشن کے پاس 10 ہزار 405 کیسز لائے گئے اس میں سے 8044 کیسز حل ہوگئے، 2261 کیسز زیر تحقیقات ہیں، بلوچستان کی بات کریں تو وہاں 2011 سے اب تک 2911 کیسز رپورٹ ہوئے اس میں سے صرف 452 باقی ہیں بقیہ حل ہوچکے۔ان کا کہنا تھا کہ کیا مسنگ پرسنز کا مسئلہ امریکا میں نہیں؟ یوکے اور بھارت میں بھی یہ مسئلہ ہے مگر کس ملک میں ایسا ہوتا ہے کہ لوگ اپنی حکومت اور افواج پر چڑھ دوڑیں۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاک فوج کا یرغمالیوں کی رہائی کو ممکن بنانا قابل تعریف ہے۔ بدامنی پھیلانے والے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، علیحدگی پسندوں سے دہشت گردوں جیسا برتائو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہا جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرنے پر امریکا، چین، روس، برطانیہ، ایران، ترکیہ، اردن، متحدہ عرب امارات، بحرین، یورپ، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور یورپی سفیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پریس کانفرنس میں سرفراز بگٹی نے کہا اس طرح کے واقعات کا بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں، بلوچ روایتوں کے امین ہیں، مگر دہشت گردوں نے ان تمام روایات کو پامال کردیا ہے، انہیں بلوچ نہ کہا جائے۔ اسی طرح بلوچیت کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کا بلوچیت سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ خالصتاً شیطانی قوتیں اور دہشتگرد ہیں، جو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرکے اسے توڑنا چاہتے ہیں۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے، بہت پہلے سے ہو رہی ہے، یہ خطرہ صرف پاکستان کے لیے نہیں ہے۔ سوال پر وزیراعلی سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئی لاپتا ہوتا ہے تو یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے تلاش کرے لیکن یہ طے کرلینا کہ حکومت نے انہیں لاپتا کیا ہے تو یہ پروپیگنڈا ہے۔ لاپتہ افراد کی تعداد امریکا اور برطانیہ میں کتنی ہے؟۔ یہ ایشو کے پی کے میں بھی ہے لیکن بلوچستان کو ہی ایشو کیوں بنایا جاتا ہے؟۔ ٹرین میں موجود آرمی، سکیورٹی اور پولیس اہلکار بغیر اسلحہ کے تھے انہیں فوجی نہیں مسافر تصور کیا جائے۔ دہشت گردوں کا ایک ہی مقصد ہے ملک کو توڑنا۔ سوال پر کہا کہ بی ایل اے اور افغانستان کے دہشت گرد دو الگ الگ گروپس، ان کی نظریات بھی الگ مگر انہیں اکٹھا کون کررہا ہے؟۔ انہیں ٹریننگ دے کر، پیسے دے کر پاکستان کے خلاف اکٹھا کیا جاتا ہے، ہینڈلر انہیں اکٹھا کرتے ہیں، ہم نے ہمیشہ افغانستان کی مدد کی، لاکھوں مہاجرین کو بسایا مگر انہوں نے ہمارے ہاں دہشت گردی کی، پاکستان کے خلاف کسی اور ملک کی پراکسی بنا ہوا ہے۔