اویس کیانی:بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی گئی۔

 ذرائع کے مطابق یہ درخواست فروری 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے۔ نیپرا نے درخواست کی سماعت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 26 مارچ کو سماعت کی جائے گی تاہم سی پی پی اے کی اس ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز

 اس سے قبل نیپرا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مسلسل 7 بار بجلی کی قیمتوں میں کمی کر چکا ہے۔یاد رہے کہ جنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی اور یہ کمی رواں ماہ کے بلز میں صارفین کو دی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ماہانہ ایڈجسٹمنٹ

پڑھیں:

’وقت اور پیسے دونوں کی بچت‘، ایئر ایشیا نے کراچی کے لیے سستی اور براہ راست فلائٹس کا اعلان کردیا

ایئر ایشیا نے 30 مئی 2025 سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لیے براہ راست ایک نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے کراچی کے لیے ہفتے میں 4 پروازیں براہ راست آیا کریں گی۔ یہ پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو کوالالمپور سے کراچی اور کراچی سے کوالالمپور جایا کریں گی۔

ایئر ایشیا کے مطابق وہ پاکستان سے ملائیشیا اور آسیان کے باقی ممالک سے مسافروں کو جوڑنے، انہیں خطے میں متحرک تجارت، سیاحت اور اقتصادی مواقع سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

کمپنی نے کراچی سے کوالالمپور کا یکطرفہ ٹکٹ 64 ہزار 990 روپے  میں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیشکش اب سے 20 اپریل 2025 تک بکنگ کرانے والے ایسے مسافروں کے لیے ہے جو 30 مئی 2025 سے 27 مارچ 2026 تک سفر کرنا چاہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایئر ایشیا سستا فضائی سفر کراچی کوالالمپور

متعلقہ مضامین

  • نیپرا میں بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست جمع
  • سستی بجلی کا سنہری دور ختم، صارفین کو بڑا دھچکا دیا گیا
  • تھرکول سے پیدا بجلی ہائیڈرو ذرائع سے بھی سستی ہے. لی جیگن
  • ’وقت اور پیسے دونوں کی بچت‘، ایئر ایشیا نے کراچی کے لیے سستی اور براہ راست فلائٹس کا اعلان کردیا
  • کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مزید کمی کا امکان
  • سولر صارفین سے سپلائی ہونے والی بجلی کی قیمت کم کرکے 10 روپے فی یونٹ مقرر کردی گئی
  • بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان،نیپرا میں درخواست جمع
  • کراچی کے شہریوں کیلیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • کےالیکٹرک کی جنوری 2025 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست