Jang News:
2025-03-15@03:13:55 GMT

سلامتی کونسل کی بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

سلامتی کونسل کی بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس نامی مسافر ٹرین پر ہونے والے بزدلانہ و سفاکانہ اور دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حکومتِ پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

ایک بیان میں سلامتی کونسل اراکین کا کہنا تھا کہ وہ متاثرہ خاندانوں، پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

سلامتی کونسل ارکان ہر قسم اور ہر شکل میں دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات قرار دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

سلامتی کونسل ارکان نے زور دیا کہ ان سنگین دہشتگردی کے واقعات کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونین اور سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور تمام ممالک پر زوردیا کہ وہ بین الاقوامی قانون، سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت حکومتِ پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

سلامتی کونسل ارکان نے دہرایا کہ کسی بھی مقصد کے تحت کیا جانے والا دہشت گردی کا کوئی بھی عمل ناقابل قبول اور مجرمانہ ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سلامتی کونسل

پڑھیں:

دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت کرتے ہیں، حنیف عباسی

فائل فوٹو۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

اپنے بیان میں وزیر ریلوے نے کہا دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ 

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی، ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کےلیے پوری قوم متحد ہے۔

یہ بھی پڑھیے جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل جعفر ایکسپریس حملہ:دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، 190 یرغمالی رہا، 30 دہشتگرد ہلاک

حنیف عباسی نے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے بلوچستان سمیت پورے پاکستان کی ایک ایک انچ جگہ کی حفاظت کر رہے ہیں۔ 

وزیر ریلوے نے کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام ایسے شر پسندوں کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں، سیکیورٹی اداروں اور حکومت بلوچستان کے بھرپور تعاون اور فوری رسپانس ملنے پر شکر گزار ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ دہشت گرد کیفر کردار تک پہنچیں گے، کسی مجرم کو چھوڑا نہیں جائیگا۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل کی ٹرین حملے کی مذمت؛ تمام ممالک سے پاکستان کیساتھ تعاون کرنے کی اپیل
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
  • اقوام متحدہ سلامتی کونسل  کی  پاکستان میں ٹرین دہشت گرد حملے پر مذمت
  • سلامتی کونسل کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
  • بلوچستان میں ٹرین دہشتگرد حملے میں بھارتی را ملوث ہے:سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں
  • آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت
  • بلوچستان میں ٹرین دہشتگرد حملے میں ’را‘ ملوث ہے: رہنما سکھ فارجسٹس گرپتونت سنگھ پنوں
  • دہشت گرد پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں ،بلاول بھٹو
  • دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت کرتے ہیں، حنیف عباسی