نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے بزدلانہ وسفاکانہ اور دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

ایک بیان میں سلامتی کونسل اراکین کا کہنا تھا کہ وہ متاثرہ خاندانوں، پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی، تعزیت کا اظہار، زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل اراکین ہر قسم اور ہر شکل میں دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات قرار دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

سلامتی کونسل اراکین نے زور دیا کہ ان سنگین دہشت گردی کے واقعات کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونین اور سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

سلامتی کونسل نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون، سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

سلامتی کونسل ارکان نے دہرایا کہ کسی بھی مقصد کے تحت کیا جانے والا دہشت گردی کا کوئی بھی عمل ناقابل قبول اور مجرمانہ ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سلامتی کونسل

پڑھیں:

دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پاکستان کیساتھ تعاون اور معاونت پر تیار ہیں، ایران

امریکا اور چین کے بعد ایران نے بھی بلوچستان کے علاقے میں ٹرین پر حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بے گناہ شہریوں کے جانوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی ترجمان نے پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی کی کارروائی کے خاتمے اور متاثرہ افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ مسافر بردار ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے پر پاکستانی حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : جعفر ایکسپریس حملہ؛ آپریشن مکمل، 21 افراد اور 4 جوان شہید، تمام 33 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کی مخالفت کی ہے اور اب بھی اسی موقف پر قائم ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل نے کہا کہ بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف تعاون کو تیار ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی کونسل کی جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت، تمام ممالک سے پاکستان سے تعاون کرنے کی اپیل
  • سلامتی کونسل کیجانب سے بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
  • سلامتی کونسل کی بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت
  • سلامتی کونسل کی ٹرین حملے کی مذمت؛ تمام ممالک سے پاکستان کیساتھ تعاون کرنے کی اپیل
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
  • اقوام متحدہ سلامتی کونسل  کی  پاکستان میں ٹرین دہشت گرد حملے پر مذمت
  • سلامتی کونسل کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
  • دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پاکستان کیساتھ تعاون اور معاونت پر تیار ہیں، ایران
  • ٹرین حملے کی مذمت؛ چین کا پاکستان کیساتھ سیکیورٹی تعاون مزید مستحکم کرنے کا عزم