2025-03-29@13:49:19 GMT
تلاش کی گنتی: 16399

«میں قیام امن»:

(نئی خبر)
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایڈز کے رسک پر موجود پاپولیشن کے بچاؤ کے لئے موثر اور ٹھوس اقدامات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں تحصیل تونسہ کے علاقے میں مبینہ طورپر ایڈز پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تحصیل تونسہ میں ایڈز کے سدباب کے لئے آپریشنل پلان طلب کرلیا۔ مریم نوازشریف نے ایڈز کے پھیلاؤ کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔ یونیسف، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایڈز کے سدباب کیلئے جوائنٹ مشن7تا 14اپریل متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کرے گا۔ جوائنٹ مشن ایڈز کنٹرول اور بچاؤ کیلئے وزیراعلی مریم...
    اسلام آباد (آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پا کستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی۔ ، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔جولی کوزیک کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی(ای ایف ایف)  پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا تھا پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں فراہم کیے جائیں گے۔  جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسی لیٹی پروگرام ستمبر میں طے ہو چکا ہے، پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام میں 7 ارب...
     اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز کے درمیان اختیارات کی لڑائی مزید شدت اختیار کرنے لگی۔ جسٹس بابر ستار نے سروس سے متعلقہ کیس کی سماعت سے معذرت کر کے نئے بنچ کی تشکیل کیلئے واپس بھیجا۔ قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر کیس دوبارہ جسٹس بابر ستار کے سامنے مقرر کرنے پر اہم آرڈر جاری کردیاگیا۔ جسٹس بابر ستار نے کیس ڈپٹی رجسٹرار کو نئے بنچ کے سامنے مقرر کرنے کیلئے بھیجنے کا تحریری آرڈر جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 14 مارچ کو اس عدالت نے کیس دوسرے بنچ کے سامنے مقرر کرنے کیلئے واپس بھیجا، ناقابل فہم طور پر کیس کی فائل دوبارہ اِس عدالت کو...
    لاہور: پنجاب کے ضلع پاکپتن میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک 8 سالہ بچے نے عید کے لیے رقم نہ ملنے پر اپنی ماں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ محلہ گلزار آباد میں پیش آیا جہاں کمسن بچے نے اپنی والدہ ثوبیہ بی بی سے عید کے لیے پیسے مانگے مگر انکار پر اشتعال میں آکر ماں کے سینے میں قینچی گھونپ دی۔ گہرے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کمسن ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
    لاہور: موبائلز، سولر سسٹمز، گاڑیوں وغیرہ کے باعث بیٹریاں انسانی زندگی کا جزو بن چکی ہیں قباحت یہ ہے کہ انھیں بار بار چارج کرنا پریشان کن امر ہے۔ یہ مسئلہ حل کرنے کی خاطر سئیول نیشنل یونیورسٹی جنوبی کوریا کے سائنس دان ایٹمی بیٹری بنا رہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔  یہ بیٹری ریڈیوکاربن (radiocarbon) سے کام کرے گی جو کاربن مادے کی ایک قسم ہے، ایٹمی ری ایکٹروں کی ضمنی پیداوار اور انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے، یہ مادہ 5700 سال تک کام دیتا ہے اور اس دوران بیٹری بنا چارج کیے کام دے گی۔ پاکستان کے ایٹمی ری ایکٹروں میں بھی ریڈیوکاربن کثیر مقدار میں بنتا ہے اگر کورین ماہرین...
    مولانا سید روح اللہ کاظمی پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ اور ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ نے "یکجہتی فلسطین و پاراچنار" ریلی کی قیادت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جھنگ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے زیر اہتمام یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلی نکالی گئی، یہ ریلی اسلامیہ ہائی سکول سے برآمد ہوئی اور ایوب چوک پہنچی، اس موقع پر مولانا سید روح اللہ کاظمی پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ اور ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ نے "یکجہتی فلسطین و پاراچنار" ریلی کی قیادت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے قدس کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
    سابق وزیر حسن بلوچ نے بتایا کہ پولیس، بی سی اور سکیورٹی فورسز نے رہنماؤں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا۔ اختر مینگل کے مطابق قیادت پر شیلنگ اور فائرنگ ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور کارکنوں پر کوئٹہ کے داخلی علاقے لکپاس ٹول پلازہ کے مقام پر کوئٹہ پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کر دی، جبکہ کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز بھی بند اور داخلی راستوں کو کنٹینرز سے بند کر دیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کے مطابق بی این پی کی قیادت اور کارکنان لکپاس میں ٹول پلازہ کے قریب سردار اختر مینگل کے قافلے کے استقبال کے لئے جمع ہوئے تھے۔ جہاں سابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ، سابق وفاقی...
    زندگی کا بہت بڑا سبق‘ اپنی آسائش کی دنیا سے نکل کر مختلف بلکہ متضاد ممالک کی تہذیب کو پرکھنا اور پڑھنا ہے۔ ہر ملک کے سماج میں اتنا تنوع ہے کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ حد تو یہ ہے کہ اخلاقی قدریں تک تبدیل ہو جاتی ہیں۔ گناہ اور ثواب کا پیمانہ بھی بدل جاتا ہے۔ انسان جس طرز پر‘ سفر در سفر سے سیکھتاہے‘ وہ کسی بھی درسگاہ سے بڑھ کر ہوتا ہے۔ یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ اپنے ملک سے قدم باہر نکالنے سے ہی‘ ایک ایسی تعلیم اور تربیت کا آغاز ہو جاتا ہے۔ جس کا کوئی متبادل نہیں۔ طارق محمود مرزا نے اپنا سفر نامہ لکھ کر انسانی ذہن اور فکر...
    وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری تھا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے اے ڈی سی نے آپ سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ ’’ سر! وزراء کو چائے پیش کی جائے یا کافی؟‘‘ قائد اعظم نے قدرے حیرت اور سخت لہجے میں اپنے اے ڈی سی سے پوچھا کہ ’’ کیا یہ لوگ اپنے گھروں سے چائے یا کافی پی کر نہیں آئے؟‘‘ آپ نے اپنی بات کے تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے اے ٹی سی سے کہا کہ ’’جس وزیر نے کافی یا چائے پینی ہے وہ اپنے گھر سے پی کر آئے یا پھر گھر واپس جا کر پیے، قوم کا پیسہ حکومت کے وزیروں کے لیے نہیں ہے۔‘‘ بانی پاکستان کے اس حکم نامے کے بعد جب...
    OTTAWA: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کو ٹیرف کے حوالے سخت بیان کے بعد رابطہ کیا اور اس رابطے کو دونوں رہنماؤں نے مؤثر قرار دے دیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے امریکا کو دھمکی دی تھی کہ اگلے ہفتے ردعمل کے طور پر ٹیرف عائد کیا جائے گا، جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے رابطہ کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ یہ ایک انتہائی مفید کال تھی، ہم نے کئی باتوں پر اتفاق کیا اور کینیڈ کے آنے والے انتخابات کے بعد سیاست، کاروبار اور دیگر امور پر کام کرنے کے لیے فوری...
    کراچی کے علاقے سائٹ ایریا اٹک پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 25 سالہ ارسلان کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سائٹ بی سجاد خان نے بتایا کہ حادثہ منی ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ جمعے کی صبح پیش آیا تھا جس میں ایک ہی سڑک پر دوطرفہ ٹریفک کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار اور منی ٹرک آمنے سامنے آگئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو...
    زندگی میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جنہیں ہم صرف زبان سے ادا کرتے ہیں، مگر ان کی اصل روح اور حقیقت سے غافل رہتے ہیں۔ انسان ہمیشہ سے ظاہری چیزوں سے متاثر ہوتا آیا ہے۔ جب ہم کسی سے ملتے ہیں تو سب سے پہلے اس کا چہرہ، لباس، اندازِ گفتگو اور رویہ دیکھتے ہیں۔ اگر کوئی میٹھی بات کرے، خوش اخلاق ہو، اور مذہبی نظر آئے تو ہم اسے نیک تصور کر لیتے ہیں، اور اگر کوئی بے تکلف ہو، جدید لباس پہنے یا دنیاوی باتیں کرے، تو ہم اسے عام دنیا دار سمجھتے ہیں۔ لیکن کیا ظاہر ہمیشہ حقیقت کی درست عکاسی کرتا ہے؟ ہمارے ہاں دینداری کا جو تصور عام ہے، وہ زیادہ تر ظاہری عبادات...
    علامتی فوٹو ٹنڈو محمد خان میں نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، دوسرا بچہ پیٹ میں چھوڑ دیا گیا۔ورثاء نے الزام عائد کیا کہ نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں ایک بچی کی پیدائش ہوئی، دوسرے بچے کو پیٹ میں ہی چھوڑ دیا گیا۔مریضہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ 2 ماہ بعد پیٹ میں درد کی وجہ سے دوبارہ الٹرا ساؤنڈ کروایا گیا، کراچی کے نجی اسپتال میں دوبارہ آپریشن کروایا تو بچہ پیٹ میں مرا ہوا تھا۔وکیل کا کہنا ہے کہ ڈسٹر کٹ کورٹ میں ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست دی ہے۔دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک بچہ یوٹریس اور دوسرا ایبڈومینل کیویٹی میں تھا، حاملہ خواتین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ2025ء) حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ، پٹرول 1 روپیہ سستا کر دیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، پٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے اختتام سے 3 روز قبل ہی پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کے باوجود حکومت نے 15 اپریل تک کیلئے صرف پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف 1 روپے کمی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ 1 روپے کمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر...
    ریلی کے اختتام پر جلسے سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ، سید ہاشم صفی الدین، اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار جیسے عظیم مجاہدین کی شہادت سے مزاحمت کا راستہ مزید مضبوط ہوا ہے اور انشاء اللہ شہدائے مقاومت کے خون کی برکت سے دنیا بہت جلد اسرائیل کی نابودی کا منظر دیکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام تحریک آزادی القدس کے بینر تلے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے نمائش تا تبت سینٹر ’’آزادی القدس ریلی‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین سمیت بچوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مظلومینِ فلسطین کی آزادی...
    اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان نے کہا کہ سردار اختر مینگل کا لانگ مارچ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور انسانی حقوق کی بحالی کیلئے ایک اہم قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے حالیہ لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ یہ مارچ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور انسانی حقوق کی بحالی کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پرامن احتجاج...
    اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان نے کہا کہ سردار اختر مینگل کا لانگ مارچ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور انسانی حقوق کی بحالی کیلئے ایک اہم قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے حالیہ لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ یہ مارچ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور انسانی حقوق کی بحالی کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پرامن احتجاج...
    ویب ڈیسک : بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)  کا لانگ مارچ پارٹی کے سربراہ اخترمینگل کی قیادت میں مستونگ پہنچ گیا۔ سردار اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی کا لانگ مارچ وڈھ سے شروع ہوا جو کوئٹہ کی جانب رواں دواں ہے۔لانگ مارچ مستونگ پہنچ گیا۔ اس حوالے سے اختر مینگل کا کہنا تھاکہ رکاوٹوں کو عبور کرکے منزل پر پہنچ کر دھرنا دینگے، عوام گھروں میں بیٹھنے کے بجائے لانگ مارچ میں شرکت کریں، پرامن احتجاج کو حکومت سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنا، ریلیاں اور مظاہرے کوئی شوق سے نہیں کرتا، مجبور ہوکریہ راستہ اختیار کیا جاتا ہے، پرامن طورپرلانگ مارچ کررہےپیں،رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں یہ نامناسب عمل ہے۔ ...
    ریلیوں میں سرکاری اور حکومتی شخصیات کے علاوہ بچوں، بزرگوں، نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔ شرکا نے مرگ بر امریکہ اور مرگ بر اسرائیل کے فلک شگاف نعرے بلند کیے اور فلسطینی مظلومین کیساتھ حمایت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مظلومین کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینی اور ان کے جانشین رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حکم پر پوری دنیا کی طرح ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے 900 سے زائد مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں۔ رمضان المبارک کے آخری جمعے اور یوم القدس کے موقع پر نکالی گئی ریلیوں میں کئی ملین لوگوں نے شرکت کی۔ علی العهد یا قدس کے نعرے اور...
    انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ کراچی سے جاری بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق میڈیکل گروپ کے ضمنی امتحانات میں 2 ہزار 101 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اعلامیہ کے مطابق سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 3 ہزار 61 امیدوار، سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 2 ہزار 105امیداور کامیاب ہوئے۔ اعلامیہ کے مطابق کامرس ریگولر گروپ میں 3 ہزار 623 امیدوار، آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں1ہزار 408 امیدوار اور آرٹس پرائیویٹ گروپ میں سے 335 امیدوار کامیاب ہوئے۔اعلامیہ کے مطابق کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 144 امیدوار کامیاب ہوئے، جبکہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 25 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
    فوٹو ایے ایف پی دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ’’عالمی یوم القدس‘‘ بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبیلو ایم) کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اللّٰہ ظالم کے خلاف میدان میں نکلنے کو پسند کرتا ہے۔ قبلۂ اول کی جنگ کسی گروہ، تنظیم یا فرقے کی نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کی جنگ ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ امریکا اور مغربی طاقتیں مسلم ممالک کے اندرونی خلفشار کو ہوا...
    فائل فوٹو۔ فیصل آباد میں موٹر وے پر موبائل فون بھول جانے والے شخص کو تلاش کرکے اسے فون واپس کردیا گیا۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق شہری موٹروے ایم فور پر گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے سڑک کنارے رکا تھا، شہری اپنا موبائل فون ایک طرف رکھ کر جاتے ہوئے لے جانا بھول گیا۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق مسافر نے موٹروے پولیس سے موبائل فون تلاش کرنے میں مدد طلب کی تھی۔
    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے باعث پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے سفارتخانے الرٹ ہوگئے ہیں، پاکستانی سفارتخانے ینگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔اعلامیے کے مطابق وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا، پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کے لیے وزارت خارجہ نے نمبر جاری کر دیے۔ میانمار میں زلزلہ، 144 افراد ہلاک، 732 میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں محسوس کیے گئے، جس سے فلک بوس عمارت چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ ینگون میں چارج ڈی افیئرز انوار زیب سے 959880922880 پر اور قونصلر محمد شعیب سے...
    میانماراورتھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے سفارتخانوں کو الرٹ کردیا گیا۔وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی سفارتخانے یانگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔ وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا اور پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کیلئے وزارت خارجہ نے نمبر جاری کردیے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یانگون میں چارج ڈی افیئرز انوار زیب سے +959880922880 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ یانگون میں قونصلر محمد شعیب سے +959448999967 اور یانگون میں قونصلر اسسٹنٹ علی شیر سے +959457099977 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔بینکاک میں فرسٹ سیکرٹری فہد سے +66959681506 اور بینکاک میں قونصلر اسسٹنٹ یاسین سے +66916977702 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے صرف رابطے بحال ہوئے تھے مذاکرات نہیں، ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ بیرسٹرگوہر کا کہنا تھاکہ طلال چوہدری کا طالبان کی واپسی کا بیان حقائق کے برعکس ہے، پاکستان دہشتگردی کے نرغے میں ہے، یہ الزامات لگانے کا وقت نہیں، ایسے بیانات کے بجائے اپنی توجہ دہشتگردی روکنے پر مرکوز کریں۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کا حصہ ہے طالبان آبادکاری کے فیصلے جولائی 2022 کے بعد ہوئے تھے، طلال نے غیرذمہ دارانہ بیان دیا کہ دہشتگردوں نے پی ٹی آئی کو نشانہ نہیں بنایا۔ان کا کہنا تھاکہ ہم پاکستان میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، کسی بھی پاکستانی شہری کونشانہ بنانے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔پی ٹی آئی...
    ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو فلسطینی عوام کی مدد کرنی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان ضلع نصیرآباد اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علمائے کرام، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور سیاسی کارکنوں سمیت عوام نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے فلسطین کی حمایت میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید قادر شاہ و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔...
    ریلی کے اختتام پر جلسے سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ، سید ہاشم صفی الدین، اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار جیسے عظیم مجاہدین کی شہادت سے مزاحمت کا راستہ مزید مضبوط ہوا ہے اور انشاء اللہ شہدائے مقاومت کے خون کی برکت سے دنیا بہت جلد اسرائیل کی نابودی کا منظر دیکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام تحریک آزادی القدس کے بینر تلے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے نمائش تا تبت سینٹر ’’آزادی القدس ریلی‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین سمیت بچوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مظلومینِ فلسطین کی آزادی...
    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے باعث پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے سفارتخانے الرٹ ہوگئے ہیں اور پاکستانی سفارتخانے ینگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک جھٹکے محسوس کیے گئے واضح رہے کہ میانمار میں تباہ کن زلزلے نے تباہی مچادی ہے اور اس کے جھٹکے تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کا شہر سیگناگ میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کے بعد 6.4 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا جبکہ وقفے وقفے سے آفٹر شاکس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی فراہمی پر پابندی اور بمباری کے نتیجے میں خوراک اور بنیادی ضرورت کی دیگر اشیا کا بحران دوبارہ جنم لینے لگا ہے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ ک رابطہ دفتر (اوچا) کے ترجمان جینز لائرکے نے کہا ہے کہ اسرائیل کے جنگی اقدامات ظالمانہ جرائم کی ذیل میں آتے ہیں۔ حملوں میں گنجان آباد علاقوں میں واقعہ ہسپتالوں کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا جانے لگا ہے، مریض بستروں میں مارے جا رہے ہیں، ایمبولینس گاڑیوں پر فائرنگ کی جا رہی ہے اور لوگوں کی مدد کو پہنچنے والوں کو ہلاک کیا جا...
    سابق وزیراعظم نواز شریف کا اپنے آبائی علاقہ کا دورہ، دوستوں، محلہ داروں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے آبائی علاقہ کا اچانک دورہ کیا۔ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے آبائی علاقہ ریلوے روڈ پر پرانے دوستوں محلہ داروں سے بھی ملاقات کی۔میاں نواز شریف سے پارٹی ورکرز نے بھی ملاقات کی، میاں نواز شریف آبائی علاقہ کا دورہ کرکے جاتی امرا واپس پہنچ گئے۔
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ دیا۔خط میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق عمل کو فیڈریشن اور آئین کے آرٹیکل 160 کی رح کے منافی قرار دیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ 2018 میں سابقہ قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا، اس اقدام کے بعد صوبے کی آبادی میں 57 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔علی امین گنڈاپور نے خط کے ذریعے صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ تاحال اس آبادی کےلیے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں مل رہا۔خط میں مزید کہا گیا کہ این ایف سی میں شیئر نہ ملنے سے ان علاقوں میں ترقیاتی عمل اور امن متاثر...
    میانمار، تھائی لینڈ میں زلزلہ، وزارت خارجہ کا کرائسس منیجمنٹ سیل فعال WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزارت خارجہ نے میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کے پیش نظر پاکستانیوں کی مدد کے لیے کرائسس منیجمنٹ سیل فعال کردیا اور رابطے کے ذرائع سے بھی آگاہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں قیامت خیز زلزلہ پر کرائسس مینجمنٹ سیل فعال کر دیا گیا ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اس بے مثال قدرتی آفت میں میانمار اور تھائی لینڈ کے برادر عوام کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میانمار اور تھائی...
    بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ چین نہ صرف ایشیا بلکہ دنیا کے لئے بھی ترقی کا ایک انجن ہے۔ چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں ہونے والی بوآؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2025 کے موقع پر ایک انٹرویو میں خلیل ہاشمی نے کہا کہ عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 30 فیصد چین سے منسلک ہے۔ چین صنعتکاری کے ساتھ اب ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی سبقت لے رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان مزید تعاون کی توقع ظاہر کی۔ خلیل ہاشمی نے کہا کہ یہ پاکستان اور چین دونوں کے لئے فائدہ مند ہے اور ہم چین کی جانب سے ماحول...
    راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرکے تھانہ چکلالہ رکھ دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا گیا ،تھانہ ائیرپورٹ کا نیا نام تھانہ چکلالہ رکھا گیا ہے ،آئی جی پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمالی تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے، جہاں دارالحکومت بنکاک میں میٹرو اور ریل کی سروسز معطل کردی گئیں جبکہ چین کے صوبے یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ میانمار کے وسطی حصے میں جمعے کی دوپہر مقامی وقت کے مطابق 12:50 بجے 7.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد 6.8 شدت کا آفٹرشاک بھی آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا، 50 سے زیادہ لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے اور متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنکاک کے چٹوچک...
    رمضان ایمان کی تازگی اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے،امام کعبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز مکہ مکرمہ (سب نیوز)امام اور خطیب مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کے خطبے میں تقوی اختیار کرنے اور تزکیہ نفس پر زور دیا۔عرب میڈیا کے مطابق امام کعبہ شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے اپنے خطبے میں کہا کہ روزے اللہ کی رحمتیں اور مغفرت بٹورنے کا نادر و نایاب موقع ہے۔شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے کہا کہ ہر مسلمان کو اس ماہ روزے رکھ کر اللہ کی رحمت اور مغفرت طلب کرنا چاہیے۔امام کعبہ نے خیرات اور صدقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستحقین...
    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر و سابق وزیراعظم نے آبائی علاقہ ریلوے روڈ پر پرانے دوستوں محلہ داروں سے بھی ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے آبائی علاقہ کا اچانک دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے آبائی علاقہ ریلوے روڈ پر پرانے دوستوں محلہ داروں سے بھی ملاقات کی۔ میاں نواز شریف سے پارٹی ورکرز نے بھی ملاقات کی، میاں نواز شریف آبائی علاقہ کا دورہ کرکے جاتی امرا واپس پہنچ گئے۔
    ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے قرض کی نئی قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو ہوگیا، پاکستان ای ایف ایف پروگرام کے پہلا جائزہ اجلاس میں کامیاب رہا ہے، کامیاب جائزہ مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ ای ایف ایف اور کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت ہوئی، کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں...
    ٹیلی کام آپریٹرز وزارت آئی ٹی کی جانب سے قسطوں پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کے اقدام پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جعلی خبریں پھیلانے پر 80 ہزار موبائل فون سمز بلاک میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 میں سے 2 موبائل آپریٹرز نے پالیسی کی ایک اہم شق پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جس کے تحت نادہندگان کو رجسٹرڈ تمام سمز کو بلاک کرنا لازمی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف شہریوں کو ان کے ڈیجیٹل حقوق سے محروم کیا جائے گا بلکہ ملک میں ڈیجیٹل شمولیت پر بھی...
    سٹی42 : میانمار، تھائی لینڈ میں زلزلے کےبعد پاکستان  میں ریسکیو ٹیم کو ہائی الرٹ پر رکھ دیا گیا ہے۔پاکستان ریسکیوٹیم کے کماندر  ڈاکٹر رضوان نصیر نے ہنگامی میٹنگ طلب کر لی اور ریسکیو ٹیم کو ہائی الرٹ کردیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان سے ریسکیوئرز کو ضڑورت پڑنے پر میانمار بھیجنے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔ میانمار میں خوفناک زلزلہ سے انفراسٹرکچر کی تباہی ہوئی ہے اور انسانی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں۔  فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر پاکستان سے بھی امدادی کارکنوں کو میانمار بھیجیا جائے گا۔  ریسکیو ٹیم میانمار و تھائی لینڈ فوری روانگی کیلئے تیار ہے، پاکستان کی  ریسکیو...
    ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیئے،ادارہ شماریات نے چینی 163 روپے کلو ہونے کے وفاقی وزیر رانا تنویر کے دعوے کی نفی کردی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت180روپے تک ہے،چینی کی اوسط قیمت 168روپے 80 پیسے فی کلو ہے،کراچی،اسلام آباد،راولپنڈی ،پشاور کےشہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں ، ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں ایک روپے61 پیسے کمی ہوئی،ملک میں چینی کی اوسط قیمت 168 روپے80 پیسے فی کلو پر آگئی،گذشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 170 روپے41پیسے فی کلو تھی، نائب وزیراعظم نے چینی کی ریٹیل قیمت 164 روپے کلومقرر کرنے کا اعلان کیا تھا
    برطانوی پارلیمنٹ نے اداکار فیروز خان کو اسٹار آف پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا۔ ہاؤس آف لارڈز میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں فیروز خان کو اسٹار آف پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا اس موقع پر ان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب بھی شریک تھیں۔ ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام بھارتی نژاد برطانوی لارڈ کلدیپ سنگھ سوتھ اور بارونس آلڈین نے کیا تھا جس میں دیگر برطانوی رکن اسمبلی بھی موجود تھے۔ تقریب میں فیروز خان کے مداحوں سمیت میڈیا اور سوشل میڈیا سے وابستہ معروف یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر فیروز خان نے برطانوی پارلیمنٹ اور تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے باعثِ افتخار ہے۔ فیروز خان نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت، رومیو ویڈز ہیر...
    سربراہ تحریک بیداری کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مقصد اپنے ناجائز اڈوں کو برقرار رکھنا اور غاصب صیہونی ریاست کو پُرامن، مستحکم اور خطے کی ایک معمول کی ریاست کے طور پر تسلیم کروانا ہے۔ خیانت کار اور بے ضمیر عرب حکمرانوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے صیہونیوں سے تعاون کیا ہے، اور یہ واضح ہے کہ غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم انہی کی ایما پر ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعۃ الوداع کے موقع پر تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ کے زیرِاہتمام ملک بھر میں یوم القدس انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں القدس ریلیاں...
    ٹیکساس کی ایوان نمائندگان میں 23 مارچ کو ‘یومِ پاکستان’ تسلیم کرنے کی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )ٹیکساس کی ریاستی ایوانِ نمائندگان نے 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔ یہ تاریخی اقدام ٹیکساس میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے لیے ایک اہم اعزاز ہے، جو ان کی سماجی، مذہبی، لسانی اور اقتصادی خدمات کے اعتراف کے طور پر سامنے آیا ہے۔یہ قرارداد ریاستی رکنِ اسمبلی ڈاکٹر سلیمان لالانی نے پیش کی، جس میں تسلیم کیا گیا کہ پاکستانی ٹیکسانز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، ثقافتی پسِ منظر اور امن و خوشحالی کے اصولوں کے ذریعے ٹیکساس کی ترقی میں نمایاں...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ آج متوقع ہے۔ انجری کے سبب انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوجانے والے 22 سالہ صائم ایوب ری ہیب کے عمل سے گزرنے کے بعد منگل کو لندن سے واپس وطن پہنچے تھے، وہ جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہو ئے تھے، برطانیہ میں معالجین نے مکمل طبی جائزہ لینے کے بعد صائم ایوب کو اپنی پیشہ ورانہ آرا سے آگاہ کر دیا۔صائم ایوب نے پی سی بی کے ذمہ داران کو اپنی فزیکل کنڈیشن اور برطانوی ڈاکٹرز کی رپورٹس فراہم کر دیں، پی سی بی کے متعلقہ شعبہ کے حکام ماہرین کی رائے کی روشنی میں صائم...
    میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے اثرات بنکاک تک دیکھے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا اور جس کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تک تھی۔ زلزلے میں متعدد رہائشی عمارتیں گر گئیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے جب کہ شہر کا انفرا اسٹریکچر بری طرح تباہ ہوگیا۔ میانمار کی فوجی حکومت نے چھ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عالمی برادری اور تنظیموں سے مدد کی درخواست کی ہے۔ زلزلے میں ایک مسجد کا کچھ حصہ بھی منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔  تاحال زلزے کے نقصانات کا اندازہ...
    فوٹو: فائل پنجاب کے ضلع پاکپتن میں 8 سالہ بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 8 سال کے بیٹے نے مبینہ طور پر قینچی کے وار کرکے ماں کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 8 سالہ بچے کو حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
    فیصل آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کے واقعے میں ملوث دوسرا ملزم فیصل بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سے ڈکیتی کے دوران خاتون سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار مرکزی ملزم علی شیر نے ساتھی فیصل کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی تھی۔ فیصل آباد: ڈاکوؤں کی سڑک پر شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتیترجمان پولیس کے مطابق شوہر نے مبینہ وقوعہ کے بارہ گھنٹے بعد پولیس سے رابطہ کیا واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور تیسرے ملزم کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق مرکزی ملزم علی شیر کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء) یہ تحقیق نوزائیدہ بچوں کے دماغی اسکین پر مبنی تھی۔ اس مطالعے کے سرکردہ مصنف اوریو سی ایل کے نیورو سائنس، فزیالوجی اینڈ فارماکولوجی شعبے کے ریسرچ ایسوسی ایٹ کمبرلے وائٹ ہیڈ کے بقول، ''ہم ہچکی کیوں لیتے ہیں، اس کی وجوہات پوری طرح سے واضح نہیں ہیں، لیکن نشوونما ایک وجہ ہو سکتی ہے، کیونکہ جنین اور نوزائیدہ بچے کثرت سے ہچکی لیتے ہیں۔‘‘ ہر بار جب کوئی نوزائیدہ بچہ ہچکی لیتا ہے، تو یہ دماغی سگنلز کی ایک بڑی لہر کو متحرک کرتا ہے جس سے بچے کو یہ سیکھنے میں مدد مل سکتی ہے کہ وہ اپنی سانسوں کو کس طرح منظم کر سکتے ہیں۔ زیادہ تر...
      اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے  وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کے امور، اور وزارت سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان کے مسائل اور حکومتی پالیسیوں پر بھی گفتگو ہوئی۔   Post Views: 1
    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانے پر بمباری کی۔ جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن میں ڈرون طیاروں کے گودام کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بمباری کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن میں کثیرالمنزلہ عمارت کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج نے بمباری سے قبل تین مرتبہ وارننگ اسٹرائیکس بھی کیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی ٹاؤن کے الحدث علاقے کے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کے لیے خبردار کیا تھا۔ جس کے بعد بیشتر رہائشی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے تھے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء) میانمار میں جمعے کے روز کئی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کی شدت سات اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے کے قریب زمین میں دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ سرکاری ٹیلی ویژن ایم آر ٹی وی کے مطابق فوجی حکومت نے دارالحکومت نیپیداو اور منڈالے سمیت دیگر علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد ضمنی زلزلے کا زبردست جھٹکا بھی ریکارڈ کیا گیا۔ میانمار اس وقت داخلی شورش کا شکار ہے اور بہت سے علاقے آسانی سے قابلِ رسائی نہیں۔(جاری ہے)...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء) پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکانٹنٹس آف پاکستان (ICAP)نے سینٹر فار اسلامک فنانس کے قیام کے کیلئے ایک لیٹر آف انٹینٹ(LOI)پر دستخط کیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد، تعلیم، ٹریننگ اور سرٹیفکیشن پروگرامز کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیت کو بڑھا کر اسلامک بینکنگ اور فنانس انڈسٹری کو مضبوط بناناہے۔ اسلامک بینکنگ اور فنانس میں مہارت کی بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے آئی کیپ نے میزان بینک کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ آڈیٹرز، اکانٹنٹ، ریگولیٹرز اور اسلامک فنانس شعبے میں داخلہ کے خواہشمند افراد کیلئے ایک وقف پلیٹ فارم قائم کیا جاسکے۔ اس اقدام کے ذریعے خاص طورپر آڈیٹرز کو...
    شیر افضل مروت نے کہا پی ٹی آئی آج کل بیماری کا شکار ہے، جب سے عمران خان اندر گئے ہیں تب سے یہ بیماری لگی ہے، یہ بیماری باہر سے نہیں آئی بلکہ خان صاحب کے گھر سے آئی ہے، گھر کے اندر کی سیاست اور موروثی سیاست پر عمل پیرا ہوکر گدی پر قبضے کی کوششوں نے حقیقی معانوں میں پی ٹی آئی کا یہ حشر کیا ہے۔ شیر افضل مروت نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے، انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہے جب سے خان صاحب جیل گئے ہیں کون فیصلے کررہا ہے، پارٹی کے ہر لیڈر کو پتہ ہے کیا ہوا رہا ہے مگر وہ یا تو جھوٹ...
    ہیوسٹن:امریکی ریاست ٹیکساس کے ایوان نمائندگان نے 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کی۔ قرارداد میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی شراکت کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ ریاستی نمائندے ڈاکٹر سلیمان لالانی کی طرف سے پیش کردہ قرارداد میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ٹیکساس کی پاکستانی کمیونٹی نے اپنے پیشہ ورانہ کام، ثقافتی پس منظر اور امن و خوشحالی کی اقدار کے ذریعے ریاست کی کامیابی کو تقویت دی  ۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں نیو یارک کی ریاستی اسمبلی کی جانب سے بھی سفیر پاکستان کی موجودگی میں یوم پاکستان اور پاکستان بزنس ڈے کے حوالے سے دو قراردادیں...
    بانی پی ٹی آئی عمران خٓان : فوٹو فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل ملک کا کہنا ہے کہ عدالت نے آج بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کی ہیں، جیل حکام نے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دے دیا۔ بانی پی ٹی آئی کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کروانے کا کیس، جیل حکام سے رپورٹ طلب بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ...
    عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کی حفاظت کے لیے درمیانی عمر میں انسان کو کیا کھانا چاہیے، اس حوالے سے ہارورڈ کی تجویز کردہ خوراک کے پیٹرن فاتح قرار پایا ہے۔ نیچر میڈیسن جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 5 ہزار سے زیادہ مرد اور خواتین کی 8 خوراکوں پر مشتمل 30 سالہ مطالعہ میں ایک غذا واضح طور پر فاتح قرار پائی۔ یہ بھی پڑھیں:کون سی غذائیں پرسکون نیند لاسکتی ہیں؟ محققین کے مطابق جن لوگوں نے درمیانی عمر میں صحت مند کھانے کھائے، ان کی 70 کی دہائی میں اچھی صحت کے امکانات سب سے زیادہ تھے۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ سب سے زیادہ الٹرنیٹ ہیلتھی ایٹنگ انڈیکس (اے ایچ ای آئی) سکور رکھنے...
    اسلام آباد: حکومت نے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف حکومت نے واضح اور دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ روایتی اور...
    ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے موقع پر امام اور خطیب مسجدالحرام شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے خطبہ دیا۔ امام حرم نے تقویٰ اختیار کرنے، اللّٰہ کی عبادت اور اس کی خوشنودی کے لیے عمل کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے رمضان المبارک میں روزے کا حکم دیا تاکہ یہ رحمت و مغفرت کے نزول کا سبب بنے۔  انھوں نے کہا کہ ماہ رمضان ایمان کی تازگی اور تقویت سمیت استقامت اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے۔ امام کعبہ نے کہا کہ رمضان میں زکوٰۃ اور صدقات کی ادائیگی روزے دار کے لیے پاکیزگی کا ذریعہ ہے، زکوٰۃ و صدقہ غریبوں کےلیے خوراک کی فراہمی، اللّٰہ کی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ: فوٹو فائل اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع پیدا ہوگیا۔ جسٹس بابر ستار نے کیس سننے سے معذرت کی، قائم مقام چیف جسٹس نے جسٹس بابر ستار کے بینچ کو ہی کیس سننے کا ایڈمنسٹریٹو آرڈر جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے جوڈیشل آرڈر جاری کردیا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس واپس اِس عدالت کو بھیجنا چیف جسٹس آفس یا رجسٹرار کے اسٹاف کی غیر دانستہ غلطی ہوگی۔
    اسلام آباد:دہشتگردوں کو شکست دینے کے لئے ان کے منظم پروپیگنڈاکا ان سے زیادہ منظم ہو کر دندان شکن جواب دینے کے لئے مربوط پالیسی اور حکمت عملی پر مبنی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ ان فیصلوں پر عمل درآمد فوراً کیا جائے گا۔  گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں، سینئیر عسکری  اور سول  آفیسرز، چاروں صوبوں،  آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔ اس غیر معمولی اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہ کی جائے بلکہ پرایکٹو طرز فکر اپنا...
    انسانی جسم کو سوڈیم کی صرف تھوڑی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمیں روزانہ تقریباً 1500 ملی گرام سوڈیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت زیادہ نمک کھانا فالج، دل کی بیماری، اور ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن سکتا ہے۔ لیکن آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ آپ بہت زیادہ نمک کھا رہے ہیں؟ ماہرین کے مطابق، یہاں کچھ علامات ہیں جو اس بات کی نشاندہی کر سکتی ہیں کہ آپ کی خوراک میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہو رہی ہے۔ پیٹ میں سوجن ہے اگر آپ کا پیٹ سوجن یا تنگ محسوس ہوتا ہے، تو یہ زیادہ نمک کھانے کا ایک عام اثر ہو سکتا ہے۔ زیادہ نمک آپ کے جسم کو پانی کو برقرار رکھنے کی ترغیب...
    امریکی وزیر دفاع کے بازو پر بنے’کافر’ کے ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑا کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس ) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے دائیں بازو پر موجود ایک ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑا کر دیا جس پر عربی زبان میں افر لکھا ہوا ہے۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے گزشتہ دنوں ریاست ہوائی میں واقع جوائنٹ بیس پرل ہاربر-ہکم کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے ایکس اکاونٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے دائیں بازو پر موجود ایک ٹیٹو دیکھا گیا جس پر عربی زبان میں افر لکھا تھا۔ پیٹ ہیگستھ کے اس ٹیٹو کی تصویر نے ایک نئی بحث اور تنازعے کو جنم دیا...
    افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کودہشتگردی کا شکار بنا دیا، طارق فاطمی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیرمحفوظ بنا رہے ہیں۔وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے واشنگٹن میں امریکا کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کودہشت گردی کا شکار بنا دیا ہے۔ علاقائی امن کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے معاون خصوصی نے پڑوسی ممالک کے ساتھ درپیش چیلنجز کو بھی...
    حکومت کا مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی میں کمی کا دعوی، 10اشیا مہنگی ہو گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی کا دعوی کیا ہے جب کہ اسی دورانیے میں 10 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار 0 اعشاریہ15فی صد کم ہوئی ہے جب کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 1اعشاریہ26فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا گیا...
    پاکستان نے میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی ممالک میں تباہ کن زلزلے کی خبر پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہم میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی ممالک میں تباہ کن زلزلے کی دل دہلا دینے والی خبر سے بہت افسردہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک جھٹکے محسوس کیے گئے انہوں نے کہاکہ ہمارے خیالات اس سانحے سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ ہیں، ہم تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ہم ان بہادر افراد، ایمرجنسی ورکرز کو جو بچاؤ و امدادی کارروائیوں کے لیے زمین پر تندہی...
    اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسی دورانیے میں 10 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں۔   وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار 0.15 فی صد کم ہوئی ہےجب کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 1.26فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 10 اشیائے  ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جب...
    ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین کی گرفتاری کیخلاف اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی نے لانگ مارچ کا آغاز کیا ہے۔ جو وڈھ سے کوئٹہ تک ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل کی قیادت میں بی این پی نے ماہ رنگ بلوچ اور دیگر خواتین کی گرفتاری کے خلاف وڈھ سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔ اختر مینگل کی قیادت میں نکلنے والی ریلی بلوچستان کے ضلع خضدار تک پہنچ گئی ہے۔ اس موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد اختر مینگل کے ہمراہ ہے۔
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق جلد ہی وزیرِ اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے۔چین کے باؤ فورم کے دوران غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک، بڑے فیصلےوزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر کرنے کے معاملے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے جاری ایڈمنسٹریٹو آرڈر کے مطابق ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے جو کیس سننے سے معذرت کی تھی، وہی کیس اسی بینچ کو سننے کا ایڈمنسٹریٹو آرڈر جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں ججز کا خط بے نتیجہ نکلا، مختلف صوبوں سے 3 ججز کا اسلام آبادہائیکورٹ تبادلہ قائم مقام چیف جسٹس کے اس آرڈر پر جسٹس بابر ستار نے جسٹس سرفراز ڈوگر کے اختیارات پر سوال اٹھا دیا ہے، اور جوڈیشل آرڈر جاری کرتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار کو ہدایت کی ہے کہ کیس دوبارہ نئے بینچ کے سامنے مقرر...
    پشاور: جے یو آئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں اس عمل سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہوگا۔ اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کررہے ہیں، گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہوگا، علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے۔ ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع...
    ملتان: ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا جدید سائنس لیبز کے قیام میں اہم قدم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز ملتان: بانی ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن جہانگیر خان ترین کی خصوصی ہدایت پر ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جڑانوالہ، فیصل آباد میں جدید سائنس لیب کا افتتاح کر دیا گیا ۔ سائنس لیب کا افتتاح سی ای او ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن اکبر خان نے کیا۔اس موقع پر اکبر خان نے بتایا کہ ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے لودھرا ں کے 8 ڈگری کالجز میں کمپیوٹر لیبز کا قیام، 8 سکولز میں کمپیوٹر لیبز اپ گریڈ کی گئیں اور 60 سے زائد سکولز میں سائنس لیبز اپ گریڈ کی گئی ہیں. اس کے علاوہ سرگودھا...
    یوم القدس ریلی میں شرکت کے دوران میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ سنگین صورتحال میں بھی ہماری غیور، باوفاء اور ولایت کا دم بھرنے والی عوام فلسطین کاز پر پہلی صفوں میں موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ "محمد اسلامی" نے کہا کہ اس سال یوم القدس ایسی صورت حال میں منعقد ہو رہا ہے جب صیہونی جرائم اپنی انتہاء کو پہنچ چکے ہیں۔ دنیا ان جرائم پر جاگ اٹھی ہے۔ اس سال یوم القدس کا رنگ اور خوشبو مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان چند دہائیوں میں امام خمینی رہ اور رہبر معظم انقلاب کی رہنمائی میں ایرانی عوام نے منافقت و فریب کا پردہ...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نام نہاد”ہانگ کانگ کے مسائل کی ششماہی رپورٹ” کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو داغدار کرنے والی اس رپورٹ کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ افراتفری سے ترتیب اور پھر ترتیب سے خوشحالی کی طرف بڑھ چکا ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں سلامتی، جمہوریت اور لوگوں کی آزادی اور حقوق کا زیادہ مؤثر طریقے سے تحفظ کیا گیا ہے، اور اس کی ترقی کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء) ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا پر وزیر خارجہ عباس عراقچی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے خط کے '' سرکاری جواب میں‘‘ موجودہ صورتحال کے بارے میں ایران کی پوزیشن کی مکمل طور پر وضاحت پیش کی گئی ہے۔ عراقچی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران کی طرف سے جوابی خط عمان کو بھیجا گیا ہے جس نے ماضی میں امریکہ اور ایران کے سفارتی تعلقات کی عدم موجودگی میں ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے تاہم جواب کے متن اور اس کی نوعیت کی تفصیلات نہیں بتائیں نہ ہی یہ واضح کیا کہ یہ خط کب بھیجا...
    بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات کی۔جمعہ کے روزصدر شی نے نشاندہی کی کہ چین اور بنگلہ دیش کے عوام کے درمیان روایتی دوستی ہے اور قدیم شاہراہ ریشم نے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لایا ہے۔ رواں سال چین اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ اور چین-بنگلہ دیش ثقافتی تبادلے کا سال ہے۔ چین بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لئے چین-بنگلہ دیش تعاون کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور بنگلہ دیش...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں بین الاقوامی کاروباری اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔جمعہ کے روزشی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین میں غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری نے چین کی اقتصادی ترقی اور روزگار کو فروغ دیا ہے، چین کی تکنیکی اور انتظامی ترقی کو آگے بڑھایا ہے، اور چین کی اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دیا ہے۔ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری ادارے چینی طرز کی جدیدکاری، چین کی اصلاحات، کھلے پن، جدت طرازی اور تخلیق، اور دنیا کے ساتھ چین کے رابطے اور اقتصادی گلوبلائزیشن میں انضمام میں...
    وزیراعظم کی زیر صدارت سول و عسکری قیادت کی بڑی بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کودنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی.وایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم ہاؤس میں گزشتہ روزاہم اجلاس میں عسکری و سول قیادت شریک ہوئی، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے بھی شریک تھے۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کےتحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیاگیا جبکہ قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشتگردوں اورشرپسندوں کےسد باب کیلئے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ قومی بیانیے اور ملک کی سلامتی کےخلاف...
    جمعیت علما اسلام نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں، عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے، پی ٹی آئی وضاحت کرے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاکہ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کررہا ہے، گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان اس عمر میں لالچ چھوڑ دیں، علی امین گنڈاپور انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کر...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔ قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے جاری ایڈمنسٹریٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار نے کیس سننے سے معذرت کر لی ہے، چیف جسٹس نے جسٹس بابر ستار کے بینچ کو ہی کیس سننےکا ایڈمنسٹریٹو آرڈر جاری کر دیا۔ جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے جوڈیشل آرڈر جاری کر دیا اور جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی رجسٹرار کو کیس دوبارہ نئے بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 14 مارچ کو اس عدالت نےکیس کسی دوسرے...
    کامیڈین حسن عباس کو یوم پاکستان کے موقع پر نیویارک میں اعتراف فن ایوارڈ دیا گیا۔ برصغیر پاک و ہند میں حسن عباس کا نام اسٹینڈ اپ کامیڈی میں سرفہرست ہے۔ وہ گزشتہ 40 سال سے فن موسیقی، کامیڈی، اسٹیج، ٹی وی، فلم اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ کامیڈین نے اپنے فنی سفر کے دوران موسیقی کے نامور اساتذہ کرام استاد نصرت فتح علی خان اور استاد غلام عباس کی باقاعدہ شاگردی کی اور برصغیر کے نامور غزل گو استاد غلام علی، استاد مہر علی اور استاد شیر علی قوال، نامور کامیڈین مرحوم امان اللہ خان اور سہیل احمد کی صحبت میں طویل وقت گزارا۔ اپنے ان اساتذہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حسن عباس نے فن موسیقی...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی نے استعفا دے دیا۔ پی سی بی کے مطابق سمیع برنی نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو دسمبر 2024 میں آگاہ کر دیا تھا، پی سی بی میں سمیع الحسن کی مدتِ ملازمت کا اختتام آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بعد ہوا۔ سمیع الحسن 13 سال تک آئی سی سی کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز رہے جس کے بعد 2019 میں بورڈ کو دوبارہ جوائن کیا تھا۔ وہ اس سے پہلے توقیر ضیاء کے دور میں 2002 سے 2004 تک جنرل مینجر میڈیا رہے۔ سمیع الحسن کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے ساتھ وابستگی میرے لیے اعزاز...
    میانمار کے وسطی حصے میں جمعے کو دوپہر مقامی وقت کے مطابق 12:50 بجے 7.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد 6.8 شدت کا آفٹرشاک بھی آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ 50 سے زیادہ لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے اور متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمالی تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے، جہاں دارالحکومت بنکاک میں میٹرو اور ریل کی سروسز معطل کردی گئیں، جبکہ چین کے صوبے یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیٹونگتھرن شنواترا صورت...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے شارع فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔    گرفتار ملزم انیق کو  جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں  مدعی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سڑکوں پر ریس لگا رہے تھے۔  وکیل صفائی نے کہا کہ اگر ریس لگا رہے تھے تو دوسری گاڑیاں کہاں ہیں؟۔ دوران سماعت وکلا کی آپس میں تلخی پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔  تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم  کی کار کی ٹکر سے 2 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔  عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی عمر کیا ہے، جس پر  ملزم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء) چین کی سرکاری میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے جمعہ کو بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو خط میں کیا لکھا ہے؟ گزشتہ اگست میں اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد جنوبی ایشیائی ملک کے عبوری رہنما کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یونس کا یہ پہلا دو طرفہ سرکاری دورہ ہے۔ اپنی حکومت کے خلاف طلبہ کی قیادت میں عوامی بغاوت کے نتیجے میں شیخ حسینہ کو عہدہ چھوڑنا پڑا تھا اور پڑوسی ملک بھارت فرار ہو گئیں۔ کیا بنگلہ...
    بھارت(نیوز ڈیسک)چند دن قبل بھارت کی مقبول گلوکارہ نیہا ککڑ کی جانب سے آسٹریلیا میں ہونے والے میوزک کنسرٹ کے دوران پھوٹ پھوٹ کر رونے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔اس وقت بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر رپورٹس تھیں کہ نیہا ککڑ کنسرٹ میں تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی تھیں، جس وجہ سے شائقین نے ان پر غصہ کیا اور وہ مداحوں کا غصہ دیکھ کر رو پڑی تھیں۔ لیکن اب گلوکارہ نے بتایا ہے کہ ان کے تاخیر سے آنے اور رونے کی وجہ کیا تھی؟ نیہا ککڑ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان پر تین گھنٹے تاخیر سے آنے کا الزام لگا کر ان کے خلاف غلط باتیں کی گئیں لیکن لوگوں کو سچ کا...
    بالی ووڈ کے سُپراسٹار اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے ہریتک روشن اداکاری کے بعد ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔ اس خبر کا اعلان راکیش روشن نے انسٹاگرام پر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا 25 سالہ اداکاری کے کیرئیر کے بعد اب پہلی مرتبہ فلم کی ہدایتکاری کیلئے تیار ہے۔ راکیش روشن نے بتایا کہ مشہور سپر ہیرو ایکشن فرنچائز کرش کی چوتھی سیریز کو ہریتک خود ڈائریکٹ کریں گے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Rakesh Roshan (@rakesh_roshan9) انسٹاگرام پوسٹ میں راکیش روشن نے ہریتک کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’25 سال...
    میانمار (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 مارچ 2025) میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے نے تباہی پھیلا دی جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ اور چین تک محسوس کئے گئے۔ میانمار کے وسطی حصے میں مقامی وقت کے مطابق 12:50 بجے 7.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد 6.8 شدت کا آفٹرشاک بھی آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ بین الاقوامی میڈیا ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمالی تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے، جہاں دارالحکومت بنکاک میں عمارتیں گر...
    میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے جھٹکے بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث میانمار کے دارالحکومت نیپیڈو میں سڑکیں آمدورفت کے لیے بند ہوگئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 30 سے زائد افراد ہلاک، متعدد عمارتیں منہدم زلزلے کا مرکز میانمار کے شہر مڈلے سے قریباً 17.2 کلومیٹر تھا، جس کی آبادی لگ بھگ 12 لاکھ ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 محسوس کی گئی، جس کا مرکز میانمار میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بھارت، بنگلہ دیش، چین اور تھائی لینڈ میں بھی محسوس کیے گئے۔...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت عسکری و صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں ملک دشمن مہم کا روایتی اور ڈیجیٹل طریقے سے منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مو¿قف پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاوس میں اجلاس ہوا جس میں عسکری اور سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جائے، روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک...