اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر کرنے کے معاملے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے جاری ایڈمنسٹریٹو آرڈر کے مطابق ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے جو کیس سننے سے معذرت کی تھی، وہی کیس اسی بینچ کو سننے کا ایڈمنسٹریٹو آرڈر جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں ججز کا خط بے نتیجہ نکلا، مختلف صوبوں سے 3 ججز کا اسلام آبادہائیکورٹ تبادلہ

قائم مقام چیف جسٹس کے اس آرڈر پر جسٹس بابر ستار نے جسٹس سرفراز ڈوگر کے اختیارات پر سوال اٹھا دیا ہے، اور جوڈیشل آرڈر جاری کرتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار کو ہدایت کی ہے کہ کیس دوبارہ نئے بینچ کے سامنے مقرر کیا جائے۔

تحریری حکمنامے کے مطابق 14 مارچ کو اس عدالت نے کیس واپس بھیجتے ہوئے کسی دوسرے بینچ کے سامنے مقرر کرنے کو کہا، تاہم ناقابل فہم طور پر غالباً غلطی سے کیس کی فائل دوبارہ اسی عدالت کو بھیج دی گئی ہے۔

جسٹس بابر ستار نے حکمنامے میں کہاکہ جو کیس سننے سے معذرت کی گئی وہ اسی عدالت کو واپس بھیجنا چیف جسٹس آفس یا رجسٹرار کے اسٹاف کی غیردانستہ غلطی ہوگی، چیف جسٹس کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ کہیں یہ کیس اسی عدالت نے سننا ہے یا نہیں۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جب کوئی جج کیس سننے سے معذرت کرلے تو پھر چیف جسٹس آفس یا رجسٹرار آفس کے پاس کوئی گنجائش نہیں رہتی کہ وہ مداخلت کریں۔

یہ بھی پڑھیں ہائیکورٹ ججز کا خط: پی ٹی آئی کا لارجر بینچ کی تشکیل پر اعتراض، فل کورٹ کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جب کوئی جج کیس سننے سے معذرت کرلے تو پھر اس کیس کو چیف جسٹس کے پاس بھیجنے کی پریکسٹس رولز کے مطابق نہیں، کیس کو کسی دوسرے بینچ کے پاس بھیجنے کے لیے یہ معاملہ ڈپٹی رجسٹرار کے پاس جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام آباد ہائیکورٹ تنازع جسٹس بابر ستار جسٹس سرفراز ڈوگر ڈپٹی رجسٹرار کیس ٹرانسفر وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ جسٹس بابر ستار جسٹس سرفراز ڈوگر ڈپٹی رجسٹرار کیس ٹرانسفر وی نیوز قائم مقام چیف جسٹس کیس سننے سے معذرت جسٹس بابر ستار اسلام ا کے پاس

پڑھیں:

قائم مقام چیئرمین سینیٹ کی کوئٹہ میں مختلف سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد/کوئٹہ:قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمدکے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے کوئیٹہ میں ان کے مرکزی مدرسہ میں گئے۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی عظیم علمی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی رحلت ملت اسلامیہ اور بالخصوص بلوچستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ قائمقام چیئرمین سینٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت فردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

سیدال خان نے سیاسی، سماجی اور قبائلی رہنما وطن گران اچکزئی کے فرزند کی شہادت پر ان کی رہائش گاہ پشتون آبادپہنچ کر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید کی بہادری اور قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر قائم مقام چیئرمین سینٹ نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سوگوار خاندان کے صبر کو سلام پیش کیا۔

سیدال خان نے معروف وکیل ارشد گجر ایڈووکیٹ کے داماد اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے ان کی رہائش گاہ کوئٹہ کینٹ بھی گئے ۔ انہوں نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔ سیدال خان نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ضلع کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا
  • قائم مقام چیئرمین سینیٹ کی کوئٹہ میں مختلف سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات کے انتقال پر تعزیت
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، قائم مقام چیف جسٹس اور ججز کے درمیان اختیارات کی لڑائی شدید ہو گئی
  • جسٹس بابر کی کیس سننے سے معذرت، چیف جسٹس نے دوبارہ ان کی عدالت میں لگا دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع پیدا ہوگیا
  • معذرت کے باوجود کیس دوبارہ لگنے پر جسٹس بابر کے قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات پر سوالات
  • امریکی وزیر دفاع کے بازو پر بنے’کافر’ کے ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑا کردیا
  • چیف جسٹس کے پاس یہ اختیار نہیں کہ کونسا بنچ کیس سنے گا، جسٹس بابرستار کی سروس کیس کی سماعت سے معذرت 
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا