اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع پیدا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ: فوٹو فائل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع پیدا ہوگیا۔
جسٹس بابر ستار نے کیس سننے سے معذرت کی، قائم مقام چیف جسٹس نے جسٹس بابر ستار کے بینچ کو ہی کیس سننے کا ایڈمنسٹریٹو آرڈر جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے جوڈیشل آرڈر جاری کردیا۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس واپس اِس عدالت کو بھیجنا چیف جسٹس آفس یا رجسٹرار کے اسٹاف کی غیر دانستہ غلطی ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قائم مقام چیف جسٹس
پڑھیں:
ضلع کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا
پشاور:خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا۔
جرگہ ممبر حاجی کمال نے کہاکہ فریقین کے درمیان امن معاہدے کے موقع پر ڈپٹی کمشنرکرم اشفاق احمد اور دیگر حکام موجود تھے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد کا کہنا تھاکہ فریقین میں امن معاہدہ ہونے سے عید کی خوشیاں دوبالاہوگئیں۔
ایک اور رکن حاجی اصغر کے مطابق سڑک کھولنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔