رمضان المبارک کے روزے رحمت و مغفرت کا سبب ہیں، جمعتہ الوداع کے موقع پر امام کعبہ کا خطبہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے موقع پر امام اور خطیب مسجدالحرام شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے خطبہ دیا۔ امام حرم نے تقویٰ اختیار کرنے، اللّٰہ کی عبادت اور اس کی خوشنودی کے لیے عمل کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے رمضان المبارک میں روزے کا حکم دیا تاکہ یہ رحمت و مغفرت کے نزول کا سبب بنے۔
انھوں نے کہا کہ ماہ رمضان ایمان کی تازگی اور تقویت سمیت استقامت اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے۔ امام کعبہ نے کہا کہ رمضان میں زکوٰۃ اور صدقات کی ادائیگی روزے دار کے لیے پاکیزگی کا ذریعہ ہے، زکوٰۃ و صدقہ غریبوں کےلیے خوراک کی فراہمی، اللّٰہ کی خوشنودی اور قربت کا عظیم ذریعہ ہے۔ امام کعبہ نے کہا کہ ماہ رمضان کے آخری ایام میں عبادات میں مشغول ہونا دعاؤں کی قبولیت کی سیڑھی ہے۔ انہوں نے کہا فطرہ ہر صاحب حیثیت مسلمان پر فرض ہے جو عیدالفطر کی نماز سے ایک یا دو دن قبل ادا کی جاسکتی ہے۔
کرپٹو ایئر ڈراپس کیا ہوتے ہیں؟ کیسے کام کرتے ہیں؟ وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مہوش حیات نےرمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی
مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے رمضان المبارک کی مقدس راتوں میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی دل چھو لینے والی ویڈیو شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنی بہن افشاں حیات کے ہمراہ کیے گئے اس روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
یہ ممکنہ طور پر مہوش حیات کا اس سال کا دوسرا عمرہ ہے، کیونکہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھی ان کی مکہ مکرمہ میں عبادت کرتی ہوئی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی۔ وائرل ہونے والی تازہ ویڈیو میں دونوں بہنوں کو عمرے کے آخری لمحات میں برکتیں سمیٹتے اور خوشیوں سے سرشار دیکھا جا سکتا ہے۔
مہوش حیات نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’’الحمدللہ! اللہ کے بے شمار فضل و کرم کا شکر ہے کہ مجھے اپنی بہن افشاں حیات کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ یہ سفر ہماری اللہ سے قربت کو مزید گہرا کرنے والا ثابت ہوا، جو سکون، غور و فکر اور شکر گزاری سے بھرا ہوا تھا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رحمت کے مزید قریب کر دے۔ آمین!‘‘
مہوش کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد موصول ہو رہی ہیں۔ مداحوں نے ان کے اس روحانی سفر کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:مولانا فضل الرحمان کو عید نماز گھر میں پڑھنے کا مشورہ