برطانوی پارلیمنٹ نے اداکار فیروز خان کو اسٹار آف پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا۔

ہاؤس آف لارڈز میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں فیروز خان کو اسٹار آف پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا اس موقع پر ان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب بھی شریک تھیں۔

ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام بھارتی نژاد برطانوی لارڈ کلدیپ سنگھ سوتھ اور بارونس آلڈین نے کیا تھا جس میں دیگر برطانوی رکن اسمبلی بھی موجود تھے۔

تقریب میں فیروز خان کے مداحوں سمیت میڈیا اور سوشل میڈیا سے وابستہ معروف یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر فیروز خان نے برطانوی پارلیمنٹ اور تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے باعثِ افتخار ہے۔

فیروز خان نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت، رومیو ویڈز ہیر اور حبس جیسے ہٹ ڈراموں میں شاندار اداکاری کی اور مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا۔

یاد رہے کہ رواں برس ہی یہ ایوارڈ بشریٰ انصاری اور ہانیہ عامر کو بھی مل چکا ہے جب کہ گزشتہ برس ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو بھی دیا گیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیروز خان

پڑھیں:

بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کے لیے اہم خبر

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ پاکستانی ائیرلائنز کی برطانیہ میں بحالی کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور یوکے سی اے اے نے حالیہ دورہ پاکستان میں سی اے اے اور ائیرلائنز کا سیفٹی آڈٹ کیا تھا، سول ایوی ایشن کو برطانوی حکام کے فیصلے اور جواب کا انتظار ہے۔

سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے تاحال سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا، اسی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان سی اے اے اور ائیرلائنز کے برطانیہ کے آپریشن سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے جیسے ہی برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ائیرلائنز سے متعلق آگاہ کرے گی میڈیا کو بتایا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سی اے اے پاکستانی ائیر لائنز کا فروغ اور ترقی کا خواہاں ہے، پاکستان سول ایوی ایشن پاکستانی ائیرلائنز کی برطانیہ میں جلد بحالی کے لیے پرامید ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ہاؤس لندن میں چاند رات کا خصوصی اہتمام
  • اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی مسلمانوں کو عید الفطر پر مبارکباد
  • اولمپیئن وسیم فیروز کی والدہ  کو سپرد خاک کردیا گیا
  • مودی حکومت بینکوں کے ذریعے عوام کو لوٹ رہی ہے، کانگریس
  • فجی اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ، اسپیکر فجی پارلیمنٹ
  • چھ نسلوں سے جاری مزاحمت (قسط نہم)
  • سپریم کورٹ آف انڈیا نے ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف درج ایف آئی آر منسوخ کردی
  • بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کے لیے اہم خبر
  • فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ سلطان نے ڈیلی وی لاگنگ کیوں چھوڑ دی؟