جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بےنقاب کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد: حکومت نے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف حکومت نے واضح اور دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔دوران اجلاس نشینل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا، قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشتگردوں اور شرپسندوں کے سدباب کیلئے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی اور کہا گیا کہ قومی بیانیے اور ملک کی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کے مواد کا سد باب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی اور ہم آہنگی کیلئے تمام صوبوں کا تعاون اور آپسی روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، تاہم چاروں صوبے نے اس حوالے سے تعاون پر اتفاق کیا اور کہا کہ قومی بیانیے کو نوجوانوں تک پہنچانے کیلئے فلم اور ڈراموں میں ایسے قومی موضوعات اپنائے جائیں گے جس سے شر پسندوں کے بیانیے کا مؤثر مقابلہ ہوگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی بیانیے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا پر بھی مواد نشر کیا جائے، دہشتگردی کے منفی معاشرتی اثرات کو اجاگر کیا جائے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا سد باب کیا جائے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں ڈیپ فیک اور دیگر ذرائع سے بنائی گئی جھوٹی معلومات اور مواد کا مستند معلومات سے بھرپور جواب دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ قومی نصاب میں دہشتگردی کے حوالے سے آگاہی شامل کی جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دہشتگردی کے قومی بیانیے اجلاس میں کا فیصلہ کیا جائے کیا گیا کہ قومی اور کہا
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی میں 17 روز بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ
کوئٹہ:جعفر ایکسپریس کو سخت سکیورٹی میں 17 روز کے بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردی کا شکار بننے والی جعفر ایکسپریس 17 روز بعد 430 مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔ ن لیگی رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے جعفر ایکسپریس کو روانہ کیا۔
اس موقع پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریک پر سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے بولان میل روزانہ کی بنیاد پر بحال کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں حالات جلد ٹھیک ہوں گے۔