UrduPoint:
2025-03-31@12:13:27 GMT

حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ، پٹرول 1 روپیہ سستا کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ، پٹرول 1 روپیہ سستا کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ2025ء) حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ، پٹرول 1 روپیہ سستا کر دیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، پٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے اختتام سے 3 روز قبل ہی پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کے باوجود حکومت نے 15 اپریل تک کیلئے صرف پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف 1 روپے کمی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

1 روپے کمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 254.

63 مقرر کر دی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 258.64 پر برقرار رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ یکم اپریل سے پٹرول 2 روپے فی لیٹر کم ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ 16 مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک کی بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، تاہم حکومت نے پٹرولیم لیوی میں اضافہ کر کے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے ریلیف سے محروم کر دیا۔ حکومت کی جانب سے پٹرول پر عائد فی لیٹر پٹرولیم لیوی 10 روپے اضافے سے 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
                                                                                           

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پٹرول کی کی قیمت فی لیٹر

پڑھیں:

چینی سستی ہو جانے کا دعوٰی کرنے والی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چینی مزید مہنگی کر دی

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 مارچ 2025ء) چینی سستی ہو جانے کا دعوٰی کرنے والی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چینی مزید مہنگی کر دی، حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں چینی کی قیمت کم ہو جانے کا دعوٰی کیا جا رہا ہے ، تو عین اسی وقت یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں عید سے قبل بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 158روپے فی کلو ہو گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے تک یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 150روپے فی کلو تھی۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق اوپن مارکیٹ کی اوسط قیمت کے مقابلے میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 10 روپے 68 پیسے سستی ہے۔

دوسری جانب اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت چینی کی صورتِ حال پر اجلاس ہوا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے کمیٹیوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ نائب وزیرِ اعظم کی جانب سے شوگر ملز مالکان کو معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، معاہدے کے تحت ملک میں چینی کی قمیت 164 روپے فی کلو یا اس سے کم ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم نے چینی کی سپلائی اور قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزارتِ صنعت و پیداوار نے مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کے لیے واضح اور شفاف ہدایات جاری کی تھیں جن کے مطابق چینی کی پرچون قیمت 164 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے جبکہ مل سے باہر قیمت 159 روپے فی کلو گرام یا اس سے کم رکھی گئی ہے۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹوں کے مطابق سندھ میں چینی کی اوسط پرچون قیمت 168 روپے فی کلوگرام ہے جبکہ پنجاب میں یہ 164 روپے فی کلو گرام یا اس سے کم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کی طرف سے عوام کوعیدکا تحفہ
  • پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے ، تاجروں کا ردعمل
  • پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے، تاجروں کا ردعمل
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا
  • پٹرول ایک روپے لٹر سستا: ڈیزل کی قیمت برقرار
  • حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • پیٹرول کی قیمت میں فقط ایک روپے کی کمی، ڈیزل کے نرخ برقرار
  • حکومت کا پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • چینی سستی ہو جانے کا دعوٰی کرنے والی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چینی مزید مہنگی کر دی