اختر مینگل کیجانب سے وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین کی گرفتاری کیخلاف اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی نے لانگ مارچ کا آغاز کیا ہے۔ جو وڈھ سے کوئٹہ تک ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل کی قیادت میں بی این پی نے ماہ رنگ بلوچ اور دیگر خواتین کی گرفتاری کے خلاف وڈھ سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔ اختر مینگل کی قیادت میں نکلنے والی ریلی بلوچستان کے ضلع خضدار تک پہنچ گئی ہے۔ اس موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد اختر مینگل کے ہمراہ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اختر مینگل مینگل کی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان اختر مینگل کے لانگ مارچ پر حملہ کرنے والے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں، بلاول
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اختر مینگل کے لانگ مارچ پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کے لانگ مارچ پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی سربراہ اختر مینگل پر خودکش حملہ تشویش ناک ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز بگٹی، سردار اختر مینگل پر خودکش حملے کے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ سے 30 کلومیٹر دور واقعے علاقے لک پاس کے مقام پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے دھرنے کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں اختر مینگل اور دیگر رہنما محفوظ رہے تھے۔
دھماکا بی این پی کے جاری دھرنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا میں بی این پی قیادت اور کارکنا ن محفوظ رہے۔