2025-03-20@12:06:28 GMT
تلاش کی گنتی: 393

«مسافر وین»:

(نئی خبر)
    ABU DHABHI: متحدہ عرب امارات نے 16456 افراد کو مملکت میں رہائش کے لیے گولڈن ویزے جاری کر دیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گولڈن ویزے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو دیے گئے ہیں جو 10 سال تک متحدہ عرب امارات میں قیام کا رہائشی اجازت نامہ ہے۔ گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں 10710 ہائی اسکول کے طلباء بھی شامل ہیں جنہوں نے امتحانات میں 95 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں۔ یونیورسٹی کے گریجویٹس کو بھی گولڈن ویزہ دیا گیا ہے جن کی تعداد 5246 ہے، جبکہ 337 تعلیمی ماہرین بھی ان خوش نصیبوں میں شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات حکام کے مطابق عالمی سطح...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار شہباز رانا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے لیے فراہم کی گئی گاڑی پر جھنڈا لگانے سے انکار کرنے والی خاتون افسر کا تبادلہ کردیا گیا ۔  ایکسپریس کے مطابق شہبازرانا  کا کہنا ہے کہ یہ بڑا ہی ایک عجیب سا واقعہ ہے، عمومی طور پر سیاستدانوں کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ ان کو پروٹوکول کا بڑا شوق ہوتا ہے اور وہ اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں، لیکن ایک ٹیکنوکریٹ سے اس قسم کی حرکت کا ہونا میرے لیے ایک بڑی ہی عجیب بات تھی۔  پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس ہفتے پشاور کا...
    ALIGARH: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اے بی کے یونین اسکول کے قریب دن دہاڑے 11 سالہ طالب علم کو قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروکٹر محمد وسیم علی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انکشاف ہوا ہے کہ سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول میں 11 ویں جماعت کے طالب علم محمد کیف اپنے اسکوٹر پر دیگر تین افراد کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور اسی دوران مسلح افراد وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد کو مقتول کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی اور اس دوران ان میں سے ایک شخص نے محمد کیف پر فائرنگ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مارچ 2025ء) صحافتی آزادی کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری افغان تنظیم 'افغان جرنلسٹس سینٹر‘ (اے ایف جے سی) کی جانب سے ہفتے کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ تقریباﹰ تین ماہ کی معطلی کے بعد کابل میں قائم نجی ٹی وی چینل 'آرزو ٹی وی‘ نے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق ایک اور میڈیا ایڈووکیسی گروپ کے سربراہ حجت اللہ مجددی نے بھی کی۔ اے ایف جے سی کے مطابق آرزو ٹی وی کی بحالی کی اجازت افغانستان میں حکمرانطالبان کی نیکی کے فروغ اور بدی کی روک تھام کی سرکردہ...
    ----فائل فوٹو  تفتان سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔لیویز حکام کے مطابق حادثے کے سبب وین میں سوار 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ کوہِ دلیل کے مقام پر پیش آیا ہے۔
     صوبہ خیبرپختونخواہ کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی جانب سے موجودہ دورِ حکومت میں لاکھوں افراد کے ملک چھوڑنے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت میں ملک سے 20 لاکھ لوگ ہجرت کرچکے ہیں اور جب پڑھے لکھے تربیت یافتہ لوگ ملک چھوڑ چکے ہوں تو کیا خاک ترقی ہوگی، ترسیلات میں اضافہ ملک کی ترقی نہیں بلکہ پستی کی نشاندہی کر رہا ہے، رواں سال جنوری میں 63 ہزار افراد نوکری کیلئے ملک سے باہر گئے لیکن وزیراعظم اور وزرا شرمندہ ہونے کے بجائے بیروزگاری ختم ہونے کی مبارکباد دیتے تھکتے نہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ حکومت پاکستان نے وزیرِاعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت بیرون ملک...
    دبئی: دبئی میں 10 سالہ رہائشی ویزا (گولڈن ویزا) حاصل کرنے کے لیے پراپرٹی سرمایہ کاری سب سے مقبول طریقہ بن گیا ہے، اور 2 ملین درہم یا اس سے زیادہ مالیت کی جائیداد خریدنے والے افراد اس ویزا کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔ 2025 کے پہلے دو ماہ میں، دبئی میں 2 ملین درہم یا اس سے زیادہ مالیت کی آف پلان پراپرٹیز (تعمیر سے پہلے فروخت ہونے والی جائیدادیں) میں سرمایہ کاری کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے، خاص طور پر ان منصوبوں میں جہاں کم ڈاؤن پیمنٹ اور آسان اقساط کی سہولت دی جا رہی ہے۔ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق، خریدار زیادہ تر نئے پراپرٹی منصوبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں، بشرطیکہ وہ گولڈن ویزا کے...
    فوٹو: جیو اسکرین گریب کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں 19 فروری کو مسلح افراد کے شہری پر تشدد کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔ ویڈیو میں مسلح افراد کو شہری پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے کچھ ملزمان کی شناخت اور گاڑی کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔متاثرہ شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو گرفتار اور شہر سے وی آئی پی کلچرل کا خاتمہ کیا جائے۔
    راولپنڈی سے ایبٹ جانے والی مسافر وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 16 زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق راولپنڈی سے ایبٹ آباد کے علاقے لہو کس جانے والا ٹیوٹا ہائی ایس گہری کھائی میں گر گیا، جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک  کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کاروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو1122 نے کھائی سے 18 افراد کو نکالا، 2 جانبحق اور 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو1122 کے اہلکار زخمیوں اور جسد خاکی کو  قریبی مری ہسپتال منتقل کررہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
    ---فائل فوٹو  برطانیہ، اٹلی اور سعودی عرب سمیت 16 ممالک کے مزید 57 مسافروں کو کراچی میں آف لوڈ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہوٹل بکنگ نہ ہونے اور اخراجات کے لیے رقم کم ہونے پر 19 عمرہ زائرین کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب، نائجیریا، صومالی لینڈ اور آذربائیجان کے ورک ویزوں کے مسافر بھی آف لوڈ کیے گئے ہیں۔ کراچی سے 17 ممالک کے 46 مسافر آف لوڈکراچی سے 22 ورک ویزا یا بزنس ویزا ہولڈرز سمیت 17 ملکوں کے 46 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بناء پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ اسی طرح اٹلی کے رہائشی ویزے والے، قطر، رومانیہ کے ورک ویزوں کے مسافروں کو بھی آف لوڈ کیا گیا...
    برطانیہ کے شاہی خاندان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ @RoyalFamily پر جاری کردہ ایک پیغام کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ نے دارجیلنگ ایکسپریس میں کھجوریں پیک کرنے کے عمل میں حصہ لیا۔ رمضان کے مقدس مہینے میں روایتی طور پر روزہ افطار کرنے کے لیے سب سے پہلے کھجور کھائی جاتی ہے اور اسی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ چارلس اور ملکہ کیملا نے مقامی اسپتالوں کے لیے کھجوریں پیک کرنے میں مدد فراہم کی تاکہ روزہ دار افطار کے وقت ان کھجوروں سے روزہ افطار کر سکیں۔ دارجیلنگ ایکسپریس ایک معروف ریستوران ہے جہاں برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ نے رمضان المبارک کے موقع پر مسلم برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار...
    — فائل فوٹو کراچی ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے سیاسی پناہ کے ویزوں پر امریکا جاتے ہوئے 2 خواتین سمیت 4 افغان باشندوں کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔امیگریشن حکام کے مطابق 4 مسافر برقینا احمدی، عابد اللّٰہ کموالا، خواتین مرسل کموالا اور صفا کموالا افغانی پاسپورٹ پر سیاسی پناہ کے ویزوں (Asylum Visa) پر امریکا جا رہے تھے۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران انہیں سفری دستاویزات کی تصدیق کے لیے جنرل ری چیکنگ آفیسر کے پاس بھیجا گیا، جہاں جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ چاروں مسافر 4 دسمبر 2024ء کو افغانستان سے بذریعہ طورخم بارڈر پاکستان آئے تھے، ان کے پاس علاج معالجے کے لیے پاکستان کا میڈیکل ویزا تھا۔ موسمی خرابی: ملک کے بالائی علاقوں کیلئے...
    کراچی: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا بیٹر قرار دے دیا۔ اتوار کو دبئی میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست سنچری بنانے کے بعد ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 14,000 رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔  ویرات کوہلی پہلے ہی رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں اور اب دوسرے نمبر پر موجود کمار سنگاکارا سے صرف 149 رنز دور ہیں لیکن سچن ٹنڈولکر کے 18,426 رنز کے ریکارڈ سے ابھی بھی 4341 رنز پیچھے ہیں۔   مزید پڑھیں: پاکستان میں ویرات کوہلی کی پذیرائی پر نفرت کا زہر اُگلتا بھارتی میڈیا بھی حیران  آئی سی سی ریویو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے...
    عالمی دباؤ کے نتیجے میں افغانستان میں حکمراں طالبان نے گزشتہ دنوں ایک معمر برطانوی جوڑے کو ایک ’غلط فہمی‘ کی وجہ سے گرفتار کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہےکہ ان کے پاس جعلی افغان پاسپورٹ تھے۔ 70سال سے زائد عمر کے پیٹر اور باربی رینالڈس کو طالبان کی وزارت داخلہ نے یکم فروری کو افغانستان کے وسطی صوبے بامیان میں اپنے گھر واپس جاتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں گرفتار برطانوی جوڑا کون ہے؟ افغانستان میں تعلیم اور تربیتی پروگرام کے روح رواں اس برطانوی جوڑے کو ان کے چینی نژاد امریکی دوست فائی ہال کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا، جو کے کاروبار سے تعلق رکھنے والا ایک مترجم ہے۔...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ان کی بانی تحریک انصاف سے صرف 10 منٹ کی مختصر ملاقات ہوئی ہے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔راولپنڈی  میں اڈیالہ جیل کے باہر بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےوکیل فیصل چودھری  نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ محسن نقوی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹیم عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر نہیں آ سکی۔ شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن...
    سارہ اینٹوسٹل نے ٹائمز ریڈیو کو بتایا کہ میں نے اور میرے 3 بھائیوں نے ابتدائی طور پر برطانوی حکام کو اس معاملے میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاکہ طالبان سے براہ راست یہ معلوم ہو سکے کہ انہوں نے ہمارے والدین کو کیوں گرفتار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ افغان طالبان نے 2 برطانوی افراد، ایک چینی نژاد امریکی اور ان کے افغان مترجم کو گرفتار کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے کہا کہ بعض خدشات کی بنیاد پر حکام نے 4 افراد کو حراست میں لیا، جن میں دو برطانوی شہری جن کے پاس افغان دستاویزات...
    2021 میں افغانستان پر قابض ہونے کے بعد طالبان نے ہر ممکن قدم اٹھا کر خواتین کو گھروں تک محدود اور خواتین کی تعلیم پر پابندی لگا کر 14 لاکھ سے زائد لڑکیوں کو اسکول جانے سے محروم کر دیا۔ حال ہی میں افغانستان میں تعلیمی پروگرام چلانے والے برطانوی جوڑے کو طالبان نے حراست میں لے لیا، 70 سالہ برطانوی جوڑے کا حراست میں لیے جانے کے بعد ان کے بچوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں گرفتار برطانوی جوڑا کون ہے؟ پیٹر رینالڈز اور ان کی اہلیہ باربی کو طالبان نے 18 سال افغانستان میں رہ کر خواتین کے لیے تعلیمی پروگرام چلانے پر گرفتار کیا، ان کی ’ری بلڈ‘...
    جنید اکبر کی زیرِ صدارت پی اے سی اجلاس ،بورڈ آف انویسٹمنٹ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:جنید اکبر کی زیرِ صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے آڈٹ اعتراضات 2023-24 کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے بتا یا کہ مالی سال 2021-22 کے دوران 5.5 ملین کی مختلف سروسز مقابلہ کے بغیر ہائیر کی گئی،چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ کیا فنانس پیپرا رولز معطل کرسکتا ہے،آڈٹ حکام نے کہا کہ سروسز کی ہائیرنگ کے دوران پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 کی خلاف ورزی کی گئی ہے،انتظامیہ نے پروجیکٹ اسٹیبلشمنٹ آف پی ایم یو سی پیک آئی سی ڈی پی پر اخراجات کیے،جنید اکبر نے کہا...
    افغانستان میں 18 برسوں سے علم و ہنر کے مرکز چلانے والا برطانوی جوڑا لاپتا ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوڑے کے بچوں نے بتایا کہ والدین سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے اور ممکن ہے طالبان نے انھیں حراست میں لے لیا ہے۔ افغانستان میں 2021 میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد بھی برطانوی جوڑے نے تعلیم اور تربیت کے پروگرامز جاری رکھے ہوئے تھے۔ طالبان نے اپنے ابتدائی دور میں برطانوی جوڑے کے ان تعلیمی مراکز کے ساتھ تعاون کیا تھا تاہم اب بغیر کوئی وجہ بتائے گرفتار کرلیا۔ برطانوی جوڑے کے بچوں نے طالبان کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ ان کے والدین نے ہمیشہ قوانین کی پاسداری کی ہے اور برطانیہ کے...
    افغانستان میں 18 برسوں سے علم و ہنر کے مرکز چلانے والا برطانوی جوڑا لاپتا ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوڑے کے بچوں نے بتایا کہ والدین سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے اور ممکن ہے طالبان نے انھیں حراست میں لے لیا ہے۔ افغانستان میں 2021 میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد بھی برطانوی جوڑے نے تعلیم اور تربیت کے پروگرامز جاری رکھے ہوئے تھے۔ طالبان نے اپنے ابتدائی دور میں برطانوی جوڑے کے ان تعلیمی مراکز کے ساتھ تعاون کیا تھا تاہم اب بغیر کوئی وجہ بتائے گرفتار کرلیا۔ برطانوی جوڑے کے بچوں نے طالبان کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ ان کے والدین نے ہمیشہ قوانین کی پاسداری کی ہے اور...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی دور میں 131 ملین روپے کے ہیر پھیر کا انکشاف سامنے آیا ، ملازمین کو سرکاری خزانہ سے یہ رقم ادا کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان میں 131 ملین روپے کے ہیر پھیر کا انکشاف سامنے آیا۔ ملازمین کے تقرر نامے، سروس بکس کا ریکارڈ نہ ہونے کے باوجود 131 ملین ملازمین کو ادا کر دیے گئے۔ سال 2022 کی آڈٹ رپورٹ میں تنخواہ کی ادائیگی کا ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کرنے کا انکشاف بھی ہوا، مالی سال22-2020 میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان کو بھجوایا گیا۔ سرکاری ملازمین کو 131 ملین روپے...
    کراچی ایئرپورٹ پر 22 ورک ویزااور  بزنس ویزا ہولڈرز سمیت 46 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے رقم مناسب رقم نہ ہونے پر 16 عمرہ زائرین کو مختلف پروازوں سے آف لوڈ کیا گیا ۔ کراچی سے ورک ویزوں پر عمان، سعودی عرب اور قطر جاتے ہوئے 3 مسافروں کو نام آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا۔ سعودی عرب کے ورک اور بزنس ویزوں کے 3، یمن 1، قطر 2، متحدہ عرب امارات ایک ، تنزانیہ ایک ، بوسٹوانہ 3، جنوبی افریقہ ایک ، لائبیریا ایک ، برانڈی ایک ، کانگو 2 اور یوگنڈا کے...
    افغانستان کے صوبہ بامیان میں پیٹر رینالڈز، عمر 79 اور ان کی اہلیہ، باربی، عمر 75 کو یکم فروری کو اپنی رہائش گاہ پر واپس آتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا۔ یہ جوڑا 18 سال سے افغانستان کے اندر مختلف تعلیمی منصوبوں میں مصروف ہے اور 2021 میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد انہوں نے ملک میں رہنے کا انتخاب کیا۔ اگرچہ طالبان نے خواتین کی ملازمت پر پابندی عائد کر دی ہے اور پرائمری سطح سے آگے خواتین کی تعلیم کو محدود کر دیا ہے، تاہم اس خاص منصوبے کو مبینہ طور پر بامیان میں مقامی حکام کی جانب سے حمایت حاصل تھی۔ اپنی گرفتاری کے بعد ابتدائی تین دنوں تک، جوڑے نے اپنے بچوں...
    —فائل فوٹو کراچی سے 22 ورک ویزا یا بزنس ویزا ہولڈرز سمیت 17 ملکوں کے 46 مسافروں کو مختلف وجوہات کی وجہ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے رقم مناسب رقم نہ ہونے پر 16 عمرہ زائرین کو مختلف پروازوں سے آف لوڈ کیا گیا ہے۔کراچی سے ورک ویزوں پر عمان، سعودی عرب اور قطر جاتے ہوئے 3 مسافروں کو نام آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا۔  سینیگال، سعودیہ، عمان سمیت 8 ملکوں سے مزید 45 پاکستانی بے دخلسینیگال سے انسانی اسمگلنگ کے لیے پہنچے 3 نوجوانوں سمیت 8 ملکوں سے مزید 45 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں...
    کابل (نیوزڈیسک)غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 79 سالہ پیٹر رینالڈز اور ان کی 75 سالہ اہلیہ باربی رینالڈز کو یکم فروری کو صوبہ بامیان میں گھر واپسی پر طالبان نے گرفتار کیا۔ مذکورہ جوڑا 18 سال سے افغانستان میں تربیتی اسکول چلا رہا ہے برطانوی جوڑا اپنے چار بچوں سے ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے رابطے میں تھا، جس میں انہیں بتایا گیا کہ وہ طالبان کی وزارت داخلہ کے زیر حراست ہیں اور وہ محفوظ ہیں۔ تاہم تین روز بعد پیغامات موصول ہونا بند ہو گئے، جس سے خاندان کے افراد میں تشویش پیدا ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق جوڑے کی بیٹی سارہ اینٹ وِسل کا سنڈے ٹائمز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ واقعی بہت برا...
    افغانستان میں تعلیمی پروگرام چلانے والے معمر جوڑے کو طالبان حکام نے گزشتہ ایک مہینے سے قید میں رکھا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹر رینولڈز کی عمر 79 جبکہ ان کی اہلیہ باربی کی عمر 75 سال ہے، اب تک طالبان حکام کی طرف سے ان کی گرفتاری کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ زیر حراست برطانوی شہریوں کے بچوں کے مطابق ان کے والدین پچھلے 18 سالوں سے افغانستان میں مقیم تھے اور افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد بھی وہیں رہے، ان کے پاس افغانستان کی شہریت بھی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے ’ کابل سرینا ہوٹل‘ پر قبضہ کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مہینے سے قید پیٹر رینولڈز اور...
    کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کے ہولناک واقعے کی 34ویں برسی کے موقع پر فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج اور سہیلی سرکار گرلز کالج مظفرآباد کے اشتراک سے دو الگ الگ سمینار منعقد کئے۔ اسلام ٹائمز۔ مظفر آباد میں منعقدہ دو سیمیناروں کے مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں کنن پوش پورہ اجتماعی آبروریزی کے متاثرین کو انصاف نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کے ہولناک واقعے کی 34ویں برسی کے موقع پر فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج اور سہیلی سرکار گرلز...
    حیدرآباد: حصول تقویٰ کے موضوع پر دعوتی وتربیتی اجتماع سے دینی اسکالر مجیب اللہ منصوری، ظہیر الدین شیخ اورحافظ عامر قریشی خطاب کررہے ہیں
    پرویز خٹک : فوٹو فائل سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے تحریک انصاف والے ہیں، آج سے جھوٹ کے خلاف جہاد شروع کریں گے۔نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سیاست میں اپنی پوری زندگی تباہ کر دی ہے، ضلع نوشہرہ کے عوام نے ہمارے ساتھ نہیں اپنے ساتھ زیادتی کی ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ صوبے کے لیے جو کچھ کیا ہے اپنے دم پر کیا ہے، گزشتہ انتخابات میں لوگ اندھے بہرے ہو گئے تھے، بہت جلد ایک کتاب لکھنے جا رہا ہوں اس میں سب کھل کر لکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ عوام ایک سال میں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ عمران خان رہا ہوں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عمران خان کی رہائی نہیں چاہتی، انہوں نے ایک سمجھوتے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ اور پنجاب کے نوگو علاقوں کے لیے پاک فوج کو بلایا جارہا ہے، جب ہر کام کے لیے فوج کو بلانا ہے تو پھر تعریف بھی تو کی جائے، اس وقت آرمی چیف ایک ٹیم لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ سینیئر سیاستدان نے کہاکہ پاکستان کسٹمز ایجنٹس کی ایسوسی ایشن نے ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ یہ لوگ 400 ارب روپے حکومت...
    ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں دکھایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن لاہور کے مسافر خانے میں وینڈر سگریٹ میں چرس بھر رہا ہے، کی تردید کردی۔ رپورٹ کے مطابق ریلویز پولیس لاہور نے وینڈر احسن علی کو ٹریس کرکے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ ڈی ایم او ریلوے نے وینڈر کو 7 جون 25 تک میڈیکل کارڈ جاری کیا ہوا ہے۔ چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام ریلویز پولیس لاہور کی طرف سے  وینڈر احسن کی تلاشی بھی عمل میں لائی گئی جس سے کوئی نشہ آور شہ یا چرس وغیرہ برآمد نہ ہوئی، وینڈر کے مطابق وہ سیگریٹ کو نوش کرنے...
    قصور(نیوز ڈیسک) قصور میں تھانہ صدر کی حدود میں رائے ونڈ روڈ پر ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے سو گیا، جس کے نتیجے میں منی وین روہی نالے میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق بد قسمت خاندان ایک شادی میں شرکت کے بعد رائے ونڈ کے علاقے بھٹہ سوہنڈن واپس آ رہا تھا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کھارا موڑ کے قریب نال روہی نالے میں گرنے والی وین میں ایک مسیحی خاندان کے 10 افراد سوار تھے، ریسکیو اہلکاروں نے وین سے 8 لاشیں اور 2 زخمیوں کو باہر نکالا۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو...
    پشاور( اے بی این نیوز) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے لوئر کرم میں شدت پسندوں کی گرفتاری کیلئے جاری آپریشن میں اب تک 48 مشتبہ شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔گزشتہ سال اکتوبر سے لے کر اب تک جھڑپوں میں 189 افراد جان کی بازی ہار چکے باغان، چارخیل، اوچٹ اور مندوری کے علاقوں میں قافلے پر حملے کے بعد کرم کو کھانے پینے کی اشیاء لے جانے والے 30 سے ​​زائد ٹرکوں کو لوٹ لیا گیا تھا جبکہ 19 ٹرکوں کو آگ لگا دی گئی تھی، اس واقعے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور ڈرائیوروں سمیت متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جمعرات کو لوئر کرم میں...
    مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد نبوی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ 32 ہزار سے زاید نمازیوں اور زائرین نے حاضری دی جبکہ 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد نے روضہ رسولؐ کی زیارت کی۔ حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کے مطابق 2 لاکھ 69 ہزار 238 افراد نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔ زائرین کی سہولت کیلیے مختلف زبانوں میں ترجمے کی خدمات 10 ہزار 302 افراد کو فراہم کی گئیں۔ مسجد نبوی میں زائرین کیلیے 1 لاکھ 34 ہزار سے زاید افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے، جن میں روزہ داروں کیلیے مزیدار کھانے شامل تھے۔ اس کے علاوہ 1 ہزار 360 ٹن زمزم کی فراہمی کی گئی اور...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے شکیل آفریدی کی حوالگی کے عوض عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز مسترد کردی۔ وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے شکیل آفریدی کی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں۔ امریکا میں قید عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے اس حوالے سے تجویز دی تھی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو بتایا کہ عافیہ صدیقی کی امریکی عدالت میں دائرپٹیشن کے ڈرافٹ پر کچھ تحفظات ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کی پٹیشن کی حمایت سے پیچھے ہٹنے کے...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سربراہ جے یو آئی 26ویں ترمیم کے دوران عین وقت پر دغا دے گئے تھے، انہوں نے ہمیشہ اپنے مقاصد کے لیے سیاست کی ہے۔ مولانا سے متعلق ہم زیادہ شک میں مبتلا ہیں، ان کا پی ٹی آئی کے ساتھ احتجاج میں آنا شیخ چلی کےخواب ہیں، وہ کبھی اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی سیاست نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے ہوتے ہوے عدلیہ پی ٹی آئی کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت...
    مدینہ منورہ:مسجد نبوی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ 32 ہزار سے زائد زائرین نے حاضری دی جب کہ 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد نے روضہ رسولﷺ کی زیارت کی۔ حرمین شریفین کی جنرل اتھارٹی کے مطابق اس دوران زائرین کی سہولت کے لیے بے شمار انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں افطار پیکٹس کی تقسیم، زمزم کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات شامل ہیں۔ حکام کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مسجد نبوی میں 50 لاکھ 32 ہزار سے زائد نمازیوں اور زائرین نے حاضری دی۔ ان میں سے 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد نے روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی جبکہ 2 لاکھ...
    وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے کہا ہے کہ امریکا میں قید پاکستانی خاتون عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے شکیل آفریدی کی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بائیڈن اقتدار کا آخری دن، معافی پانے والے قیدیوں میں عافیہ صدیقی شامل نہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں حکومت کا کہنا تھا کہ شکیل آفریدی اور عافیہ صدیقی دونوں پاکستانی ہیں اور پاکستان اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ بھی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں قید عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے تجویز دی تھی کہ پاکستان شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے کرنے کے بدلے...
    پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے لئے اہم خبر آگئی ، اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے پروازوں کی تیاریاں شروع کردی ، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیفٹی ریوروو بورڈ کا اجلاس پندرہ مارچ کو متوقع ہے، ائندہ اجلاس میں پاکستانی ائیرلائنز کو اجازت نامہ ملنے کی توقع ہے۔ پہلے مرحلے میں قومی ائیرلائن اٹھائیس مارچ سے اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور دوسرے مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے لندن،برمنگھم شروع کرے گی۔قومی ائیرلائن انتطامیہ نے برطانوی فلائٹ آپریشن کے انتظامات مکمل کرنے کے لیے گراونڈ ہینڈلنگ،کیٹرئنگ،کریو ہوٹلز...
    سٹی 42 : متحدہ عرب امارات کے ویزا حصول کے خواہشمندان کے لیے سفارت خانے نے ویزا معلومات دوبارہ جاری کر دیں ۔  متحدہ عرب امارات سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سب درخواست دہندگان کے کیے ویزا پراسیس فیس 69 امریکی ڈالرز فی کس ہے, ماسواے ملازمت ویزا کے تمام ویزوں بشمول وزٹ, سیاحتی و فیملی ویزا کے لئے درخواست دہندہ خود آن لائن اپلائی کرے گا, ویزا اپلائی کرنے کے بعد درخواست دہندہ کو سفارت خانہ/ ویزا سینٹر طلب کرنے کا نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔  اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت جاری ہدایات کے مطابق درخواست دہندہ کو...
    خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین وہ خود ہیں اور پرویز خٹک کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز تحریک انصاف کے حق میں سامنے آگئی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آتا رہتا ہے کہ پرویز خٹک پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ ہیں لیکن ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ محمود خان نے کہا کہ پرویز خٹک آزاد حیثیت میں جہاں جانا چاہتے ہیں جائیں خواہ وہ جے یو آئی میں شامل ہوجائیں یا جس پارٹی کا بھی حصہ بنیں ان کی اپنی مرضی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز سے ان کا کوئی...
    مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ 32 ہزار سے زائد نمازیوں اور زائرین نے حاضری دی، جبکہ 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد نے روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی۔ حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کے مطابق، 2 لاکھ 69 ہزار 238 افراد نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔ زائرین کی سہولت کے لیے مختلف زبانوں میں ترجمے کی خدمات 10 ہزار 302 افراد کو فراہم کی گئیں۔ مسجد نبوی میں زائرین کے لیے 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے، جن میں روزہ داروں کے لیے مزیدار کھانے شامل تھے۔ اس کے علاوہ 1,360 ٹن زمزم کی فراہمی کی گئی اور...
    پنجاب کے علاقے قصور میں رائے ونڈ روڈ کھارا موڑ کے نزدیک وین نالے میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔
    پنجاب کے ضلع قصور میں رائے ونڈ روڈ کھارا موڑ کے نزدیک وین نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ مزید پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ 2023: انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گوجرانولہ سے گرفتار پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے، جبکہ جاں بحق افراد میں خواجہ سرا بھی شامل ہیں، جنہیں شادی میں ناچ گانے کے لیے بلوایا گیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...
    پشاور(اوصاف نیوز)سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا مولانافضل الرحمن سے رابط، اپنے بھائی لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کا جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا فیصلہ،جس کا اعلان وہ 22 فروری کو کریں گے۔ پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور جمیعت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بھی موجود تھے۔ملاقات میں پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔ پرویز خٹک 22 فروری کو مانکی شریف نوشہرہ میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کافرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔خیال رہے کہ پرویز خٹک نے 1988 میں پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے...
    قصور(نیوز ڈیسک) رائے ونڈ روڈ پر وین نالے میں جا گری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق رائے ونڈ روڈ کھارا موڑ کے نزدیک وین نالے میں گرگئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد شادی کے فنکشن سے واپس آرہے تھے ، جاں بحق افراد میں خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
    لاہور (نامہ نگار) میو ہسپتال میں لفٹ گرنے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے، بتایا گیا ہے کہ میو ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں نصب لفٹ گر نے کے نتیجے میں ہیڈ نرسز شازیہ منیر، ایسٹر رؤف، ہیڈ نرس فرحانہ جبیں، نجمہ پروین اور عابدہ پروین، چارج نرس روبینہ زیدی، ارم شہزادی، ثمینہ اقبال، طالبہ مریم رمضان، سپروائزر نورین امین، اٹینڈنٹ سونیا ممتاز زخمی ہو گئی ہیں۔ جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کسی زخمی کو شدید چوٹ نہیں آئی ہے۔
    گوجرانوالہ میں ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت عاصم جمیل اور امداد اللہ مکی کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو ملازمتوں کا جھانسہ دے کر بیرون ملک بھجوانے اور ویزا فراڈ میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں ملتان اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عاصم جمیل کا نام اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔ملزم نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ روپے سے زائد بٹورے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف سال 2014 سے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم امداد اللہ نے شہری کو یو...
      پاکستان نے کئی دہائیوں سے لاکھوں افغانوں کی عزت اور وقار کے ساتھ میزبانی کی ہے جب کہ پاکستان نے افغان باشندوں سے متعلق روایتی مہمان نوازی کو بڑھایا ہے عبوری افغان حکام سے توقع کرتے ہیں کہ وہ افغانستان میں سازگار حالات پیدا کریں گے تاکہ یہ واپس آنے والے افغان معاشرے میں مکمل طور پر مربوط ہوں، دفتر خارجہ پاکستان نے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے دوران ان کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے افغان ناظم الامور کے دعوے کو غلط قرار دے کر مسترد کردیا۔پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک پر افغان سی ڈی اے کے ریمارکس پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ...
    اسلام آباد (اے پی پی)دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغان شہریوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کے حوالے سے قائم مقام افغان ناظم الامور کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے لاکھوں افغانوں کی عزت اور وقار کے ساتھ میزبانی کی ہے۔ ترجمان نے بدھ کو قائم مقام افغان افغان ناظم الامور کے ریمارکس کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہم نے پاکستان میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے منصوبے کے بارے میں اسلام آباد میں قائم مقام افغان ناظم الامور کے ریمارکس کو نوٹ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جہاں تک غیر ملکیوں کا تعلق ہے، ہم نے2023ء میں غیر قانونی غیر...
    لندن: دورہ برطانیہ کے پہلے دن آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق دورہ برطانیہ پر پہنچنے پر آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراونڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، گارڈ آف آنر کے دوران برطانوی ملٹری بینڈ کی طرف سے پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف برطانوی عسکری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ دورہ کے دوران آرمی چیف برطانوی آرمی یونٹس کا دورہ بھی کریں گے، آرمی چیف کا دورہ برطانیہ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم اور دائمی تعلقات کا آئینہ دارہے۔
    ر ئوف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا تھا؟ شیر افضل نے بڑا دعوی کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی سیکرٹری اطلاعات سلمان اکرم راجا کے بعد اپنی توپوں کا رخ سابق سیکرٹری اطلاعات ر ئوف حسن کی جان موڑ لیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مجھے نکال پر پارٹی میں واپس لانے کا مطلب ہے کہ میرے خلاف پہلے دو نوٹیفکیشن غلط تھے، کیا آج تک مجھے پارٹی سے نکالے جانے کی وجوہات سامنے آ سکیں؟ نا ہی اب جو نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اس میں...
    پاکستان نے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے دوران ان کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے افغان ناظم الامور کے دعوے کو غلط قرار دے دیا۔ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک پر افغان سی ڈی اے کے ریمارکس پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے منصوبے کے بارے میں اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کے ریمارکس کو نوٹ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ میں انہیں یاد دلانا چاہوں گا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے لاکھوں افغانوں کی عزت اور وقار کے ساتھ میزبانی کی ہےجبکہ پاکستان نے افغان باشندوں سے متعلق روایتی مہمان نوازی کو...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی سیکرٹری اطلاعات سلمان اکرم راجا کے بعد اپنی توپوں کا رخ سابق سیکرٹری اطلاعات رﺅف حسن کی جانب موڑ لیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مجھے نکالنے پر پارٹی میں واپس لانے کا مطلب ہے کہ میرے خلاف پہلے دو نوٹیفکیشن غلط تھے، کیا آج تک مجھے پارٹی سے نکالے جانے کی وجوہات سامنے آ سکیں؟ نہ ہی اب جو نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اس میں کوئی وجہ بتائی گئی ہے۔پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات روف حسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا یہ رو¿ف...
    کراچی (رپورٹ \محمد علی فاروق ) پاکستان کی آرگنائزڈ کرائم انڈیکس رپورٹ میں خطرناک رجحانات کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان منظم جرائم کے انڈیکس میں 193 ممالک میں 134 ویں نمبر پر ہے، اس کا کرائم کنٹرول اسکور 3.96ہے، جو مجرمانہ سرگرمیوں کے ایک پیچیدہ مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔ رپورٹ میں بشمول جبری مشقت، جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ سمیت کئی شعبوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ جبری مشقت اور قرضوں کی غلامی زراعت، تعمیرات اور ٹیکسٹائل جیسی صنعتوں میں رائج ہے جس میں بچوں سمیت ہزاروں افراد کا استحصال کیا جاتا ہے۔ انسانی اسمگلنگ بھی ایک اہم مسئلہ ہے، پاکستان غیر قانونی طور پر مغرب کی طرف ہجرت کرنے کی کوشش کرنے والے لوگوں کے لیے ایک ٹرانزٹ...
    کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے سیکریٹعی کاشف منیر،نائب صدر انجم وہاب اور سیکریٹڑی انفارمیشن مسعوداحمدصدیقی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر سے ملاقات کررہے ہیں،ثاقب فیاض مگوں،امان پراچہ،عبدالمہمن خان،حنیف گوہر،شیخ عمر ریحان اور میاں زاہد حسین بھی موجود ہیں
    محراب پور(جسارت نیوز)محکمہ حیوانات (لائیو اسٹاک)،ویٹرنری ڈاکٹر کی نا اہلی سے مویشی جانور مرنے لگے،نوشہرو فیروز ضلع کے دیہی علاقوں میں مقامی افراد کے چوپائے جانور پراسرار بیماری کے باعث مرنے لگے ہیں، محراب پور،کنڈیارو اور تحصیل بھریا سٹی میں مویشی جانوروں میں بیماری پھیلنے کے باوجود محکمہ حیوانات (لائیو اسٹاک) اور ویٹرنری ڈاکٹر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، سیکڑوں کی تعداد میں چوپائے، مویشی جانور بیماری میں مبتلا ہیں، محمود حسین نیئر اورمقامی افراد کے مطابق محکمہ حیوانات (لائیو اسٹاک)، ویٹرنری اسپتال بند اور ڈاکٹر گم ہیں، گھر بیٹھے جعلی بل بن رہے ہیں وہ محنت کش، مویشی رکھنے والے پریشان ہیں حکومت سندھ نوٹس لیکر علاقے میں امدادی ٹیم بھیجے اور مقامی افراد کو مزید نقصان سے بچائیں۔
    کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بیٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردی۔ شاہین آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کو گود میں لی ہوئی تصویر شیئر کی جس میں وہ عالیار کو آسمان کی طرف اچھال کر کھیل رہے تھے۔ اس تصویر میں عالیار کا چہرہ واضح نہیں ہے تاہم باپ بیٹے کی محبت کو دیکھا جاسکتا ہے۔ شاہین آفریدی نے تصویر کے ساتھ کوئی کیپشن تو نہیں لکھا تاہم ایک دل کا ایموجی بناکر محبت کا اظہار کیا۔           View this post on Instagram                       A post shared by Shaheen Shah Afridi (@ishaheenafridi10) واضح رہے کہ شاہین شاہ...
    پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں شاہین آفریدی کو خوش گوار موڈ میں بیٹے عالیار کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔شاہین آفریدی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سرخ دل کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by Shaheen Shah Afridi (@ishaheenafridi10) مذکورہ پوسٹ میں شاہین آفریدی کے ننھے بیٹے عالیار کا چہرہ تو نظر نہیں آ رہا مگر باپ اور بیٹے کے درمیان محبت بھرا رشتہ باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی شادی 2 سال قبل 3 فروری...
    ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں بننے کی دعویٰ کرنے والی خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیا ہے۔  نیویارک پوسٹ کے مطابق ایشلے سینٹ کلیئر نے اس انٹرویو کے لیے نمائندے کو اپنے لگژری اپارٹمنٹ میں مدعو کیا تھا۔ متنازع موضوعات پر قلم اُٹھانے والی مصنفہ ایشلے سینٹ کلیئر نے انٹرویو میں بتایا کہ ایلون مسک سے پہلی ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی۔ ایشلے نے مزید بتایا کہ ابتدائی جان پہچان ’’ایکس‘‘ پر ہی ہوئی پھر سیٹھ ڈیلن نے مجھے سان فرانسسکو بلا لیا تھا۔ فرانسسکو میں پہلی بار ایلون مسک سے ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات ’’ایکس‘‘ کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی تھی۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کے بعد ہمارے رابطوں میں تیزی آئی اور...
    مسلح جھڑپوں کے بعد 10 ہزار افراد کی کانگو سے ہجرت، برونڈی پہنچ گئے،اقوام متحدہ کا اظہار تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز نیروبی(آئی پی ایس )برونڈی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران 10,000 سے زائد افراد نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر کانگو) میں جاری مسلح جھڑپوں سے بچنے کے لیے ملک میں پناہ لی ہے۔برونڈی کی وزارت داخلہ کے مطابق، پناہ گزین گتمبا بارڈر کراسنگ یا دریائے روسیزی کے ذریعے ملک میں داخل ہو رہے ہیں۔حکام فوجیوں، شہری اور بیمار افراد کی شناخت میں مصروف ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کے پناہ گزین ایجنسی کی مدد سے رہائش اور بنیادی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ روانڈا کی حمایت...
    لندن: برطانوی وزارتِ دفاع  نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کی خصوصی افواج  نے 2,000 سے زائد افغان کمانڈوز کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں، حالانکہ ان کمانڈوز نے افغانستان میں برطانوی فوج کے ساتھ مل کر جنگ لڑی تھی۔  یہ خصوصی افغان یونٹس SAS اور SBS کے ساتھ مل کر خطرناک مشنز میں حصہ لیتے تھے۔ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کمانڈوز کو انتقامی کارروائیوں کا شدید خطرہ تھا۔ برطانیہ کی جانب سے انہیں دوبارہ بسانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔  عدالت میں یہ بات سامنے آئی کہ وزارت دفاع کو معلوم تھا کہ انکار کی پالیسی میں خامیاں ہیں، لیکن اس کے باوجود کوئی آزادانہ...
    حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سندھ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 روز قبل گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے سندھی زبان کے شاعر و لکھاری آکاش انصاری کو ان کے لے پالک بیٹے نے قتل کیا۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ ان کے گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حیدرآباد فرخ لنجار نے بتایا کہ قاتل شاہ لطیف نے آکاش انصاری کو قتل کرکے ان کی لاش کو جلانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے کو تحویل میں لے کر تفتیش کی گئی، جس دوران انہوں نے شاعر کو قتل کرنے اور بعد ازاں واقعے کو سانحہ قرار دینے کے لیے ان کی...
    اسلام آباد میں پارٹی راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی، پی ٹی آئی کا اصولی مؤقف ہے 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور 26ویں ترمیم کا فیصلہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشری سے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ کردیا۔ پارٹی راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی، پی ٹی آئی کا اصولی مؤقف ہے 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور...
    بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا کہ علمائے کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہترین کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء بورڈ کے پی نے خیبر پختونخوا حکومت کی امارت اسلامی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ علماء بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا کہ علمائے کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہترین کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، یہ ملک اور صوبہ ہم سب کا ہے، ہر شعبہ اور مکتبہ فکر سے تعلق...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشری سے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی، پی ٹی آئی کا اصولی موقف ہے کہ 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور 26ویں ترمیم کا فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کا تحفظ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی، ہمارا آج بھی یہی موقف ہے مینڈیٹ واپس لینے کا حق رکھتے ہیں، جمہوریت کیلئے عوام کا مینڈیٹ اور ووٹ بنیاد ہے۔بیرسٹرگوہر...
    متحدہ علما بورڈ کا کے پی حکومت کی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )متحدہ علما بورڈ کے پی نے خیبرپختونخوا حکومت کی امارت اسلامی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق کرلیا۔متحدہ علما بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا کہ علما کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہترین کردارادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، یہ ملک اور صوبہ ہم سب کا ہے، ہرشعبہ اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔ متحدہ علما بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ امن و...
    سکھر(نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مفتی سعود افضل ہالیجوی نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، سکھر، شکار پور، گھوٹکی، خیرپور، جیکب آباد سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بے امنی اور جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کے رہنمائوں مولانا عبید اللہ بھٹو ، مفتی قمر الدین ملانو، مفتی اعظم مہر، قاری محمد فاروق شیخ، اسامہ محمود ہالیجوی اور دیگر کے ہمراہ عوامی رابطہ دفتر سکھر میں گفتگو کے دوران کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لیے مناسب اقدامات کرے اور جلد سندھ بھر میں متحارب قوموں کے درمیان فیصلوں کی تاریخیں...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گلبرگ کیفے پیالہ کے قریب سوزوکی وین فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ تاہم اس حادثہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم افراد محفوظ رہے۔ ریسیکو حکام کے مطابق سوزوکی وین میں خواتین بچوں سمیت 10 سے زاید افراد سوار تھے۔حادثے کے باعث گلبرگ سے واٹر پمپ جانے والے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔بعدازاں سوزوکی وین سے تمام افراد کو باحفاظت نکال گیا۔گاڑی کو ہٹاکر ہٹاکر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔ حادثے کا شکار وین میں سوار فیملی شادی کی تقریب سے گھر جا رہے تھے۔
    قلات میں مسلح افراد کی لیویز چوکی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، 2زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے ضلع قلات میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی، جس سے حملہ آور پسپا ہوکر فرارہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، بحالی امن کیلئیسیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی قلات میں لیویز پوسٹ پر حملے کی مذمت اور فائرنگ سے...
    ملتان(نیوزڈیسک) وین، کاراورموٹرسائیکل میں ٹکر،6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔ریسکیوحکام کے مطابق ملتان حادثے میں8 افراد زخمی جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے ہیں جس کو نشتراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ٹیمیں بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
    غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے کی شکایات تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے غیر قانونی مقیم طلباء اور افراد کے انخلاء کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے غیر رجسٹرڈ طلباء کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے...
    اسکرین گریب قومی شاہراہ پر رانی پور کے قریب کوچ الٹ گئی، حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق 7 زخمیوں کی حالت نازک ہے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار مسافر کوچ پنجاب سے سیہون جا رہی تھی۔ نواب شاہ: زائرین کی وین اور ٹریلر میں ٹکر، 6 افراد جاں بحقنواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ اس سے قبل نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو...
      نواب شاہ: زائرین کی وین حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک، 10 زخمی نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آج صبح آمری روڈ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں زائرین کی وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق، اس حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ زائرین پنجاب سے ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچے تھے اور سیہون شریف عرس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے
    نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب  زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ میں جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے، زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے  جا رہے تھے۔
    نواب شاہ (نیوز ڈیسک)نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین کو حادثہ پیش آگیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا۔ حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ زائرین پنجاب سے ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچے، نواب شاہ سے وین پر سیہون شریف عرس پر جارہے تھے، مسافر وین سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی۔
    نواب شاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ئ)نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق پنجاب کے شہر بوریوالا سے زائرین بذریعہ ٹرین نواب شاہ پہنچے تھے جہاں سے سہون شریف جانے کیلئے وین پر سوار ہو کر سہون شریف حضرت لال شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث اوورٹیک کرتے ہوئے وین ٹرالر سے ٹکرا گئی۔مسافر وین سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی۔ پولیس کے مطابق حادثہ قاضی احمد آمری روڈ پر پیش آیا۔جاں بحق...
    نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین کو حادثہ پیش آیا جس سے 4 زائرین جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ حادثے میں جاں جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا  ہے۔ یہ بھی پڑھیے: معروف ننھا نعت خواں ساتھیوں سمیت ٹریفک حادثے میں جانبحق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کے وین سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق زائرین نواب شاہ سے سہون شریف لال شہباز قلندر کے عرس پر جارہے تھے۔ زائرین پنجاب سے ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچے جہاں سے وین پر سیہون شریف کی طرف روانہ ہوگئے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
    —فائل فوٹو نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہو گئی۔پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ میں جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔ کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیاکراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے  جا رہے تھے۔
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایف آئی اے (سائبر کرائم ونگ) کے ایڈیشنل ڈی جی وقار الدین سید نے سائبر کرائم کو ’ایک پیچیدہ مسئلہ‘ قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی مارکیٹ میں غیر قانونی بین الاقوامی سمز فروخت کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ غیر قانونی بین الاقوامی سمز خاص طور پر برطانیہ کی سمز پاکستان میں بڑے پیمانے پر بچوں کی پورنوگرافی، اغوا برائے تاوان اور آن لائن مالیاتی فراڈ سمیت سنگین جرائم کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈی جی وقار الدین سید نے سائبر کرائم کو...
    برازیل: فیکٹری میں آتش زدگی کے بعد ملازمین کو ہنگامی طور پر کھڑکیوں سے نکالا جارہا ہے برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ملبوسات تیار کرنے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے،جن میں سے8کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے وقت فیکٹری میں 20 سے زیادہ لوگ موجود تھے،جنہیں فائر فائٹرز نے برقت کارروائی کرتے ہوئے نکال لیا۔
    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے پارٹی وہ کچھ نہ کر سکی جو کر سکتی تھی۔ جس دن یہ قوم تہیہ کر لے خان کی رہائی ہو جائے گی۔ مجھے لگتا ہے کہ عمران خان کی رہائی جولائی تک ہو جائے گی، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ خان ایک بھی دن جیل میں رہیں۔ عمران خان کو ڈیل کی بہت سی آفرز ہوئی ہیں لیکن وہ آفر قبول کرنے والے نہیں، آج عمران خان کہہ دیں کہ میں بیرون ملک جاتا ہوں تو وہ جیل سے آؤٹ ہیں۔ بیرسٹر گوہر عمران خان کی اجازت سے آرمی چیف سے ملے تھے۔ اسٹیبلشمنٹ نے ہماری جماعت پر بہت سے ظلم کیے ہیں،...
    فیصل آباد ،طلبہ مسافر وین میں خطرناک انداز سے سفر کررہے ہیں جو کسی بھی حادثے کاباعث بن سکتاہے
    مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد نبوی کی انتظامیہ نے افطار کے دسترخوان میں ملائی اور پراٹھے کا اضافہ کردیا۔ اگر کوئی ان دونوں چیزوں کو افطارپیکٹ میں شامل کرنا چاہے گا تو قیمت میں 7 ریال کا اضافہ ہوگا۔ روزہ داروں کو پیش کیے جانے والے افطارپیکٹ میں کھجور، روٹی، دقہ ، دہی، پانی وغیرہ شامل ہوتا ہے جبکہ کیٹرنگ کمپنی پیکنگ اور دسترخوان بھی پیکیج میں شامل کرتی ہے۔انتظامیہ نے افطار کے لیے ضوابط بھی جاری کردیے ہیں۔
    اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا  ۔ ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مالی فراڈ، چائلڈ پورنوگرافی سمیت دیگر سنگین جرائم میں غیرملکی موبائل سمز کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ سمز مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔ جرائم پیشہ افراد یہی...
    ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائمز وقار الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سائبر کرائم انتہائی پیچیدہ معاملہ ہے۔ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائمز وقار الدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سائبر کرائمز کے نئے رجحانات کے مطابق ان سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنائی جاتی ہے۔وقار الدین نے کہا کہ سائبر کرائم انتہائی پیچیدہ معاملہ ہے، سائبر کرائم کا محکمہ بین الاقوامی سموں کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہا ہے۔ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائمز نے بتایا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ برطانیہ کی سمیں استعمال ہورہی ہیں، موبائل سمز کے غیر قانونی استعمال کے ذریعے جرائم کا ارتکاب کیا جاتا ہے، پری ایکٹی ویٹڈ برطانوی سمز مارکیٹ میں آن لائن آرڈر پر آسانی...
    پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے شہر گرینوبل میں بار میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکا گرینوبل کے ولیج اولمپک محلے میں واقع بار میں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔
    بھارت میں ایک طالبہ نے انجینیئرنگ یونی ورسٹی میں داخلے کے لیے ہونے والے ٹیسٹ میں ناکامی پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سالہ طالبہ ادیتی مشرا کی لاش اس کے ہاستل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ جہاں ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مقیم تھی۔ کمرے سے ملنے والی ایک تحریر میں طالبہ نے لکھا تھا کہ ممی پاپا، پلیز مجھے معاف کریدں، میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ یہ ہمرے رشتے کا اختتام ہے۔ آپ دونوں رونا نہیں۔ آپ نے مجھے بہت پیار دیا لیکن میں آپ کے خوابوں کو پورا نہ کرپائی۔ خیال رہے کہ ادیتی مشرا دو سال سے گورھ پور کے ٹیوشن سینٹر میں انجیینیئرنگ میں داخلہ...