چاغی: بس و وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
----فائل فوٹو
تفتان سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
لیویز حکام کے مطابق حادثے کے سبب وین میں سوار 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ کوہِ دلیل کے مقام پر پیش آیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی لاشیں ابھی تک تفتان نہیں لائی گئیں، ڈی سی چاغی
فائل فوٹوایران کے علاقے سیستان میں قتل کئے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشیں ابھی تک تفتان نہیں لائی گئیں، چاغی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے نے دو روز تک لاشیں تفتان منتقل کرنے کا کہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ قتل کئے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشیں ابھی تک تفتان منتقل نہیں کی گئیں ہیں۔
ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، لواحقین غم سے نڈھال ہوگئے۔
ڈی سی چاغی نے کہا ہے کہ انتظامیہ، ایرانی حکام اور سفارت خانے سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے نے دو روز تک لاشیں تفتان منتقل کرنے کا کہا ہے، ہم نے تفتان سے لاشیں بہاولپور منتقل کرنے کیلئے اقدامات کرلیے ہیں۔