ممی پاپا مجھے معاف کردیں؛ 11 ویں جماعت کی طالبہ کی فیل ہونے پر خودکشی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
بھارت میں ایک طالبہ نے انجینیئرنگ یونی ورسٹی میں داخلے کے لیے ہونے والے ٹیسٹ میں ناکامی پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سالہ طالبہ ادیتی مشرا کی لاش اس کے ہاستل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ جہاں ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مقیم تھی۔
کمرے سے ملنے والی ایک تحریر میں طالبہ نے لکھا تھا کہ ممی پاپا، پلیز مجھے معاف کریدں، میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ یہ ہمرے رشتے کا اختتام ہے۔ آپ دونوں رونا نہیں۔ آپ نے مجھے بہت پیار دیا لیکن میں آپ کے خوابوں کو پورا نہ کرپائی۔
خیال رہے کہ ادیتی مشرا دو سال سے گورھ پور کے ٹیوشن سینٹر میں انجیینیئرنگ میں داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کر رہی تھی اور قریبی ہاسٹل میں مقیم تھی۔
ادیتی مشرا کے ساتھ کمرے میں ایک اور طالبہ بھی رہتی تھی جو کسی کام سے باہر گئی ہوئی تھی اور واپسی پر دروازہ بجاتی رہی۔
بعد ازاں دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو طالبہ کو پنکھے سے لٹکے ہوئے پایا۔
طالبہ کی خودکشی کی خبر جب والدین تک پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے حاجیوں کو بقا یا جات کی مد میں رقوم ان کے متعلقہ بنکوں میں منتقل کردیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کی سعادت حاصل کرنے والے حاجیوں کو بقا یا جات کی مد میں رقوم ان کے متعلقہ بنکوں میں منتقل کردی ہیں ۔منگل کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے ’’اے پی پی‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیرمذہبی امور چوہدری سالک حسین نے قومی اسمبلی کے فلور پر بتایا تھا کہ حج 2024کے حاجیوں کی مختلف کیٹگریزکے اخراجات کی بچت کی مد میں 4ارب 75کروڑ روپے کی رقم واپس کی جائے گی۔(جاری ہے)
وزیر مذہبی امور کے اس اعلان کے تناظر میں وزارت مذہبی امور نے بڑی جانفشانی سے ایک فارمولابنایا جس کے تحت مختلف کیٹگریز میں کم سے کم 20ہزار روپے سے لے کرایک لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم تمام قومی بنکوں کو بھجوا دی گئی ہے۔ گزشتہ روز یونائیٹڈ بنک کی طرف سے وزارت مذہبی امور کو بتایا گیا کہ انہوں نے 7ہزارحاجیوں کی رقوم ان کے اکائونٹس میں ٹرانسفر کردی گئی ہیں ، اسی طرح دیگر بنکوں نے بھی یہ عمل شروع کردیاہے ۔ توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں حج 2024کے حاجیوں کو ریفنڈ کی رقوم کی ادائیگی مکمل کرلی جائے گی۔\395