پرویز خٹک کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ ،جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پشاور(اوصاف نیوز)سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا مولانافضل الرحمن سے رابط، اپنے بھائی لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کا جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا فیصلہ،جس کا اعلان وہ 22 فروری کو کریں گے۔
پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور جمیعت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بھی موجود تھے۔ملاقات میں پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔
پرویز خٹک 22 فروری کو مانکی شریف نوشہرہ میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کافرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔خیال رہے کہ پرویز خٹک نے 1988 میں پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کیریئر شروع کیا تھا،اسکے بعد پی پی شیر پاؤ، قومی وطن پارٹی کا حصہ رہے۔
بعدازاں پرویز خٹک 2012 میں تحریک انصاف کا حصہ بنے، 2013 میں وہ وزیراعلیٰ بنے جبکہ الیکشن 2018 میں وہ وزیر دفاع رہے۔نو مئی واقعے کے بعد پرویز خٹک نے تحریک انصاف چھوڑدی اور 2023 میں تحریک انصاف پارلیمنٹیرین بنائی، نوشہرہ کی تمام سیٹیں ہار گئے۔ اب مولانا کے قافلے کا حصہ بنیں گے
قصور: رائے ونڈ روڈ پر وین نالے میں جا گری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں شمولیت کا مولانا فضل پرویز خٹک
پڑھیں:
حماس رہنما ناجی ظہیر کی فضل الرحمن سے ملاقات، غزہ کی صورتحال سے آگاہ کیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنماء ڈاکٹر ناجی ظہیر نے گزشتہ روز جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے وفاقی دارالحکومت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ حماس رہنماء نے قائد جمعیت کو غزہ کی تازہ صورتحال اسرائیلی حملوں میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور جنگ بندی کے بعد کے حالات کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے حماس کو ہر محاذ پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔