ہزاروں افراد کو متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزے جاری، مگر کیوں؟ جانیے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
ABU DHABHI:
متحدہ عرب امارات نے 16456 افراد کو مملکت میں رہائش کے لیے گولڈن ویزے جاری کر دیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گولڈن ویزے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو دیے گئے ہیں جو 10 سال تک متحدہ عرب امارات میں قیام کا رہائشی اجازت نامہ ہے۔
گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں 10710 ہائی اسکول کے طلباء بھی شامل ہیں جنہوں نے امتحانات میں 95 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں۔
یونیورسٹی کے گریجویٹس کو بھی گولڈن ویزہ دیا گیا ہے جن کی تعداد 5246 ہے، جبکہ 337 تعلیمی ماہرین بھی ان خوش نصیبوں میں شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات حکام کے مطابق عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیز کے 147 گریجویٹس اور 16 نمایاں سائنسدان بھی گولڈن ویزہ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
حکام کے مطابق گولڈن ویزے کا مقصد مملکت میں بین الاقوامی ذہین اور قابل افراد کو مستقل رہائش فراہم کرنا ہے تاکہ یہ افراد مملکت کے تعلیمی شعبے کے علاوہ دیگر شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات گولڈن ویزے افراد کو
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات میں بڑی انعامی لاٹری؛ ایک پاکستانی کی قسمت جاگ اُٹھی
متحدہ عرب امارات میں ایک انعامی لاٹری کی قرعہ اندازی میں ایک پاکستانی کی بھی قسمت جاگ اُٹھی۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی باشندے سمیت پرتگال کے ایک شہری نے بھی انعامی لاٹری جیت لی۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے ندیم افضل نے انعامی لاٹری میں 2 لاکھ 50 ہزار درہم جیتے ہیں جس پر وہ کافی خوش نظر آتے ہیں۔
ندیم افضل نے لاٹری ٹکٹ آن لائن خریدا تھا لیکن انھیں بالکل یقین نہیں تھا کہ قرعہ اندازی میں ان کا نام نکل آئے گا۔
انھوں نے کہا کہ وہ اس انعامی رقم سے اپنے اہل خانہ کو سیر و تفریح کرائیں گے اور گاڑی خریدنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔