میو ہسپتال میں لفٹ گرنے سے سٹاف کے 11 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
لاہور (نامہ نگار) میو ہسپتال میں لفٹ گرنے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے، بتایا گیا ہے کہ میو ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں نصب لفٹ گر نے کے نتیجے میں ہیڈ نرسز شازیہ منیر، ایسٹر رؤف، ہیڈ نرس فرحانہ جبیں، نجمہ پروین اور عابدہ پروین، چارج نرس روبینہ زیدی، ارم شہزادی، ثمینہ اقبال، طالبہ مریم رمضان، سپروائزر نورین امین، اٹینڈنٹ سونیا ممتاز زخمی ہو گئی ہیں۔ جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کسی زخمی کو شدید چوٹ نہیں آئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مظفر گڑھ میں ایک اور زائرین کی کوسٹر کو حادثہ، 15 افراد شدید زخمی
مظفر گڑھ(نیوز ڈیسک) ایک اور زائرین کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی، رنگپور کے علاقے میں زائرین سے بھری کوسٹر الٹ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق زائرین کی کوسٹر سخی سرور سے جھنگ دربار سلطان باہو جارہی تھی، ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرائیور کی نیند کی وجہ سے کوسٹر سڑک سے اتر کر الٹ گئی،15 زائرین کوسٹر حادثے میں زخمی ہوگئے۔
حکام نے مزید بتایا کہ معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی، شدید زخمیوں کو دیہی مرکز صحت رنگپور شفٹ کر دیا گیا، گزشتہ صبح بھی رنگپور میں زائرین کی بس کو حادثہ کے باعث 4افراد جاں بحق اور دس زائرین زخمی ہوگئے تھے۔
Post Views: 1