2025-03-18@17:01:24 GMT
تلاش کی گنتی: 26000

«قرآن کریم کا»:

(نئی خبر)
    بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے جنوب مغربی چین کے صوبہ گوئی چو میں میاؤ قومیت اور ڈونگ قومیت کے خود اختیار پریفیکچر اور صدر مقام گوئی یانگ سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا۔منگل کے روز انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبہ گوئی چو کو مغربی علاقوں کی عظیم ترقیاتی منصوبے اور دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی سے متعلق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی حکمت عملی پر ایمانداری کے ساتھ عمل درآمد کرتے ہوئے اعلی معیار کی ترقی، اصلاحات اور مزید کھلے پن کو آگے بڑھانا ہوگا اور چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں گوئی چو کا نیا منظرنامہ دکھانا ہوگا۔ شی جن پھنگ نے لی پھینگ گاؤنٹی کے چاؤشنگ ڈونگ گاؤں...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء ) ملک میں اس وقت ایک لیٹر پیٹرول پر عوام سے 107 روپے سے زائد ٹیکسز اور مارجن وصول کیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے شہریوں سے ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے 12 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 104 روپے 59 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجنز کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے، سرکاری دستاویز سے پتا چلا ہے کہ پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرولیم لیوی کا سب سے زیادہ بوجھ شہریوں پر ڈالا گیا ہے۔ سرکاری دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے...
    — فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں ضلعی سطح پر جدید آلات سے لیس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکنیک ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تھانوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔پولیس کے لیے نائٹ وژن گوگلز، اسنائپرز اور دیگر آلات کے لیے72 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان اور پنجاب پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیرِاعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام...
    بیجنگ : چین کے پہلے دو ماہ کے لیے معاشی اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد وال اسٹریٹ جرنل اور دیگر غیر ملکی میڈیا کا ماننا تھا کہ چین کی کھپت اور صنعتی پیداوار میں ’’حیرت انگیز مضبوط نشان ‘‘دکھائی دے رہا ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ پہلا نشان “ایک ہموار آغاز” ہے. رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کے بیشتر اہم معاشی اشاریوں میں اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تیز رہا ہے۔ مثال کے طور پر مقررہ حجم سے اوپر کے صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 5.9 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ پورے سال کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ تھا اور فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ...
    سٹی 42: پاکستان کی قومی اسمبلی کے فلور پر آج قومی سلامتی کمیٹی کا خاص اجلاس ہو رہا ہے جس میں وزیراعظم شہباز نے  کی نوٹ کے ساتھ ابتدا کی تھی، اب پاکستان آرمی کے چیف جنرل سید عاصم منیر اور آرمی کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز اپنی مفصل بریفنگز دے چکے ہیں۔ اجلاس جاری ہے۔ اسلام آباد سے مؤثق ذرائع بتا رہے ہیں کہ قومی اسمبلی کے فلور پر قومی سلامتی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک،اجلاس کی اہم کارروائی سامنے آگئی  دہشتگردی کیخلاف قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس؛ آرمی چیف...
    ٹوکیو:چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ جاپان میں چین کے سفیر وو جیانگ ہاؤ، جاپان چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر ٹوکوچیرو اتسونومیا سمیت چین اور جاپان کے سیاسی، کاروباری، تعلیمی، ثقافتی اور میڈیا حلقوں سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی ۔ شن ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل...
    سٹی 42: قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک ہیں ،ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی، ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی۔ اجلاس میں بلاول بھٹو، اراکین کابینہ، وزرائے اعلیٰ، گورنرز بھی موجود ہیں۔ اپوزیشن ارکان اور وزیرداخلہ...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے منگل کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین ، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ چین کو امید ہے کہ تمام فریق جنگ بندی معاہدے پر مسلسل اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے ، ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں گے جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو اور بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی تباہی کو رو کیں گے۔ Post Views: 1
    افضل بٹ کے جرنلسٹ پینل نے نیشنل پریس کلب انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ،اظہر جتوئی صدر، نئیر علی سیکرٹری اور وقار عباسی فنانس سیکرٹری منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے نتائج کا حتمی اعلان کر دیا گیا، جس میں جرنلسٹ پینل نے تینوں بڑی نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ صدر، سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کی نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیٹی نے باضابطہ نتائج جاری کر دیے۔ نتائج کے مطابق اظہر جتوئی 1090 ووٹ لے کر نیشنل پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے، جبکہ نئیر علی نے 1063 ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری کی نشست پر...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر کے علاقے طور درہ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے. جس میں تین خوارج مارے گئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے آپریشن کے دوران تین خوارج کے جہنم واصل ہونے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں اور پوری قوم اپنے سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی...
    کہیں ٹھنڈی ہوائیں،کہیں دھوپ تو کہیں بادلوں کا سایہ،محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات/صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان تاہم بعداز دوپہر...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں پولیس کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔وزیر اعلی نے پولیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 5.5 ارب روپے فوری جاری کرنے کی منظوری دی۔ اس رقم میں سے 3 ارب روپے پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور جدید آلات کی خریداری کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ زائرین کو 300 کلومیٹر فی...
    دہشت گردی کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تفصیلی دی اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس اِن کیمرہ ہو رہا ہے جس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردی سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی اور سیکیورٹی رہنما شریک ہیں، عسکری قیادت کی جانب سے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس...
    سٹی 42: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کی ملکی سرزمین پرکوئی جگہ نہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائینگے۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عسکری قیادت باالخصوص آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عسکری قیادت بالخصوص آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے، اور ہم ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے رہیں گے۔ شرم کی بات ہے پی ٹی آئی نازک ترین...
     سی ٹی ڈی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔خیبر پختونخوا پولیس کادہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے،مختلف کارروائیوں کےدوران فتنہ الخوارج کے مزید 3دہشت گرد کو  ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی بنوں کے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 2دہشت گردوں کو ہلاک کیاگیا۔آئی جی کےپی ذولفقار حمیدکا کہناہے کہ دونوں ہلاک دہشت گرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے، ہلاک ہونے والوں  میں ابراہیم ضرار گروپ کا نائب امیر حکیم اللہ عرف شعیب بھی شامل تھا، سی ٹی ڈی بنوں پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر اندر حملے میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگا کر ان کو جہنم واصل کیا۔آئی جی کے پی کا کہناہے...
     جیمز ویب خلائی دوربین کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ سائنس دانوں نے پہلی بار ہمارے نظام شمسی سے باہر کے سیاروں میں اہم گیس کاربن ڈائی آکسائیڈ کا براہ راست مشاہدہ کیا ہے۔دی ایسٹرو فزیکل جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گیس پر مبنی بڑے سیارے زندگی کی میزبانی کرنے کے اہل نہیں ہیں، لیکن اس تحقیق سے یہ اشارہ ضرور مل جاتا ہے کہ دور دراز سیارے کیسے تشکیل پاتے ہیں۔زمین سے 130 نوری سال دور HR 8799 نظام کی عمر صرف تین کروڑ سال ہے، جو ہمارے نظام شمسی کے 4.6 ارب سال کے مقابلے میں تقریباً نومولود بچہ ہے۔تحقیق کے مطابق امریکا کی قیادت میں محققین کی ایک ٹیم نے اس نظام...
    اسلام ٹائمز: افطار کے شرکاء نے حجت الاسلام و المسلمین مولانا مرزا یوسف کی نیابت میں نماز مغربین ادا کی۔ افطار کے شرکا سے حجت الاسلام و المسلمین مولانا نقی ہاشمی نے خطاب کیا، پروگرام کے اختتام میں صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، کراچی ریجن سروش زیدی نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے سالانہ دعوتِ افطار بمناسبت ولادتِ امام حسن علیہ السلام و بیادِ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کا انعقاد 15 رمضان المبارک کو آئی آر سی لان بی میں کیا گیا۔ افطار کے شرکا نے حجت الاسلام والمسلمین مولانا مرزا یوسف کی نیابت میں نماز مغربین ادا کی۔ افطار کے شرکا سے حجت الاسلام و المسلمین مولانا نقی ہاشمی نے...
    اکیلے فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں، اجلاس میں نہ جانا پارٹی کا فیصلہ ہے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بطور چیئرمین بھی اکیلے فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں، اجلاس میں نہ جانا پارٹی کا فیصلہ ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے بیرسٹر گوہر سے سوال کیا کہ کل آپ نے سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں جانے کا کہا اور آج نہیں جا رہے، وجہ کیا ہوئی؟بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بطور چئیرمین بھی، میرے پاس اختیار نہیں کہ اکیلے فیصلہ کرلوں، پارٹی کا فیصلہ ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ پارٹی مقدم ہے یا پاکستان مقدم...
    وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد”آغوش“پروگرام شروع کرنے کا اعلان، جس کے تحت 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو”آغوش“ پروگرام کے تحت 23 ہزار روپے ملیں گے۔  رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 13اضلاع”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی، ”آغوش“ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو سے ہوگا۔ اس کے علاوہ بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں ”آغوش“ بھی پروگرام میں شامل ہیں۔ حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر2 ہزارروپے...
    اسلام آباد: ملک کی تاجر و صنعت کار برادری نے دس سالہ صنعتی پالیسی لانے، پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کی قیمتوں کو خطے کے برابر نہیں لائیں گے تو برآمدات بڑھانا اور کشکول توڑنا ممکن نہیں ہوگا۔ یہ بات فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ، پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر اور رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ نے منگل کو سیف پی سی سی آئی آفس اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہی۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت اس بات کو سمجھ رہی ہے کہ چار ماہ پہلے انتخابات...
    چینی صدر کی جانب سے چین کے ڈونگ قومیت کےگاؤں کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ جنوب مغربی چین کے صوبہ گوئی چو میں میاؤ اور ڈونگ قومیت کے خوداختیار پریفیکچر کا دورہ کیا۔ رواں سال کے دو اجلاسوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب شی جن پھنگ نے چین کے کسی صوبے کا دورہ کیا ہے۔اور یہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد شی جن پھنگ کا تیسرا دورہ گوئی چو ہے۔ اس سے پہلے جون 2015 میں اور 2021 میں جشن بہار سے پہلے شی جن پھنگ نےگوئی چو کا دورہ کیا تھا۔ چین...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان میں سے کوئی بھی رکن پیش نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کیا تھا جبکہ ان افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے تھے، تاہم 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن...
    ---فائل فوٹو  مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اعترافِ جرم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔عدالت نے صحافی پر حملے کے مقدمے میں بھی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔وکیلِ صفائی کی استدعا پر ملزم کے والدین کو کمرۂ عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ مصطفیٰ قتل کیس، سائبر کرائم کراچی کی تحقیقاتی رپورٹ اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز کو موصول کراچی سائبر کرائم کراچی کی تحقیقاتی ٹیم جو مصطفی... دورانِ سماعت ملزم کے والد...
    راجن پور: 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی، بیٹوں اور پوتوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز راجن پور:پنجاب کے ضلع راجن پور میں 80 سالہ بزرگ نے 48 سالہ خاتون سے شادی کرلی، تقریب کے دوران دولہے بزرگ گنگناتے رہے، جبکہ ان کے پوتے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔ دل جوان ہونا چاہیے یہ بات ثابت کی ہے راجن پور کے 80 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر مظفر الدین نے جو کہ 48 سالہ دلہن خوب دھوم دھڑکے سے بارات کے ساتھ لے آئے ہیں، ان کے دوست احباب کی جانب سے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا ہے۔ راجن پورکے ریٹائرڈ استاد مظفر الدین دھوم دھام سے 48...
    چین نے غزہ میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد اب تک کے سب سے شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ صورتحال پر گہری تشویش رکھتا ہے اور تمام فریقین سے ایسے اقدامات سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتا ہے جو حالات کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔ بیان میں بڑے پیمانے پر انسانی بحران کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ تمام فریقین کو ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ غزہ میں اسرائیلی...
    بھکر: بیوی سے ناراضی کا بدلہ لینے کے لیے ظالم باپ نے 4 سالہ بیٹے کی ٹانگ توڑ دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھکر کے نواحی علاقے دلے والا میں سنگ دل باپ جلاد بن گیا اور اپنے ہی حقیقی بیٹے پر ظلم کی انتہا کردی۔ ظالم شخص نے بیوی سے ناراضی کا بدلہ اپنے معصوم بیٹے کی ٹانگ توڑ کر نکالا۔ بے رحم باپ نے  تشدد کرتے ہوئے لکڑی کی  چھڑی کے وار سے 4 سالہ شاہ زیب کی ٹانگ توڑ دی، تب بھی جلاد باپ کو ترس نہیں آیا جب کہ معصوم بچہ تکلیف سے تڑپتا رہا، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام نے کمسن بچے پر تشدد اور ٹانگ توڑنے کے...
    بھارتی شہر ناگپور میں ہندو انتہا پسند گروہ کی جانب سے مغل بادشاہ اورنگزیب کے مزار کو گرانے کے مطالبے پر پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں، جس کے بعد حکام نے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا۔ پولیس کے مطابق، پیر کے روز ہونے والے فسادات میں متعدد گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا، جبکہ پندرہ سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ایک ویڈیو پیغام میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور امن و امان کی بحالی کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، وشو ہندو پریشد (VHP) کے کارکنان نے اورنگزیب کے...
    اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے عہدیداران نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں اور پالیسی ریٹ میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ عہدیداران کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے استحکام اور برآمدات کے فروغ کے لیے توانائی کی قیمتوں کو خطے کے برابر لانا ناگزیر ہے۔ ای پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ چیمبرز کی دو سالہ مدت کے حوالے سے گفت و شنید جاری ہے جبکہ حکومت یہ بات سمجھ رہی ہے کہ چار ماہ قبل ہی انتخابات مکمل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سے متعلق میڈیا اور بزنس کمیونٹی نے مل کر...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے پاکستان تحریکِ انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت میں کہا طالبان ہمارے بھائی ہیں، پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کیخلاف کام کرنیوالی فورسزکو سپورٹ کرنا ہے، ایک جماعت ہے جن کا کام ہی بائیکاٹ کرنا ہے۔ لاہور میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل میں میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا، عوام کی سہولت کیلئے مریم نواز ہرممکن اقدامات کر رہی ہیں، قومی سلامتی کی کمیٹی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس جاری ہے۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس،آرمی چیف نے شرکا کو 50منٹ بریفنگ دی عظمیٰ بخاری...
    پولیس حکام نے بتایا کہ چارسدہ میں کارروائی کے دوران مطلوب دہشتگرد جاوید خان ہلاک ہوا جس کے قبضے سے دستی بم، پستول، پرائما کارڈ اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے۔  اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سینٹرل پولیس آفس پشاورکے مطابق سی ٹی ڈی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کی جس دوران3 دہشتگرد مارے گئے۔  پولیس کے مطابق بنوں میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ چارسدہ میں کارروائی کے دوران مطلوب دہشتگرد جاوید خان ہلاک ہوا جس کے قبضے سے دستی بم، پستول، پرائما کارڈ اور سیفٹی فیوز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے بند کمرے میں ہونے والے  اجلاس آرمی چیف نے شرکا کو 50منٹ بریفنگ دی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے کمیٹی شرکا کو بریفنگ دی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 50منٹ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے 30منٹ بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ملکی داخلی و خارجی سکیورٹی سے متعلق صورتحال پر بریفنگ دی،شرکا کو سکرین اور سلائیڈرز کی مدد سے اہم شواہد کیساتھ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ کل آپ نے کہا...
    سائنسدانوں نے تاریخ میں پہلی بار روشنی کو ’سپر سالڈ‘ مادے میں تبدیل کردیا ہے۔ ’سپر سالڈ‘ دراصل مادے کی ایک حیران کن کیفیت ہے جو بیک وقت ٹھوس اور مائع دونوں قسم کی خصوصیات رکھتی ہے۔ اگرچہ سائنس دانوں نے اس سے قبل ایٹمز کو استعمال کرتے ہوئے ’سپر سالڈ‘ تیار کیے ہیں لیکن روشنی اور مادے کو جوڑ کر ’سپر سالڈ‘ بنانے کا یہ پہلا موقع ہے، اور اس سے آپٹکس اور فزکس میں تحقیق کے لیے نئے در وا ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ’اونی چوہوں کے بعد سائنسدان ’اونی ہاتھی‘ کی پیدائش کے لیے کوشاں یہ تجریہ اٹلی کے ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آپٹکس‘ کے محققین نے کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ آنے...
    بنگلا دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی اعلیٰ وزارتی سطح کا پہلا دورہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)بنگلا دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا پہلا اعلیٰ وزارتی سطح کا دورہ طے پا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار 22 سے 24 اپریل تک بنگلا دیش کا دورہ کریں گے، جہاں وہ بنگلا دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین سے مذاکرات کریں گے۔ اس دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بنگلا دیش کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے اور متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ اس دورے میں منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون پر بھی معاہدہ ہو سکتا ہے۔ علاوہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے صحافی کے سوال ’کل آپ نے کہا تھا کہ سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں جائیں گے‘پر جواب آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت کا فیصلہ پارٹی نے کیا، بطور چیئرمین بھی میرے پاس اختیار نہیں کہ اکیلے فیصلہ کر لوں،ان کاکہنا تھا کہ اجلاس میں شرکت سے قبل بانی سے ملاقات کی شرط رکھی تھی،واضح طور پر کہا تھا دہشتگردی کیخلاف کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئے۔ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب ہوگی مزید :
    پولیس کے مطابق گنڈی چوک پر مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 اغواء کاروں کو گرفتار کرتے ہوئے 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے مطابق گنڈی چوک پر مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ ملزمان سے 3 کلاشنکوف، 1400 گرام سونا اور 27 لاکھ روپے برآمد کر لیے  گئے، بازیاب کروائے گئے مغویوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔
     بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے رواں برس مئی میں پاکستان آئے گی پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ میں دو طرفہ سیریز کے حوالے سے معاملات طے پاگئے، بنگلا دیشی ٹیم 3 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیمیوں کے مابین 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ میچز کے لیے لاہور اور ملتان کے ساتھ فیصل آباد کا وینیو زیر غور ہے۔ جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔گزشتہ سال بھی بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آئی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے اپنے والد سے اعلان لاتعلقی کردیا جب کہ عدالت میں عجیب و غریب بیان دینے لگا۔   انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم ارمغان کو پیش کیا گیا۔ ملزم ارمغان کے والد کی پراسیکیوٹراور تفتیشی افسرکو دھمکیوں کا معاملے پر پولیس نے انسدادِ دہشت گردی کورٹ کمپلیکس کےدروازے بند کردیے۔ پولیس کے مطابق ہمیں ہدایت کی گئی ہے کہ کسی کواندرنہ آنے دیاجائے، تاہم دھمکیاں دینےوالے کامران قریشی کواے ٹی سی کمپلیکس میں داخلے کی اجازت دے دی گئی اور صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔  یہ پابندی پراسیکیوٹرجنرل منتظرمہدی کے خط کی روشنی میں لگائی...
    لاہور میں آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف لاہورہائیکورٹ چوک سے ٹاؤن ہال تک احتجاجی اورآگاہی واک کی گئی۔  احتجاجی واک میں جانوروں کے حقوق کے کارکنوں، طلبا اورسول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: جانوروں کے حقوق کیلیے سرگرم ادارے کا آوارہ کتوں کو مارنے کی غیر قانونی مہم روکنے کا مطالبہ مظاہرین نے  کتوں کو بے رحمانہ طریقے سے مارنے کا سلسلہ بندکرنے کا مطالبہ کیا۔  ڈی سی آفس لاہور کو لاہورہائیکورٹ کے احکامات کی کاپی پیش کی گئی۔ اس موقع پر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکن عائزہ حیدر کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے کتوں کو مارنے پر پابندی...
    سندھ کے زرعی سائنسدانوں نے زیادہ پیداوار اور کم پانی پر کاشت ہونے والی مزید 22 نئی زرعی اجناس تیار کرلی ہیں۔ وزیر زراعت سندھ  سردار محمد بخش خان مہرکے زیرِ صدارت صوبائی سیڈ کاؤنسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی نے زیادہ پیداوار دینے اور کم پانی پر کاشت ہونے والی کاٹن, مکئی، سرسوں، چاول، دال اور مینگو سمیت 22 نئی زرعی اجناس کی کاشت کے لئے متفقہ طورپر منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی، ڈی جی ریسرچ مظہر کیریو، کاشتکار رہنما ندیم شاہ، سندھ/پنجاب کے زرعی ماہرین، سائنسدان اور دیگر نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ تقریب میں ڈی جی زراعت ایکسٹینشن منیر احمد جمانی، اور ایم ڈی سیڈ کارپوریشن مشتاق احمد سومرو بھی شریک ہوئے۔ وزرت...
    انسداد دہشتگردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک مزید توسیع کردی۔ وکیل صفائی کی استدعا پر ملزم کے والدین کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی تاہم دوران سماعت ملزم کے والد کامران اصغر قریشی نے شور شرابہ کیا جس پر پولیس اہلکار انہیں کھینچ کر کمرہ عدالت سے باہر لے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ کو کیسے قتل کیا گیا؟ ملزم ارمغان کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی ملزم ارمغان قریشی نے اپنے والد کی جانب سے تجویز کردہ نئے وکیل کو اپنی وکالت کے لیے نامزد کرنے سے انکار کردیا، ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان نے بعد ازاں اپنے والد سے بھی ملاقات سے انکار کیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے شہریوں سے ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے 12 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 104 روپے 59 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجنزکی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی چینل کے مطابق شہری پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجن کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ نجی چینل کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرولیم لیوی کاسب سےزیادہ بوجھ شہریوں پرلادا گیا ہے، پیٹرول کے فی لیٹر میں 15 روپے 28 پیسے کسٹمز ڈیوٹی شامل ہے۔ دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ کے فی لیٹر میں 15 روپے 78 پیسے کسٹمز ڈیوٹی بھی شامل ہے، پیٹرول، ہائی اسپیڈ...
    شہریوں کو سستی اور آرام دہ سفر کی سہولت دینے کے لیے ٹیکسلا کے بعد اب حسن ابدال تا اسلام آباد الیکٹرک بس سروس کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ حسن ابدال سے اسلام آباد کے لیے چلنے والی الیکٹرک بس کا کرایہ 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ الیکٹرک بس سے نہ صرف شہریوں کے سفری اخراجات کم ہوں گے بلکہ یہ فضائی آلودگی کے خاتمے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں نئی الیکٹرک بس سروس کے روٹس کیا ہیں؟ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار اشعر حیات خان نے وی نیوز کو بتایا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ہمیشہ سے اپنے حلقہ کے لوگوں کی تکالیف کو محسوس...
    اسلام ٹائمز: بعد افطار ایم ڈبلیو ایم کی شہدائے راہ مقاومت کانفرنس سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی و خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے مقامی لان میں دعوت افطار و شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی، اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی و خطاب کیا۔ کانفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز، ایم کیو ایم کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما سرباز عبدالرب درانی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ظفر اقبال، مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ثقلین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) خواتین سے متعلق حقوق کی سرگرم افغان کارکن زہرہ موسوی طالبان حکومت کے جبر کے خلاف مہینوں کی لڑائی اور اس کے خلاف احتجاج کے بعد مارچ 2022 میں افغانستان سے فرار ہو کر پڑوسی ملک پاکستان پہنچی تھیں۔ وہ اب روپوش ہیں اور پاکستانی پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے اور اپنے آبائی ملک جلاوطن کیے جانے کے خوف میں مبتلا ہیں۔ اگست 2021 میں جنگ زدہ ملک افغانستان میں اسلامی بنیاد پرست گروپ کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد موسوی نے طالبان حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ انہوں نے عوامی اجتماعات اور مظاہروں میں حصہ لے کر خواتین...
    نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی20 میچ میں بھی شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے غصہ سابق کرکٹرز پر نکال دیا۔  میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے فسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ پاکستان میں لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتطار کرتے ہیں تاکہ تنقید کرسکیں، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسان نہیں، ہر کھلاڑی اپنا 100 فیصد کھیل پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوی بیٹرز نے کچھ اچھے شارٹس کھیلے اور کچھ قسمت نے انکا ساتھ دیا، ہم وہ ہی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہےہیں جو جدید کرکٹ کا تقاضا ہے۔  ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کریں گے تو کیسے آگے...
    وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے، دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت اہم وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بطور وزیراعظم شہباز شریف اب تک سعودی عرب کے کتنے دورے کرچکے؟ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے طے شدہ ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما باہمی تجارت کو فروغ دینے، کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو آسان بنانے کے...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ  قانون اور انصاف کا اتنا تماشا نہیں بننا چاہیے، ہم کہاں انصاف لینے جائیں جب مجبوری میں جج صاحب بھی انصاف نہیں دے سکتے۔ انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جب عدالت نے پوچھا کہ تفتیشی افسر کہاں ہے تو تفتیشی افسر غائب ہو گیا، اگر ملزم پیش نہ ہو تو ملزم کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انصاف کا کونسا تقاضہ ہے سینکڑوں ملزمان عدالت میں پیش ہوتے ہیں مگر تفتیشی افسر پیش نہیں ہوتا ، قانون اور انصاف کا اتنا تماشا نہیں بننا چاہیے، ہم کہاں انصاف لینے جائیں جب مجبوری میں...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل ہی پشاور زلمی کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب کی لیگ میں شرکت کے حوالے سے سوالات اٹھ گئے۔ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے اوپنر صائم ایوب کے اسکواڈ میں ہوتے ہوئے بگ بیش لیگ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنیوالے مچل اوون کو اسکواڈ کا حصہ بنایا اور انہیں رزیرو کھلاڑی میں رکھا گیا ہے۔ مچل اوون کی سلیکشن نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا ہے کہ پشاور زلمی اوپنر صائم ایوب اوپننگ کیلئے بابراعظم کے ہمراہ دستیاب ہوں گے یا نہیں۔ مزید پڑھیں: صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے فیصلہ کب ہوگا؟ گزشتہ ایڈیشن میں بابراعظم اور صائم...
    میڈیا پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق افواہوں پر وزارت خزانہ کی طرف سے وضاحت جاری کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا پر خبر گردش کررہی تھی کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے انکار کردیا ہے۔ اس خبر میں بتایا گیا تھا کہ وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی اجلاس کو بتایا کہ اگلے مالی سال سرکاری ملازمین اپنی تنخواہوں میں اضافے کی توقع نہ رکھیں۔ یہ بھی پڑھیے: آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی تجویز زیرغور نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تاہم اب وزارت خزانہ کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے ایسا کوئی بیان نہیں...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے سرکاری فنڈنگ سے چلنے والے امریکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکا کے ملازمین کی برطرفیاں شروع کردیں۔ خبرایجنسی کے مطابق وائس آف امریکا (VOA) کے سیکڑوں کانٹریکٹ ملازمین کو برطرفیوں کی ای میلز موصول ہوگئی ہیں جس میں مدت ملازمت 31 مارچ سے ختم ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر برطرف ملازمین وائس آف امریکا کی غیر انگریزی سروسز میں کام کر رہے تھے۔ اس سے پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس میں وائس آف امریکا اور 6 دوسری سرکاری خبر ایجنسیوں کی فنڈنگ کم کرنے کا حکم دیا تھا۔ خیال رہے کہ وائس آف امریکا دنیا کی 40...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) سترہویں صدی کے مغل بادشاہ اورنگ زیب کے مقبرے کو مہاراشٹر کے کسی دوسری ریاست میں منتقل کرنے کے ہندو شدت پسند تنظیموں کے مطالبے پر پیر کو ناگپور کے کئی علاقوں میں تشدد پھوٹ پڑا، جس کے بعد تقریباﹰ ایک درجن علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ حالات اب کنٹرول میں ہیں، شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اور متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اورنگ زیب کا مقبرہ بھی ہندو قوم پرستوں کے نشانے پر خیال رہے کہ اورنگ زیب کا مقبرہ مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں ہے۔ ہندو قوم پرست حکمران جماعت نے جس کا نام بدل...
    کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم  ٹی ٹی پی الخوارج کے اہم کارکن کی 34 مقامات کی فوٹیجز حاصل کرلیں۔ سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی الخوارج کے اہم کارکن خلیل الرحمن کی 34 مقامات کی فوٹیجز حاصل کرلیں۔ فوٹیجز میں گرفتار ملزم کو مختلف علاقوں میں پیدل گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔گرفتار ملزم کھڈا مارکیٹ سے سعودی قونصلیٹ تک پیدل چلتا ہوا آیا۔ گرفتار ملزم سعودی قونصلیٹ کے قریب صدر جانے والی بس پر چڑھا ایکس 10 روٹ کی بس کے ذریعے ملزم ایمپریس مارکیٹ پہنچا۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ طالبان کے حق میں وال چاکنگ کرنے والا ٹی ٹی پی کا اہم کارکن گرفتار گرفتار ملزم بس سے اتر کر پیدل...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی پالیسیوں کی یادداشت کا مسودہ شیئر کردیا۔ پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے معاہدے کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی پالیسیوں کی یادداشت کا مسودہ بھی شیئر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  تعمیراتی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے کچھ ریلیف دینے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم ریلیف فوری دیا جائے گا یا آئندہ بجٹ میں شامل ہوگا؟ اس حوالے سے فیصلہ کیا جانا تاحال باقی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات بغیر معاہدے کے ختم ہوئے تھے جب کہ ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجرا...
    بھارتی ریاست مہارشٹرا کے علاقے ناگپور میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کے بیان کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس کی وجہ اداکار وکی کوشل کی فلم کو قرار دیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں جاری اورنگزیب تنازع اور ناگپور میں پیر کے تشدد کے درمیان، وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے ایک حالیہ بیان میں وکی کوشل کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’چھاوا‘ کو 17ویں صدی کے مغل بادشاہ کے خلاف لوگوں کے غصے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ایک گروپ کی جانب سے مذہبی کتاب کو جلانے کی افواہ پھیلنے کے بعد ناگپور میں ہونے والے تشدد کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے کہا کہ فسادات کی پہلے...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر کوئی کمیٹی کا اجلاس یا آل پارٹیز کانفرنس نتیجہ خیز نہیں ہو سکتی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ  کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ ہونی ہے، بانی پی ٹی آئی اصلی سٹیک ہولڈر ہیں اگر وہ اجلاس میں نہیں اتے تو مٹی پاؤ والی بات ہو گی، بابر اعوان بابر اعوان نے کہا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو عوام میں نکلتے ہیں مگر پارلمینٹ میں موجود نہیں، تمام سٹیک ہولڈرز کو بلانا چاہیے تھا کمیٹی میں نہیں بیٹھ سکتے تو ال پارٹیز کانفرنس بلا لینی چاہیے۔ ان کا...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء ) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور ملک کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ پر ردعمل دے دیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن اس وقت دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے، اس سے بڑھ کر وطن دشمنی کیا ہو سکتی ہے؟، تحریک انصاف نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول اور آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، پی ٹی...
    سابق وزیر اعظم نواز شریف اس وقت مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اور اس کے ساتھ وہ لاہور کی قدیم عمارتوں کی بحالی کی نئی اتھارٹی کے سرپرست  اعلیٰ بھی بن گئے ہیں۔ اتوار کو نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول یعنی لہر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کے پیٹرن ان چیف یعنی سرپرست اعلیٰ نواز شریف کو بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نوازشریف تاریخی ورثے کی بحالی کے لیے ’لہر‘ کے پیٹرن انچیف مقرر نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے تو انہوں نے موٹرویز کا جال پورے پاکستان میں بچھایا اور اپنے ہی ادوار میں انہیں مکمل کروانے کی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 مارچ ۔2025 ) پاکستان کا بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ بڑھتی ہوئی درآمدات، برآمدات کی سست شرح نمو، اور قرضوں کی ادائیگیوں میں اضافہ سے خاطر خواہ ترسیلات زر سے چلنے والے عارضی کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس کے باوجود بیرونی استحکام کو متاثر کر رہا ہے . ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاﺅنٹ جس نے دسمبر 2024 میں 474 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا، جنوری 2025 میں 420 ملین ڈالر خسارے پر آ گیا جو جون 2024 کے بعد سب سے زیادہ ہے 2025میں 682 ملین ڈالرکے مجموعی سرپلس کے باوجود بڑھتی ہوئی درآمدات اور غیر ملکی ذمہ داریوں نے تجارتی خسارے کو 26 فیصد تک بڑھا دیا.(جاری ہے) ویلتھ پاک کے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں کے کیس میں سپیشل پراسیکیوٹرکو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی،سپیشل پراسیکیوٹر کی غیرحاضری پر عدالت نے اظہار برہمی  کیا،وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ٹرائل کورٹ میں بھی سپیشل پراسیکیوٹر کا ایسا ہی رویہ رہا،عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم  دیدیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔...
    پاک فضائیہ نے 1965 کی پاک - بھارت جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو ان کی 12 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم ستارہ جرات  بار، کی 12 ویں برسی پر ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ ائیر کموڈورایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرانے کا شاندار کارنامہ انجام دیا-  یہ ایک ایسا ریکارڈ  ہے جو آج تک ناقابل شکست ہے۔لیجنڈری پی اے ایف پائلٹ نے 7 ستمبر 1965 کو اپنے F-86 سیبر جیٹ طیارے...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ملک بھر میں بچوں کے اغواء کےخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے  قومی کمیشن برائے تحفظ اطفال کے نمائندے کو آئندہ سماعت پر بلا لیا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سپوریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ اٹارنی جنرل تمام آئی جیز سے ملاقات کریں، تاہم آئی جیز کے ساتھ آج تک کوئی ملاقات نہیں کی گئی۔ کرغزستان کی خاتون کے بیٹے کا اغوا، سابق شوہر کو پیش کرنے کا حکمکرغزستان کی خاتون کے سابق شوہر کے ہاتھوں بیٹے کے اغوا کیس میں عدالتی حکم پر آئی جی خیبرپختونخوا سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔...
      —فائل فوٹو صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس ساتویں روز بھی معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کچھی کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے کوئی بھی ٹرین روانہ نہیں ہو سکی۔حکام نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ٹرین سروس کل بدھ کو بحال ہو جائے گی۔ کچھی میں ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے اندرونِ ملک ٹرین سروس معطلریلوے حکام نے بتایا ہے کہ کچھی میں ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس معطل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 11مارچ کو مشکاف میں جعفر ایکسپریس پرحملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے جس سے...
    ---فائل فوٹو  انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خوا ذوالفقارحمید نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں بالخصوص جنوبی اضلاع میں دہشت گردی بڑھی ہے، صوبے میں دہشت گردی بڑھنے کا مزید امکان ہے۔آئی جی ذوالفقا رحمید نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا پولیس کے پاس 11 ہزار اہلکاروں کی کمی ہے، تھانوں اور پولیس چوکیوں کی عمارتیں ٹھیک ہونی چاہئیں، پولیس کو جدید اسلحہ چاہیے، اسلحہ خریدنے کا پلان تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ جدید اسلحے اور دیگر وسائل کا معاملہ اٹھایا ہے، پارا چنار ٹل شاہراہ کو محفوظ بنانے کے لیے الگ فورس بنا لی ہے۔ دہشت گردی کے واقعات جاری، خضدار میں بم حملہ، 5 زخمی، بنوں میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، وزیرستان میں 2...
    اسکرین گریب تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا، پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو پرول پر رہا کیا جائے تاکہ وہ قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں شرکت کر سکیں، بانئ پی ٹی آئی کے بغیر کسی میٹنگ کی اہمیت نہیں ہوگی۔اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم نے اس اجلاس میں شریک ہونے سے انکار کردیا ہے ، گزشتہ روز سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ہم نے فیصلہ کیا تھا، ہماری طرف سے کوئی نمائندہ میٹنگ میں نہیں جائے...
     رواں سال کتنے سورج گرہن ہوں گے؟ ماہرفلکیات نے اہم پیشگوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق ماہرفلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2025 میں دو سورج گرہن ہوں گے۔ پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا۔ تاہم رواں سال کا پہلا سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ نارتھ امریکا اور سائبیریا میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق  دوپہر 1 بجکر 50 منٹ پرشروع اور اختتام شام 5 بجکر 43 منٹ پر ہوگا۔ ماہرفلکیات کا کہنا ہے کہ سال 2025 کا دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبرکے درمیان ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ زمین پر سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کے دوران سورج اور زمین کے درمیان...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 مارچ ۔2025 )ملک میں شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات اوربلوچستان ‘ خیبر پختونخوا میں حالیہ حملوں کے تناظر میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس آج قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہو رہا ہے قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی جانب سے بلایا گیاپارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس ڈیڑھ بجے شروع ہوگا .(جاری ہے) قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی تاہم حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان سامنے آیا ہے پی ٹی آئی کے راہنما رﺅف حسن نے برطانوی نشریاتی ادارے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف19سے22مارچ تک سعودی عرب کاسرکاری دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کےمطابق شہبازشریف اورسعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کےدرمیان اہم ملاقات ہو گی،دونوں رہنماتجارت،اہم شعبوں میں شراکت داری بڑھانےپرغورکریں گے،سعودی ولی عہدسےملاقات میں اقتصادی تعاون مستحکم کرنےکےطریقوں پرگفتگوہوگی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دورےکامقصددوطرفہ تعلقات واقتصادی تعاون کافروغ اورسرمایہ کاری بڑھاناہے،غزہ کی صورتحال،مشرق وسطیٰ میں بدلتےحالات،مسلم امہ کےامورزیرغورآئیں گے،وزیراعظم کےدورےمیں تجارت،سرمایہ کاری میں تعاون کوفروغ ملےگا،وفدمیں نائب وزیراعظم سمیت وفاقی وزرا،سینئرحکام شامل ہوں گے۔ سی ٹی ڈی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک مزید :
    پنجاب میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا۔ پانی کے مسئلے پر پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی واٹر گورننس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ارسا وفاقی سیکرٹری پانی ،سیکرٹری آبپاشی پنجاب اوردیگر ماہرین میں شریک ہوئے۔ کمیٹی کے رکن محسن لغاری نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کا بہت پرانا جھگڑا چل رہا ہے۔انگریزوں کے آنے سے پہلے پانی ضائع ہوکر سمندر چلا جاتا تھا۔ انگریز دور میں نہری نظام  بنایا گیا۔ ہم نے اب تک پانی جمع کرنے کے نئے نظام نہیں بنائےبلکہ جو پہلے سے نظام بنے تھے وہ بھی کم ہوگئے ہیں۔ محسن لغاری نے کہا کہ صوبوں میں پانی کی تقسیم کے معاہدوں پر عمل درامد کرانے کے لیے ارسا بنایا گیا۔ ہم پانی تو مانگتے...
    ڈی آئی خان: لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں پولیس  نے ایک کارروائی کے دوران 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرتے ہوئے 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔   پولیس کے مطابق گنڈی چوک پر مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ ملزمان سے 3 کلاشنکوف، 1400 گرام سونا اور  27  لاکھ روپے برآمد کر لیے  گئے۔ بازیاب کروائے گئے مغویوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔
    لاہور: تھانہ وحدت کالونی کی حدود سے آن لائن خریداری کا بہانہ بنا کر ملزمان شہری کا قیمتی موبائل لے کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے جعلی آن لائن ٹرانزیکشن کا دعویٰ کرکے شہری کو دھوکا دیا۔ سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے کیس ٹریس کرنا شروع کیا جس میں ملزمان کو شہر کی مختلف شاہراہوں پر دیکھا گیا۔ سیف سٹی اور پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، کیش اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد ہوئیں، ملزمان نوسربازی اور فراڈ کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ شہری کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) سینئروزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر چیف وائلڈلائف رینجر کی زیر نگرانی پنجاب بھر میں مہمان آبی پرندوں کے غیرقانونی شکاریوں کا تعاقب بھرپور انداز سے جاری ہے جس کے نتیجے میں صوبہ کے مختلف مقامات جھنگ ، چنیوٹ ،قصور ، تونسہ بیراج اور مظفر گڑھ سے مرغابی کے غیرقانونی شکارمیں مشغول 8شکاری رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے5شکاریوںکو ایک لاکھ سے زائد جرمانہ کیساتھ مزید کاروائی شروع کردی گئی ہے۔(جاری ہے) تر جمان کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر جھنگ محمد اکرم شاہد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جھنگ اور چنیوٹ کے مختلف مقامات سے مرغابی کے غیرقانونی شکار میں مشغول 3شکاریوں کو گرفتار کرکے انہیں 70ہزار روپے محکمانہ معاوضہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد”آغوش“پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا جس کے تحت 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو”آغوش“ پروگرام کے تحت 23 ہزار روپے ملیں گے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 13اضلاع”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی، ”آغوش“ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو سے ہوگا۔ اس کے علاوہ بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں ”آغوش“ بھی پروگرام میں شامل ہیں۔ حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد”آغوش“پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا جس کے تحت 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو”آغوش“ پروگرام کے تحت 23 ہزار روپے ملیں گے۔  نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 13اضلاع”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی، ”آغوش“ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو سے ہوگا۔ پرائیویٹ عازمین کا حج خطرے میں پڑگیا ، منیٰ اور عرفات میں ابھی تک جگہ الاٹ نہیں ہوسکی :...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ عازمین کا حج خطرے میں پڑگیا ، منیٰ اور عرفات میں ابھی تک جگہ الاٹ نہیں ہوسکی ، جس کے باعث 70 سے 75 ہزار پرائیویٹ عازمین کا حج کوٹہ ضائع ہونےکا خدشہ موجود ہے۔ایک بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ 89 ہزار پرائیویٹ حجاج کیلئے منیٰ اور عرفات میں جگہ کی الاٹمنٹ کا مسئلہ پرائیویٹ حجاج آرگنائزیشن او روزارت مذہبی امور میں اختلاف کے باعث پیش آیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس اختلاف کے باعث سعودی حکومت کی طرف سے دی گئی مہلت ختم ہوگئی تھی، اب وفاقی وزیر مذہبی امور نے مسئلہ جلد حل کرنے کیلئے...
    ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس کی بربریت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک احتجاجی دھرنے کے دوران پُرامن کشمیری خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ احتجاج ضلع دیوسر کلگام میں پراسرار اموات کے خلاف کیا جا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کی بربریت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک احتجاجی دھرنے کے دوران پُرامن کشمیری خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ احتجاج ضلع دیوسر کلگام میں پراسرار اموات کے خلاف کیا جا رہا تھا، جس میں مقامی شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ رپورٹس کے مطابق، گزشتہ ماہ سے لاپتہ تین افراد میں سے ایک نوجوان کی لاش قریبی ندی سے برآمد...
    تحریک انصاف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے کوئی نمائندہ اجلاس میں نہیں جائے گا۔ علی امین گنڈا پور بطور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا شرکت کرینگے۔ عمر ایوب نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اجلاس میں پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کرینگے، صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کواعتماد میں لیے بغیرآگے نہیں بڑھ سکتے۔  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بطوروزیراعلیٰ اجلاس میں شریک ہونگے، اس وقت ہم کسی بھی آپریشن کے حق میں نہیں ہیں، 77سالوں سے...
    ویب ڈیسک:  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے۔  قومی اسمبلی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس میں  وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہیں۔  سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار،ڈالر معمولی سستا تحریک انصاف کے اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے مگر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں اپنے صوبے کی نمائندگی کی  ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی...
    خیبرپختونخوا میں ادویات اسیکنڈل میں 1 ارب 25 کروڑ کی خورد برد کا انکشاف سامنے آیا ہے، محمکہ صحت خیبر پختونخوا میں ادویات فراہم کیے بغیر فنڈز جاری کیے گئے۔ خیبرپختونخوا میں ادویات اسیکنڈل میں 1 ارب 25 کروڑ کا خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ محمکہ صحت میں ادویات کی فراہم کیے بغیر فنڈز جاری کیے گئے۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ ڈیلوری چالان بھی جعلی نکلے۔ نیب خیبر پختونخوا نے انکوائری مکمل کر لی، ابتدائی انکوائری میں 2023-24 کے دوران ادویات کی خریداری میں بدعنوانی کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ادویات خریداری کے 4.4 ارب روپے کے سپلائی آرڈر جاری کئے گئے۔ 2024 کے دوران 50 کمپنیوں کو 4 ارب روپے سے زائد ادائیگی کی...
    زیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد”آغوش“پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا جس کے تحت 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو”آغوش“ پروگرام کے تحت 23 ہزار روپے ملیں گے۔  رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 13اضلاع”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی، ”آغوش“ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو سے ہوگا۔ اس کے علاوہ بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں ”آغوش“ بھی پروگرام میں شامل ہیں۔ حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر2 ہزارروپے دیے جائیں...
    پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیڈ بوٹ میں چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پرجیوانی (بلوچستان)کے علاقے کنٹانی میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیڈ بوٹ میں چھپائی گئی1864کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس اور 7.2کلوگرام نشہ آور براؤن شوگر برآمدکر لی گئی۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی۔ مزید پڑھیں: اے این ایف نے 16 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑلی، 10 ملزمان گرفتار   ترجمان کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 31.7 ملین ڈالر  اور 83.72 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک...
    نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں بھی شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے غصہ سابق کرکٹرز پر نکال دیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے فسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ پاکستان میں لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتطار کرتے ہیں تاکہ تنقید کرسکیں، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسان نہیں، ہر کھلاڑی اپنا 100 فیصد کھیل پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوی بیٹرز نے کچھ اچھے شارٹس کھیلے اور کچھ قسمت نے انکا ساتھ دیا، ہم وہ ہی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہےہیں جو جدید کرکٹ کا تقاضا ہے۔ مزید پڑھیں: آغا سلمان، بابراعظم کا کون سا ریکارڈ توڑنے سے محروم رہے؟ ایک سوال کےجواب میں انہوں نے...
    اسلام آباد: سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے پی ٹی آئی کے قومی سلامتی اجلاس میں عدم شرکت کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔  نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پھر قومی سلامتی کے معاملے پر سیاست کو ترجیح دی ہے، قومی سلامتی کے امور کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے۔ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت نہ کرنا طالبانائزیشن کی حمایت کے مترادف ہے۔   انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس موقع تھا کہ وہ قومی اہمیت کے معاملے پر پارلیمنٹ میں یک زبان ہوتی۔ ہمیں اپنے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے مشترکہ قومی...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں بھی شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے غصہ سابق کرکٹرز پر نکال دیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے فسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ پاکستان میں لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتطار کرتے ہیں تاکہ تنقید کرسکیں، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسان نہیں، ہر کھلاڑی اپنا 100 فیصد کھیل پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوی بیٹرز نے کچھ اچھے شارٹس کھیلے اور کچھ قسمت نے انکا ساتھ دیا، ہم وہ ہی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہےہیں جو جدید کرکٹ کا تقاضا ہے۔ ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کریں گے تو کیسے...
    پاکستان پر فتنہ خوارج کی یلغار تیز ہوتی جارہی ہے۔ گزشتہ دنوں مساجد پر دہشت گردوں حملوں میں جس طرح علماء کرام کو ہدف بنایا گیا اس سے ایک مرتبہ پھر یہ حقیقت عیاں ہو گئی کہ خارجیوں کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ مساجد اللہ کے گھر ہیں ۔ اللہ کے گھر میں روزہ دار نمازیوں پر خودکش حملے کرنے والے دراصل اسلام کے سب سے بڑے دشمن اور مسلمانوں کے خلاف سرگرم قوتوں کے آلہ کار ہیں۔ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت سے فتنہ خوارج کی فکری وابستگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مساجد پر ان کے حملوں پر بھارتی میڈیا میں جشن منایا جاتا ہے۔ بلوچستان میں مسجد میں شہید ہونے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈاجاری کر دیا گیا۔ نجی ٹی  وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر ایاز صادق افتتاحی کلمات اور شرکا کو خوش آمدید کہیں گے،وزیراعظم شہبازشریف کے خطاب سے کمیٹی اجلاس کی کارروائی شروع ہو گی،ڈی جی آئی بی کی بریفنگ کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پارلیمانی لیڈرز اظہار خیال کریں گے،اجلاس میں تقاریر کے بعد سوال وجواب کا بھی سیشن ہوگا۔ مزید :
    ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نازیوں کے جابرانہ اور ظالمانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور جموں و کشمیر میں آزادی کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے جنوبی ایشیائی خطے میں امن اور ترقی کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن اور غیر قانونی تسلط ایک ساتھ نہیں جاری رہ سکتے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ زمینی حقائق کا ادراک اور اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور جارحیت کی پالیسی ترک کرتے ہوئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) نے پاکستان کی حکومت کے ساتھ اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لئے اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت (MEFP) کا مسودہ شیئر کردیا ہے جو کہ 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت عملے کی سطح پر معاہدے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے تعمیراتی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لئے کچھ ریلیف فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ یہ مراعات/ ریلیف فوری طور پر دی جائیں گی یا مالی سال 2025-26 کے آئندہ بجٹ میں شامل کی جائیں گی۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ ہفتے جمعہ...
    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا اور چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ہارون اختر نے کہا کہ  مشروب ساز کمپنیاں مہنگی چینی خرید رہی ہیں تو کسی کو کیا تکلیف ہے؟چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی، چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ چینی برآمد کی مشروط اجازت صرف پچھلے سیزن کے لیے تھی، عام غریب آدمی کو چینی 130 روپے کلو فراہم کی جا رہی ہے۔ ہارون اختر  نے مزید کہا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 160...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  کی زیرصدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اجلاس میں شریک ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف  جنرل عاصم منیر ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ملٹری آپریشنز شریک ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز، خالد مقبول صدیقی، انوارالحق کاکڑ، فیصل واوڈا بھی  اجلاس میں شریک ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، ،گورنر فیصل کریم کنڈی،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی  شریک ہیں،اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان،وزیراعظم آزادکشمیراورڈی جی آئی بی فواداسد اللہ  بھی شریک ہیں۔ تحریک انصاف کا قومی سلامتی پارلیمانی...
    ---فائل فوٹو قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس جاری ہے، جس کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور اطراف میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔اجلاس میں اعلیٰ حکومتی اور عسکری قیادت شریک ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک، ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی بی فواد اسد اجلاس میں موجود ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمٰن، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، رانا ثنا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، احسن اقبال، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، فیصل واوڈا، خالد مقبول صدیقی، جام کمال، وزیراعظم آزاد کشمیر  اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور  آئی جی پولیس بھی اجلاس میں شرکت...
    پی ٹی آئی نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ، گنڈا پور شریک WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) تحریک انصاف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے کوئی نمائندہ اجلاس میں نہیں جائے گا۔ علی امین گنڈا پور بطور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا شرکت کرینگے۔ عمر ایوب نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اجلاس میں پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کرینگے، صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کواعتماد میں لیے بغیرآگے نہیں بڑھ سکتے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی...