مصر کی حکومت کا پاکستانی طالب علموں کے لیے الازہر اسکالرشپ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
مصر کی حکومت نے پاکستانی طالب علموں کے لیے الازہر اسکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مصر کے تاریخی دینی ادارے جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس کھولنے کا اعلان
شریعہ سائنسز (اسلامک سٹڈیز ) کے بیچلر پروگرام میں الازہر یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کو اسکالرشپ مہیا کی جائے گی، جس کے مکمل اخراجات مصر کی حکومت برداشت کرے گی۔
اس کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستانی طالب علموں سے درخواستیں بھی طلب کر لی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الازہر کے سربراہ کی خادم حرمین شریفین کی فلسطینی عازمین حج کی میزبانی پر تعریف
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم جولائی 2025 مقرر کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسکالر شپ الازہر پاکستان مصر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکالر شپ الازہر پاکستان پاکستانی طالب علموں کے لیے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا نومولود بچوں کی ماں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان
پنجاب حکومت کا نومولود بچوں کی ماں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز) حکومت پنجاب نے نومولود بچوں کی ماں اور حاملہ خواتین کو23 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب آغوش پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماں اور حاملہ خواتین کو23 ہزار روپے دے گی۔ حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان اور میانوالی سمیت صوبے کے 13 اضلاع شامل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق امدادی رقم حاملہ خاتون کو بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے وزٹ پر دی جائے گی۔