Jang News:
2025-03-19@05:01:51 GMT

بلاول کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیرمشروط تعاون کا اظہار

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

بلاول کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیرمشروط تعاون کا اظہار

 افغانستان میں دہشت گردوں کا معاملہ بھرپورانداز میں سفارتی سطح پر اٹھانا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری - فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی کے خاتمے کےلیے غیرمشروط تعاون اور غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرا اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افغانستان دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کا معاملہ بھرپورانداز میں سفارتی سطح پر اٹھانا ہوگا، دنیا کو بھی افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہو گا۔

ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، پی ٹی آئی دور میں دہشتگردوں کو پھر لاکر بسایا گیا، خواجہ آصف

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی۔

انکا کہنا تھا کہ اپنی خارجہ پالیسی کو مزید مؤثر بنانا ہوگا، بیرونی دنیا بھی یہ سب معاملات دیکھے، دنیا خود کو اس خطے سے الگ تھلگ نہیں رکھ سکتی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا بھی پتا لگانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جو آگ پاکستان میں لگی ہے اردگرد رہنے والے یہ مت سمجھیں کہ ان تک نہیں پہنچے گی۔

پیپلز پارٹی پاکستان سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر طرح کی مدد کو تیار ہے۔ یہ اہم قومی مسئلہ ہے جس میں اگر مگر کی گنجائش نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

طورخم سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاک افغان جرگہ آج ہوگا

طورخم سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج جرگہ ممبران کی اہم نشست ہوگی۔

پاکستانی 36 رکنی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی کے مطابق آج صبح 11 بجے طورخم سرحد کے قریب افغانستان کے حدود میں جرگہ مذاکرات ہوں گے۔

جرگہ مذاکرات میں 25 رکنی افغان جرگہ ممبران شرکت کریں، جرگہ سربراہ کے مطابق اگر افغان فورسز متنازعہ تعمیرات بند کرنے پر راضی ہوگئے تو گزشتہ 23 روز سے بند تجارتی گزرگاہ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے کھولا جاسکتا ہے۔ 

انہوں کہا کہ وہ پرامید ہے کہ مذاکرات کے دوران کشیدگی کا پرامن حل نکالا جاسکے۔ 

سید جواد حسین کاظمی نے مزید کہا کہ طورخم سرحدی گزرگاہ کی بندش سے یومیہ 3 ملین ڈالرز کی تجارت کا نقصان ہورہاہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 21 فروری کو افغان فورسز پاکستان کے حدود میں میں تعمیرات کررہےتھے جس سے دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے اور طورخم سرحدی گزرگاہ کو ہر قسم آمدورفت کےلئے بند کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے: عطا تارڑ
  • افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • خارجہ پالیسی مؤثر بناکر دنیا کو دہشت گردی میں افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہو گا، بلاول بھٹو
  • افغانستان  دہشتگردوں کی آماگاہ بن چکا ہے ، افغان حکومت کے کردار سے دنیا کو آگاہ کرنا ہوگا؛ بلاول بھٹو
  • پاکستان میں لگی دہشت گردی کی آگ کو روکا نہ گیا تو یہ سات سمندر پار تک جائیگی، بلاول بھٹو
  • دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائینگے: وزیراعظم شہبازشریف
  • پاکستان کا افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کو ترجیحی مسئلہ قرار دینے کا مطالبہ
  • طورخم سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاک افغان جرگہ آج ہوگا
  • پاکستان میں را دہشت گردوں کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے، رانا ثناء اللہ