ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
کہیں ٹھنڈی ہوائیں،کہیں دھوپ تو کہیں بادلوں کا سایہ،محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات/صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان تاہم بعداز دوپہر پنجگور، تربت ، خاران، لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی07، استور، زیارت منفی01، کالام اور پاراچنار میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ وادی نیلم سمیت بالائی علاقوں میں مطلع صاف اور سردی کی شدت کم ہونا شروع ہو گئی۔ وادی نیلم کے بالائی علاقوں تاؤبٹ، ہلمت، شونٹھر، سرگن سمیت رابطہ سڑکوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا ہے،لوگ اشیائے خور و نوش کندھوں پر اٹھا کر لے جانے پر مجبور ہیں جبکہ ادویات کی قلت کا بھی سامنا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک خشک رہنے کا امکان ہے
پڑھیں:
کوئٹہ: موسم سرد، درجۂ حرارت 2 ریکارڈ
—فائل فوٹوبلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ادھر بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے۔
بلوچستان کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکانبلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم سرد اور خشک ہے۔
دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
کراچی میں شمال مغرب سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔