پشاور(نیوز ڈیسک)لوگوں نے پاکستان میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے ہمشکل کو پاکستان میں موج مستی کرتے دیکھ لیا ہے، جس سے انٹرنیٹ پر ہل چل مچ گئی ہے!!! سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک شخص سادگی سے اپنے دوستوں کے ساتھ کھانے سے لطف اندوز ہو رہا ہے – لیکن دیکھنے والے حیران ہیں کہ یہ ایلون مسک پاکستان میں کیا کر رہے ہیں؟

”ایکس“ صارف گوہر زمان نے 18 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’ایلون مسک کے ہمشکل کو خیبرپختونخوا، پاکستان میں دیکھیں۔ ایلون مسک خان یوسفزئی!‘

اگرچہ اصلی ایلون مسک اپنی کمپنیوں ٹیسلا، اسپیس ایکس اور بورنگ کمپنی کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں، لیکن ان کے پاکستانی ہمشکل نے صرف ایک ویڈیو سے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا ہیں کہ کیا واقعی ایلون مسک کا کوئی پاکستانی ورژن بھی ہے، یا یہ محض قدرت کا ایک دلچسپ مذاق ہے؟

 

یہ پہلا موقع نہیں جب ایلون مسک کے کسی ہمشکل نے انٹرنیٹ کو حیران کیا ہو۔ 2022 میں ایک چینی شخص، جو مسک سے مشابہت رکھتا تھا، وائرل ہو چکا ہے اور اس ویڈیو کو 17 ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:ہارورڈ یونیورسٹی نےمفت تعلیم فراہم کرنے کا تاریخی اعلان کر دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان میں ایلون مسک

پڑھیں:

شوکت یوسفزئی کا وفاق پر سوشل میڈیا سے متعلق بڑا الزام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے وفاقی حکومت پر سوشل میڈیا سے متعلق بڑا الزام لگادیا۔

ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بناکر پی ٹی آئی کے کھاتے میں ڈال دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا پی ٹی آئی کے خلاف بیانیہ ناکام ہوگیا ہے، ہماری پارٹی کو مزید دیوار سے لگایا گیا تو یہ زیادتی ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت دہشت گردی کو ختم کرے اور سیاسی استحکام لائے، حکومت کی کوئی واضح پالیسی نہیں، نیشنل ایکشن پلان پر 90 فیصد عمل نہیں ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بارڈر بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، بتایا جائے کہ وزیر خارجہ کابل کیوں نہیں جاتے؟

شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ اگرافغان شہریوں کو نکالنا ہے تو ایک طریقہ کار کے تحت نکالیں 10 دن میں تو اتنے سارے لوگوں کو نہیں نکال سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہم رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاق کی افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی کو غلط قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کے رویے کی مذمت کرتے ہیں، دانیال چودھری
  • ’ایلون مسک کا جڑواں پاکستان میں شغل کرتے پکڑا گیا،انٹرنیٹ کی دنیا میں ہلچل مچ گئی
  • 8 فروری کو عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، شوکت یوسفزئی
  • بابر اعظم کی مسجدِ نبوی ﷺ میں روزہ افطار کرتے ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل
  • شوکت یوسفزئی کا وفاق پر سوشل میڈیا سے متعلق بڑا الزام
  • ایلون مسک کا آئندہ سال اسٹار شپ مشن مریخ پر بھیجنے کا اعلان
  • معروف اداکارہ علیزےشاہ کی غیراخلاقی حرکت کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل
  • اداکارہ علیزے شاہ کا ناقدین کو غیر اخلاقی اشارے سے جواب
  • اسپیس ایکس کا بڑا اسٹار شپ راکٹ 2026 کے آخر میں مریخ کیلئے روانہ ہوگا، ایلون مسک