بانی نے جعفر ایکسپریس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی نے جعفر ایکسپریس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی مکمل تائید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، بانی نے جعفر ایکسپریس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چاروں صوبوں کی جماعت ہے، 70 فیصد عوام کی پارٹی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی
پڑھیں:
تحریک انصاف کا پاک فوج اور شہدائے جعفر ایکسپریس سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان
لاہور:تحریک انصاف نے پاک فوج کے جوانوں اور شہدائے جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔
نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل خان باری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ظلم کی انتہا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، یہ پاکستان پر حملہ ہے جسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔
اکمل خان باری نے کہا کہ شہداء جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے 18مارچ بروز منگل جی پی او چوک سے پنجاب اسمبلی تک پرامن ریلی نکالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے درخواست ہے کوئی خلل نہ ڈالے، یہ شہداء سے اظہار یکجہتی کی ریلی ہوگی جس میں سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں اور بہادر فوجیوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا، ریلی میں پی ٹی آئی کارکنان، وکلا، سول سوسائٹی کے لوگ بھرپور شرکت کریں گے۔