سستا اور آرام دہ سفر: حسن ابدال تا اسلام آباد الیکٹرک بس سروس کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
حسن ابدال(نیوز ڈیسک)شہریوں کو سستی اور آرام دہ سفر کی سہولت دینے کے لیے ٹیکسلا کے بعد اب حسن ابدال تا اسلام آباد الیکٹرک بس سروس کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
حسن ابدال سے اسلام آباد کے لیے چلنے والی الیکٹرک بس کا کرایہ 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ الیکٹرک بس سے نہ صرف شہریوں کے سفری اخراجات کم ہوں گے بلکہ یہ فضائی آلودگی کے خاتمے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار اشعر حیات خان نے وی نیوز کو بتایا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ہمیشہ سے اپنے حلقہ کے لوگوں کی تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے نوٹس میں یہ بات لائی کہ حسن ابدال شہر کے بچوں اور بچیوں کی بڑی تعداد معیاری تعلیم کے حصول اور شہری روزگار کے سلسلے میں روزانہ اسلام آباد جاتے ہیں، اس پر گورنر نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات کرکے ان سے الیکٹرک بس سروس شروع کرنے سے متعلق بات کی، جس کے بعد حسن ابدال سے اب الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:’ہماری دنیا اب اور بھی زیادہ حسین ہوگئی‘، مریم نفیس نے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: الیکٹرک بس سروس اسلام ا باد حسن ابدال
پڑھیں:
کوئٹہ سے چمن کے لئے ٹرین سروس4 روز کے بعد بحال
ویب ڈیسک:سانحہ جعفرایکپسریس کے بعد چندروز کے تعطل کے بعد کوئٹہ سے چمن کیلئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن کے لئے مسافر ٹرین 4 روز معطل رہنے کے بعد آج روانہ ہوگی جبکہ کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل رہے گی۔
یاد رہے کہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک اور اطراف کے علاقے کو کلیئر کر دیا گیاہے،ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس حملے کے بعد متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کیلئے سبی اور مچھ سے ریلیف ٹرین روانہ کی گئی، ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام آج سے شروع کیا جائے گا۔
پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 5 بوگیوں کو نقصان پہنچا، مشکاف میں ریلوے ٹریک کا 382 فٹ حصہ متاثر ہوا، ٹریک کی مرمت میں 8 سے 10 گھنٹے درکار ہوں گے، کوشش ہے کہ ٹریک کی جلدازجلد مرمت کر کے ٹرین سروس بحال کردی جائے۔