2025-04-16@19:26:34 GMT
تلاش کی گنتی: 1739

«بنیں گے»:

(نئی خبر)
    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی بولنے کا موسم نہیں. وقت آنے پر بولیں گے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تیسری مرتبہ عدالت آیا ہوں .لیکن اس بار بھی کیس سماعت کے لیے نہیں لگا. سمجھ سے باہر ہے ایسا کیوں ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت میں ایک کسی اور کیس کی سماعت بہت طویل چلی ہے.  اب عدالت میں تو وجہ نہیں بتائی جا سکتی. وقت آئے گا تو بولیں گے ، ابھی بات کرنے کا موسم نہیں۔
    شازیہ مری — فائل فوٹو مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گی اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے حوالے سے قرارداد کو ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔پی پی رہنما نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 7 اپریل کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے خلاف قرارداد جمع کروائی تھی۔ فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری قابلِ افسوس ہے: شازیہ مریمرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ...
    بیجنگ: چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے اپنی روش نہ بدلی تو چین تجارتی جنگ میں آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔ چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ بلیک میلنگ، دباؤ اور دھمکیوں سے چین کو جھکایا نہیں جا سکتا۔ ترجمان کے مطابق چین کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ضرور ہوا ہے، مگر غیر ملکی تجارت کی صلاحیت میں کوئی کمی نہیں آئی، ہم مؤثر اقدامات کے ذریعے غیر یقینی حالات کا مقابلہ کریں گے۔ چین نے امریکا پر زور دیا کہ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں مگر وہ باہمی احترام اور مساوی بنیادوں پر ہونی چاہیے۔ تحفظ پسندی اور یکطرفہ فیصلے دنیا کے مفاد میں نہیں۔ یاد...
    — جنگ فوٹو میانمار میں پھنسے انسانی اسمگلنگ کا شکار 21 پاکستانی شہری آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں، ان افراد کو سخت حالات میں جبری مشقت پر مجبور کیا جا رہا تھا۔حکومتِ پاکستان کی بھرپور کاوشوں، تھائی لینڈ اور میانمار کی حکومتوں کے تعاون سے ان متاثرین کی بحفاظت واپسی ممکن ہو سکی، پاکستانی سفارت خانہ بنکاک نے اس عمل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔تھائی لینڈ میں پاکستان کی سفیر رخسانہ افضال نے متاثرین کو رخصت کیا اور ان کو حکومت کی مکمل معاونت کا یقین دلایا۔سفیر نے ان کی بحفاظت واپسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی وجہ سے پاکستان کی دنیا میں بدنامی ہوئی: وزیراعظموزیراعظم شہباز شریف...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے قرار دیا ہے کہ گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کا کیس میرٹ پر سنیں گے، اٹارنی جنرل نے گلگت بلتستان میں مشروط طور پر ججز تعینات کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم گورنر کی ایڈوائس ماننے کا پابند نہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اس کا مطلب ہے وزیر اعظم جو کرنا چاہیں کر سکتے ہیں تو ون مین شو بنا دیں، پارلیمنٹ قانون سازی کر کے اس معاملے کو حل کیوں نہیں کرتی.(جاری ہے) جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی سے متعلق...
    سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف—فائل فوٹو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف آج بیلا روس روانہ ہوں گے۔ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے، نواز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی آسانی... ایک بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ نواز شریف وزیرِ اعظم شہبازشریف کے ہمراہ بیلا روس کے صدر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی بیلا روس کے دورے میں ان کے ہمراہ ہوں گے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (جمعرات ) سے جمہوریہ بیلاروس کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے، دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر 10 سے 11 اپریل 2025 تک 2روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔یہ دورہ نومبر 2024 میں صدر لوکاشینکو کے پاکستان کے اہم دورے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اپنے قیام کے دوران وزیراعظم باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف، سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج بیلاروس کے سرکاری دورے کے لیے روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025 تک جمہوریہ بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ جبکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ان کے ہمراہ ہوں گی۔ یہ دورہ نومبر 2024 میں صدر لوکاشینکو کے پاکستان کے اہم دورے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ بیلا روس میں قیام کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ 10 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے پلان طلب کیا ہے۔ لاہور کینٹ ریلوے سٹیشن پر فریٹ ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے ہمارا سٹریٹجک اثاثہ ہے۔ ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، تمام سٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ریلوے میں جو اہداف طے کیے تھے وہ حاصل کرنے ہیں، چھوٹی ٹرینیں درآمد کی جائیں گی جو چھ ماہ میں پاکستان پہنچ جائیں گی اور انہیں بھی روٹس پر چلایا جائے گا، کوشش ہے کہ فریٹ...
    محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے کہا کہ کوئی بھی جو یہ سوچتا ہے کہ وہ امریکا آسکتا ہے اور یہود دشمن تشدد اور دہشت گردی کی وکالت کے لیے آئین کی پہلی ترمیم کے پیچھے چھپ سکتا ہے تو وہ دوبارہ سوچ لے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی امیگریشن حکام نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہود مخالف پوسٹ کرنے والے افراد کو ویزے اور رہائشی اجازت نامے جاری نہیں کیے جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی امیگریشن حکام نے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لیں گے اور ان لوگوں کو ویزے یا رہائشی اجازت نامے دینے سے انکار کر دیں گے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے چند روز قبل حیدر آباد ، سکھر موٹروے کو ترجیح نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی سکھر موٹروے شروع نہ ہونے تک تمام منصوبے روکنے کا کہا تھا حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع میںوزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو جوابی خط میں حیدرآباد سکھر موٹر وے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کرادی وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہحیدرآباد ، سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے اور اس حوالے سے سندھ کے تحفظات جائز ہیں۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ...
    پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ کا فائنل پاکستان کے سیڈ2 نور زمان اور سیڈ 3 مصر کے کریم الترکی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ویمنز ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ مصر کی فیروزہ ابولخیر کو سیڈ4 ہانگ کانگ کی چان سن یو کا سامنا ہوگا۔  تفصیلات کے مطابق ڈی اے کریک کلب پر جاری 60 ہزار ڈالرز مالیت کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ میں بدھ کو  سیمی فائنلز کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے سیمی فائنل میں نورزمان نے ملائشیا کے امیش نیرج چندرن کو شکست دی،نورزمان نے پہلے  دونوں گیمز میں6-11 اور 2-11 سے کامیابی پائی۔ تیسرے گیم میں نور زماں کو4-6 کی سبقت حاصل تھی کہ ان کے حریف ریٹائرڈ ہرٹ  کی بنیاد پر کھیل سے دستبردار ہو گئے۔ دوسرے سیمی فائنل میں ...
      پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر و وکیل بیرسٹر علی ظفرنے کہا کہ جب ملاقات کی کوشش کی گئی، تو کئی بار انہیں ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ ملاقاتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس دائر کریں گے۔ بیرسٹر علی ظفر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو الزامات لگائے گئے ہیں، ان پر افسوس ہوا ہے اور ایسے الزامات لگانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والا کوئی غدار نہیں بن جاتا۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم سب کولیگ ہیں اور اگر کسی کو شکایت ہو تو وہ فون کر کے...
    ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ وہ لوگ مہاتما گاندھی کے شیشے اور لاٹھی چرا سکتے ہیں لیکن انکا اصل سرمایہ نظریاتی میراث ہے جو کانگریس پارٹی کے پاس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد میں آج کانگریس کمیٹی کے 84ویں اجلاس کا دوسرا دن ہے۔ دو روزہ اجلاس منگل 8 اپریل کو شروع ہوا جس کے پہلے دن کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ دوسرے دن بدھ 9 اپریل کو سابرمتی ریور فرنٹ پر مرکزی کنونشن منعقد ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں شرکت کے لئے 1700 سے زیادہ کانگریس کمیٹی کے نمائندے ملک بھر سے پہنچے ہیں۔ کنونشن میں کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی موجود تھے۔ اس دوران کانگریس...
    لاہور: تاریخی شالامارباغ میں 67 سال بعد میلہ چراغاں کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جہاں چار روزہ میلے کی تقریبات 11 اپریل کو شروع ہوں گی اور پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے صوفی کلچر کو اجاگر کرنے کے لیے روایتی صوفی ڈیرے سجا دیے گئے ہیں۔ شالامارباغ کے اندر صوفی ڈیرے تیار کرنے والی ٹیم کے ڈائریکٹر آرٹ سید نعمان نے بتایا کہ انہوں نے کوشش کی ہے کہ ملک کے مختلف خطوں میں جو روایتی صوفی کلچر ہے اس کو اجاگر کیا جائے، ہر صوبے کے صوفی کلچر اور وہاں کی تہذیب وثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیرے تیار کیے گئے ہیں جہاں لوک فنکار صوفیانہ کلام پیش کریں گے۔ آرٹ ڈائریکٹر حرا نذیر اور...
    سندھ کے تحفظات جائز ،سکھر موٹروے جلد تعمیر کرینگے، وزیراعظم کا وزیراعلی سندھ کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حیدرآباد سکھر موٹروے پر سندھ اور وفاق کے درمیان تنازع میں وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ کو خط لکھ دیا اور یقین دلایا ہے کہ اس کی تعمیر جلد ہوگی۔زرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو تحریر کردہ اپنے خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری ذاتی توجہ ہے اور دلچسپی ہے کہ حیدرآباد موٹروے جلد تعمیر ہو، حیدرآباد اور سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منصوبے کو پبلک پرائیوٹ موڈ پر بنانا چاہا لیکن کامیاب نہ...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09اپریل 2025) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب تک سیاستدانوں سے گفتگو نہیں کرینگے مسئلہ حل نہیں ہوگا، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا مشورہ دیدیا، لاہور میں جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء ن لیگ نے کہا کہ سٹیبلشمنٹ سے بات کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ سیاسی مسائل سیاستدان ہی گفتگو کے ذریعے حل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے بھی سٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار تھے لیکن اگروہ سیاسی جماعتوں سے بات کرنے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ڈیل کا مطلب ہے این آر او، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کبھی ڈیل نہیں کریں گے۔ روز نامہ جنگ کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اعظم سواتی سے کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو قومی مفاد میں بات کرنے کی اجازت ہے، اعظم سواتی یا کسی اور کو سکیورٹی ایشو پر بات کرنے کی اجازت ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈیل کا تاثر اب بالکل ختم ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے لئے اوورسیز پاکستانی اگر کوشش کر رہے ہیں تو یہ ان کی ذاتی کوشش ہے۔ انھوں نے کہا کہ جیل میں بانی پی...
    عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایڈ شیران نے اپنے اگلے البم میں بالی وڈ کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے مداحوں میں ایک نئی جوش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈ شیران نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے آنے والے البم کے بارے میں بتایا اور بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کا ذکر کیا۔ ان کی اس شراکت داری کے اعلان سے شائقین میں بے پناہ خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور اب دونوں لیجنڈری فنکاروں کے ایک ساتھ آنے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ ایڈ شیران کا یہ انکشاف، خاص طور پر ان کے مشہور گانے فوٹوگراف کے حوالے...
    اسلام آباد: حیدرآباد سکھر موٹروے پر سندھ اور وفاق کے درمیان تنازع میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا اور یقین دلایا ہے کہ اس کی تعمیر جلد ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تحریر کردہ اپنے خط میں  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری ذاتی توجہ ہے اور دلچسپی ہے کہ حیدرآباد موٹروے جلد تعمیر ہو، حیدرآباد اور سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منصوبے کو پبلک پرائیوٹ موڈ پر بنانا چاہا لیکن کامیاب نہ ہوسکے، سندھ کے تحفظات جائز ہیں، موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے۔
    ---فائل فوٹو  بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری کل 10 اپریل بروز جمعرات پاکستان پہنچیں گے۔سیکریٹری متروکہ وقف بورڈ فرید اقبال کے مطابق حکومت نے خصوصی طور پر 6751 یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔ایک گروپ پاکستان آمد کے بعد واہگہ بارڈر سے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہو گا۔سیکریٹری فرید اقبال کے مطابق دوسرا گروپ واہگہ بارڈر سے گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور روانہ ہو گا۔
    وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ را دنیا بھر میں کارروائیوں میں ملوث ہے۔ بلوچستان میں پاکستانیوں کے خون کی ہولی کھیلو گے تو قیمت دہلی میں چکانا پڑے گی۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ را دنیا بھر میں کارروائیوں میں ملوث ہے۔ بھارتی میڈیا اس کو دنیا بھر میں دکھا رہا ہے۔ بلوچستان میں پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلو گے تو قیمت دہلی میں چکانا پڑے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے ہر مشکل وقت میں مسئلہ کشمیر پر مضبوط عزم کا اظہار کیا۔ پاکستانی عوام کی کشمیر کے سلسلے میں قربانیوں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں مختلف اقسام کے آٹے کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم صرف چند خوردہ فروشوں نے صارفین کو یہ ریلیف منتقل کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کراچی ہول سیلرز گروسرز ایسوسی ایشن (کے ڈبلیو جی اے) کے چیئرمین رؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل قیمت 80 روپے فی کلو سے کم ہوکر 67 روپے اور فائن آٹے کی قیمت 84 روپے فی کلو سے کم ہوکر 76 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ ہول سیل قیمتوں میں کمی کی وجہ گندم کے نرخوں میں کمی کو قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعدد خوردہ فروش ڈھائی نمبر...
    اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے ظالمانہ اور عوام دشمن اندرون خانہ اقدامات ہو رہے ہیں جو پبلک ہو جائے تو بڑا طوفان برپا ہو گا۔ ان تمام اقدامات کو روکنا ہوگا جو عوامی امنگوں کے برخلاف ہو، جنکی مختلف سطح پر ہم نے شواہد کے ساتھ نشاندہی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہاڑوں کو لیز پہ دینے کے حوالے سے ہم ایک سال سے چیختے رہے لیکن ہمارے احتجاج کو سیاسی رنگ دیکر جھٹلانے کی کوشش ہوتی رہی، ضلع سکردو سے پچاس جگہوں کی لیز پروسز میں ہے جبکہ گلتری سمیت کھرمنگ سے بیس سے مقامات کو بھی لیز کے لیے...
    سابق کرکٹر توصیف احمد نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو کب تک اہم پلیئر کہتے رہیں گے، جب تک آپ میچ نہیں جتوائیں گے آپ کچھ بھی نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق آف اسپنر توصیف احمد کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے بارے میں کتنا رونا گانا کریں گے کہ ہمارا اہم پلیئر ہے، کوئی بھی ہو آپ جب تک میچ نہیں جتوائیں گے آپ کچھ بھی نہیں ہیں، دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کی کوئی پلاننگ نہیں تھی۔ توصیف احمد نے کہا کہ اس وقت ہمارے معاملات اتنے درست نہیں، پلیئرز کے دو، تین گروپ بنے ہوئے ہیں اور آخر میں آکر آپ کہتے ہیں کہ مجھے جو...
    سیکریٹری قانون سجاد حیدر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان کی عدالتوں میں ججز کی تقرری کا معاملہ فی الحال سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ سماعت ہے، جس کے باعث یہ معاملہ التوا کا شکار ہے اور اس کا حل عدالتی فیصلے سے مشروط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس علی بیگ سے وزیر قانون غلام محمد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر رجسٹرار چیف کورٹ غلام عباس چوپا، سیکریٹری قانون سجاد حیدر اور ڈپٹی سیکریٹری قانون شفیق الرحمن بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیکریٹری قانون سجاد حیدر نے وکلاء کی جانب سے پیش کیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف جسٹس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی...
    الجزائر کے صدارتی محل میں صحافیوں کیساتھ گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس سال ایران میں الجزائر کے صدر کی میزبانی کی امید رکھتے ہیں! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج الجزائر کے صدارتی محل میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے الجزائر میں ہونے والی سفارتی مشاورت پر روشنی ڈالی ہے۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ دو دوست و مسلم ممالک کے طور پر، ایران و الجزائر کے درمیان طویل عرصے سے گہرے، مضبوط و برادرانہ تعلقات استوار ہیں اور ہم بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر  مشترکہ خیالات رکھتے ہیں اور ہمارے درمیان دوطرفہ، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ قریبی مشاورت...
    امریکا اور ایران کے درمیان تلخی اور تناؤ میں کمی کی امید پیدا ہوگئی ہے اور دونوں ممالک مذاکرات پر راضی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں صحافیوں کو بتایا کہ ایران اور امریکا کے مابین مذاکرات 12 اپریل کو ہوں گے۔ امریکی صدر نے اوول آفس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم سے ملاقات کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات ہفتے کے روز ہونے جا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امکان بھی اظہار کیا کہ اس اعلیٰ سطح کی بات چیت میں کوئی معاہدہ بھی طے پایا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر نے دھمکی دی کہ اگر یہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو ایران بڑی...
    پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری سامنے آ گئی، متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے میں درپیش مسائل حل ہو گئے۔اب پاکستانی 5 سال کا متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کر سکیں گے۔متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزبی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ساتھ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتی بھی موجود تھے۔کامران ٹیسوری نے صوبے اور بالخصوص کراچی میں سرمایہ کاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزبی کا شکریہ ادا کیا۔ امارات میں روزگار کیلئے آنے والے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائدمتحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے روز گار کےلیے آنےوالے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائد کردی ہیں۔...
    جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کا اعلان، 3 جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز سیئول:جنوبی کوریا کے وزیر اعظم اور قائم مقام صدر ہان ڈیوک سو نے ایک ریاستی اجلاس کی صدارت کی جس میں باضابطہ طور پر طے کیا گیا کہ جنوبی کوریا میں 3 جون کو قبل از وقت عام انتخابات ہوں گے اور اس دن عوامی سطح پر عام تعطیل بھی ہو گی تا کہ زیادہ سے زیادہ افراد ووٹ کا حق استعمال کر سکیں ۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مزید 50 فیصد ٹیرف کی دھمکی پر چین کا سخت ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو چین آخر تک لڑے گا، امریکا کے اس طرح کے اقدامات کبھی قبول نہیں کریں گے۔ چینی ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکی نے امریکا کے بلیک میلنگ رویے کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکا ٹیرف بڑھاتا رہا تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا۔ ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، تجارتی جنگ میں کوئی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم نرخ کم ہونے پر ایک بار پھر پٹرول کے بجائے بجلی سستی کریں گے۔ اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی سے قوم کو ہر شعبے میں فائدہ پہنچے گا جس میں مزید کمی کے لیے کوشش کی جا رہی ہے، امید ہے کہ چند ماہ میں مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حال ہی میں کمی ہوئی ہے، اس کا دیرپا فائدہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکی قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔ کسی امریکی وفد سے کوئی رابطہ نہیں۔ اتنے ہی باخبر ہیں جتنے آپ۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ الائنس بنائیں گے۔ آئندہ کا لائحہ عمل مشترکہ طے کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن 15 اپریل کو فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ بانی نے کسی پارٹی رہنما کو سازشی نہیں کہا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں سے اتنا ہی باخبر ہوں جتنا آپ لوگ ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نفرت نہیں بلکہ ہم بھائی ہیں، آپس میں یہ اختلاف ہوتا رہتا ہے‘...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں امریکی چھوڑے گئے فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ مارکو روبیو کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا باقاعدہ رابطہ ہے۔  اسحاق ڈار نے امریکا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے معدنیات سمیت ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کیلئے دلچسپی...
    اسلام آباد (خبر نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت داخلہ کے ڈرون حملے سے متعلق بیان پر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا۔ ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے اور سپیکر سے تلخ کلامی کی۔ تاہم ایاز صادق نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت پھر بھی نہیں دی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پی ٹی آئی اراکین نے بازوئوں پر کالی پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں آرمی چیف سید عاصم منیر کی والدہ اور مختلف علاقوں میں شہید ہونے والوں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی ایلچی، سفیر محمد صادق خان نے خبردار کیا کہ اگر طالبان حکمران افغان سرزمین سے دہشت گردی کے حوالے سے اسلام آباد کے بڑھتے ہوئے خدشات پر کارروائی کرنے میں ناکام رہے تو افغانستان کے ساتھ تمام معاہدے ختم ہو جائیں گے۔ اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی) میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ایک بڑا چیلنج ہے۔ اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ہمارے نوجوان، اور بچے روزانہ شہید کیے جا رہے ہیں۔ بعض علاقوں میں تو شہادتیں عام ہوگئی ہیں کہ اس مسئلے کو نظر انداز کرنا مجرمانہ فعل ہوگا اور ہمیں اس...
    سٹی42: کراچی کے نجی اسپتال سے  صدر مملکت آصف علی زرداری کے متعلق تازہ ترین اطلاع یہ آئی ہے کہ ڈاکتروں نے ان کو مزید دو دن ہسپتال میں رہنے کے لئے کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق انفیکشئیس ڈیزیز کے ماہر ڈاکٹروں نے صدر زرداری کا مفصل معائنہ کیا اور انہیں مزید  دو دن ہسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری کا علاج ان کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم حسین کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔ ان کی طبیعت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا  صدر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔  ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت بہتر...
    لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث آج پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ زلمی کے بیشتر کھلاڑی ٹیم منیجمنٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں۔پشاور زلمی کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18...
    نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا، لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلی ہا ئو س میں دفتر سنبھالیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرنون لیگ و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دفتر کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلی ہاس میں دفتر سنبھالیں گے۔ نواز شریف لندن کے دورے کے بعد فعال ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیر اعلی میں سابق وزیراعظم نواز شریف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) اور اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفارتخانے نے 15 اپریل کو آئی سی سی آئی میں ایک بزنس فورم کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے تاکہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سنگل کنٹری نمائش کے لئے متحرک کیا جا سکے۔ نمائش کا انعقاد وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ پیر کو یہاں اسلام آباد چیمبر میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ اور آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کے درمیان ایک اہم ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔دونوں اطراف نے ایتھوپیا اور...
    آئی سی سی آئی اور ایتھوپین سفارتخانہ 15 بزنس فورم کا انعقاد کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفارت خانے نے 15 اپریل 2025 کو آئی سی سی آئی میں ایک بزنس فورم کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے تاکہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سنگل کنٹری نمائش کے لیے متحرک کیا جا سکے، جس کا انعقاد وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ پیر کو یہاں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ اور ICCI کے صدر ناصر ایم قریشی...
    بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں گے: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا امریکی کانگرس کے بل سے متعلق ردعمل سامنے آ گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے، رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ آزاد عدلیہ کا نہ ہونا ہے۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ اگر عدلیہ فیصلہ نہیں کرتی تو ہمارا پولیٹیکل الائنس فیصلہ کرے گا، اعظم سواتی نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس پر ہم ایکشن لیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قرآن...
    ڈی سی گوادر کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی کو گوادر سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کی اجازت نہیں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا ہے کہ رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تو ان کے خلاف کارروائی کرینگے۔ ڈی سی گوادر حمود الرحمٰن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، جس کی مکمل پاسداری تمام شہریوں پر لازم ہے۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں بعض افراد ضلع گوادر سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کے لئے روانہ ہو رہے ہیں، تاہم حکومت بلوچستان کی سخت ہدایات کی روشنی...
    پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن آئندہ ہفتے منعقد ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی اور صوبائی سطح پرانٹرا پارٹی انتخابات آئندہ ہفتے منعقد ہوں گے،چوہدری شجاعت حسین نے باقاعدہ منظوری دے دی،طارق حسن پارٹی کے سیکرٹری جنرل نامزد، ڈاکٹر محمد امجد بدستور چیف آرگنائزر کے عہدے پرفائزرہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کے اعلی عہدیداران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئیر نائب صدر چوہدری سالک حسین، پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے مرکزی راہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جبکہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کوآگے لے جانا ہے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس سیاسی کیس ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر، بس ویسے ہی ہمیں مصروف رکھنے کے لیے یہ کیا گیا ہے، ساری دنیا اور پاکستان کو پتہ ہے کہ عمران خان کو سیاسی بنیاد پہ قید کیا گیا ہے.(جاری ہے) شبلی فراز نے کہا کہ اور...
    سٹی 42 : معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا 8 تا 9 اپریل کو انعقاد کیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف اس موقع پر پاکستان منرلز  انویسٹمنٹ فورم سے خطاب بھی کریں گے۔ فورم میں اہم غیر ملکی شخصیات، وفاقی وزراء، سیکریٹریز، اعلیٰ سطحی ایگزیکٹوز اور نمایاں میڈیا شخصیات کی بھی شرکت متوقع ہے۔ اس کے علاوہ اعلیٰ سطحی امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا ۔  ’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ  کا تعلق کس ملک سے؟ غیر ملکی  سرمایہ کار پہلے...
    اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان 8 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان 8 سے 10 اپریل 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران سیکرٹری جنرل صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اور دیگر وفاقی وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں سیکریٹری جنرل ای سی او کے اقدامات اور اپنا اصلاحاتی ایجنڈا پیش کریں گے۔ اسلام آباد کے بعد ڈاکٹر اسد مجید خان لاہور کا دورہ بھی  کریں گے۔ مزید پڑھیں: دفترخارجہ نے کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی ترجمان کے مطابق ڈاکر اسد مجید خان لاہور میں ای سی او...
    پاکستان کو معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے خطے کا نیا تجارتی اور معاشی مرکز قراردینے کے لیے اسلام آباد میں 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم منعقد کیا جارہا ہے، جس میں وزیر اعظم اور آرمی چیف خصوصی شرکت کریں گے۔ سرمایہ کاری کے فروغ کا عزم لیے حکومت ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معدنیات کے شعبے میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے انعقاد کے ذریعے معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔ حکومت معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا 8 تا 9 اپریل تک انعقاد کررہی ہے، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی خطاب کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان منرلز انویسٹمنٹ...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا 8 تا 9 اپریل کو انعقاد ہو گا ،وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے ۔  تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف پاکستان منرلز  انویسٹمنٹ فورم سے خطاب بھی کریں گے اس کے علاوہ فورم میں اہم غیر ملکی شخصیات، وفاقی وزراء، سیکریٹریز، اعلیٰ سطحی ایگزیکٹوز اور نمایاں میڈیا شخصیات کی بھی شرکت متوقع  ہے۔اعلیٰ سطحی امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا ۔ سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ، 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی، کاروبار معطل  ...
    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات مکائیل جباروف 8 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور سرمایہ کاری منصوبوں پر معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر اتفاق ترجمان کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران مکائیل جباروف وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ آذربائیجانی وزیر کی قیادت میں وفد کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سرمایہ کاری امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آذربائیجان پاکستان ترجمان دفتر خارجہ...
    ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ کے وسط میں 22 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس دورے کے دوران مودی کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کا امکان ہے۔(جاری ہے) یاد رہے ہندوستانی وزیر اعظم نے 2016 میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت مودی نے سعودی شاہ سلمان سے شاہ عبدالعزیز کا سکارف وصول کیا تھا۔ یہ سعودی عرب کے سب سے بڑے اعزازات میں سے ہے۔ انہوں نے ملاقاتوں اور بات چیت کے آغاز سے پہلے اسے اپنے سینے پر لٹکایا تھا۔ ان کا یہ دورہ پانچ معاہدوں پر دستخط کے ساتھ ختم ہوا...
    اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع ہے۔ن لیگی قیادت 11 اپریل کو لندن پہنچے گی، ،وزیراعظم بیلاروس کے دورے کے بعد لندن پہنچیں گے، شہباز شریف تین دن جبکہ نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ نواز شریف لندن سے دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، کئی اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن سے دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، اس موقع پر کئی اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ امریکی فوجیوں کی قبروں پر سکوں کی برسات ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ،اہل خانہ حیران رہ گئے
    اسلام آباد+ لاہور (خبر نگار خصوصی+  نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ایک ہفتے میں وزیر داخلہ نے تیسری بار وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نہروں پر عوامی ردعمل پر بھی بات چیت ہوئی۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو افغانیوں کی اپنے ملک واپسی کے لئے جاری آپریشن کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور وزیراعظم کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر بھی مبارکباد دی جبکہ امن و امان سمیت سیاسی صورتحال پر بریف کیا۔ بلوچستان اور کے پی کے میں امن و امان کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سپورٹس ایونٹس معاشرے میں امن اور ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ ہر کمیونٹی کی سماجی ترقی اور امن کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کو امن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ امن اور کھیل لازم و ملزوم ہیں، امن ہو گا تو کھیل ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ترقی اور امن کے لیے کھیلوں کا عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ کھیلوں کے عالمی دن کو منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے۔ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا گیاہے۔ پنجاب میں پنک گیمز امن اور مساوی ترقی کا...
    اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر مذہبی امور و ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت 90  ہزار عازمین حجاز مقدس جائیں گے ، حج آپریشن کا آغاز  29  اپریل سے ہوگا، پہلی پرواز 29 اپریل کو لاہور سے روانہ ہوگی، عازمین حج کیلئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں حاجی کیمپ میں حج تیاری 2025 ء کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ حج ٹریننگ کا پہلا مرحلہ رمضان سے قبل مکمل کر لیا گیا تھا جبکہ دوسرا مرحلہ8 مئی سے پنجاب یونیورسٹی میں منعقد کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دورہ کا مقصد لاہور میں حج انتظامات...
    لاہور،اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+خبر نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے فلسطین کی موجودہ صورتحال اور خصوصی طور پر عید کے روز سے جاری غزہ پر صہیونی افواج کی سفاکیت کے تناظر میں ملک گیر سطح پر بھرپور عوامی موبلائزیشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، کارنر میٹنگز، امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانوں کی جانب مارچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فی الحا ل ’’حق دو عوام کو تحریک‘‘کے تحت جاری سرگرمیوں کو ری شیڈول کر رہی ہے اور آج سے ہی پورے ملک میں غزہ پر عوامی موبلائزیشن کا آغاز کر رہی...
    نجی ٹی وی کے مطابق تقریب میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب مائیکروسافٹ AI کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان اسسٹنٹ ”Copilot“ سے متعلق نئی اپڈیٹس پر بات کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران ملازمین نے فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ مائیکرو سافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب اس وقت متنازع بن گئی جب کمپنی کے ملازمین نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا اور اسرائیلی فوج کو اے آئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر سخت سوالات اٹھائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تقریب میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب مائیکروسافٹ AI کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان اسسٹنٹ ”Copilot“ سے متعلق نئی اپڈیٹس پر...
    اسلام آباد:  وزیراعظم شہبازشریف 10 اور 11 اپریل یورپی ملک بیلاروس کا دورہ کریں گے،بیلاروس کے صدرکی خصوصی دعوت پر صدرمسلم لیگ ن نوازشریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ بیلاروس جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق   وزیراعظم شہبازشریف اور روسی صدر کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔ سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگااورمتعدداقتصادی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔  پاکستان میں ٹریکٹرسازی سے متعلق تعاون پربات چیت ہوگی، روسی صدرسے یوکرائن، روس تنازع سمیت امن وسلامتی پربات ہوگی۔ Post Views: 1
    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل بروز جمعرات بیلاروس کا دورہ کریں گے۔شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بھی بیلاروس جائیں گی۔وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کے صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے اورپھر پاکستان واپس آئیں گے۔ بیلاروس سے واپس آکر وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف کے ہمراہ لندن جائیں گے۔
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا کے 2 اعلیٰ سطح کے وفود آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے جو اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں پاک امریکا انسداد دہشت گردی میں تعاون سمیت اہم امور پر بات چیت ہوگی تاہم اس دورے میں عمران خان کی رہائی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوگی۔ڈان نیوز کے مطابق پہلا وفد امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار برائے جنوب اور وسط ایشیائی امور ایریک میئر کی قیادت میں 8 سے 10 اپریل تک دورہ کرے گا، اس دوران وفد دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت کرے گا۔10 سے 15 اپریل تک دورہ کرنے والا دوسرا وفد امریکی کانگریس...
    اختر مینگل کو پیغام دے دیا کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )سربراہ بی این پی اختر مینگل کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری سے انکار کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کو پیغام دے دیا ہے کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔ سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا ہے کہ اسپیکر...
    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج پروازیں 29 اپریل سے شروع ہوں گی، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائیں گے، حج سے متعلق انتظامات حتمی مراحل میں ہیں۔حج تیاری 2025 کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار یوسف کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹریننگ کا پہلا سیشن مکمل ہوگیا ہے، دوسرا مرحلے کا تربیتی کیمپ 8 اپریل سے شروع ہوگا، حجاج وہاں تیاری کے ساتھ جائیں، ٹریننگ پر زیادہ کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حج اور عمرے کا تعلق عقیدے کے ساتھ ہے، جو بھی اس حوالے سے کام کیا جاتا ہے وہ عقیدہ ہے، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، ان کی ہدایت...
    ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بی این پی سربراہ اختر جان مینگل کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے آرڈرز ہیں۔ انہیں کوئٹہ میں گرفتار کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہیں انتظامیہ نے تھری ایم پی او کے آرڈرز سے آگاہ کیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ترجمان شاہد رند نے کہا کہ سردار اختر مینگل کو صبح چھ بجے انتظامیہ نے ایم پی او کے آرڈرز سے آگاہ کردیا تھا۔ سردار اختر مینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کیا۔ انتظامیہ اور پولیس نے انہیں واضح بتایا کہ اگر وہ کوئٹہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج پروازیں 28 مئی سے شروع ہوں گی، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائیں گے، حج سے متعلق انتظامات حتمی مراحل میں ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حج تیاری 2025 کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار یوسف کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹریننگ کا پہلا سیشن مکمل ہوگیا ہے، دوسرا مرحلے کا تربیتی کیمپ 8 اپریل سے شروع ہوگا، حجاج وہاں تیاری کے ساتھ جائیں، ٹریننگ پر زیادہ کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج اور عمرے کا تعلق عقیدے کے ساتھ ہے، جو بھی اس حوالے سے کام کیا جاتا ہے وہ...
    مستونگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) مینگل گروپ کا سردار اختر مینگل کی سربراہی میں مستونگ میں لک پاس پر دھرنا 9 ویں روز بھی جاری رہا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومتی وفد اور اختر مینگل کے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی۔ سردار اختر مینگل سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے رابطہ کیا۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل کا کہناتھاکہ ہم نے اپنا مطالبہ ایاز صادق کے سامنے رکھ دیا اور ایاز صادق نے وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھانے کی یقین دھانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین ارکان اسمبلی میرے پاس آئی تھیں، خواتین ارکان کے سامنے گرفتار خواتین کی رہائی کا مطالبہ رکھا ہے۔ان...
    پاکستان میں موجود معدنیات کے حوالے سے امریکی مفادات پر بات چیت کے لیے ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین امور کے سینئر بیورو آفیشل ایرک مائر پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے 8 سے 10 اپریل تک امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری میڈیا نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ وفد امریکی کاروباروں کی ترقی اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو توسیع دینے کے لیے پاکستان میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔ ایرک مائر پاکستان کے اعلیٰ حکام سے انسداد دہشتگری کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے تعاون پر بات چیت بھی کریں گے۔ مزید پڑھیں: ریکوڈک سے بلوچستان کو فائدہ ہوا تو بہت کچھ بدل جائے گا واضح رہے...
    شعبہ معدنیات میں تعاون کا فروغ، سینئر امریکی عہدیدار آئندہ ہفتے پاکستان آئینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کا معدنیات کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے اہم اقدام سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے امریکا کے سینئر عہدیدار کی قیادت میں ٹرمپ انتظامیہ کا وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایرک مائیر 8 سے 10 اپریل تک اسلام آباد کا دورہ کریں گے، امریکی وفد میں مختلف اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے، ایرک مائیر پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں بھی شرکت کریں گے، ان کے دورے کا مقصد...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے، کھیل معاشرے میں امن اور ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ امن اور کھیل لازم و ملزوم ہیں، امن ہوگا تو کھیل بھی ہوں گے۔ مریم نواز کی پنجاب بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوریوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے...
    سپریم کورٹ نے ججز روسٹر جاری کر دیا ہے۔ آئندہ ہفتے 7 بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بینچ ایک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہوگا۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق بینچ 2 میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباس شامل ہیں۔ بینچ 3 جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور شاہد وحید جبکہ بینچ 4 جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہے۔ مزید پڑھیں: اینٹی کرپشن ہاٹ لائن کونسی شکایات وصول کرے گی، سپریم کورٹ نے واضح کردیا بینچ 5 جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہے۔ بینچ 6 میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس صلاح الدین پنہور اور...
    مائیکروسافٹ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ملازمین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔ مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی مرکزی تقریب میں کچھ ملازمین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ تقریب کے دوران معاملات اُس وقت کشیدہ ہوئے جب مائیکروسافٹ اے آئی کے سربراہ مصطفیٰ سلیمان کمپنی کے نئے AI اسسٹنٹ ’Copilot‘ کی اپڈیٹس اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈال رہے تھے۔ اسی دوران مائیکروسافٹ کی ایک خاتون ملازم ابتہال ابوسعید اسٹیج کے قریب پہنچیں اور پُرعزم آواز میں کہا مصطفیٰ تمہیں شرم آنی چاہیے، تم AI کو بہتری کے لیے استعمال کرنے کی بات کرتے ہو، جبکہ مائیکروسافٹ...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پیر کو ملاقات کریں گے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم ٹیرف اور ایرانی خطرے پر صدر ٹرمپ سے بات کریں گے۔ دونوں رہنما اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی اور اسرائیلی ترکیے تعلقات پر بھی بات چیت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو پر جنگی جرائم کے الزامات پر عالمی فوجداری عدالت سے نمٹنے پر بھی گفتگو ہوگی۔ Post Views: 1
    امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی سینئر اہلکار برائے جنوب اور وسط ایشیائی امور ایریک مئیر وفد کی قیادت کریں گے۔ امریکا کے مختلف اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل وفد 8 سے 10 اپریل تک اسلام آباد کا دورہ کرے گا، پاک امریکا انسداد دہشتگردی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوگی۔ Post Views: 1
    دونوں رہنماء اسرائیلی قیدیوں کی واپسی اور اسرائیل ترکیہ تعلقات پر بھی بات چیت کرینگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو پر جنگی جرائم کے الزامات پر عالمی فوجداری عدالت سے نمٹنے پر بھی گفتگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پیر کو ملاقات کریں گے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم ٹیرف اور ایرانی خطرے پر صدر ٹرمپ سے بات کریں گے۔ دونوں رہنماء اسرائیلی قیدیوں کی واپسی اور اسرائیل ترکیہ تعلقات پر بھی بات چیت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو پر جنگی جرائم کے الزامات پر عالمی فوجداری عدالت سے نمٹنے پر بھی گفتگو ہوگی۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں خوشخبریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کو خط لکھنے والے شدید تکلیف میں ہیں۔ پاکستان کے عوام کیلئے ایک اور خوشخبری آنے والی ہے جس کا وزیر اعظم جلد اعلان کریں گے۔ عوامی ریلیف پر نام نہاد یوٹیوبرز اور فساد پارٹی کو بہت تکلیف ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنڈا پور کی وزارتِ اعلیٰ خطرے میں ہے۔ اسے اپنی ہی جماعت کے لوگ کرپٹ قرار دے رہے ہیں۔ کے پی میں کرپشن کی کہانیاں ہر زبان پر ہیں، مگر اس معاملے پر نام نہاد یوٹیوبرز اور میڈیا خاموش ہیں۔ کے پی میں نہ تو انفراسٹرکچر بنا...
      مشن کا مقصد 6بنیادی ریاستی افعال میں گورننس، بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی جائزہ لینا ہے وفد پاکستان میں 30محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھی مذاکرات کرے گا پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کل(پیر)سے شروع ہوں گے ۔ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں 30محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کرے گا علاوہ ازیں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے تخمینہ جات کے حوالے سے بھی امور کا جائزہ لے گا۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 2 ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے دوسرا وفد پاکستان بھجوایا ہے ، جو گورننس، بدعنوانی کے...
    ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے حکومتی اخراجات میں کمی اور سادگی کے زریں اصولوں کے نفاذ کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے اپنے معاون خصوصی کو عہدے سے برطرف کردیا۔ پارلیمانی امور کے معاون خصوصی شہرام دبیری پر الزام تھا کہ وہ براعظم انٹار کٹیکا کے مہنگے اور پُرتعیش تفریحی دورے پر گئے تھے۔ شہرام دبیر کی برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ عوام معاشی دباؤ کا شکار ہیں اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ ایرانی صدر نے مزید کہا ایسے مشکل دور میں بعض اعلیٰ حکام حکومتی خرچ پر مہنگے ترین سیاحتی سفر کر رہے ہیں۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدارتی...
    فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مکمل تعاون کریں گے: ممتاز زہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز پیرس (آئی پی ایس )فرانس میں پاکستان کی سفیرممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ممتاز زہرہ بلوچ نے پیرس میں پاکستانی سفارت خانہ میں پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان اور فرانس کے تعلقات اور فرانس میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے متعلق مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ پاکستانی سفیر نے اس موقع پر فرانسیسی معاشرے میں پاکستان کے نقطہ نظر اور ثقافت کو فروغ دینے میں میڈیا کے نمائندوں کے کردار کو سراہا اور تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے میں سفارت خانہ پاکستان...
    انٹارکٹیکا کے مہنگے دورے پر ایرانی صدر نے اپنے نائب کو برطرف کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سنیچر کو اپنے پارلیمانی امور کے نائب کو انٹارکٹیکا کے مہنگے دورے پر برطرف کر دیا ہے۔ ان کے نائب نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ملک میں شدید معاشی بحران کی وجہ سے افراط زر کی شرح بہت بلند ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ایک تصویر میں برطرف ہونے والے نائب صدر شہرام دبیری کو ایک خاتون کے ساتھ دکھایا گیا ہے جس کی شناخت ان کی اہلیہ کے طور پر...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا عید کے بعدوزیراعظم نےبجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیا، ایک اورخوشخبری آنیوالی ہے جس کاوزیر اعظم اعلان کرینگے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا ریلیف گرمی میں عوام کو فائدہ ہوگا،رمضان سہولت بازار میں 1ارب11کروڑ کی عوام کوچیزوں پربچت ہوئی،3ارب57کروڑروپےکی رمضان بازاروں میں خریداری ہوئی،28ہزارافرادنے3کروڑکی فری ہوم ڈیلیوری اشیاخورونوش منگوائیں۔ صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک اورخوشخبری آنیوالی ہے جس کاوزیر اعظم اعلان کرینگے، نئے 13 سہولت بازار اگست تک بنائیں گے ،69کروڑسےسہولت بازار سولر انرجی پر منتقل ہو رہے ہیں۔ 14مقامات پر پائلٹ سہولت آن دی گو پروگرام شروع کرینگے،اوورچارجنگ پرٹرانسپورٹرزکو22لاکھ کاجرمانہ،11لاکھ مسافروں کوواپس دلوایاگیا۔ مزیدپڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام ملک میں آ چکا ہے، مہنگائی 6 دہائیوں کی کم ترین سطح 0.7 فیصد پر ہے، ترسیلات زر میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر حکومت کی گہری نظر ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام ملک میں آ چکا ہے، معاشی استحکام کو اب پائیدار معاشی استحکام میں بدلنا ہے، معاشی استحکام معاشی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے، بیرونی محاذ میں کافی بہتری آئی ہے، اس سال ترسیلات زر 36 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا اندازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمدات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، کوشش ہے ضروری برآمدات میں کوئی...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جیسے ہی آئی ایم ایف بورڈ منظوری دے گا 1 ارب ڈالرز مل جائیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کچھ دن قبل آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ کیا گیا، ہم نے آئی ایم ایف کے تمام بینچ مارکس پورے کیے، یہ پاکستان کا پروگرام ہے ہمیں اس کی ضرورت ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری ذمے داری ہے کہ مہنگائی میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے ادارہ جاتی نظام بنا رہے ہیں، ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے اور معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کل(پیر)سے شروع ہوں گے۔ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں  30 محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کرے گا علاوہ ازیں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے تخمینہ جات کے حوالے سے بھی امور کا جائزہ لے گا۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 2 ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے دوسرا وفد پاکستان بھجوایا ہے، جو  گورننس، بدعنوانی کے تشخیصی جائزے کی تیاری کے لیے ابتدائی کام مکمل کرے گا۔ مشن کا مقصد 6 بنیادی ریاستی افعال میں گورننس، بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی جائزہ لینا ہے،...
    ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند— فائل فوٹو ترجمان حکومتِ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ اگر اختر مینگل بضد رہیں گے تو حکومت کے پاس آپشنز موجود ہیں۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کے ساتھ حکومتی کمیٹی نے دو نشستیں کی ہیں، صوبائی حکومت نے انہیں سریاب روڈ پر جگہ کی پیشکش کی ہے۔ترجمان حکومتِ بلوچستان شاہد رند  نے بتایا ہے کہ بی این پی ریڈ زون میں احتجاج کرنا چاہتی ہے، اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خودکش دھماکے میں اختر مینگل اور قیادت محفوظ رہی، ہم ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں: ترجمان بلوچستان حکومتشاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت اور شرکاء...
    وزیر قانون گلگت بلتستان نے کہا کہ اگلے دو مہینوں میں نئے قائم ہونے والے اضلاع میں ریکارڈ کی منتقلی ہو گی اور جولائی تک ایڈیشنل اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، بی اینڈ آر، واٹراینڈ پاور، ایل جی اینڈ آر ڈی کے دفاتر اپنی خدمات سرانجام دینا شروع کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا ہے کہ ایڈیشنل اضلاع کا قیام گلگت بلتستان میں نافذ قوانین کے تحت عمل میں لایا گیا ہے جو کہ مکمل طور پر قانونی ہے۔ صوبائی حکومت کے پاس قوانین کے تحت ایڈیشنل اضلاع بنانے کے اختیارات حاصل ہیں تاہم کسی بھی صوبے میں اضافی ضلع کے قیام کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا ہے 20...
    لاہور (نیوزڈیسک) صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چند دن میں ایک اور خوشخبری دیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں خوشخبریوں کا موسم شروع ہوگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن کے آئی پی پیز اور بجلی کمپنیوں سے مفادات جڑے تھے، وہ اب عوامی ریلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان سہولت بازاروں میں عوام کو 1.11...
    گجرات (نامہ نگار) صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گجرات ڈویژن کے دفاتر اسی سال شروع ہو جائیں گے۔ 300 ایکڑ پر مشتمل گجرات انڈسٹریل اسٹیٹ بنا نے جارہے ہیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ ضلع گجرات میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 300کیمرے نصب کرنے کا آغاز کر دیاگیا۔ ان کیمروں کی تنصیب سے سکیورٹی معاملات میں مزید بہتری آئے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سروس موڑ جی ٹی روڈ منصوبے پر کام دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ شہریوں کو صحت کی سہولیات بہتر فراہمی کیلئے200بیڈز پر مشتمل چوہدری شجاعت حسین کے نام سے منسوب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنایا جائے گا۔ اس سال بجٹ میں عزیز...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے، وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے، یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا کہ کس طرح ہم عوام کیلئے بجلی کے بلوں کو کم اور پانی کے مسائل کو حل کریں، ان...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے گزشتہ روز واپڈا ہاؤس لاہور کا دورہ کیا۔ سینئر افسروں اور ملازمین سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانا اور نیشنل گرڈ میں کم لاگت پن بجلی شامل کرنا وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے دیامر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، داسو اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سمیت دیگر منصوبوں پر اہم اہداف حاصل کرنے پر واپڈا کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے وزارت آبی وسائل کی جانب سے واپڈا کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ واپڈا پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے پرعزم ہے اور اس وقت...
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں بڑی اصلاحات کی ہیں، 3,696 ارب روپے کی بچت کا ریلیف عوام کو ملے گا۔ آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کی نجکاری کا عمل جاری ہے۔ دوسرے مرحلے میں لیسکو، میپکو اور ہزیکو کی نجکاری کی جائے گی۔ تمام بجلی کے میٹرز کو آٹومیٹڈ سسٹم سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے بجلی کے شعبے سے متعلق کئی اہم اقدامات اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کے شعبے کا سب سے بڑا چیلنج پیداواری لاگت ہے، جس میں ٹیرف میں اضافے اور 2,400...