پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ کا فائنل پاکستان کے سیڈ2 نور زمان اور سیڈ 3 مصر کے کریم الترکی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ویمنز ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ مصر کی فیروزہ ابولخیر کو سیڈ4 ہانگ کانگ کی چان سن یو کا سامنا ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی اے کریک کلب پر جاری 60 ہزار ڈالرز مالیت کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ میں بدھ کو  سیمی فائنلز کا فیصلہ ہوگیا۔

پہلے سیمی فائنل میں نورزمان نے ملائشیا کے امیش نیرج چندرن کو شکست دی،نورزمان نے پہلے  دونوں گیمز میں6-11 اور 2-11 سے کامیابی پائی۔

تیسرے گیم میں نور زماں کو4-6 کی سبقت حاصل تھی کہ ان کے حریف ریٹائرڈ ہرٹ  کی بنیاد پر کھیل سے دستبردار ہو گئے۔

دوسرے سیمی فائنل میں  مصری کھلاڑی کریم  الترکی نے حیرت انگیز طور پر اپنے ہموطن ٹاپ سیڈ ابراہیم الکیانی کو 1-3 سے اپ سیٹ شکست دےدی۔

 ویمن ایونٹ کے سیمی فائنل میں  فیروزہ نے سیڈ ملاشیا کی  آئرہ  اذمان کو 1-3 اور چان سن یو نے ملائشیا ہی کی  زن ینگ ہی کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے مات دی، فائنلز جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیمی فائنل فائنل میں

پڑھیں:

اوکاڑہ: مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک،3 فرار، پولیس

اوکاڑہ میں دایارام پل دیپالپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک اور 3 فرار ہوگئے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ اہلکاروں نے 6 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو ملزمان نےفائرنگ کر دی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے۔

ملزمان کے قبضے سے شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیاد پر34فیصد کمی ہوئی،رپورٹ
  • ملائشیا کی ایئر ایشیا ایکس کا کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • حمزہ شہباز کی نور زمان کو انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد
  • کامیابی پربہت خوش ہوں، کوشش ہوگی کہ عالمی اعزاز حاصل کروں: نور زمان
  • پاکستانی کھلاڑی نور زمان نے عالمی انڈر 23اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
  • نور زمان نے پاکستان کو انڈر 23 اسکواش چیمپیئن بنوادیا
  • نور زمان نے عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
  • پاکستان کے نور زمان نے عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
  • جمعرات اور جمعہ کے روز کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟
  • اوکاڑہ: مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک،3 فرار، پولیس