اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان 8 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان 8 سے 10 اپریل 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران سیکرٹری جنرل صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اور دیگر وفاقی وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں سیکریٹری جنرل ای سی او کے اقدامات اور اپنا اصلاحاتی ایجنڈا پیش کریں گے۔ اسلام آباد کے بعد ڈاکٹر اسد مجید خان لاہور کا دورہ بھی  کریں گے۔

مزید پڑھیں: دفترخارجہ نے کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی

ترجمان کے مطابق ڈاکر اسد مجید خان لاہور میں ای سی او کے مستقل نمائندوں کی کونسل کے 294 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس 12 سے 14 اپریل تک منعقد ہوگا۔

دوسری جانب آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات مکائیل جباروف 8 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات سرمایہ کاری منصوبوں پر معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔ دورہ پاکستان کے دوران مکائیل جباروف وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ آذربائیجانی وزیر کی قیادت میں وفد کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سرمایہ کاری امور پر بات چیت متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کریں گے

پڑھیں:

معدنیات کے شعبے میں تعاون،امریکی وفد 8 اپریل کو پاکستان آئے گا: امریکی سفارتخا نہ

معدنیات کے شعبے میں تعاون،امریکی وفد 8 اپریل کو پاکستان آئے گا: امریکی سفارتخا نہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات کو آگے بڑھانے سے متعلق بات چیت کے لیے امریکی وفد 8 اپریل کو پاکستان آئے گا۔یہ بات اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتائی گئی ہے۔ امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ ساوتھ اینڈ سینٹرل ایشین امور کے سینئر بیورو آفیشل ایرک مائر 8 سے 10 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرینگے۔اس میں مزید کہا گیا کہ ایرک مائرپاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لئے امریکی انٹرایجنسی وفد کی قیادت کریں گے۔امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ وفد پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات پر پاکستانی حکام سے بات چیت کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا دورہ لندن کا پلان تبدیل
  • اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل 8 سے 14 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
  • آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات مکائیل جباروف 8 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے
  • بھارتی وزیراعظم مودی وسط اپریل میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کا 11 اپریل کو لندن پہنچیں گے
  • دریائے سندھ پر سب سے پہلا حق سندھ کے عوام کا ہے، مولانا راشد محمود سومرو
  • وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے،اعلی سطح کاروباری وفد بھی ہمراہ ہوگا
  • وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے
  • معدنیات کے شعبے میں تعاون،امریکی وفد 8 اپریل کو پاکستان آئے گا: امریکی سفارتخا نہ