نوازشریف آج وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلا روس جائینگے
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف—فائل فوٹو
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف آج بیلا روس روانہ ہوں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی آسانی...
ایک بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ نواز شریف وزیرِ اعظم شہبازشریف کے ہمراہ بیلا روس کے صدر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی بیلا روس کے دورے میں ان کے ہمراہ ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی تربیت یافتہ ہنرمند نوجوان بیلاروس جائینگے
دونوں ملکوں کے درمیان صنعت و تجارت اور ماحول کے تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے دوران اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی تربیت یافتہ ہنر مند نوجوانوں کو بیلاروس بھیجا جائے گا، تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں سے متعلق لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا۔ یہ اتفاق بیلاروس کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوان آزادی میں دو طرفہ ملاقات کے دوران کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے دارالحکومت منست میں بیلاروس کے صدر الیکزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی ہے، ملاقات کیلئے منسک کے ایوان آزادی آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کو بیلاروس کی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر دیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان صنعت و تجارت اور ماحول کے تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
اس موقع پر صدر بیلاروس الیگزنڈر لوکاشینکو نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ پاکستان اور بیلاروس میں زرعی شعبے اور مشینری کی تیاری سے متعلق مشترکہ کام پر بھی اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں، بسوں کی تیاری اور غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون اور بزنس ٹو بزنس تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری و علاقائی امور سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔