خوشخبری، اب پاکستانی 5 سال کا امارات کا ویزا حاصل کر سکیں گے
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری سامنے آ گئی، متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے میں درپیش مسائل حل ہو گئے۔
اب پاکستانی 5 سال کا متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کر سکیں گے۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزبی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ساتھ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتی بھی موجود تھے۔
کامران ٹیسوری نے صوبے اور بالخصوص کراچی میں سرمایہ کاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزبی کا شکریہ ادا کیا۔
امارات میں روزگار کیلئے آنے والے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائدمتحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے روز گار کےلیے آنےوالے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائد کردی ہیں۔
حماد عبید الزبی نے بتایا کہ ویزے کے مسائل حل ہو گئے ہیں اب پاکستانی 5 سال کا ویزا لے سکتے ہیں۔
اُنہوں نے گورنر سندھ کو کراچی میں قائم ویزا سینٹر آنے کی دعوت بھی دی۔
حماد عبید الزبی نے کہا کہ گورنر اینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے لائقِ تحسین ہیں۔
اُنہوں نے گورنر ہاؤس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا، پرچم کشائی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات حماد عبید الزبی کا ویزا
پڑھیں:
بے روز گار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے بے روزگار نوجوانوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجٹل یوتھ حب کے زریعے قابلیت اور تعلیم کے حساب سے نوکری ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کا گیم چینجر ڈیجیٹل یوتھ حب ہے، وزیراعظم شہبازشریف نےڈیجٹل یوتھ حب کاافتتاح کیا، ڈیجٹل یوتھ حب سے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام کمپنیاں اس پلیٹ فارم پرہمارے ساتھ ہیں، آج ڈیجیٹل یوتھ حب پورٹل پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوکریاں موجود ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہماراوژن پاکستان اور باہر26 لاکھ سے زائد نوکریاں جنریٹ کا ٹارگٹ ہے، اگلے سال نوکریوں کی تعداد32 سے35 لاکھ تک جائےگی۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا پہلا ڈیجٹل یوتھ حب ہے، نوجوانوں سے گزارش ہے ڈیجٹل یوتھ حب پر رجسٹرڈہوں، آپ رجسٹرڈ ہوں گے تو قابلیت اور تعلیم کے حساب سے نوکری ملے گی۔