2025-03-05@01:20:30 GMT
تلاش کی گنتی: 22664
«شکست کی وجہ»:
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نیو ائیر نائٹ پارٹی کا عینی شاہد بھی سامنے آگیا ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عینی شاہد نے (نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر) بتایا کہ میں ارمغان کو سال 2016 سے جانتا ہوں اور وہ میرا بہت اچھا دوست تھا...
لاہور: شیر افضل مروت کو دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے پیغام دیا گیا ہے کہ عمران خان ڈکٹیٹر ہیں جو کسی دوسرے کی شہرت کو برداشت نہیں کرتے۔ چیئرمین پی ٹی آئی (نظریاتی) اختر اقبال ڈار نے شیر افضل مروت کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیتے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، امید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہوگی۔ ایک...
اوٹاوا: کینیڈا میں بھارتی نژاد تاجر انکت سریواستو اور اس کے کاروباری گروپ "سریواستو گروپ" پر خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS) اور دیگر حکام کے مطابق، یہ گروپ جعلی خبریں پھیلانے، سیاستدانوں پر اثرانداز ہونے اور بھارت کے حق میں پروپیگنڈا کرنے میں ملوث...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موجودہ حکومت کے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دس مارچ کو بلایا جارہا ہے جس سے صدر مملکت دوسری مرتبہ خطاب کرینگے جس کی تیاریاں اور انعقاد سب معمول کا حصہ ہیں لیکن خبر میں سے شر کا پہلو نکالنے کی جستجو...
بیرسٹر گوہر— فائل فوٹو تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج پورا سال ہوگیا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے لیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے۔بیرسٹر گوہر نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کرانے کیخلاف درخواست قابل سماعت قراردیدی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس کو اعتراضات دور کرکے درخواست پر ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مزید :
اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بجلی نہ خریدنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، پاور سیکٹر میں اصلاحات بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا ،توانائی شعبے کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ، حکومت گردشی...
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جاری ہیں، جبکہ علاقے میں بلڈوزرز کیساتھ فوجی کمک بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ درعا کا علاقہ تل المال وہ جگہ ہے، جہاں سابق اسد حکومت کی فوج کی چوکی موجود ہوا کرتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی افواج نے شام میں غیر قانونی پیش...
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جولائی 2024ء سے فروری 2025ء تک افراط زر کی اوسط 5.9 فیصد تک رہی جبکہ پچھلے مالی سال میں اسی عرصہ میں یہ اوسط 28 فیصد تھی، یہ ایک نمایاں کمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی حکومت کا کامیاب پہلا سال, ایک برس مکمل ہونے پر وفاقی کابینہ کی کارکردگی کے جائزے کے لیے خصوصی اجلاس طلب،آج وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف حکومت کا ایک برس مکمل ہونے پر خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے. وزیراعظم اور کابینہ، عوام کے سامنے ایک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کا پہلا سال مکمل ہونے پر وفاقی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس آج ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیراعظم اور کابینہ ارکان عوام کے سامنے...
امریکی صدر کے اس اقدام سے کینیڈا میں تیار وہ تمام اشیا جو امریکا بھیجی جاتی ہیں، انکی تیاری میں کمی ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ملازمتیں ختم ہونگی، افراط زر بڑھے گا اور الیکشن کے سال میں اقتصادی تباہی درپیش ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ ٹیرف کے معاملے پر کینیڈا...
برلن: جرمنی کے ممکنہ چانسلر فریڈرش مرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دی۔ مرز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ٹرمپ کا...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام اور مینجمنٹ کے درمیان مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جبکہ ہیڈکوچ عاقب جاوید کی جگہ لیجنڈری کرکٹر محمد یوسف کا نام زیر غور ہے۔ ذرائع کے...
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کی معدنیات سے متعلق معاہدے کی اپ ڈیٹ منگل کی رات دینگے۔ انکا کہنا تھا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس کیساتھ امن کی حمایت نہ کی تو زیلنسکی زیادہ دیر نہیں رہ سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ...
اقوام متحدہ کے ویانا دفتر میں روس کے نئے مستقل مندوب میخائل الیانوف نے کہا ہے کہ 2 وجوہات کے سبب یورپی امن دستے قبول نہیں کیے جاسکتے، اول یہ کہ یورپی یونین غیر جانبدار نہیں جبکہ امن دستے غیر جانبدار ہونے چاہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے یوکرین میں یورپی امن دستوں کی ممکنہ تعیناتی...
درخواست میں موقف اختیار کیاکہ نواز شریف اور مریم نواز2024 سے قومی خزانے کو اپنی تشہر کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ درخواست میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت قومی خزانے کو ذاتی تشہر کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، لیکن عدالتی حکم کے باوجود مختلف منصوبوں پر وزیراعلی اور ان کے...
بالی ووڈ کی نئی فلم سکندر کا پہلا نغمہ ’زہرہ جبیں‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی پرفارمنس نے مداحوں کو خوش کردیا۔ فلم رواں سال عید الفطر پر ریلیز ہوگی۔ فلم کے ٹیزر کی کامیاب ریلیز کے بعد فلم کا پہلا گانا ’زہرہ جبیں‘...
امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ انکی توجہ امن پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہمارے شراکت داروں کو بھی اس مقصد کیلئے پُرعزم ہونے کی ضرورت ہے، ہم اپنی امداد کو روک رہے ہیں اور اسکا جائزہ لے رہے ہیں۔...
گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مابین وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تلخ کلامی کے بعد امریکا نے یوکرین کی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
ویب ڈیسک _ وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو دی جانے والی امداد روک دی ہے۔ امریکی حکومت کے ایک سینئر عہدے دار نےنام ظاہر کیے بغیر وائس آف امریکہ کو پیر کی شب ایک ای میل میں بتایا ہےکہ صدر ٹرمپ یوکرین کے معاملے پر واضح...
بالی ووڈ کی نئی فلم سکندر کا پہلا نغمہ ’ زہرہ جبیں ‘ ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی کیمسٹری نے مداحوں کو محظوظ کر دیا ہے۔ یہ فلم رواں سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ سکندر کے ٹیزر کی کامیاب ریلیز کے بعد فلم کا پہلا...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیمیں تحلیل کر دی گئیں۔ صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تنظیمیں تحلیل کی گئی ہیں، عہدیداروں کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ جس کا مقصد حکومت اور پارٹی عہدے الگ کرنا ہے۔...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کرکے چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ مریم نواز شریف نے مختلف نمبر بتا کر چیف منسٹر فری سولر پینل سکیم کی خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی اور فری سولر پینل سکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’کرپٹو ریزرو‘ بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد کرپٹو کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اتوار کے روز امریکی صدر نے سماجی ذرائع ابلاغ کے اپنے پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے صدارتی ورکنگ گروپ کو ایک ایگزیکٹیو حکم...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فروری میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی، سالانہ بنیاد پر فروری میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی، حکومت نے مہنگائی 2 سے 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے اسرائیل کی غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روکنے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں انسانی امداد کی بندش اسرائیل کی منظم مہم کا حصہ ہے۔ امداد کی بندش عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگ بندی معاہدے کیلئے خطرہ...
ترجمان نے کہا کہ نوجوانوں کی گرفتاریوں اور املاک کی ضبطگی سمیت بھارت کی تمام غیر انسانی اور پرتشدد کارروائیاں کشمیری عوام کو اپنی جائر جدوجہد آزادی سے روک نہیں سکتیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم...

برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات: مہنگائی 10برس کی کم تر ین سطح ‘ پر وزیراعظم گیس لوڈ شیڈ نگ پر برہمی رپورٹ طلب
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شاہ چارلس سوئم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کی...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے وزرائے اعلیٰ بلوچستان اور سندھو نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ وزرائے اعلیٰ نے اپنی حکومت کی کارکردگی اور انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔. اعلامیہ کے مطابق سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جاری...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بجلی آلات ٹرانسفارمرز‘ کنورٹرز اور دیگر سامان کی درآمدات میں اضافہ ہو گیا۔ وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے دسمبر میں بجلی آلات کی درآمدات میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کے دسمبر میں بجلی آلات کی درآمدات میں 319 ملین ڈالر جبکہ صنعتی مشینری...

آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات شفاف ماضی میں کم لاگت پالیسی اپنائی گئی نہ حکومت مزید بجلی خریدے گی : وزیرتوانائی
اسلام آباد ( خبرنگار )وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور سیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ پاور سیکٹر ریفارمز اور اس کے آگے بڑھنے کے حوالے سے تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔ ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک مسٹر ناجی بینہسین نے کی اور ان میں آئی ایم...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو اشیائے ضروری معقول قیمتوں پر فراہم کرنا حکومت کی اوّل ترجیح ہے۔ اقتصادی اشارے حکومتی کوششوں کی بدولت بہتر ہو رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے اشیائے ضروری کی قیمتوں میں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور یقین ظاہر کیا کہ افراطِ زر...
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ منرل ڈیل کرنے کو تیار ہیں۔ یہ بیان زیلنسکی نے لندن میں برٹش میڈیا کے سامنے دیا ہے۔ 28 فروری کو یوکرینی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس سے ایک ملاقات کی تھی۔ میڈیا کیمروں کے سامنے یہ...
یوں تو دنیا بھر میں درجنوں ویڈیو کالنگ ایپس موجود ہیں، لیکن ’اسکائپ‘ دنیا کی پہلی معروف عوامی ایپ ہے جس کے بند ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ 22 برس تک لوگوں کو ویڈیو کالنگ سروس فراہم کرنے والی مائیکروسافٹ کی مشہور زمانہ ’اسکائپ‘ کی سروسز ممکنہ طور پر رواں برس مئی تک بند...
VATICAN CITY: کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس کی طبعیت ایک مرتبہ پھر خراب ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ویٹیکن کے مطابق پوپ فرانسس کو گزشتہ روز دو بار سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس...
واشنگٹن: امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو آج سے عمل میں آئے گا۔ اس کے ساتھ ہی چین سے امریکا کی درآمدات پر اضافی رقوم کا اطلاق بھی کیا جائے گا۔ امریکی صدر نے کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ ٹیرف کے معاملے...
واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کو فراہم کی جانے والی تمام فوجی امداد کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے کے نمائندے کو فوجی امداد کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم امداد کو روک کر اس کا جائزہ لے...
کراچی: یوٹیوبر رجب بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ کو فیملی وی لاگنگ کی مخالفت کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں رجب بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہیں پہچاننے سے انکار کیا اور پھر بولا کہ سینئر اپنی عزت خود کرواتا...
کراچی: ممتاز بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ کھیل سرحدوں سے بالاتر ہوتے ہیں اور لوگوں کے دلوں کو جوڑنے کا سب سے خوبصورت ذریعہ ہیں،امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں پاک، بھارت کے درمیان کھیلوں کے ذریعے تعلقات مزید بہتر ہوں گے اور ایسے دورے دونوں ملکوں کے عوام...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے ہمارے ہاں جب بھی رمضان کا چاند چڑھے یا کوئی آئی ایم ایف کا چاند چڑھے، اس کے ساتھ مہنگائی نے لازمی آنا ہوتا ہے، یہ دونوں لازم و ملزوم ہیں، یہ شرط ہے کہ چاند مہنگائی کے بغیر آیا ہی نہیں کرتا، اسے...
ایف بی آر 6008ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہے ، حکومت آئی ایم ایف سے ٹیکس ہدف پر نرمی کی درخواست کرے گی، زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی میں تاخیر پر رعایت کی کوشش کی جائے گی پاکستان 7ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرے گا،...
پی ٹی آئی اوراس کی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری ہے ، دو ہفتوں سے چیئرمین کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہمارا لیڈرکبھی مفاہمت نہیں کرے گا میری تجویز ہے کہ اب آخری آپشن کے طور پر ہمیں یہ...
ڈی ریگولیشن سے مارجن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، وفاقی وزیر کی یقین دہانی ایرانی آئل کی اسمگلنگ بند کروانے کیلئے بھی وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرادی پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے آج ہڑتال کی کال واپس لے لی۔پیٹرولیم ڈیلرز...
کراچی میں 15نوشہروفیروزمیں 7، دادو، لاڑکانہ میں تین تین منصوبے شامل منصوبوں میں اسپتال، کالجز اور محکمہ صحت کے مختلف مراکز کی تعمیر ومرمت شامل محکمہ صحت سندھ نے رواں مالی سال کے دوران 43ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ صحت سندھ نے رپورٹ تیار کرکے وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری...
TEL AVIV: اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اس کے بھیانک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران حماس کو...
وزراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کہ آن لائن پبلک ورکس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا قیام ایک احسن اقدام ہے، صوبائی حکومت کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری محکموں میں ڈیجیٹائزیشن پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں پانی کی فراہمی کے مسئلے پر علاقہ مکینوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے گارڈن عثمان آباد میں پانی کی...